ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پٹرولیم کے شعبے میں ترقی کے لیے اہم پیشرفت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز

ایس آئی ایف سی کی جانب سے پٹرولیم کمپنیوں کے حصص کے فروخت کے تناسب میں اضافے اور اس شعبے کی ترقی کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ایس آئی ایف سی کی سفارشات کے مطابق نئے گیس کے ذخائر کے فروخت کے قوانین میں نرمی کردی گئی ہے۔

ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی) کمپنیوں کو گیس ذخائر کی مد میں دیے گئے حصص کو 10 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کر دیا گیا ہے جب کہ کمپنیوں کو گیس کی بروقت ترسیل کے لیے سوئی گیس نیٹ ورک کا استعمال یا اپنی پائپ لائن بچھانے کی اجازت دی گئی۔

اس فیصلے کا بنیادی مقصد گیس کے ذخائر کا بہترین استعمال، نجی شعبے کی ترقی کے لیے شفافیت اور یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔

نجی کمپنیوں کو گیس کی فروخت سے مارکیٹ کی مجموعی طلب کو پورا کیے جانے کے ساتھ ساتھ گردشی قرضوں میں کمی متوقع ہے

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سوئی گیس کمپنیوں کی مالی مشکلات حل کرنے کے لیے حکومت کا اہم اقدام قابل ستا ئش قرار دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایس آئی ایف سی ترقی کے لیے

پڑھیں:

زرمبادلہ کے ذخائر 76ملین ڈالر کمی کے بعد 16.05ارب ڈالرہوگئے

اسلام آباد (اے پی پی) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 76 ملین ڈالر کمی کے بعد 16.05 ارب ڈالر ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 11.37 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4.67 ارب ڈالر ہوگئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 76 ملین ڈالر کی کمی ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پیٹرولیم  کے شعبے میں ترقی کے لیے اہم پیشرفت
  • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،پٹرول1روپے، ڈیزل7روپے فی لٹر مہنگا
  • پختونخوا میں نئے ذخائر سے تیل و گیس کی پیداوار کا آغاز
  • زرمبادلہ کے ذخائر 76ملین ڈالر کمی کے بعد 16.05ارب ڈالرہوگئے
  • بھارتی فوج بطور قبضہ گیر قوت: تاریخ کے آئینے میں
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم فروری سے اضافے کا امکان
  • یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
  • چترال میں الٹرا فاسٹ فائبر آپٹک انٹرنیٹ کی آمد، ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم پیشرفت