2025-01-23@04:57:13 GMT
تلاش کی گنتی: 41

«امجد علی جاوید»:

    کراچی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایڈٹ شدہ تصاویرکے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) لاہور نے مطلوب ملزم کی کراچی موجودگی پر سائبرکرائم کراچی سے ملزم کی گرفتاری کے لیے مدد طلب کرلی۔ ایف آئی اے سائبرکرائم ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خلیجی ملک کے صدرکے ساتھ ایڈیٹ شدہ سوشل میڈیا پراپ لوڈ تصاویرکےمعاملے پر ایف آئی اے لاہور نے کراچی میں مقیم ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے سائبرکرائم کراچی سے مدد طلب کرلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سائبرکرائم لاہورکومطلوب ملزم کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کا رہائشی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی مختلف ایڈٹ شدہ گمراہ کن تصاویرمختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پراپ لوڈ...
    مسلمانوں کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے کیلئے انہوں نے اقلیتی اضلاع میں مسلم لڑکیوں کیلئے ہاسٹل بنانے اور مسلمانوں کی تعلیمی حالت کا جائزہ لینے کیلئے ایک خصوصی کمیشن قائم کرنے کی تجویز دی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر محمد سلیم نے وزیر خزانہ کو ایک جامع مراسلہ پیش کرتے ہوئے آئندہ یونین بجٹ 2025ء کے لئے اہم تجاویز پیش کی ہیں۔ یہ تجاویز بی بالخصوص اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور ان کی سماجی و تعلیمی ترقی کے لئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت میں تعلیم پر جی ڈی پی کا موجودہ خرچ، جو صرف 2.9 فیصد ہے، عالمی معیار کے لحاظ سے بہت کم...
    سوشل میڈیا پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ایڈیٹ شدہ تصاویر ڈالنے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے لاہور نے سائبر کرائم کراچی سے مدد طلب کرلی۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم لاہورکو مطلوب ملزم کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کا رہائشی ہے۔ ملزم نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ایڈٹ شدہ نازیبا تصاویرمختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیں۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کراچی نے لاہور سائبر کرائم سے تحریری درخواست طلب کر لی۔ ایف آئی اے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے مسیج یا زبانی درخواست پرکارروائی سے قانونی پچیدگیوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ملزم کی موجودگی...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی تصاویر شیئر کرنے پر مزید 10 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم اور ڈپٹی ڈائریکٹرز نے پریس کانفرنس کی اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا کہنا تھا کہ ملزمان میں دو خواتین بھی شامل ہیں، اس معاملے پر اب تک 18 افراد کیخلاف مقدمات درجہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ اور معزز شخصیات کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف کریک ڈا¶ن جاری ہے۔ تصاویر بنانے، شیئر اور کمنٹس کرنے والے ایف آئی اے کے ملزم ہیں۔انکا کہنا تھا کہ تصاویر بنانے والے، شیئر، لائیک اور کمنٹ کرنیوالوں کو بھی پکڑا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اے آئی سے بنی تصاویر شیئر کرنیوالے 10افراد کیخلاف مقدمات درج WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کے سائبر کرائم نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی آرٹیفشل انٹیلیجنس کے ذریعے بنائی گئی تصاویر شیئر کرنے والے 10 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔لاہور میں ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے سائبر کرائم اور ڈپٹی ڈائریکٹرز نے پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے بتایاکہ وزیراعلی پنجاب کی اے آئی سے بنی تصاویر شیئر کرنے والے 10 افرادکیخلاف مقدمات درج کرلیا گیا جس میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر اب تک 18 افراد مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے کا کہناتھاکہ ریاست...
    بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کو چھ مرتبہ چاقو کے وار سہنے کے بعد ممبئی کے لیلاوتی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔  یہ واقعہ 16 جنوری کو ان کے باندرہ رہائش گاہ پر پیش آیا تھا۔ حملے کے دوران سیف نے اپنے چھوٹے بیٹے، جیہ، کو بچانے کی کوشش کی، جس میں وہ خود شدید زخمی ہو گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق سیف کو فوری طبی امداد کے لیے آٹو رکشہ کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ان کی سرجری سمیت پلاسٹک سرجری بھی کی گئی۔  ڈاکٹر نتن ڈانگے نے میڈیا کو بتایا کہ اداکار کی حالت اب مستحکم ہے اور انہیں منگل کی صبح 10 سے 12 بجے کے درمیان ڈسچارج کیا گیا۔    ...
