ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رجسٹریشنز کی بحالی کے لئے ایس او پیز پر عمل کی ہدایت جاری کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس رجسٹریشنز کی بحالی کے لئے ایس او پیز پر عمل کی ہدایت جاری کر دیں۔ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے متعلقہ زونز افسران کو بھی رجسٹریشن فعال کرنے کے لئے ایس او پیز پر عمل کی ہدایت کر دی،جعلسازی یا نا قابل قبول ان پٹ ٹیکس کی وجہ سے معطل رجسٹریشن کی بحالی کیلئے ادائیگی کا جائزہ لیا جائے گا،رجسٹرڈ شخص کو اپنے یونٹ آفیسر کے سامنے اپنی شناخت ثابت کرنا ہوگی۔
(جاری ہے)
اپلیٹ ٹربیونل یا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کے حکم خلاف اپیل دائر کرنے کی صورت میں شناخت ثابت کرنا ہوگی،مسلسل 6 ماہ سے زائد نان فائلر کی بنا پر رجسٹریشن معطلی کی بحالی کیلئے عائد کردہ جرمانہ جمع کرانا لازمی قرار ہے،رجسٹرڈ افراد کو تحریری طور پر ماہانہ سیلز ٹیکس جمع نا کرانے کی وجوہات بھی بیان کرنا ہوگی۔رجسٹرڈ افراد کو یونٹ آفیسر کے سامنے اپنی شناختی دستاویزات کے ہمراہ ذاتی حیثیت میں بھی پیش ہونا ہوگا،یونٹ افسران کو مقدمات کو فوری نمٹانے کے لیے رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئیں۔.ذریعہ: UrduPoint
پڑھیں:
ملک بھر کیلیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد:ملک بھر کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا، جس کے بعد آج پاور ڈویژن نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی 1.71 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025ء کے لیے ہوگا۔ بجلی کی قیمت میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ہو گی، تاہم اس کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی وفاقی حکومت کی اضافی سبسڈی کےذریعےکی گئی ہے۔ قبل ازیں وفاقی حکومت نےبجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی درخواست نیپرامیں جمع کرائی تھی۔