2025-02-01@01:06:01 GMT
تلاش کی گنتی: 2344
«بزنس کونسل کے»:
سیالکوٹ (کامرس رپورٹر ) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن ( نیپا) کی زیر نگرانی ان لینڈ سٹڈی ٹور 42 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے 13 رکنی وفد نے ڈپٹی سیکرٹری( نیپا )سروش اعجاز کی قیادت میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ نائب صدر سیالکوٹ چیمبرعمر خالد نے شرکاکا خیر مقدم کرتے ہوئے سرکاری افسران کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں نیپا کے کردار کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ تمام افسران آنے والے دنوں میں مختلف وفاقی، صوبائی یا ضلعی سطح پر تعیناتی کے بعد پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
کراچی(کامرس رپورٹر)متحدہ عرب امارات دبئی میں تعینات پاکستان کے کمرشل قونصلر علی زیب نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے درمیان سفارتی و باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی بزنس کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ یو اے ای میں دستیاب تجارتی مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں اور پاکستان کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے پر توجہ دیں جس سے یو اے ای کی مارکیٹوں میں پاکستان کے شیئر کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔یہ بات انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں کی زیرصدارت منعقدہ بزنس کونسل کے اجلاس سے...
کاٹی کے صدر جنیدنقی سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی طارق نظامانی کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں، زبیر چھایا اور دیگر بھی موجود ہیں
کاٹی کے صدر جنیدنقی سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی طارق نظامانی کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں، زبیر چھایا اور دیگر بھی موجود ہیں
جرمنی کا وفد صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ سے ملاقات کر رہا ہے کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ سے جرمنی کے ایک وفد نے ملاقات کی اور اس موقع پر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مختلف آپشن پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر توانائی نے اس موقع پر انرجی ڈپارٹمنٹ کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور کہا کہ صوبہ سندھ سولر اور ونڈ انرجی کے وسائل سے مالامال ہے جس میں سرمایہ کاری کیلیے سنہری مواقع موجود ہیں۔ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار سندھ کے انرجی سیکٹرز میں منافع بخش سرمایہ کاری میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور اس سلسلے میں حکومت سے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر )پولیس نے لیاری گینگ وار کے کارندے کو بھتا لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بغدادی پولیس نے لیاری کے علاقے چھاپہ مار کر بیکری کے مالک سے بھتہ طلب کرنے والے گینگ وار کے بھتہ خور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ گرفتار بھتا خور کی شناخت فرحان عرف خلیفہ کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور بھتے کی رقم برآمد ہوئی ہے ، بھتا خور کا تعلق لیاری گینگ وار جھینگو گروپ سے ہے۔
اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پیکا قانون سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے بنایا گیا ہے سوشل میڈیا پر فیک نیوز، ڈیپ فیک کے تدارک کیلئے پیکا قانون کے عمل کو قیام میں لایا گیا ہے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ابھی اس قانون کے رولز بننے ہیں، جس کے لیے مشاورت ہوگی، نہ صرف مشاورت کی گنجائش ہے بلکہ اس قانون میں بہتری بھی کی جاسکتی ہے۔ اسلام آباد میں عطااللہ تارڑ نے متنازع پیکا ایکٹ سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والے نقصانات کا تدارک کیا جائے، سوشل میڈیا پر فیک نیوز، ڈیپ فیک کے...
ویب ڈیسک — کولمبیا کے صدر نے امریکہ میں قانونی حیثیت کے بغیر کام کرنے والے اپنے ہم وطنوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی ملازمیتں چھوڑ کر جلد از جلد واپس آ جائیں۔ صدر گستاویپٹرو نے جمعے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ان کی حکومت اپنے گھروں کو لوٹنے والوں کو کاروبار شروع کرنے کے لیے قرضے فراہم کرے گی۔ ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن سے متعلق احکامات کے بعد غیر قانونی تارکین وطن سے روا رکھے جانے والے سلوک کے بعد سامنے آیا ہے۔ بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے صدر نے کہا کہ ان کی حکومت ، ملک میں واپس آنے کی پیش...
گوجرانوالہ : جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت ایسی نہیں کہ ایک دن بھی چل سکے،جس روز اس حکومت کی حمایت ختم ہوئی یہ گر جائےگی، کہ پیکا ایکٹ پر صدر پاکستان نے بات چیت کے باوجود دستخط کئے۔ گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو جو لائے وہی چلا رہے ہیں، میں سیاسی کارکن ہوں اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل پر یقین رکھتا ہوں، پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ بات چیت سے قبل اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ ختم ہوچکی، وہاں پر مسلح گروہوں...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے گذشتہ ماہ(جنوری2025)کے دوران مجموعی طور پر 84 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا انکشاف کیا ہے جبکہ رواں مالی سال2024-25 کے پہلے سات ماہ(جولائی تا جنوری)کے دوران ایف بی آر کا ریونیو شارٹ فال 468ارب روپے ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو گذشتہ ماہ 872 ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے اگرچہ29 فیصد زیادہ ہیں تاہم جنوری2025کیلئے مقرر کردہ 956ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کے ہدف کے مقابلے میں 84 ارب روپے کم ہیں۔ دوسری جانب وزارت خزانہ کی طرف سے گذشتہ رات گئے جاری کردہ عبوری اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں 872 ارب روپے...
پشاور:صوبائی مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وفد افغانستان روانہ کیا جائیگا، خیبر پختونخوا ( کے پی کے) حکومت افغانستان سے مذاکرات کیلئے ٹی او آرز وفاقی حکومت کو منظوری کیلئے بھیجے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے صوبائی مشیراطلاعات نے کہا کہ وفد میں قبائلی عمائدین، مذہبی اور سیاسی رہنما شامل ہوں گے، وفد بھیجنے کا مقصد خیبر پختونخوا میں امن وامان قائم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ افغانستان کی صورتحال کا اثر خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع پر پڑتا ہے،مذاکرات دونوں اطراف کے قبائلی اقوام کے درمیان ہونگے، خوارج سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔ بیرسٹرسیف کاکہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ 2 ہزار 650 کلومیٹر طویل سرحد ہے، سرحد کے دونوں جانب...
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے نکالنا ان کی نسل کشی کے مترادف ہوگا۔ میڈیاذرائع کے مطابق عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی جاری رہنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے اخراجات اور مدت کا تخمینہ لگانا انتہائی مشکل ہے، سب سے اہم ٹاسک رفح سرحدی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنا ہے۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو غزہ پٹی سے نکالنا نسل کشی کے مترادف ہوگا، فلسطینیوں کو نکالنےکی کوشش سے دوریاستی حل کا منصوبہ ناکام ہوجائےگا۔
ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران دہشت کے ساتھ موجود افغان طالبان کی حکومت کے اہم عہدیدار صوبائی نائب گورنر کا بیٹا بھی ہلاک ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کارروائی میں30 جنوری 2025 کو افغان صوبہ بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا بدرالدین عرف یوسف ہلاک ہونے والے تین دہشت گردوں میں شامل تھا اور وہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ساتھ مارا گیا۔ حکام نے بتایا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے اور افغان طالبان کے اعلیٰ عہدیدار...
