لاہور(نیوز ڈیسک)بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا آغاز ہوگیا، تاریخ میں پہلی مرتبہ 7 ہزار سے زائد یاتری پاکستان آرہے ہیں، بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد واہگہ بارڈر پہنچ گئی۔

نجی چینل کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزرا اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے نمائندگان نے یاتریوں کا استقبال کیا، پنجاب حکومت کی جانب سے سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے۔

پاک رینجرز ، پولیس اور سیکیورٹی نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے بے ساکھی میلے کی سیکیورٹی کی تمام تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں۔

یاتریوں کو واہگہ بارڈر سے سخت حفاظتی حصار میں ننکانہ صاحب پہنچایا جائے گا، اسکول کالجز کے طلبہ، اساتذہ نے پاکستان پہنچنے والے یاتریوں کو گلدستے پیش کیے، گرم موسم میں یاتریوں کی اسپغول اور روح افزاح کے ٹھنڈے ٹھنڈے مشروب سے تواضع کی گئی۔

ایڈیشنل سیکریٹری مزارات سیف اللہ کھوکھر کے مطابق سکھ یاتریوں کو پاکستان میں قیام، لنگر، ٹرانسپورٹ، میڈیکل کی سہولتیں فراہم کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، حکومت پاکستان نے یاتریوں کو خصوصی طور پر 6 ہزار 751 ویزے جاری کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت مذہبی امور اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی درخواست پرشیڈول سے 3 ہزار 751 زائد ویزے خصوصی طور پر جاری کیے گئے۔

جتھہ لیڈر رویندر سنگھ نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اتنی بڑی تعداد میں ویزے جاری کر کے سکھ قوم کے دل جیت لیے۔

جتھہ لیڈر دلجیت سنگھ سرنا نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، دنیا بھر کا سکھ پاکستان آنا چاہتا ہے۔

بھارتی یاتریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہت عزت اور احترام ملتا ہے۔

ترجمان بورڈ نے کہا کہ امرتسر، ہریانہ، اتر پر دیش، دہلی و دیگر 11 بھارتی ریاستوں سے یاتری پاکستان پہنچے ہیں، معمول سے زیادہ یاتریوں کی آمد کی وجہ سے وفد کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلا گروپ پاکستان آمد کے بعد واہگہ بارڈر سے گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ ہو گا، یاتریوں کا دوسرا گروپ پاکستان آمد کے بعد واہگہ بارڈر لاہور سے گورو دوارہ دربارصاحب کرتار پور روانہ ہو گا۔

صوفی بزرگ حضرت شاہ حسین کا سالانہ عرس ،12 اپریل کو تعطیل کا اعلان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: واہگہ بارڈر سکھ یاتریوں یاتریوں کی یاتریوں کو پاکستان ا نے کہا کہ

پڑھیں:

 حضرت امیر خسروؒ کے عرس میں شرکت کیلئے 188 زائرین کی آج دہلی روانگی 

لاہور (خالد بہزاد ہاشمی سے) طوطی ہند اور حضرت محبوب الٰہی، خواجہ نظام الدین اولیاء کے محبوب خلیفہ حضرت امیر خسروؒ کے 721 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات نئی دہلی میں درگاہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء پر 15 اپریل سے 19 اپریل تک جاری رہیں گی۔ بڑا قل شریف 17 اپریل صبح 10 بجے ہوگا۔ انڈیا جانے والے زائرین کی خدمت پر مامور معروف روحانی شخصیت صوفی ریاض احمد صابری نے بتایا کہ بھارتی حکومت نے 188 زائرین کو عرس مبارک میں شرکت کیلئے ویزے جاری کردیئے ہیں جبکہ 200 افراد نے پاسپورٹ جمع کرائے تھے۔ آج بروز ہفتہ کو ایس او زیارت محمد ریاض خان صبح 6 بجے حاجی کیمپ میں بریفنگ کے بعد بطور گروپ لیڈر انہیں لے کر واہگہ روانہ ہوں گے۔ زائرین 9 بجے بارڈر کراس کریں گے اور براستہ امرتسر بذریعہ شتاولی ایکسپریس رات 11 بجے دہلی پہنچیں گے۔ درگاہ حضرت محبوب الٰہی خواجہ نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین دیوان سید طاہر نظامی نے نئی دہلی سے فون پر نوائے وقت کو بتایا کہ پاکستانی زائرین کا قیام دہلی سٹیشن کے نزدیک پہاڑ گنج کے ہوٹلز میں ہوگا۔ نئی دہلی میں پاکستانی قونصلیٹ سعد احمد وڑائچ پاکستان اور زائرین کی جانب سے 16 اپریل شام 5 بجے حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء اور حضرت امیر خسرو کے مزارات پر چادریں پیش کریں گے جبکہ سجادہ نشین دیوان سید طاہر نظامی ان کی اور پاکستانی زائرین کی دستار بندی کریں گے۔ پاکستانی زائرین کی واپسی 18 اپریل کو ہوگی۔ یاد رہے کہ بھارت ہر سال مذہبی تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی کم تعداد میں پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کرتا ہے۔ اس مرتبہ پاکستانی حکومت نے بیساکھی تقریبات میں شرکت کے لئے 6 ہزار 751 بھارتی یاتریوں کو ریکارڈ ویزے جاری کئے جو آج کل پاکستان آئے ہوئے ہیں۔ بھارتی حکومت نے پہلی مرتبہ 95 فیصد پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈھاکہ میں اہل غزہ سے اظہاریکجہتی کے لیے ریلی، ہزاروں افراد کی شرکت
  •  حضرت امیر خسروؒ کے عرس میں شرکت کیلئے 188 زائرین کی آج دہلی روانگی 
  • تعلیمی ادارے 5 دن کے لئے بند رکھنے کا اعلان
  • بیساکھی تقریبات، ریکارڈ 6 ہزار سے زائد سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے 
  • بیساکھی میلہ، خالصہ جنم دن کی تقریبات، بھارتی سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد پاکستان پہنچ گئی
  • وساکھی میلہ، خالصہ جنم دن؛ ہزاروں سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
  • بیساکھی میلہ ، دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا آغاز
  • مذہبی رواداری کا نیا باب، پاکستان نے بیساکھی کیلئے ریکارڈ ویزے جاری کردیئے
  • وساکھی میلہ پر ہزاروں سکھ یاتریوں  کی آمد