امریکا کا اسرائیل کو نیا تحفہ! 18 کروڑ ڈالر کے فوجی انجن دینے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو 180 ملین ڈالر مالیت کے ہیوی وہیکل انجن فروخت کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکی دفاعی سلامتی تعاون ایجنسی (DSCA) نے تصدیق کی ہے کہ یہ معاہدہ اسرائیلی افواج کی ضرورت کے مطابق کیا گیا ہے، تاکہ وہ اپنی فوجی نقل و حرکت کو مزید مؤثر بنا سکیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ان انجنز کو آرمڈ پرسنل کیریئرز میں استعمال کیا جائے گا، جس سے سرحدی دفاع اور فوجی رسپانس کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
معاہدے میں صرف انجن ہی نہیں بلکہ اسپیئر پارٹس، ٹیکنیکل سپورٹ اور لاجسٹک سروسز بھی شامل ہیں۔
محکمہ خارجہ نے مزید کہا ہے کہ یہ انجن خاص طور پر چیلنجنگ اور جنگ زدہ علاقوں میں فوجی نقل و حرکت کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ اس ڈیل سے خطے کے فوجی توازن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعظم کا ڈیجیٹل انقلاب کا اعلان: 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری، نوجوانوں کیلئے آئی ٹی اور اے آئی کی نئی راہیں کھل گئیں
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگل کے روز منعقدہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ٹی کے شعبے میں انقلاب آفرین اقدامات کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ 70 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی، اور حکومت اس شعبے میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔
وزیراعظم نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے 11 سے زائد دوست ممالک کے وزرا، ڈپٹی وزرا اور ڈیجیٹل ماہرین کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، اور یہ نوجوان ڈیجیٹل دنیا میں عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مصنوعی ذہانت (AI) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں تعلیم و تربیت کا ایک بڑا منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جس کے ذریعے زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر کلیدی شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں متوقع ہیں۔
وزیراعظم نے اپنی وزارت اعلیٰ کے دور کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کس طرح پنجاب میں 4 لاکھ لیپ ٹاپ میرٹ پر تقسیم کیے گئے، اور دیہی معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے ورلڈ بینک کی مدد سے ایگریکلچرل سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر آئی ٹی پارکس، انکیوبیشن سینٹرز، تحقیق و ترقی کے مراکز اور تربیتی منصوبوں پر بھرپور کام جاری ہے۔ لاہور کے سیف سٹی منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ دنیا کی بہترین کمپنی کے ساتھ مل کر مکمل کیا گیا، اور چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ اشتراک سے ہر سال 2 لاکھ طلبا کو آئی ٹی ہنر سکھایا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ مارچ 2025 میں پاکستان نے 4 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر حاصل کیں، جو ملک کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے نتیجے میں کیے گئے اعلانات سے پاکستان آئی ٹی کے شعبے میں عالمی صف میں شامل ہو جائے گا۔
اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں اپنے روسی شراکت دار کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کرنے والے پاکستانی سرمایہ کار کو خراج تحسین پیش کیا، جبکہ دیگر پاکستانی ڈاکٹروں اور ماہرین کی جانب سے کیے گئے مجموعی 70 کروڑ ڈالر کے اعلانات کا بھی خیر مقدم کیا۔
وزیراعظم نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکریٹری جنرل دیما الیحییٰ سمیت تمام بین الاقوامی شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کو ڈیجیٹل میدان میں دنیا کے ساتھ کھڑا کرنے کے لیے وہ ذاتی طور پر ہر قدم پر رہنمائی کریں گے۔
آخر میں وزیراعظم نے پُرعزم لہجے میں کہا کہ غیر متزلزل عزم اور مسلسل کوششوں سے پاکستان آئی ٹی کا عالمی مرکز بنے گا۔
Post Views: 1