2025-01-24@01:52:18 GMT
تلاش کی گنتی: 16
«ایف پی یو سی»:
پی ایف یو جے کے صدر کا کہنا تھا کہ حکومت نے اچانک بل لا کر منظور کروایا، صحافیوں سے وعدہ خلافی کی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ صحافتی تنظیموں کو بل پیش کرنے سے قبل مسودے پر مشاورت کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء کی منظوری پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ کل مشاورت کے بعد احتجاجی تحریک کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ افضل بٹ کا کہنا تھا کہ حکومت نے اچانک بل لا کر منظور کروایا، صحافیوں سے وعدہ خلافی کی۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے...
پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ(فائل فوٹو)۔ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی منظوری پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ کل مشاورت کے بعد احتجاجی تحریک کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظورقومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ افضل بٹ کا کہنا تھا کہ حکومت نے اچانک بل لا کر منظور کروایا، صحافیوں سے وعدہ خلافی کی۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر نے کہا صحافتی تنظیموں کو بل پیش کرنے سے قبل مسودے پر مشاورت کی یقین دہانی کروائی...
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پیکا ایکٹ 2016 میں ترامیم کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں پی ایف یو جے نے کہا ہے کہ یہ ترامیم وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کی جانب سے دھوکا ہیں، ترامیم غیر ضروری اور آئین کی روح کے خلاف ہیں۔ فیک نیوز پر 3 سال سزا، جرمانہ 20 لاکھ روپے تک ہو سکے گا، پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیشترمیمی بل کے مطابق نئی شق 1 اے کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی، پی ایف یو جے نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ترمیمی بل کو فوراً واپس لیا جائے، بل کا مسودہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ...
پی ایف یوجے نے پیکا ترمیمی بل کو دھوکا قرار دیدیا،ترامیم صحافتی برادری کو دبانے کی سوچی سمجھی سازش قرار
پی ایف یوجے نے پیکا ترمیمی بل کو دھوکا قرار دیدیا،ترامیم صحافتی برادری کو دبانے کی سوچی سمجھی سازش قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)نے پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا)2016 میں ترامیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کی جانب سے دھوکاقرار دیدیا۔پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور سیکریٹری جنرل ارشد انصاری نے پیکا ایکٹ میں ترامیم کو غیر ضروری اور آئین کی روح کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ ترامیم میڈیا، سوشل میڈیا اور صحافتی برادری کو دبانے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔پی ایف یو جے نے بیان میں کہا کہ قیادت نے...
اسلام آباد: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) 2016 میں ترامیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کی جانب سے "دھوکا" قرار دے دیا۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور سیکریٹری جنرل ارشد انصاری نے پیکا ایکٹ میں ترامیم کو غیر ضروری اور آئین کی روح کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ ترامیم میڈیا، سوشل میڈیا اور صحافتی برادری کو دبانے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ پی ایف یو جے نے بیان میں کہا کہ قیادت نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے اسٹیک ہولڈرز، بشمول پی ایف یو جے،...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس( ڈیموکریٹس) کے اسلام آباد اور راولپنڈی یونٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا‘ اجلاس کی مشترکہ صدارت محسن خان جنجوعہ اور اظہر شیخ نے کی‘ اجلاس جاوید شہزاد مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا کی گء اور خبر راساں ادارے ثنائنیوز کے چیف ایڈیٹر شکیل ترابی کے لیے صحت یابی کی دعاء کی گئی اجلاس میں الخدمت فائونڈیشن رازی ہسپتال کی انتظامیہ کو میڈیا سے وابستہ افراد کی ضروری طبی سہولتوں کی فراہمی اور مجموعی طور پر خدمت خلق کے لیے موئثر کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا‘ اور جماعت اسلامی راولپنڈی کے سبکدوش سیکرٹی اطلاعات ملک اعظم کے صاحب زادے ادیب دانش ور‘ کالم نگار ملک محمد فاروق...
اسلام آباد: ایف بی آرنے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے آئی ایم ایف کو ایک تفصیلی منصوبہ پیش کر دیا ہے، جس میں مالیاتی اہداف کے حصول کے لیے ٹھوس اقدامات شامل ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ایف بی آر ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ منصوبے میں کنٹینرز کی جلد کلیئرنس، اسمگل شدہ سامان کی نیلامی میں تیزی اور انفورسمنٹ کی صلاحیت کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ انڈر ٹیکس سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے اور عدالتوں میں زیر التوا کیسز کو جلد نمٹانے کے لیے بھی خاص اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ جنوری میں ایف بی آر کو تقریباً 960 ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا کرنا ہے...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم حیدرآبادکے ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نگراں میڈیا و جوائنٹ انچارج ڈسٹرکٹ افتخار قائم خانی، میڈیا انچارج نعیم زئی و رضوان احمد گدی، اراکین قومی اسمبلی سید وسیم حسین ، پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ ،اراکین سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ، انجینئر صابر حسین قائم خانی اورناصر حسین قریشی نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ورکرز حیدرآباد چیپٹر کے انتخابات میں نو منتخب عہدیداران صدر امجد اسلام، عمران ملک، ساجد آرائیں، وہاب منشی ایڈووکیٹ، جاوید چنا، اصغر خانوٹی،عرفان آرائیں،امتیاز کھاوڑ،مبین مگسی، آصف شیخ ،عمران راجپوت،ذوالفقار،یامین قریشی، ندیم خاور کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب حیدرآباد کی صحافی برادری کے مسائل کے حل کا باعث بنے گا۔...
