اسلام آباد:  ایف بی آرنے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے آئی ایم ایف کو ایک تفصیلی منصوبہ پیش کر دیا ہے، جس میں مالیاتی اہداف کے حصول کے لیے ٹھوس اقدامات شامل ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ایف بی آر ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ منصوبے میں کنٹینرز کی جلد کلیئرنس، اسمگل شدہ سامان کی نیلامی میں تیزی اور انفورسمنٹ کی صلاحیت کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ انڈر ٹیکس سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے اور عدالتوں میں زیر التوا کیسز کو جلد نمٹانے کے لیے بھی خاص اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

جنوری میں ایف بی آر کو تقریباً 960 ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا کرنا ہے جب کہ گزشتہ شارٹ فال کے سبب یہ ہدف بڑھ کر 1,340 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ مقررہ ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔

ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی آمد سے پہلے تمام اقدامات پر پیش رفت یقینی بنائی جائے گی تاکہ عالمی ادارے کو ملک کے مالیاتی نظم و نسق پر اعتماد دلایا جا سکے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ چیلنجز کے باوجود ٹیکس وصولی کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور ملک کی معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایف بی آر کے لیے

پڑھیں:

بجلی کی ضرورت پوری کرنے کیلیئے مزید 25 آئی پی پیزلگانے کا منصوبہ تیار

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے ملک میں بجلی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے آئندہ چند سال کے دوران مزید 25آئی پی پیز لگانے کا منصوبہ بنالیا ہے ،رواں سال 2 سولر ، ایک بگاس اور ایک آئی پی پی درآمدی کوئلے پر مبنی منصوبے بنانے کا منصوبہ ہے۔،2026 میں 28.60 میگاواٹ صلاحیت کے 3 آئی پی پیز کی تعمیر مکمل کرنے کا پلان بنایاگیا ہے ۔سرکاری دستاویز کے مطابق آئندہ چند سال کے دوران وفاقی حکومت نے مزید 25 نئے آئی پی پیز لگانے کا پلان بنایا ہے ۔25 نئے آئی پی پیز کی بجلی کی پیداواری صلاحیت 7490 میگاواٹ ہے، دستاویز کے مطابق 2024 میں 916 میگاواٹ کے ہائیڈل اور بگاس کے 2 آئی پی پیز مکمل کر لیے گئے ہیں۔ باقی 6574 میگاواٹ صلاحیت کے 23 آئی پی پیز کی 2034 تک تعمیر مکمل ہوگی ۔رواں سال 440 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے 4 آئی پی پیز مکمل کرنے کا پلان جن میں 2 سولر ، ایک بگاس، ایک آئی پی پی درآمدی کوئلے پر مبنی ہوگا، سرکاری دستاویزکے مطابق 2026 میں 28.60 میگاواٹ صلاحیت کے 3 آئی پی پیز ،2028 میں 1520 میگاواٹ صلاحیت کے حامل 4 آئی پی پیز،2029 میں ایک اور 2030 میں 2 آئی پی پیز کی تعمیر مکمل کرنے کا پلان ہے ۔ دستاویزکے مطابق 2031 تک 2، 2032 تک 2 اور 2034 تک ایک ،2034 تک 5456 میگاواٹ صلاحیت کے 13 آئی پی پیز ،2034 تک 231.79 میگاواٹ صلاحیت کے 5 آئی پی پیز،2034 تک ونڈ کے 2 ، بگاس کے 2، کوئلے کے ایک آئی پی پی کی تعمیر کا پلان بنایا گیا ہے ۔23 آئی پی پیز کی تعمیر آئی جی سی ای پی 2024-34 کی منظوری کے بعد ہوگی۔ نیپرا کی جانب سے آئی جی سی ای پی 2024-34 کی منظوری کا انتظار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر نے ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے پلان شیئر کردیا
  • ایف بی آر کی کارروائی، نان انٹیگریٹڈ انوائسز پر 2 ریسٹورینٹس کے خلاف ایکشن
  • سرکاری املاک کی اصال دستاویز ات میں جعل سازی غائب کردی گئی
  • بجلی کی ضرورت پوری کرنے کیلیئے مزید 25 آئی پی پیزلگانے کا منصوبہ تیار
  • ایف بی آر نے منصوبہ بندی آئی ایم ایف سے شیئر کی ہے
  • ایف بی آر نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلیے آئی ایم ایف سے پلان شیئر کر دیا
  • ایف بی آر نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کردیا
  • کراچی: وال چاکنگ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ
  • ایف بی آر نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلیے آئی ایم ایف سے پلان شیئر کر دیا