اسلام آباد:بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سپریم کورٹ کے 6 رکنی آئینی بینچ میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 7 فروری کوجسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں 6 رکنی آئینی بینچ کرے گا۔ خیال رہے کہ عمران خان نے ستمبر 2023 میں ایڈووکیٹ شعیب شاہین کی وساطت سے آفیشل سیکریٹ اور آرمی ترمیمی ایکٹ آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی ممکنہ تعیناتی کے معاملہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آئینِ پاکستان میں فیڈرل جوڈیشل سروس کا کوئی تصور موجود نہیں اور تمام ہائیکورٹس آزاد اور خود مختار ہیں، ہائیکورٹ میں جو ججز تعینات کیے جاتے ہیں وہ صرف اُس مخصوص صوبے کی ہائیکورٹ کیلئے حلف لیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی ممکنہ تعیناتی کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ صدر مملکت، چیف جسٹس آف پاکستان، سندھ، لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے خط لکھا...
آزاد کشمیر حکومت نے مساجد کو 200 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کردیے۔ آزاد کشمیر حکومت نے مساجد کے 200 یونٹ تک بجلی بلوں کی ادائیگی کے لیے 9 کروڑ 47 لاکھ 95 ہزار روپے محکمہ مذہبی امور کو فراہم کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں 200 یونٹ تک بجلی فری، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا واضح رہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے گزشتہ برس مساجد کے لیے 200 یونٹ تک بجلی فری کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد کا بھی آغاز ہوگیا تھا۔ محکمہ برقیات نے اُس وقت ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آزاد کشمیر بھر کے مہتمم اوپریشن ڈویژنز کو ہدایت کی تھی کہ جن جن مساجد...
عبدالواسع کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے مکین گذشتہ دو عشروں سے امن و امان کی بدترین صورتحال سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے صوبے کی معیشت پہلے ہی تباہی کے دہانے پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے صوبائی حکومت کی جانب سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس اور سپر ٹیکس کے نفاذ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے خیبر پختونخوا کے کاشتکاروں کے ساتھ ظلم قرار دیا ہے اور اس کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے مکین گذشتہ دو عشروں سے امن و امان کی بدترین صورتحال سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے صوبے کی معیشت پہلے ہی تباہی کے دہانے...
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بحراللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ 1994ء سے بے نظیر بھٹو حکومت نے اپنے منظور نظر افراد کے آئی پی پیز کے ساتھ مہنگی بجلی خریدنے کے شرمناک معاہدوں کا سلسلہ شروع کیا اور بعد میں آنے والی زرداری، نواز شریف اور عمران خان کی حکومتوں نے بھی اس ظالمانہ معاہدوں کے سلسلہ کو جاری رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان انجیبئر حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر ملک بھر کی طرح پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا کے طول و عرض میں بھی بجلی کے بھاری بلز اور آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے اور شرمناک معاہدے کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں صوبائی ہیڈکوارٹر پشاور میں...
اسلام آباد: دوسرے ہائیکورٹ سے جج لانے کی مخالفت پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے صدر مملکت آصف زرداری اور چیف جسٹس کو خط ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہےکہ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے نا چیف جسٹس بنایا جائے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محسن اختر کیانی سمیت دیگر ججز نے مشترکہ طور پر ایک خط ارسال کیا ہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی تین سینئر ججز میں سے کسی کو چیف جسٹس بنایا جائے، دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کے لیے وجوہات دینا بھی ضروری ہے۔ ججز نے مزید کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری سینیارٹی کیسے تبدیل ہوسکتی ہے؟ لاہور ہائیکورٹ سے ججز...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے 6 رکنی آئینی بینچ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیم 2023 کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 6 رکنی آئینی بینچ 7 فروری کو سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ عمران خان نے ستمبر 2023 میں ایڈووکیٹ شعیب شاہین کی وساطت سے آفیشل سیکرٹ اور آرمی ترمیمی ایکٹ آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 کے...
چیمپئنز ٹرافی میں فخر کے ساتھ کون اوپننگ کرے گا؟ سلیکٹر نے بتا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جنہوں نے آخری بار گزشتہ سال جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے حوالے سے سلیکٹر اسد شفیق کا کہنا تھاکہ فخر زمان کے ساتھ رابطے میں تھے، فخر زمان مکمل فٹ ہیں...
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جنوری 2025ء) جنید اکبر نے اعلان کیا ہے کہ 9 مئی کے بعد جنہوں نے ہمارے کارکنان کو رلایا، وعدہ کرتا ہوں اب انہیں رلائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 8 فروری صوابی جلسہ کے حوالے سے صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ جنید اکبر خان کی صدارت میں ملاکنڈ ریجن کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ضلعی و تحصیل تنظیموں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوابی جلسے کے انتظامات اور حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صدر ایم این اے جنید اکبر خان نے کارکنان کے نام ایم پیغامات جاری کیے ہیں۔ جنید اکبر کی جانب سے کہا...
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار نہیں بلکہ مذاکراتی عمل کا اب ختم ہوچکا ہے۔ ’اردو نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی جانب سے بات چیت کی پیشکش کو دوبارہ مسترد کیے جانے کے بعد ہم نے بھی مذاکراتی عمل ختم کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پارلیمانی کمیشن کی پیشکش پر کوئی غور نہیں کیا جائےگا، وزیراعظم کی آفر پر پی ٹی آئی کا دوٹوک جواب انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے جس تیزی کے ساتھ بات چیت کے لیے آئے تھے اسی تیزی سے واپس چلے گئے ہیں۔ یہ صرف اور صرف عمران خان...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے مذاکراتی عمل سے باہر نکلنے اور وزیراعظم کی جانب سے دوبارہ بات چیت کی پیشکش کو مسترد کیے جانے پر حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے ترجمان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے تصدیق کردی۔ سعودی عرب کے ممتاز اخبار ’’اُردو نیوز‘‘ کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے، تحریک انصاف والے جس تیزی کے ساتھ مذاکرات کے لیے آئے تھے اسی تیزی سے واپس چلے گئے ان کا واحد اور حقیقی مطالبہ عمران خان اور دیگر...
سٹی 42 : وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ میں دنیا کے بہترین طریقوں کو اپنایا گیا ہے، صحافتی تنظیموں کو اس قانون کی حمایت کرنی چاہئے۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پیکا ایکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد صدر مملکت نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کئے، پیکا ایکٹ قانون کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سوشل میڈیا کے ذریعے فیک پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر جعلی خبریں، ہراسانی، بچوں سے بدسلوکی جیسی نامناسب خبریں پھیلائی جاتی ہیں، سوشل میڈیا پر ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب میں قومی...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے مذاکراتی عمل سے باہر نکلنے اور وزیراعظم کی جانب سے دوبارہ بات چیت کی پیشکش کو مسترد کیے جانے پر حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کر دیا۔ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے ترجمان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے تصدیق کردی۔ ایک سعودی اخبار کو انٹرویو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے، تحریک انصاف والے جس تیزی کے ساتھ مذاکرات کے لیے آئے تھے اسی تیزی سے واپس چلے گئے ان کا واحد اور حقیقی مطالبہ عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی فوری رہائی تھی جس کا راستہ یہی ہے کہ وہ...