    پنجاب کے دسویں جماعت کے نصاب میں کلثوم نواز اور مریم نواز کی تصاویر شامل کر دی گئیں۔ محکمہ تعلیم کے ترجمان نے دسویں جماعت کے نصاب میں مریم نواز اور کلثوم نواز کی تصاویر شامل کرنے کی تصدیق کر دی۔نصاب میں مریم نواز کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ بااثرخواتین کی کامیابیوں میں مریم نواز باب 8، صفحہ 163 پر مطالعہ پاکستان کی کتاب میں شامل ہیں۔محکمہ تعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح، نصرت بھٹو، فہمیدہ مرزا کی طرح مریم نواز، کلثوم نواز کے نام اور تصاویرشائع کی گئی ہیں، نظر ثانی شدہ نصابی کتاب فی الحال چھپائی کے مرحلے میں ہے. نئی مطالعہ پاکستان 2025 کے تعلیمی سال...
    کولاج فوٹو: فائل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی تصاویر شیئر کرنے پر مزید 10 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ اس سلسلے میں لاہور میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم اور ڈپٹی ڈائریکٹرز نے پریس کانفرنس کی اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی سے سائبر کرائم ونگ کا کہنا تھا کہ ملزمان میں دو خواتین بھی شامل ہیں، اس معاملے پر اب تک 18 افراد کیخلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر مقدمہ درج، ملزمان گرفتاروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری 2025ء ) صوبہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز اور ان کی صاحبزادی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر مضامین دسویں جماعت کے نصاب میں شامل کرلیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے دسویں جماعت کے نصاب میں کلثوم نواز اور مریم نواز کی تصاویر کے ساتھ ان پر لکھے گئے مضمون شامل کیے گئے ہیں، اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے ترجمان نے دسویں جماعت کے نصاب میں مریم نواز اور کلثوم نواز کی تصاویر و مضامین شامل کرنے کی تصدیق کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نصاب میں مریم نواز کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے ان...
    ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم محمد سرفراز چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز، صدر یواے ای کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالے والے 10 مزید ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں شہباز گل اور عادل راجا جیسے ملزمان کو پاکستان لانے  کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد سرفراز چوہدری اور ڈپٹی ڈائریکٹرز زوار احمد نے پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی مریم نوازشریف اور یواے ای کے صدر کی اے آئی جنریٹڈ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالے والے 10 مزید ملزمان کیخلاف مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان میں دو خواتین بھی شامل ہیں، اب تک ایسے عناصر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 جنوری 2025)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ مدینہ کی ریاست میں کیا ایسا ہوتا ہے اپنے اختیار کا استعمال کرتے ہوئے فائدہ لیں؟، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بطور وزیراعظم اپنی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے زمین دی، کیا یہ اس لئے اسلامک ٹچ کی بات کرتے ہیں،ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنماءن لیگ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے لوگوں کوآج بھی گمراہ کر رہے ہیں کہ ہم آئین کی بالادستی کیلئے سزائیں کاٹ رہے ہیں۔مخالفین کو سزا ملنے پر ہم خوش نہیں ہوتے ،ہم تو دعا کرتے ہیں کہ اللہ معاف کرے اور مخالفین کی غلطیوں پربھی پردہ ڈالے۔ پاکستان تحریک...
    لاہور: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے بعد لیگی رہنماؤں کی جانب سے جشن منایا گیا، مٹھائی تقسیم کی گئی۔ احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران کان اور ان کی اہلیہ کو سزا سنائے جانے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے مختلف مقامات پر جشن منایا۔ صوبائی دارالحکومت میں لیگی ایم پی اے میاں عمران جاوید اور بی بی و ڈیری کی جانب سے باگڑیاں میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر پارٹی کے کارکنوں نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شدید نعرے بازی  کی۔ جشن منانے کے موقع پر میاں عمران جاوید نے کارکنان کے ساتھ مل کر گھڑی...
