اسلام آباد میں تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے پی ایف یو جے اور صحافی برادری کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
اسلام آباد میں تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے پی ایف یو جے اور صحافی برادری کا احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)نے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کیا، جس میں میڈیا ورکرز کی عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی اور پیکا ایکٹ کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔
پی ایف یو جے کے رہنما افضل بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے احتجاج کا مقصد میڈیا ورکرز کو تنخواہ نہ ملنے کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ آج ہمارے میڈیا میں صحافیوں کو نہ جاب سیکیورٹی حاصل ہے اور نہ ہی زندگی کی ضمانت۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ورکرز کو تنخواہیں نہ دینا ان کے ساتھ سنگین مذاق کے مترادف ہے، رمضان المبارک میں بھی صحافیوں کے حقوق کا خیال نہیں رکھا جا رہا۔
افضل بٹ نے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر انفارمیشن منسٹری نے میڈیا ہاوسز کو دو ارب روپے جاری کیے، لیکن اس کے باوجود ورکرز کو تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ ہم میڈیا ورکرز کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔پیکا ایکٹ کے خلاف بات کرتے ہوئے افضل بٹ نے کہا کہ یہ ایک کالا قانون ہے، جس کے ذریعے صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم اس کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ایف یو جے
پڑھیں:
لاہور: ٹک ٹاک بنانے کی خاطر جان لیوا کرتب کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار
ٹک ٹاک بنانے کی خاطر جان لیوا کرتب کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کی لیاقت آباد پولیس نے دوران پٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے 4 منچلوں کو گرفتار کیا، لیاقت آباد پولیس نے ون ویلرزکو فیروز پور روڈ سے حراست میں لیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان ون ویلنگ شوروغوغا کرتے ہوئے شہریوں کو پریشان کر رہے تھے، ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی، گرفتار ملزمان میں لیڈر تنویر، مبین ، ماجد اور علی شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ ون ویلنگ ایک جان لیوا کھیل ہے والدین بچوں کی کونسلنگ کریں، اپنی دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