پی ٹی آئی کے بعد حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کردیا،حکومتی کمیٹی تحلیل،ترجمان کمیٹی کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس)پی ٹی آئی کے مذاکراتی عمل سے باہر نکلنے اور وزیراعظم کی جانب سے دوبارہ بات چیت کی پیشکش کو مسترد کیے جانے پر حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کر دیا۔ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے ترجمان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے تصدیق کردی۔سعودی عرب کے ممتاز اخبار اردو نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے، تحریک انصاف والے جس تیزی کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جنوری 2025ء) تفصیلات کے مطابق، وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملک کے میری ٹائم سیکٹر کی مکمل اصلاحات کے منصوبے اور اس مقصد کے لیے پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جو رواں سال مارچ کے آخر تک قائم کی جائے گی۔ اصلاحاتی منصوبے کے تحت حکومت کراچی پورٹ اتھارٹی، پورٹ قاسم اتھارٹی، اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے سربراہان بھی تعینات کرے گی۔ حکومت کے دعوے کے مطابق، اس منصوبے میں کسٹمز کے کردار کو مزید مؤثر بنانا، کراچی پورٹ کی 24 گھنٹے کنیکٹیویٹی یقینی بنانا (جہاں عام طور پر سامان کی نقل و حرکت روزانہ صرف سات گھنٹے ہوتی ہے) بھی شامل ہے۔ نئی...
لورالائی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر راحت نسیم نے کہا کہ ایف سی بلوچستان کے جوانوں کی کاکردگی بہتر سے بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ جو پیشہ جوانوں نے چنا ہے وہ روزگار کیساتھ ساتھ عبادت بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام میں ایف سی کے جوانوں کی خدمات مثالی ہیں۔ اپنے شہداء کی قربانی پر فخر کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایف سی ٹریننگ سینٹر لورالائی میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے 67 بیج کے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان تھے، جبکہ آئی...
حکومت رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے،انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماجی نظام کے لئے خطرہ ہیں،مذہبی سکالرز، کمیونٹی رہنما اور شہری معاشرے میں بھائی چارے کو مضبوط بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں، یہ ہفتہ پوری دنیا میں مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان مکالمے، ہم آہنگی اور تعاون کو اجاگر کرنے کیلئے اہمیت کا حامل...
امیرِ قطر اسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام کا دورہ کرنے والے پہلے عرب رہنما WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز دمشق (سب نیوز )قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی جمعرات کو دمشق پہنچے، وہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام کا دورہ کرنے والے پہلے عرب رہنما ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق شام کے عبوری صدر احمد الشارع نے دمشق کے انٹرنینشل ایئرپورٹ پر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا استقبال کیا۔شام کے وزیراعظم محمد البشیر، وزیر خارجہ اسد الشیبانی اور وزیر دفاع معارف ابو قصرہ بھی موجود تھے۔ قطر کی خبر رساں ایجنسی (کیو این اے) کے مطابق شیخ تمیم کا دورہ، قطر اور شام کے درمیان تعلقات کی بحالی...
وزیراعلی سرچ کمیٹی کی سفارش پر تجویز کردہ 3 میں سے 1 کو رئیس الجامعہ مقرر کر سکیں گے۔ مجوزہ قانون کے تحت جامعات میں وائس چانسلرز کے عہدے کے لیے اہلیت کا معیار تبدیل کیا گیا ہے۔ جامعات ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی کی سفارشات و ترامیم ایوان میں پیش کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کی جامعات میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے کا مجوزہ قانون جامعات ترمیمی بل آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ جامعات ترمیمی بل کے تحت کوئی بھی حاضر سروس افسر وائس چانسلر بننے کا اہل ہوگا جبکہ بل کے ذریعے سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ذہین افراد کو بھی وائس چانسلر بنانے کا اختیار دیا گیا ہے۔ وزیراعلی...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے کہاہے کہ سوشل میڈیا پر ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے، پیکا ایکٹ کا بنیادی مقصد سوشل میڈیا کے ذریعے پہنچائے جانے والے نقصانات کا تدارک کرنا ہے۔ پیکا ایکٹ کے حوالے سے اہم گفتگوکرتے ہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد صدر مملکت نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کئے، پیکا ایکٹ قانون کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں سوشل میڈیا کے ذریعے فیک پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر جعلی خبریں، ہراسانی، بچوں سے بدسلوکی جیسی نامناسب خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی...
اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لئے دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی ممکنہ کوشش کے سبب عدلیہ میں ایک اور بحران جنم لینے لگا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے مخالفت میں صدر مملکت اور چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محسن اختر کیانی سمیت دیگر ججز نے مشترکہ طور پر ایک خط لکھا ہے جو کہ صدر پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال کیا گیا ہے۔ خط میں ججز نے کہا ہے کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے نا چیف جسٹس بنایا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی تین سینئر ججز میں...
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل اب قانون بن چکا ہے، قانون کے مطابق پیکا ٹربیونل کے فیصلے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں چیلینج کیے جاسکتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل اب قانون بن چکا ہے، اس قانون میں جو ٹربیونل بنایا گیا ہے اس میں ایک صحافی اور آئی ٹی پروفیشنل کو شامل کیا گیا ہے، یہ سارے پرائیویٹ سیکٹر کے لوگ ہوں گے جو کسی نہ کسی صحافتی تنظیم سے منسلک ہوں گے۔ عطاتارڑ نے کہا کہ پیکا ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل کے بارے میں بڑا ابہام پایا جارہا تھا،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جنوری 2025ء) غزہ پٹی کے جنگجو گروہ حماس کے نمائندوں نے تصدیق کی ہے کہ مزید تین یرغمالیوں کو اسرائیل کے حوالے کیا جا رہا ہے۔غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے تحت حماس نے یرغمالیوں کی رہائی سے چوبیس گھنٹے قبل اسرائیلی حکام کو مطلع کرنا تھا۔ یرغمالیوں کی آزادی کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید درجنوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق غزہ پٹی میں اب بھی 82 یرغمالی حماس کی حراست میں ہیں۔ جنگ بندی ڈیل کے تحت جمعرات کے دن بھی آٹھ یرغمالیوں کو رہا کیا گیا تھا، جن میں دو جرمن اسرائیلی، ایک اسرائیلی فوجی اور پانچ تھائی مزدور...
ملاقات کے دوران وزیر توانائی سندھ نے انرجی ڈپارٹمنٹ کے منصوبوں کے حوالے سے کہا کہ صوبہ سندھ سولر اور ونڈ انرجی کے وسائل سے مالا مال ہے جس میں سرمایہ کاری کیلئے گولڈن مواقع موجود ہیں، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار سندھ کے انرجی سیکٹرز میں منافع بخش سرمایہ کاری میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی، ترقیات و مںصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ سے جرمنی کے ایک وفد نے ملاقات کی اور اس موقع پر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مختلف آپشن پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر توانائی نے اس موقع پر انرجی ڈپارٹمنٹ کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور کہا کہ صوبہ سندھ سولر...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھا ہے۔خط چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی اطلاعات پر لکھا گیا، جس میں کہا گیا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے اور نہ چیف جسٹس بنایا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی تین سینئر ججز میں سے چیف جسٹس بنایا جائے۔ ججز کے خط میں کہا گیا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کےلیے بامعنی مشاورت ضروری ہے، دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کےلیے وجوہات دینا بھی ضروری ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی نسبت لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواء کیسز دو لاکھ ہیں،...
