ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پیٹرولیم کے شعبے میں ترقی کے لیے اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
اسپشل انویسٹمنٹ کونسل ( ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے پیٹرولیم کمپنیوں کے حصص فروخت کے تناسب میں اضافے کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔
ایس آئی ایف سی کی سفارشات کے مطابق نئے گیس کے ذخائرکی فروخت کے قوانین میں نرمی کردی گئی۔ ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی) کمپنیوں کو گیس ذخائر کی مد میں دیے گئے حصص کو 10 فیصد سے بڑھا کر35 فیصد کر دیا گیا ہے۔
کمپنیوں کو گیس کی بروقت ترسیل کے لیے سوئی گیس نیٹ ورک کا استعمال یا اپنی پائپ لائن بچھانے کی اجازت دی گئی ہے۔ فیصلے کا بنیادی مقصد گیس کے ذخائر کا بہترین استعمال اور نجی شعبے کی ترقی کے لیے شفافیت اور یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔ نجی کمپنیوں کو گیس کی فروخت سے مارکیٹ کی مجموعی طلب کو پورا کیے جا نے کے ساتھ ساتھ گردشی قرضوں میں کمی متوقع ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
برطانیہ؛ ہفتے میں 4 دن کام اور 3 چھٹیاں
برطانیہ میں ملازمین کی ذہنی تھکاوٹ کو دور کرنے اور تازہ دم ہوکر دفتر آنے کا موقع دینے کے لیے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی 2 سو کمپنیوں نے مستقل طور پر ہفتے میں 4 روز کام اور 3 دن کی چھٹی پر آمادگی ظاہر کردی۔
خیال رہے کہ یہ اقدام برطانیہ کی 4 ڈے ویک فاؤنڈیشن کی ملک گیر آگاہی مہم سے متاثر ہوکر اُٹھایا گیا ہے۔
جن 200 کمپنیوں نے ہفتے میں 4 روزہ کام کی حمایت کی ہے اس میں 5 ہزار سے زائد ملازمین کام کرتے ہیں۔
4 ڈے ویک فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہفتے میں 5 دن صبح 9 سے شام 5 تک کام کا طریقہ کار 100 سال قبل بنایا گیا تھا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اب یہ موجودہ وقت کے لیے موزوں نہیں رہا اور اسے تبدیل کرکے ہفتے میں 4 روز کام اور 3 چھٹیاں کی جائیں۔
یاد رہے کہ 2 سال قبل بیلجیئم نے ہفتے میں 4 دن کام کے لیے قانون سازی کی تھی جس سے یہ پہلا یورپی ملک بن گیا ہے۔