وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے یو این ایف پی اے کاوفد ملاقات کررہا ہے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بلوچستان حکومت میں سیاسی اختلافات، وزیراعلیٰ اسلام آباد طلب

 

وزیراعلیٰ اور ملک شاہ گورگیج کی صدرزرداری اورپارٹی چیئرمین بلاول سے ملاقات متوقع
وزیر زراعت علی حسن زہری سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر اراکین کی فریال تالپور سے ملاقات

پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے بلوچستان حکومت میں سیاسی اختلافات کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ کو اسلام آباد طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی اور رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج کی کوئٹہ میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے سرفراز بگٹی کو مرکزی قیادت کا پیغام دیا اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور ایم این اے ملک شاہ گورگیج اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ، وزیراعلیٰ اور ملک شاہ گورگیج کی اسلام آباد میں صدر مملکت اورپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات متوقع ہے جب کہ اس قبل وزیر زراعت علی حسن زہری سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر اراکین اسمبلی نے بھی کراچی میں فریال تالپور سے ملاقات کی تھی۔بعدازاں رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج کو ٹاسک دیا گیا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرکے پیپلز پارٹی کے صوبائی قائدین میں جاری اختلافات کے حوالے سے مسائل کو حل کروائیں گے ۔

متعلقہ مضامین

  • سیہون میں کچھ نامکمل سڑکوں کیوجہ سے حادثات ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ
  • سہون:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ حضرت لعل شہبازقلندر کے عرس کی تقریبات کے آخری روز میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
  • سیہون میں کچھ سڑک نامکمل ہونے کی وجہ سے حادثات ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ
  • وزیراعلیٰ سندھ کی حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر حاضری
  • بلوچستان حکومت میں سیاسی اختلافات، وزیراعلیٰ اسلام آباد طلب
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اچھے کاموں کو سراہتے ہیں، ناصر حسین شاہ
  • کراچی میں ٹریفک حادثات، امن و امان پر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کانفرنس بلا لی
  • اسلام آباد: وزیر تجارت جام کمال خان سے پاکستان آسٹریلیا بزنس کونسل کے وفد ملاقات کررہا ہے
  • این ایف سی فارمولے میں نظرثانی کا وقت آ گیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