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ حکومت ایسی نہیں کہ ایک دن بھی چل سکے۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کو جو لائے ہیں وہی چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یکطرفہ قانون پاس کرنے کے بجائے مشاورت کرنی چاہیے تھی، صحافیوں سے بات کی جائے ان کی تجاویز لی جانی چاہئیں، پیکا ایکٹ پر صحافیوں سے بات ہوئی ان کی بات میں وزن ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پیکا قانون کے حوالے سے صحافیوں کے ایک وفد اسلام آباد میں ملا، پیکا ایسا قانون ہے کہ جس کو جب چاہیں اٹھالیں کوئی پوچھنے والا نہیں، صدر سے رابطہ کرے...
دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے، نہ چیف جسٹس بنایا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے خط لکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی کو خط لکھ دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے اسلام آباد ہائیکورٹ، لاہور ہائیکورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹسزکو بھی خط لکھا۔خط چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی اطلاعات پر لکھا گیا اور یہ خط جسٹس محسن اختر کیانی سمیت دیگر ججز نے لکھا۔خط میں کہا گیا ہے کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے اورنہ چیف جسٹس بنایا جائے اور اسلام آباد ہائیکورٹ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں بزرگ شہری پر تشدد کرنے والے پولیس آفیسر کو معطل کرکے گرفتاری کا حکم دے دیا۔ مریم نواز نے ملتان میں پولیس آفیسر کی جانب سے شہری تشدد سے متعلق آئی جی پنجاب سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب پولیس کا موٹر سائیکل سوار بزرگ شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل مریم نواز نے کہاکہ پولیس آفیسر کی جانب سے شہری پر تشدد کرنا انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، پولیس کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ شہریوں پر تشدد کرے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کو چاہیے کہ وہ شہریوں کے ساتھ عزت و احترام کو رویہ اپنائے، کیا صرف پولیس افسران کی عزت ہوتی ہے، عام لوگوں کی کوئی عزت نہیں۔ انہوں نے...
پاکستان اور سربیا نے اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے، تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش اور خوشحالی اور شراکت داری کے مشترکہ وژن پر استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس عزم کا اظہار وزیر تجارت جام کمال خان اور سربیا کے سٹیٹ سیکرٹری دمجان جووک کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔ وزیر آغاز نے ہدف بنائے گئے کاروباری تعاون کو آسان بنانے کے لیے سیکٹر کے لیے مخصوص میچ میکنگ اور B2B ایونٹس کے انعقاد کے لیے پاکستان کے اختراعی انداز کو اجاگر کیا۔انہوں نے سربیا کے کاروباری نمائندوں کو پاکستان کی فوڈ اے جی ایکسپو میں شرکت کی دعوت دی جو اگلے سال لاہور میں شیڈول ہے۔ اشتہار
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کے ورکرز کو ٹرائی نیشن سیریز کا میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں کام کرنے والوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دن رات کام کرنے پر شاباش دی۔وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دن رات کام کرنے والے ورکرز کو شاباش دیتے ہوئے انہوں نے ورکرز کو 8 فروری کا ٹرائی نیشن سیریز کا میچ دیکھنے کی دعوت دی۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم دلہن کی طرح سجنے لگا ہے، نئی جدید کرسیوں کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے،...
علامتی تصویر۔ راولپنڈی میں ایڈیشنل سیشن جج ملک شاہد حسین اعوان کی عدالت میں تہرے قتل کیس کے 3 مجرموں کو سزائے موت اور 15 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔ پانچ برس قبل دشمنی پر فائرنگ کرکے مسعودالحسن، غضنفر اور آصف محمود کو قتل کیا گیا تھا۔ مجرموں میں عمران، کاشف منیر اور عبدالوحید شامل ہیں۔ تہرے قتل کا مقدمہ 2020 میں تھانہ گوجر خان میں درج کیا گیا تھا۔ مجرموں کو سزائے موت کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج ملک شاہد حسین اعوان نے سنایا۔
ـ پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار کیفی خلیل کے مشہور گانے ’کہانی سنو 2.0‘ کا کورین ورژن سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ جنوبی کوریا کے گلوکار سونگ ون سب عرف ایشیا کورڈ نے کیفی خلیل کے گانے ’کہانی سنو 2.0‘ کو کورین زبان میں پیش کیا ہے۔اُنہوں نے گانے کے کورین ورژن کو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کیا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔سونگ ون سب نے گانے کا کورین ورژن شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں نے بہت سے لوگوں کی فرمائش پر ایک اور نیا گانا گایا ہے۔ اُنہوں نے لکھا ہے کہ میں ہمیشہ ان لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے...
سندھ حکومت نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب پانچ فروری کی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق 5 فروری بروز بدھ کو صوبے بھر میں چھٹی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ 5 فروری کو ہر سال اہل پاکستان کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن مناتے ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ اس روز ہر سال ملک بھر میں بھی عام تعطیل ہوتی ہے، مرکزی حکومت کی جانب سے ابھی تک چھٹی کا الگ سے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تاہم سالانہ چھٹیوں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے مسلمانوں کو زبردستی بے دخل کرنے کے اپنے منصوبے پر عملدرآمد کے لیے مصر اور اردن کو دھمکی دے دی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جمعرات کو ڈونلڈ ٹرمپ سے اوول آفس میں جب ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا وہ فلسطینیوں کی غزہ سے بے دخلی کے منصوبے پر عملدرآمد کے لیے مصر اور اردن پر دباؤ ڈالیں گےتو ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دیا، ’انہیں یہ کرنا ہوگا‘۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے فلسطینیوں کو نکال کر غزہ کو ’صاف‘ کرنے کا منصوبہ دے دیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کو 3 بار دہرایا اور پھر کہا کہ ہم نے مصر اور اردن کے لیے بہت کچھ کیا ہے اور اب...
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نیشنل کونسل آف آسٹریا کے صدر ایچ ای والٹر روزن کرانز سے ملاقات کی۔ملاقات میں سید نوید قمر، ملک محمد احمد خان اور سید اویس قادر شاہ بھی موجود تھے۔ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے روزن کرانز کو دورۂ پاکستان کی باضابطہ طور پر دعوت دی۔چیئرمین سینیٹ نے یو این سلامتی کونسل کے لیے پاکستان کی حمایت پر آسٹریا کا شکریہ ادا کیا۔ یوسف رضا گیلانی کی آسٹرین نیشنل کونسل کے صدر سے ویانا میں ملاقاتچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آسٹریا کی نیشنل کونسل کے صدر سے ویانا میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پارلیمانی تعاون کو مضبوط بنانے کے راستے تلاش کرنے کے لیے اہم پیش...
پاکستان کو قابل تجدید توانائی کاربن نیوٹرل انرجی کے شعبے کے لیے سال 2030 تک 100 ارب ڈالر درکار ہیں ، وزارت توانائی نے پائیدار توانائی کے مستقبل کے لیے توانائی منتقلی کے منصوبے کی رپورٹ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی میں پیش کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کو قابل تجدید توانائی کاربن نیوٹرل انرجی سیکٹر کے لیے سال 2030 تک 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ضروری ہے، وزارت توانائی نے پائیدار توانائی کے مستقبل کے لیے توانائی منتقلی کے منصوبے کی رپورٹ سینیٹ موسمیاتی تبدیلی میں پیش کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2030 تک 60 فیصد توانائی کو قابل تجدید ذرائع سے پیدا کرنے کے لیے 50 ارب ڈالر درکار ہوں گے، 2030...