بنگلہ دیشی افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی ایئر چیف سے ملاقات، جے ایف 17 تھنڈر طیاریوں میں اظہار دلچسپی
بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد کا دورہ پاکستان جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنگلہ دیشی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے مشترکہ تربیتی اقدامات کے ذریعے دونوں فضائی افواج کے درمیان فوجی شراکت داری کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ فریقین نے مشترکہ تربیت اور تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ ایف بی آر کا ایک ہزار دس گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ افسوس ناک ہے جبکہ ملک کی معیشت لڑکھڑا رہی ہے ،آئی ایم ایف بار بار اخراجات کم کرنے کی ہدایت دے رہی ہے اس کے باوجود ایک ہزار دس گاڑیوں کی خریداری پر 6 ارب روپے خرچ کردینا کونسی عقل مندی ہے ۔انہوں نے کہا کہ افسوس کہ اشرافیہ اپنے اخراجات کم کرنے کے لیے تیار نہیں اور ٹیکسوں کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال کر ان کو زندہ درگور کرنے پر تلی ہوئی ہے جبکہ ہمارے موجودہ حکمراں اشرافیہ کو قابو کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں جو ان...
حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے پر رہنما تحریک انصاف شہباز گل اور صحافی معید پیرزادہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بغاوت کا مقدمہ: شہباز گل نے جج کو سالگرہ کی مبارکباد کیوں دی؟ ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے شہباز گل اور معید پیرزادہ کے خلاف ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے انکوائری میں ثابت ہوا کہ دونوں ملزمان سیکیورٹی فورسز کے خلاف فیک نیوز پھیلانے میں ملوث ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:برطانوی عدالت میں مجرم قرار پانے والا عادل راجا فیک نیوز کی علامت بن گیا ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان سوشل میڈیا پر فوج اور...
اسلام آباد /ڈھاکہ (نیوز ڈیسک )صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں پاکستان کا کاروباری وفد بنگلہ دیش کے دورے پر ڈھاکہ پہنچ گیا ، بزنس کمیونٹی کے وفد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 35سے زائد برآمد کنندگان اور صنعتکاروں شامل ہیں ،وفد اپنے دورے میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس اور مشیر تجارت شیخ بشیر الدین سے بھی ملاقات کریگا۔صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز عاطف اکرام شیخ نے بنگلہ دیش پہنچنے پر اہم بیان میں کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تجارتی تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے بزنس کمیونٹی کا دورہ انتہائی اہم ہے،پاکستانی بزنس کمیونٹی کے وفد کا دورہ بنگلہ دیش دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات کو...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، جنرل سیکرٹری شاہد علی، سینئر نائب صدر ناصر شیخ، نائب صدر توصیف احمد، سیکرٹری اطلاعات عبدالرزاق چشتی اور دیگر نے قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے ایم ڈی عاصم کھچی کو قتل کی دھمکیاں دیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم، وزیر اطلاعات سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایم ڈی اے پی پی کو دی جانے والی دھمکیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کرپشن مافیا کے اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کریں اور عاصم کھچی سمیت ان کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے میں جعلی بھرتیوں اور ڈیڑھ ارب سے زائد کی کرپشن کے...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس( ڈیموکریٹس) کے اسلام آباد یونٹ اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس( آئی یو جے) کے اجلاس میں روزنامہ جسارت کے سینیئر رپورٹر خالد مخدومی اور پی ایف یو جے ( ڈیموکریٹس) کے سیکرٹری توحید راجا کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ہے‘ اجلاس کی صدارت محسن خان جنجوعہ نے کی‘ اجلاس میں اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس( آئی یو جے) کے ممبرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحومین کے لیے مغفرت کی دعاء کی گئی‘ قبل ا زیں توحید راجا کی والدہ کے جنازہ میں قومی اسمبلی کے سابق خطیب قاری بزرگ شاہ‘ وکلاء‘ شہریوں‘ سپریم کورٹ کے سابق رجسڑار ذولقرنین شوق‘ اساتذہ اور احباب شریک ہوئے۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس رجسٹریشنز کی بحالی کے لئے ایس او پیز پر عمل کی ہدایت جاری کر دیں۔ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے متعلقہ زونز افسران کو بھی رجسٹریشن فعال کرنے کے لئے ایس او پیز پر عمل کی ہدایت کر دی،جعلسازی یا نا قابل قبول ان پٹ ٹیکس کی وجہ سے معطل رجسٹریشن کی بحالی کیلئے ادائیگی کا جائزہ لیا جائے گا،رجسٹرڈ شخص کو اپنے یونٹ آفیسر کے سامنے اپنی شناخت ثابت کرنا ہوگی۔(جاری ہے) اپلیٹ ٹربیونل یا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کے حکم خلاف اپیل دائر کرنے کی صورت میں شناخت ثابت کرنا ہوگی،مسلسل 6 ماہ سے زائد نان فائلر کی بنا پر رجسٹریشن...
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بات کر رہے ہیں، بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کا اثر عام آدمی تک پہنچ چکا ہے، بجلی صارفین کے لیے قیمتیں کم ہوئی ہیں، گیارہ سو ارب روپے کی بچت کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات میں اب حکومتی پاور پلانٹس کی باری ہے، تمام آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی ہو گی، نظر ثانی کے بعد عوام کو بہت اچھی بچت ہو گی، مزید پندرہ آئی پی پیز کے معاہدوں...