مذہبی سیاحت کیلئے سردار رمیش سنگھ کا بڑا اعلان،رواں سال 50 ہزار سکھ یاتری پاکستان آئیں گے
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
سٹی42: صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال ویساکھی اور بابا گورو نانک کے جنم دن کے موقع پر دنیا بھر سے 50 ہزار سکھ یاتریوں کو پاکستان لایا جائے گا۔
صوبائی وزیر کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی دن میں 5 ہزار 800 سکھ یاتری بھارت سے پاکستان پہنچے۔ اس تعداد کو 50 ہزار تک لے جانے کے لیے تیز تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
سردار رمیش سنگھ نے بتایا کہ یورپ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک سے بھی سکھ یاتریوں کو پاکستان لایا جائے گا۔ انہوں نے وفاقی حکومت، وفاقی و صوبائی اداروں کے مکمل تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ویزہ پراسیس کو نہایت آسان بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی سیاحت کو فروغ دینا نہ صرف بین المذاہب ہم آہنگی کا ذریعہ ہے بلکہ پاکستان کی مثبت تصویر دنیا کے سامنے لانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، آج ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
مذہبی رواداری کا نیا باب، پاکستان نے بیساکھی کیلئے ریکارڈ ویزے جاری کردیئے
ابوبکر ارشد: پاکستان نے مذہبی رواداری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے بیساکھی میلے کے لیے سکھ یاتریوں کو ریکارڈ 6,629 ویزے جاری کر دیئے۔
اس سال جاری کئے جانے والے ویزوں کی تعداد معمول کی تعداد سے دگنا ہے۔ یہ قدم گرو نانک کے مولد مقدس ننکانہ صاحب تک رسائی کو یقینی بناتے ہوئے پاکستان کے مذہبی ہم آہنگی کے عزم کا عملی اظہار ہے۔
علاقائی چیلنجوں کے باوجود، پاکستان نے 6,629 سکھ زائرین کو ویزے جاری کر کے ثابت کیا کہ مذہبی روابط سیاست سے بالاتر ہیں۔ یہ فیصلہ عالمی برادری کی جانب سے بھرپور سراہا گیا،ویزوں کی تعداد تین ہزار سے بڑھا کر 6,629 کرنے سے سکھ یاتریوں کے چہروں پر مسکراہیں بکھر گئی ہیں ، بھارتی پنجاب کی سکھ برادری نے اسے ایک تاریخی انسانی اقدام قرار دیا ہے۔
بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی
50 سال میں پہلی بار بھارتی سکھ زائرین ننکانہ صاحب کی زیارت کا موقع حاصل کر سکیں گے۔ 6,629 ویزوں کی منظوری نے بیساکھی کو ایک عالمی تہوار بنا دیا ہے،پاکستان کا سکھ زائرین کے لیے ریکارڈ ویزے جاری کرنا انسان دوستی کی واضح مثال ہے، جس نے عالمی سطح پر پاکستان کی مثبت تصویر کو مزید اجاگر کیا ہے۔
اتنی بڑی تعداد میں ویزے جاری کرکے پاکستان نے پیغام دیا کہ دروازے کھولو، دیواریں نہیں ،پاکستان نے سکھ برادری کو گلے لگایا جس کے بعد یورپ سے لے کر شمالی امریکہ تک، سبھی اس انسانی اقدام کو سراہ رہے ہیں۔
تربوز کی ہول سیل پرائس اور کنزیومر پرائس؛ ڈپٹی کمشنر کو تربوز نظر نہیں آتا
پاکستانی حکومت کے اس اقدام کو بھارتی میڈیا نے بھی اپنی شہ سرخیوں کا حصہ بنایا ہے ، جن میں ‘تاریخی ویزے’، ‘نصف صدی کا پہلا موقع’ جیسے الفاظ نمایاں ہیں۔