لاہور ہائی کورٹ نے فوری طور پر پیکا ترمیمی قانون 2025 کی مختلف شقوں پر عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ نئی دفعات میں ’جعلی خبروں‘ کے لیے سخت سزائیں متعارف کرائی گئی ہیں، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی ریاستی نگرانی میں توسیع کی گئی ہے اور سوشل میڈیا کی نگرانی کے لیے نئے ریگولیٹری اداروں کی تشکیل کی جائے گی۔ صدر آصف علی زرداری نے سیاسی جماعتوں، صحافتی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید ردعمل کے باوجود بدھ کو پیکا ترامیم کی منظوری دے دی تھی۔ اس بل کے خلاف ایک روز قبل لاہور ہائی کورٹ میں صحافی جعفر بن یار نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کے ذریعے درخواست دائر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے تمام محکموں کو ڈیجیٹائز کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی شفقت ایاز۔بانی پاکستان تحریک انصاف جناب عمران خان کی ویژن کے مطابق تمام محکموں می ں شفافیت لانے کے لیے ضروری ہے کہ ان کو ڈیجیٹائز کیا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی شفقت ایاز نے نجی آئی ٹی کمپنی کی تنظیم پاشا کی طرف سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تعارفی اجلاس کی صدارت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی، تقریب میں نجی بینک کے اہلکاروں کے علاوہ مختلف آئی ٹی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ خیبر پختونخوا کے اہلکاروں نے شرکت کی، آئی ٹی...
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک کی بہتری کے لئے بات کرنے کو تیار ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے، پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے، پی ٹی آئی والے 4 سال کی حکومت میں مقدمات بناتے تھے، ہم ان سے بات کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لئے بات کرنے کے لئے تیار ہیں، جب ہم اپوزیشن میں تھے تب شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ بیٹھیں بات کریں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ 2018 کے بعد ہمیں گِلہ تھا کہ رزلٹ الٹ دیا گیا،...
سٹی 42 : وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران صارفین کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں چینی کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ چینی کی قیمتوں کو رمضان میں بڑھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، رمضان کے دوران صارفین کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں پر مشاورت کے لیے شوگر ملرز کو ایک ہفتے کا وقت دیا گیا، چینی کی قیمتوں کا حتمی اعلان جمعرات...
یہ محفل علماء کرام کی ہے اور موجودہ حالات میں ان کی ذمہ داریوں پر گفتگو اس کنونشن کا خصوصی موضوع ہے۔ جہاں تک علماء کرام کے حوالہ سے موجودہ صورتحال کا تعلق ہے، مجھے ’’چومکھی لڑائی‘‘ کا محاورہ یاد آرہا ہے جس میں انسان کو آگے، پیچھے، دائیں، بائیں، چاروں طرف سے دشمنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور سب سے بیک وقت لڑنا پڑتا ہے۔ لیکن اس وقت دنیا میں اہلِ دین کو اور اسلام کی نمائندگی کرنے والوں کو جن محاذوں کا سامنا ہے اور جن جن مورچوں پر لڑنا پڑ رہا ہے، اسے دیکھ کر اس محاورے کا دامن تنگ نظر آتا ہے اور یوں لگتا ہے کہ شاید اسے ڈبل کر کے بھی درپیش منظر...
اسلام آباد/کراچی( نمائندہ جسارت+ اسٹاف رپورٹر) عدالت عظمیٰ میں بینچز اور ججز کمیٹیوں کے اختیارات کے معاملے سے متعلق آئینی بینچ نے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کے 2 حکمنامے واپس لینے کا تحریری آرڈر جاری کر دیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ 13 اور 16 جنوری کے حکمنامے بغیر کسی اختیار کے تھے، دونوں حکمنامے واپس لیے جاتے ہیں۔اس میں کہا گیا کہ ججز کمیٹیاں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت کام کرتی ہیں، کون سا کیس کہاں لگے گا فیصلہ کرنا کمیٹیوں کا اختیار ہے۔ادھر عدالت عظمیٰ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ نے کراچی بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ سے عہدے کا حلف لے لیا۔ سٹی کورٹ آمد...
لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں پل ٹوٹنے سے پٹڑی سے نیچے اترگئیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آیا۔شالیمارایکسپریس کی 3 بوگیاں پل ٹوٹنے سے پٹڑی سےنیچےاتر گئیں ،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیوٹیمیں موقع پر موجود ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہے تاہم حادثے کے بعد لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔ریلوے افسراں اور عملہ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا جبکہ سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ڈیریلمنٹ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔حکام نے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئےتحقیقات کا آغاز کر...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2025ء) واشنگٹن میں امدادی ٹیمیں دریائے پوٹومک میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کے حادثے کے مقام پر کام کر رہی ہیں تاہم نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق رونالڈ ریگن ایئرپورٹ کے نزدیک امیریکن ایئرلائنز کا ایک مسافر طیارہ فضا میں فوجی ہیلی کاپٹر بلیک ہاک سے ٹکرا گیا تھا۔(جاری ہے) طیارے میں 64 افراد سوار تھے۔ سرکاری ذمے داران کے اعلان کے مطابق خوف ناک حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا۔واشنگٹن فائر بریگیڈز کے سربراہ جون ڈونیلی نے ریگن ایئرپورٹ پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ کوئی شخص زندہ بچا ہے۔ڈونیلی کے مطابق اب تک طیارے...
ویب ڈیسک : بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی گرفتاری کے بعد 10 مئی 2023 کے احتجاج پر درج مقدمے کے 10 مجرموں کی سزا معطل کردی گئی۔ ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سزا معطلی کا حکم دیتے ہوئے سزا یافتہ مجرموں کی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت منظور کرلی اور 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا آرڈر جاری کردیا۔ واضح رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 22 نومبر 2024 کو ملزمان کو مجموعی طور پر 5 سال 10 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان پر فیض آباد میں پولیس پر حملے اور پولیس چوکی جلانے کا الزام ہے۔ ...
پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے ایک بار پھر پیسوں کا تقاضہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مجھے ایک لاکھ ڈالر دے، اس شہر (کراچی) کو از سر نو تعمیر کرنا چاہیے، 20 ہزار ڈالر اپنے لیے اور باقی اس شہر کے لیے مانگ رہی ہوں۔ میں اپنے شوہر کے ساتھ دبئی جانا چاہتی ہوں۔ کراچی میں سماجی رہنما رمضان چھیپا کے ساتھ پریس کانفرنس کرے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوہر کے پاس جانا چاہتی ہوں۔ رمضان چھیپا نے بتایا کہ خاتون کل رات ٹیپو سلطان تھانے کی معرفت ہمارے پاس آئیں، یہ در بدر ہو رہی تھیں، ہم سے نہیں دیکھا گیا، اس لیے ہم...
لاہور: شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی تین کوچز ڈی ریل ہوگئیں۔ ترجمان ریلویز کے مطابق ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر بند ہوگئی، ریلوے افسراں اور عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ڈیریلمنٹ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے جلد از جلد ٹریک بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ، اہم کھلاڑی انجری کے باعث ٹرافی سے باہر ہو گئے۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آل راونڈر مچل مارش کمر کی تکلیف کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں، ری ہیب کے دوران مچل کی کمر کی تکلیف میں کمی نہیں ہوئی، کھلاڑی مزید آرام اور ری ہیب میں حصہ لیں گے۔ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی اور میڈیکل ٹیم نے مچل مارش کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کی سفارش کر دی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش کے متبال کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈز میں تبدیلیاں کرنے کی آخری تاریخ 11...
