Jasarat News:
2025-02-01@01:06:03 GMT

ایف پی سی سی آئی ، یو اے ای بزنس کونسل کے اجلاس کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

کراچی(کامرس رپورٹر)متحدہ عرب امارات دبئی میں تعینات پاکستان کے کمرشل قونصلر علی زیب نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے درمیان سفارتی و باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی بزنس کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ یو اے ای میں دستیاب تجارتی مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں اور پاکستان کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے پر توجہ دیں جس سے یو اے ای کی مارکیٹوں میں پاکستان کے شیئر کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔یہ بات انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں کی زیرصدارت منعقدہ بزنس کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں پاکستان، یو اے ای بزنس کونسل کے چیئرمین فخرالدین دیوان، عدیل صدیقی، خرم اعجاز، شبیر حسن منشاء ایگزیکٹیو کمیٹی کی رکن صاحبزادی ماہین خان کے علاوہ بزنس کونسل کے دیگر اراکین بھی شامل شریک تھے۔ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا جو ایک عالمی کاروباری مرکز ہے۔انہوں نے بین الاقوامی نمائشوں میں پاکستانی مصنوعات کو پیش کرنے کے لیے ایک مخصوص پلیٹ فارم کی تجویز پیش کی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عالمی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کے لیے ایک شوکیس قائم کرنے میں مدد کی درخواست کی ہے اور اس خطے کی بڑی نمائشوں میں ایک ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔پاکستان، یو اے ای بزنس کونسل کے چیئرمین فخرالدین دیوان نے بتایا کہ اجلاس کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مؤثر عملی حکمت عملی وضع کرنا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات بزنس کونسل کے میں پاکستان یو اے ای کے لیے

پڑھیں:

پاکستانی مصنوعات کو سعودی صارفین سے متعارف کرانا ہے، ڈاکٹر سمیرا عزیز

جدہ ( رپورٹ؛سید مسرت خلیل)خاتون ٹریڈ اینڈ انویسمنٹ قونصلرسعودی عرب بزنس ووم ڈاکٹرسمیرا عزیزاور جسارت سے انٹرویو دیا، جس میں انھوں نے پاکستان اورسعودی عرب کے مابین تجارت کے فروغ، پاکستانی مصنوعات کوسعودی صارفین سے متعارف کرانا اوراپنیاحداف کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پرٹریڈ ڈویلپمنٹ آفیسر فہد چودھری بھی موجود تھے۔ ٹریڈ ڈویلیپمنٹ اتھارٹی آف(ٹڈاپ) پاکستان منسٹری آف کامرس کے تحت جدہ میں اولین “میڈان پاکستان” نمائش 5 تا 7 فروری 2025 جدہ انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹرمیں منعقد ہوگی۔ جس میں پاکستان کے 100 سے زائد معروف ایکسپورٹرز/مینوفیکچررز پریمیم مصنوعات کی نمائش کریں گے۔ یہ بات پاکستان قونصلیت جدہ میں پاکستان اور سعودی عرب کی 77سالہ سفارتی تاریخ کی اولین خاتون ٹریڈ اینڈ انویسمنٹ قونصلرمحترمہ سعدیہ خان نے ایک انٹرویو میں بتائی۔ سعدیہ خان کو یہ اعزازحاصل ہوا ہے کہ وہ پاکستان اور سعودی عرب کی 77سالہ سفارتی تاریخ کی اولین خاتون ٹریڈ اینڈ انویسمنٹ قونصلرمتعین ہوئیں ہیں۔ ان کا تعلق پاکستان کے صوبہ خیبرپختخواہ (کے پی کے) شہرصوابی سے ہے۔ انھوں نے 2008 میں کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ جوائن کیا۔ وہ پچھلے 15سال سے منسٹری آف کامرس میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ جدہ میں ان کی پوسٹنگ مئی 2024 میں کمرشل ڈیپارٹمنٹ پہلی خاتون ٹریڈ اینڈ انویسمنٹ قونصلر کے طورپرہوئی۔ سعدیہ خان نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے مابین تجارتی تعلقات بہت اچھے ہیں۔ میری یہ کوشش ہے کہ جو پروڈکٹس سعودی مارکیٹ میں متعارف نہیں ہیں ان کو لیکر آئیں۔ اس میں جو چیز سرفہرست ہے، اس میں اسپورٹس ویئرز وغیرہ شامل ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان بزنس فورم تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک چھت تلے لائے گا۔ جوایک بہت اچھا پلیٹ فارم ہوگا- اس میں عوام کی بڑی تعداد اور پاکستانی مصنوعات کے مالکان شرکت کریں گے۔ ہمارے سعودی بھائیوں کے لئے بھی یہ بہت اچھا موقع ہے کہ ان کو معلوم ہوسکے گا کہ اس وقت پاکستان کیا کیا مصنوعات تیارکر رہا ہے۔ پاکستانی صنعتی اداروں کے مالکان و تاجراپنی سستی ومعیاری مصنوعات پیش کرتے ہوئے ان کی بآسانی فراہمی سے آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی مصنوعات کو سعودی صارفین سے متعارف کرانا ہے، ڈاکٹر سمیرا عزیز
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان2  مزید ایئر لائنز پروازیں شروع کیلئے تیار
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات مزید 2 ایئرلائنز کی پروازیں شروع کرنے پر متفق
  • ملک ریاض کی حوالگی، نیب کا متحدہ عرب امارات سے رابطہ
  • منیر اکرم کا سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے مندوبین کو ظہرانہ
  • سلامتی کونسل‘ پاکستان نے انروا کے خاتمے کے خطرات سے خبردار کردیا
  • نیب کا ملک ریاض کی حوالگی کیلئے متحدہ عرب امارات سے رابطہ
  • سلامتی کونسل: پاکستان نے انروا کے خاتمے کے خطرات سے خبردار کر دیا
  • میرا برانڈ پاکستان