تقریب کے دوران جیو سائنٹفک ریسرچ کے لیے پاکستان اور چائنہ جیولوجیکل سروے کے درمیان، پاکستان اور روسی کمپنی، ڈجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے لیے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ایم او یوز کا تبادلہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء منعقد کیا گیا۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کی تقریب کے دوران معدنی وسائل کی تلاش اور جیو سائنٹفک ریسرچ کے لیے پاکستان اور چائنہ جیولوجیکل سروے کے درمیان، پاکستان اور روسی کمپنی، ڈجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے لیے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان، پاکستان کے مختلف اداروں اور غیر ملکی کمپنیوں کے درمیان ایم او یوز کا تبادلہ ہوا۔ فورم میں وزیرِاعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزراء اور وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔

سعودی نائب وزیرِ معدنیات نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معدنیات کی ترقی کے لیے شراکت داری کا جائزہ لیں گے، پاکستان میں معدنیات میں پوٹیشنل ہے۔ فورم سے صدر اور سی ای او بیرک گولڈ مارک بریسٹو نے بھی خطاب کیا۔ سی ای او بیرک گولڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان معدنی وسائل کے باعث منفرد حیثیت رکھتا ہے۔ بیرک گولڈ مارک برسٹو نے کہا کہ معدنیات کا حصول صنعت کے لیے بہت ضروری ہے، مستقبل میں معدنی وسائل ہی ترقی کا ذریعہ ہیں، معدنی وسائل کے ذخائر کسی بھی ملک کی پائیدار ترقی کے لیے اہم کرادار ادا کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے لیے پاکستان اور کے درمیان

پڑھیں:

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا کامیاب انعقاد

ایس آئی ایف سی کے تعاون اور حکومتی کاوشوں کے باعث پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا کامیاب انعقاد کیا گیا ۔منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں عالمی اور مقامی سرمایہ کاروں نے بھرپور شرکت کی۔سعودی جیولوجیکل سروے کے سی ای او عبداللہ الشرمانی نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم صرف پاکستان کے معدنی شعبے کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ منرلز انویسٹمنٹ فورم سے پاکستان کو خاطرخواہ فائدہ ہو گا، ایسے ایونٹس سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھاتے ہیں۔کامران راجہ نے کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی سے پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔حکومت کا معدنی شعبے کی ترقی کے لیے منرلز انویسٹمنٹ فورم کی صورت میں کیا جانے والا یہ عملی اقدام خوش آئند ہے۔چیئرمین مائنز اینڈ منرلز کمیٹی راجہ نوید اختر نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے حکومت کے معدنی شعبے کی خوشحالی و ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا اصل ہدف کمزور قوموں کے معدنی ذخائر پہ قبضہ ہے، علامہ جواد نقوی
  • بھارتی کمپنیوں پر ایرانی تیل کی نقل وحمل میں معاونت کا الزام، پابندی عائد
  • پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس،قومی سلامتی، جیوسٹریٹجک امور اورجنگی تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال
  • وہ دن جس کا وعدہ ہے
  • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025، ایس آئی ایف سی کی کاوشیں رنگ لے آئیں
  • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا کامیاب انعقاد
  • پاکستان اور امریکہ: معدنیات کے شعبے میں تعاون اور دو طرفہ تجارت کے نئے مواقع
  • معدنیات کے حوالے سے تمام چیزیں ابھی تک مفاہمتی یادداشتوں کی حد تک ہی ہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
  • آرمی ایکٹ درست ہے، ملٹری ٹرائل کیلئے آزادانہ فورم کیوں نہیں؟ جج آئینی بینچ
  • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم: عالمی سرمایہ کاری کی جانب اہم پیشرفت