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ میں اپنی جان دے سکتا ہوں لیکن بی جے پی اور آر ایس ایس سے کبھی سمجھوتہ نہیں کرسکتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ اروند کیجریوال اور مودی میں کوئی فرق نہیں، دونوں ہی جھوٹے وعدے کرتے ہیں اور عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے نریندر مودی نے ہر ہندوستانی کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے ڈالنے کا وعدہ کیا تھا جو آج تک پورا نہیں ہوا، اسی طرح کیجریوال نے بھی دہلی کے عوام سے کئی جھوٹے وعدے کئے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جمنا کا پانی اتنا صاف کریں گے کہ خود اس میں نہائیں گے اور پانی پی سکیں گے،...
اسلام آباد : حج 2025 کے دوران حجاج کرام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے وزارت مذہبی امور نے ڈاکٹرز اور طبی عملے سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ ترجمان کے مطابق، یہ درخواستیں 9 فروری 2025 تک آن لائن جمع کی جا سکتی ہیں، اور انہیں نیشنل ٹیسٹنگ سروس (NTS) کے ذریعے بھیجنا ہوگا۔ درخواست دینے کے خواہشمند افراد کو اپنے کاغذات بھی اسی تاریخ تک بھیجنے ہوں گے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی، جس میں جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل پیش کیے۔ آج وکیل خواجہ احمد حسین نے عدالت کے سامنے دلائل پیش کرتے ہوئے نکتہ اٹھایا کہ جو خود متاثرہ ہو، وہ شفاف ٹرائل نہیں دے سکتا، جس پر جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ ہمارے سامنے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی مثال موجود ہے، کلبھوشن یادو کیس میں صرف افواج پاکستان ہی متاثرہ نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: وزارت دفاع نے ملٹری ٹرائل کا ریکارڈ آئینی بینچ میں پیش کردیا اس موقع پر...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2025ء) برطانوی پارلیمنٹ میں بارڈر سکیورٹی، اسائلم اینڈ امیگریشن بل پیش کیا گیا جو پولیس کو پناہ کے متلاشی افراد کے موبائل فون ضبط کرنے کی اجازت دے گا تاکہ سمگلرز کا سراغ لگایا جا سکے۔ اردو نیوز کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کی حکومت پناہ کے متلاشی اُن افراد پر پابندی برقرار رکھے گی جو جدید غلامی اور انسانی حقوق کے قوانین کے تحت تحفظ کا دعویٰ کرتے ہیں۔ جمعرات کو برطانوی پارلیمنٹ میں بارڈر سکیورٹی، اسائلم اینڈ امیگریشن بل پیش کیا گیا جو پولیس کو پناہ کے متلاشی افراد کے موبائل فون ضبط کرنے کی اجازت دے گا تاکہ سمگلروں کا سراغ لگایا جا سکے۔ جولائی میں...
چند قبل روز قبل سانگھڑ کے گاؤں جانی جونیجو میں زمین کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا، مسلح افراد کے حملے میں 3 افراد جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہوئے تھے۔ لواحقین نے لاشیں رکھ کر دھرنا دیا ہوا تھا لیکن قتل کا مقدمہ درج ہونے کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔ رکنِ قومی اسمبلی اور سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری بھی سانگھڑ میں ہونے والے دھرنے میں پہنچیں اور ورثا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے دھرنے میں بیٹھ گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے اس پر سخت ردعمل دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سانگھڑ: 2 گروپوں میں تصادم، 4 روز بعد مقدمہ درج، لاشیں دفنا دی گئیں...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری 2025)لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے،شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈاون ٹریک بند ہو گیا، حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،لاہور سے فیصل آباد جانیوالی والی ٹرینوں کا شیدول متاثر ہو گیا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈاون ٹریک بند ہو گیا۔ لاہور سے فیصل آباد جانیوالی والی ٹرینوں کا شیدول متاثر ہو گیا۔حادثے کے بعد ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی...
پی سی بی ذرائع نے واضح کیا کہ پاکستان اور نہ ہی آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹیموں کے ساتھ کوئی تقریب رکھنے کا پلان بنایا تھا۔ گذشتہ برس امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل بھی کپتانوں کا کوئی فوٹو شوٹ نہیں ہوا تھا لہذا اب ایسا نہ ہونا کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب سجائیں گے، کراچی اور لاہور کے دونوں اسٹیڈیمز کا بھی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح ہوگا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے ترجمان جی بی حکومت کو یقین دلایا کہ آزادکشمیر حکومت جی بی کے طلباء کی بھرپور مدد کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے مستقبل قریب میں آزاد کشمیر کے تمام پروفیشنل تعلیمی اداروں (میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز) میں گلگت بلتستان کی سیٹیں بڑھانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مابین زمینی رابطوں کی بحالی کیلئے اطراف سے سڑکوں اور ٹنلز کی تعمیر ناگزیر ہے۔ یہ باتیں انہوں نے وزیر اعظم ہاوس اسلام میں ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق سے ایک ملاقات میں گفتگو میں کہیں، ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کوئی میڈیکل انجینئرنگ کالج نہ ہونے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جنوری 2025ء) صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ' پر جمعرات کو پوسٹ ایک بیان میں کہا، "ہم بظاہرمخالف ملکوں سے یہ وعدہ حاصل کرنے جارہے ہیں کہ وہ نہ تو کوئی نئی برکس کرنسی بنائیں گے اور نہ ہی کسی ایسی دوسری کرنسی کی حمایت کریں گے جو کہ طاقت ور امریکی ڈالر کی جگہ لینے کی کوشش کرے، اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو انہیں 100 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔" ٹرمپ اور مودی کی فون پر گفتگو، دو طرفہ تجارت بھی اہم موضوع روس نے کچھ عرصے قبل کہا تھا کہ امریکہ کی طرف سے دیگر ملکوں کو ڈالر استعمال کرنے کے لیے مجبور کرنا...
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ سے 25 سو بچوں کو فوری طور پر علاج کے لیے باہر نکالا جائے۔ غزہ میں کام کرنے والی ڈاکٹرز کی ٹیم سے ملاقات کے بعد انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے بچوں کو فوری علاج کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کی ضمانت ہونی چاہیے کہ بچے علاج کے بعد اپنے خاندانوں میں واپس جاسکیں۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں میں 47 ہزار 354 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہدا اور زخمیوں میں ہزاروں معصوم بچے بھی...
خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کا براہ راست اثر خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع پر پڑتا ہے۔ بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قبائلی اضلاع میں امن و امان کا مسئلہ درپیش ہے، جسے حل کرنا خیبر پختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو سفارتی تعلقات اور قانونی پیچیدگیوں کا بخوبی ادراک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹی او آرز تیار کرکے وفاقی حکومت کو منظوری کے لیے بھیجے گی۔ واضح رہے کہ یرسٹر محمد علی سیف نے اپنی ایک بیان میں کہا تھا کہ کرم میں امن...
