اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن (او پی جی ایف) کے وفد نے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) اور ایس آئی ایف سی کا دورہ دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر او پی ایف میں ہونے والے اجلاس میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بے پناہ کاوشوں کی بدولت ترسیلات زر میں اضافہ ملکی معیشت کے استحکام میں معاون ثابت ہورہا ہے۔ اجلا س کے دوران اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن نے فلاحی اقدامات پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پٹرولیم کے شعبے میں ترقی کے لیے اہم پیشرفت

اجلاس میں اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے وفد نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر اظہار تشکر کیا۔

دوسری جانب وفد کے ایس آئی ایف سی کے دورے کے موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

ایس آئی ایف سی کی جانب سے وفد کو مختلف پہلوؤں اور ملک میں کاروباری ماحول کی بہتری کے حوالے سے اہم کامیابیوں پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران حکام نے بتایا کہ پاکستانی معیشت میں اوورسیز پاکستانیوں کا اہم کردار ہے، ہم پاکستان کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘ کا قیام، فائدہ کتنا ہوگا؟

اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں نے ہر حال میں اپنے ملک کی ترقی کے لیے کام جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews او پی ایف اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن ایس آئی ایف سی دورہ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: او پی ایف ایس ا ئی ایف سی وی نیوز اوورسیز پاکستانیوں ایس آئی ایف سی او پی ایف کے لیے

پڑھیں:

زرداری 5 سے 8 فروری تک چین کا دورہ کریں گے، صدر شی سے ملاقات شیڈول 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری کا 4 روزہ دور چین کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ صدر مملکت 5 سے 8 فروری تک چین کا دورہ کریں گے۔ صدر مملکت چین میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ صدر مملکت کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر 35 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان
  • اسلام آباد کے نئے سیکٹرز میں پلاٹوں کی خریداری: اوورسیز پاکستانیوں کا ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی سے استثنیٰ کا مطالبہ
  • صدر آصف علی زرداری چینی صدر کی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے
  • بیرون ملک پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ ہر صورت ممکن بنائیں گے ، مصطفیٰ ملک
  • آرمی چیف کا دورہ بلوچستان؛ شہداء کی نمازجنازہ میں شرکت
  • بیرون ملک پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ ہر صورت ممکن بنائیں گے ، مصطفی ملک
  • ہیپاٹائٹس، بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے ایک خاموش رکاوٹ
  • مراکش کشتی حادثے کے بعد زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا آپریشن مکمل کرلیا گیا
  • زرداری 5 سے 8 فروری تک چین کا دورہ کریں گے، صدر شی سے ملاقات شیڈول