کاشف شیخ و دیگر کی پی ایف یو جےکے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ، جنرل سیکرٹری محمد یوسف اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے پی ایف یو جے کے الیکشن میں
کامیاب ہونیوالے عہدیداران رانا محمد عظیم صدر، شکیل احمد جنرل سیکرٹری،غلام اکبر جعفری، جنید خانزادہ نائب صدور ودیگر منتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو کونسل کے ارکان کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے امید کی ہے نئے منتخب کردہ عہدیداران صحافت کی آزادی، صحافیوں کے حقوق اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے بہترین کردار ادا اور اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب
سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر اور طارق حسن بلا مقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے ہیں۔
چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینیئر نائب صدر منتخب ہوئے ہیں، چوہدری شافع حسین مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکریٹری، ڈاکٹر محمد امجد چیف آرگنائزر اور غلام مصطفیٰ ملک مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی میں صلح کی خبریں، اصل معاملہ کیا ہے؟
مسلم لیگ ق کے انٹرپارٹی انتخابات کا انعقاد مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا، اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم اور پاکستان میں جاری دہشتگردی کی مذمت کی گئی اور افواج پاکستان، رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیسے چوہدری خاندان میں دراڑ ڈالی؟
چوہدری شجاعت نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور یہی جماعت پاکستان کو بچائے گی، تمام عہدیداران پارٹی کو منظم، مستحکم اور فعال بنائیں، قرآن ہمارا منشور ہے، خدمت کی سیاست کریں، منافقت اور تکبر سے اجتناب کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news چوہدری سالک حسین چوہدری شجاعت حسین صدر مسلم لیگ ق نائب صدر