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات پر ایک بار پھر جوڈیشل کمیشن بنانے پر غور شروع کردیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کے لیے دوبار خطوط لکھے ہیں، ہائیکورٹ سے جواب نہ ملنے پر پارٹی نے ایک بار پھر معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس بار بھی اگر عدالت سے جواب نہ ملا تو حکومت اپنا کمیشن قائم کرے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تیسری درخواست دائر کی جائے یا پھر یادہانی کے لئےعدالت کو خط لکھا جائے اس حوالے سے مشاورت شروع کردی گئی ہے، عدالت کی جانب سے مناسب جواب نہ ملا تو پھر دیگر آپشنز موجود ہیں، کمیشن کسی ریٹائرڈ...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل مکمل کرلیے۔ جبکہ جسٹس حسن اظہر رضوی نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا 9 مئی کا جرم دہشت گردی کے واقعات سے زیادہ سنگین ہے؟۔ جسٹس جمال خان مندوخیل کی جانب سے گزشتہ کل بدھ کو دی جانے والی آبزرویشن پر وضاحت دی گئی کہ کل خبر چلی کہ 8 ججز کے فیصلے کو 2 ججز غلط کہہ دیتے ہیں، اس خبر پر بہت سے ریٹائرڈ ججز نے مجھ سے رابطہ کیا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ مجھے میڈیا کی پروا نہیں لیکن درستگی ضروری ہے، میں...
امریکا: اسرائیل مخالف اور غزہ کے حق میں مظاہرہ کرنیوالوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ(غیرقانونی تارکین وطن کو گوانتانامو بے بھیجنے کا قانون منظور)
واشنگٹن (اے پی پی + مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں اسرائیل مخالف اور غزہ کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ، صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ تمام غیر ملکیوں جو حماس حامی مظاہروں میں شامل ہوئے انہیںڈھونڈ کر ملک بدر کر دیں گے،حماس کے ہمدرد کسی شخص کو اسٹوڈنٹ ویزا نہیں دیاجائیگا،جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کو گوانتانامو بے بھیجنے کے حوالے سے ایک اہم قانون پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔،پینٹاگون اور ہوم لینڈ سیکورٹی کو گوانتاناموبے میں 30 ہزار تارکین کے لیے انتظام کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایسے حکم نامے پر دستخط کرنے والے ہیں...
ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ بار میں بار ووکیشنل کورس کا آج آخری روز ہے، جہاں وکالت کے لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کے لیے اہم لیکچرز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے ڈاکٹر جاوید اقبال ایڈیٹوریم میں آج دو اہم لیکچرز ہوں گے۔پہلا لیکچر بیرسٹر قادر بخش چاہل دیں گے جو "ڈرافٹنگ سوٹ کے جائزہ" پر روشنی ڈالیں گے۔ یہ لیکچر صبح 10:30 سے 11:30 بجے تک جاری رہے گا۔ دوسرا لیکچر بیرسٹر اسامہ ملک کی جانب سے "تصفیہ طلب معاملات کو مصالحت کے ذریعے نمٹانے" پر دیا جائے گا، جو صبح 11:30 سے 12:30 بجے تک ہوگا۔ بیرسٹر اسامہ ملک خصوصی طور پر اسلام آباد سے لاہور آ کر بار طلبا کو یہ اہم لیکچر...
لاہور: ایک ہزار کے نوٹ کی وجہ سے 5 پولیس اہل کاروں کو معطل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہل کاروں نے چیکنگ کے دوران شہری عبدالنظام کی جیب سے ایک ہزار روپے کا نوٹ نکالا، جس پر شہری نے جیب سے ایک ہزار روپے نکالنے پر 15 پر کال کرکے شکایت کردی۔ بعد ازاں شہری کے کال کرنے پر پولیس اہل کاروں نے زبردستی غلط کال کا بیان دلوا کر معافی نامہ لکھوا لیا، تاہم معاملے کی انکوائری میں پولیس اہل کار ہی قصور وار ثابت ہوئے۔ غلطی ثابت ہونے پر ہیڈ کانسٹیبل حسن، شکیل، طاہر، کانسٹیبل تجمل اور عمران کو معطل کردیا گیا۔ Tagsپاکستان
کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ پریس کانفرنس کر رہے ہیں
پشاور (آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کی طرح پیکا ایکٹ بھی ریکارڈ تیزی سے پاس کیا ہے۔اتنی تیزی سے ایکٹ پاس کرانے کا مقصد ظاہر کرتا ہے کہ پوری دال ہی کالی ہے پشتو کی کہاوت ہے کہ ”نئے کارنامے نہ کرتے تو پرانے کون یاد کرتا؟”جعلی حکومت کی اس برق رفتار قانون سازی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونا چاہیے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ26ویں ترمیم اور پیکا ایکٹ میں کی گئی ترمیم ڈوبتے کو تنکے کا سہارا دینے کے مترادف ہے کالے قوانین جعلی حکومت کے خاتمے کو نہیں روک سکتے۔ جعلی سلطنت...
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت کے حجم کی درستگی کیلیے قائم کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کی تنظیم نو سے متعلق سفارشات پیش کر دی گئیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کی تنظیم نو سے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سفیر عمومی سلمان احمد کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی نے سفارشات پیش کیں۔ جامع مشاورت، ماتحت محکموں کے دائرہ کار اور عوامی پالیسی پر اثرات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ سفارشات مرتب...
اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل کر لی۔جمعرات کو ہونے والی عوامی سماعت چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی جس میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی (سی پی پی اے جی) نے ایف سی اے کی مد میں 1روپے 3پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ سی پی پی اے جی کی جانب سے مسلسل 6ماہ سے ایف سی اے کی مد میں کمی کی درخواست کی گئی ہے۔سی پی پی اے جی نے کہا کہ اس سے قبل صارفین سے نومبرکے ایف سی اے کی مد...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جمعرات کے روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کو آگاہ کیا کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریٹرن فارم کو آسان بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ٹیکس پالیسی وِنگ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے الگ کیا جا رہا ہے۔ آئندہ مالی سال سے ٹیکس پالیسی کا کام مکمل طور پر وزارت خزانہ انجام دے گی، جبکہ ایف بی آر ٹیکس وصولی پر توجہ مرکوز کرے گا۔ مزید پڑھیں: وزیر خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا...
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے اردن اور مصر منتقل کرنے کے منصوبے بارے تجویز پیش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین پر برقرار رکھنے کی ضرورت پر اپنے مضبوط مؤقف کا اعادہ کیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اردن کی شاہی عدالت کے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شاہ عبداللہ نے گذشتہ روز برسلز میں یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین، یورپی پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میزولا اور یورپی یونین کے صدر انتونیو کوسٹا سے الگ الگ ملاقاتوں میں دو ریاستی حل کے مطابق فلسطینیوں کو ان کی سرزمین پر رکھنے اور ان کے جائز حقوق کی...
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اربوں روپے کے منصوبے سے روزانہ لاکھوں شہریوں کے سفر کے لیے چلنے والے بی آر ٹی پشاور کے اسٹیشن پر موجود پبلک ٹوائلٹس ناقابل استعمال ہیں۔ صوبائی حکومت کی عدم توجہ اور بیڈ گورننس کی وجہ سے بی آر ٹی اسٹیشن کے واش رومز نشہ کرنے والوں کی آماجگاہ بن چکے ہیں۔ اس معاملے پر جب بی آر ٹی کی ترجمان سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے انڈر آتا ہے۔ بی آر ٹی کی نگرانی ٹرانس پشاور کے پاس ہے، تاہم اس منصوبے کے بیشتر مقامات پر واش رومز پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر نگرانی ہیں۔ ٹرانس پشاور...
