سندھ میں شہداد ایکس ون سے گیس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
گیس کے بہاؤ کی شرح یومیہ 2.2 ایم ایم سی ایف سے بڑھ کر یومیہ 8.4 ایم ایم سی ایف ہوگئی ہے، جو 280 فیصد سے زائد کا اضافہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے گمبٹ ساؤتھ بلاک سندھ میں واقع اپنے شہداد X-1 کنوئیں سے گیس کی پیداوار میں کامیابی سے اضافہ کر دیا ہے، جو جدید واٹر شٹ آف آپریشن (پانی کی پیداوار کم کرنے) کے ذریعے ممکن ہوئی۔ پی پی پی ایل کے مطابق گمبٹ ساؤتھ بلاک میں پہلی بار استعمال کی گئی اور ساتھ ہی تیزاب میں گھلنے والی سیمنٹ کے استعمال کی ٹیکنالوجی بھی پی پی ایل میں پہلی بار متعارف کرائی گئی۔ آپریشن کے بعد شہداد X-1 سے گیس کے بہاؤ کی شرح یومیہ 2.
پی پی ایل نے بتایا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے پی پی ایل نے اگست 2024ء میں پروڈکشن لاگنگ ٹول سروے کروایا، جس نے اصلاحی کارروائی کی ضرورت کی تصدیق کی۔ اس ضمن میں پی پی ایل نے کوائلڈ ٹیوبنگ سروس فراہم کنندہ کے ساتھ مل کر تیزاب میں گھلنے والی سیمنٹ ٹیکنالوجی کا اطلاق کرتے ہوئے پانی پیدا کرنے والے زونز کو مؤثر طریقے سے الگ کر دیا، جس سے گیس کے بہاؤ کو بحال کیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ یہ کامیاب آپریشن پی پی ایل کی تکنیکی جدت طرازی، آپریشنل عمدگی اور اپنی پختہ فیلڈز سے پیداوار بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی پیداوار میں ایم ایم سی ایف پی پی ایل یومیہ 2 سے گیس
پڑھیں:
دریائے سندھ پر متنازع نہریں نکالی جارہی ہیں، شاہ محمد شاہ کا وزیر اعظم کو خط
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر شاہ محمد شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔خط میں شاہ محمد شاہ نے کہا کہ دریائے سندھ پر متنازع نہریں نکالی جارہی ہیں، دریا کے پانی پر پہلا حق سندھ کے لوگوں کا ہے۔خط کے متن کے مطابق نواز شریف نے پانی کے مسئلے پر 1991ء میں سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان ایک معاہدہ کیا تھا،ن لیگ کے مرکزی نائب صدر کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ معاہدے کی رو سے کسی صوبے کا دوسرے صوبے کے پانی پر کوئی حق نہیں ہوگا۔خط میں سید شاہ محمد شاہ نے کراچی میں پانی کی قلت کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِاعظم کی توجہ 1991 کے پانی معاہدے اور سندھ کے حصے کے مطابق کراچی کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی طرف دلائی ہے۔ انہوں نے پانی کی فراہمی کے لیے کینجھر جھیل سے کینال بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کراچی میں پانی کے منصوبے جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔
پاک بحریہ کے جہازوں کا بیرون ملک تعیناتی کے دوران عمان کا دورہ
مزید :