راولپنڈی کا سینٹرل جیل اڈیالہ کے مقام پر قائم ہے۔ یہ جیل شہری آبادی سے کچھ فاصلے پر موجود ہے۔ اڈیالہ جیل میں اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سمیت 4 ہزار 300 سے زائد ملزمان مجرمان مختلف سیلز مین قید ہیں۔ ان قیدیوں سے ملاقات کے لیے دور دراز علاقوں سے ان کے عزیز و اقارب جیل کا دورہ کرتے ہیں اور اپنے پیاروں کو کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر قیمتی اشیاء دیتے ہیں۔ وی نیوز نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور یہاں پر ملاقات کے لیے آنے والوں سے پوچھا کہ ان کو یہاں پر قید اپنے عزیز و اقارب سے ملاقات میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ اور جو کوئی...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں اسلام آباد (اے پی پی،نمائندہ جسارت) وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو پھر مذاکرات کی دعوت، کمیشن کے بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش۔ وفاقی کابینہ میں پائلٹس سے متعلق سابق وزیر کے بیان پر کمیٹی بنانے سمیت یورپی یونین سے ٹیرف معاہدے کی منظوری، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کوایک بار پھر بات چیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صدق دل سے مذاکرات کیلیے تیار ہے، ملک انتشار کے ذریعے مزید کسی نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا، حکومت کی دن رات کاوشوں اور اقدامات کی بدولت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، پاکستان...
کنساشا (صباح نیوز) کانگو کے صوبائی دارالحکومت گوما پرحکومت مخالف باغیوں نے قبضہ کرلیا ،جس میں 150سے زائد پاکستانی پھنس گئے، 75 پاکستانیوں کو روانڈا منتقل کردیا گیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوما پر باغیوں کے قبضہ کے بعد پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ان کی زندگیاں خطرے سے دو چار ہیں، پھنسے ہوئے پاکستانیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ مشرقی کانگو میں سڑکوں پر باغیوں کا گشت جاری ہے۔ باغی فورسز نے گوما کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی قبضہ کرلیا ہے جس سے طویل قبضے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ کانگو میں پاکستانی سفارتخانہ بھی موجود نہیں ہے اور اس ملک کے سفارتی معاملات تنزانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن...
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا کو لینے کے دینے پڑ گئے، وفاق کی جانب سے صوبے کو مختلف مدوں میں ملنے والی رقم کا حساب مانگنے پر خیبر پختونخوا حکومت نے بھی وفاق کے ذمہ مختلف مدوں میں حصہ نہ ملنے کا حساب کتاب مانگ لیا۔ ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ گورنر کبھی رکن کے پی اسمبلی نہیں رہے، انھیں ٹیوشن کی ضرورت ہے، وہ جو حساب کتاب مانگ رہے ہیں اس کا جواب دینے کیلیے تیار ہیں، گورنر بھی حساب دیں کہ وفاق نے صوبے کا حق کیوں روکا ہوا ہے۔
بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ایک بار پھر اپنی منفرد اداکاری سے سب کو حیران کرنے والے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں عامر خان کو ایک غاروں کے دور کے انسان (Caveman) کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر خان پروستھیٹکس، نقلی داڑھی اور مخصوص میک اپ کے ذریعے مکمل طور پر ایک نئے انداز میں ڈھل رہے ہیں۔ ان کے پرانے اور بوسیدہ کپڑوں نے ان کے اس روپ کو مزید حقیقت کے قریب بنا دیا ہے۔ A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani) ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ...
زمانہ جوں جوں مادی ترقی کرتا جا رہا ہے، آپسی محبت و تعاون کا جذبہ سرد پڑتا جا رہا ہے۔ ہر انسان کوئی بھی کام کرنے سے پہلے یہی سوچتا نظر آتا ہے کہ اس میں میرا کیا فائدہ ہے؟ اور اکثر کے نزدیک فائدے سے مراد مختصر دنیوی نفع ہے، جس کام میں انھیں کوئی نفع نظر نہیں آتا، اس میں انھیں کوئی دلچسپی نہیں ہوتی، خواہ اس پر اللہ و رسولؐ کی جانب سے کتنے ہی ثواب کے وعدے اور بشارتیں کیوں نہ ہوں۔ بات صرف اتنی نہیں کہ ہم برے وقت میں کسی کے کام نہیں آتے، حد تو یہ ہے کہ اپنے مفاد کے لیے ہم کسی کو تکلیف پہنچانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ کام...
عثمان خواجہ آسڑیلیا کی جانب سے سری لنکا کے خلاف سب سے بڑ اانفرادی اسکور بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ گول میںجاری سیریز کے ُپہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انہوں نے 503 منٹ میں352 گیندوں پر16 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے232 رنز بناکر ایسا کیا جو ٹیسٹ کرکٹ میں بھی انکا سب سے بڑا اسکور ہے۔ بائیں ہاتھ کے اس افتتاحی بلے باز کی79 ویں ٹیسٹ میچ کی142 ویں اننگز میں پہلی ڈبل سنچری ہے۔ اس سے پہلے ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا سب سے زیادہ اسکور آئوٹ ہوئے بغیر195 رنز تھا جو انہوں نے 536 منٹ میں368 گیندوں پر19 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سڈنی میں جنوری2023 میں بنایا تھا۔ اگر پیٹ کومینس آسڑیلیا...
ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محکمہ کھیل حکومت سندھ اور ایس او اے کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کراچی اوپن سافٹ بال کےفاتح کپتان کو وننگ ٹرافی دے رہے ہیں، فوٹو میں گلفراز خان، ریاض الدین اور اعجاز الدین بھی موجود ہیں
ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محکمہ کھیل حکومت سندھ اور ایس او اے کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کراچی اوپن سافٹ بال کے فاتح کپتان کو وننگ ٹرافی دے رہے ہیں، فوٹو میں گلفراز خان، ریاض الدین اور اعجاز الدین بھی موجود ہیں
کراچی ( پ ر)امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی فضل احد نے شہر میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں خطرناک اضافے کو پولیس اور انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبائی حکومت کی جانب سے غیر سنجیدہ رویے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پولیس کی غفلت کی وجہ سے مجرمانہ گروہ بے خوف ہو کر بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ پولیس اغواکاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرے، سی سی ٹی وی کے نظام کو شہر میں فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو گلیوں یا بازاروں میں اکیلے بھیجنے سے گریز کریں اور ان...
وزیراعلی کی خصوصی ہدایات پر کرم کے لئے صوبائی حکومت کی ہیلی کاپٹر سروس کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آج صوبائی حکومت کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی کل 10 پروازیں ہوئیں، ان پروازوں کے ذریعے 299 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ زمینی راستے کی بندش کے باعث کرم کے لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات، وزیراعلی کی خصوصی ہدایات پر کرم کے لئے صوبائی حکومت کی ہیلی کاپٹر سروس کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آج صوبائی حکومت کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی کل 10 پروازیں ہوئیں، ان پروازوں کے ذریعے 299 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ پہلی پرواز میں 31...