    بنگلورو (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک 24 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر اپنے چچا اور چچی کی جانب سے نجی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کیے جانے کے بعد بنگلورو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو اس کے چچا نے ہوٹل کے کمرے میں ملنے پر مجبور کیا اور دھمکی دی کہ اگر وہ نہ آئی تو وہ اس کی نجی تصاویر اور ویڈیوز اس کے والدین کے ساتھ شیئر کر دے گا۔وائٹ فیلڈ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس شیواکمار گنار کے مطابق خاتون پہلے تو ہوٹل جانے سے ہچکچا رہی تھی لیکن چچا کی دھمکی کے باعث مجبور...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صنعت کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ جمعرات کو نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں خزانہ، بجلی، اقتصادی امور ڈویژن کے وفاقی وزراء، وزیر مملکت برائے بجلی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت خزانہ اور بجلی کے وفاقی سیکرٹریز، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ محکموں کے دیگر حکام نے شرکت کی۔ نائب وزیر اعظم نے اجلاس میں موجودہ پالیسیوں کا جائزہ لیا اور صنعتی شعبے کو تعاون فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ صنعتی شعبے میں بجلی...
    اویس کیانی: وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے اسلام آباد میں ملاقات،اس موقع پروفاقی وزیر توانائی نے فرانس کے گرین فنڈ کے تحت پاکستان میں چھوٹی گاڑیوں کی الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقلی کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی تجویز دےدی۔  وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے اسلام آباد میں ملاقات کی،اس موقع پروفاقی وزیر نے فرانسیسی سفیر کو بتایا کہ پاکستان نے ای وی پالیسی متعارف کردی ہے جو سالانہ 6 بلین ڈالر کے ایندھن کی بچت اور ماحول کی حفاظت یقینی بنائے گی،فرانسیسی سفیرنے پاکستان کے پاور سیکٹر کی آئی پی پیز کے ساتھ مؤثر مذاکرات اور معاہدوں کی خوش...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو نہ بولنے دینے پر پی ٹی آئی نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا، گولی کیوں چلائی؟ کی شدید نعرے بازی کی، کورم کی نشاندہی بھی کام نہ آئی، اسپیکر نے دباؤ نہ لینے کا اعلان کردیا۔وزارت توانائی نے بتایا کہ گزشتہ سال 2024 کے دوران 12 ارب 48 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے، قومی اسمبلی اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا تو عمر ایوب نے وقفہ سوالات کے دوران نکتہ اعتراض پر بولنے کی کوشش کی، اسپیکر نے کہا کہ یہ طے ہوچکا ہے کہ وقفہ سوالات میں نکتہ اعتراض ہوگا نہ ہی کورم کی نشاندہی کی جائے گی، پی ٹی آئی...
    کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد جاوید بلوانی نے کراچی کے مکینوں اور کاروباری اداروں کو لوڈ شیڈنگ میں مسلسل اضافے کا سامنا کرنے پر کے الیکٹرک کو شدید تنقید نشانہ بناتے ہوئے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس اہم معاملے میں مداخلت کرے کیونکہ حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف فراہم کرنے کی تمام کوششیں صرف کے الیکٹرک کی بے لگام لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے داؤ پر لگ گئی ہیں۔ایک بیان میں صدر کے سی سی آئی نے کہا کہ یہ کراچی کے شہریوں اور تاجر برادری کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے جو کے ای کی نااہلی کی وجہ سے حال ہی میں...
    کراچی: پاکستان میں تعینات جاپانی قونصل جنرل سندھ میں ثقافتی اور پارلیمانی پروگرامز کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکرسندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے جاپانی قونصل جنرل ہٹوری مسارو کے ہمراہ اُن کے سیاسی اور ثقافتی سیکشن کے سربراہ کینگو ہوری سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران بین الاقوامی پارلیمانی تبادلوں کے پروگرامز، صلاحیتوں کو بڑھانے کے اقدامات اور قانون سازی کے عمل کو مضبوط بنانے پر گفتگو کی گئی۔  اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے نوجوان پارلیمنٹرینز کی تربیت اور ان کی قانون سازی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے منصوبوں کا ذکر بھی کیا۔ قونصل جنرل ہٹوری مسارو نے سندھ کے لیے دوطرفہ تعاون اور صلاحیت بڑھانے کی تجاویز پیش...
    صدر جاوید بلوانی نے کہا کہ شہر کراچی میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے چھوٹے کاروباری اداروں کی بقا خطرے میں ڈال دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی چیمبر کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے چھوٹے کاروباری اداروں کی بقا خطرے میں ڈال دی ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد جاوید بلوانی نے کے الیکٹرک کو شدید تنقید نشانہ بناتے ہوئے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس اہم معاملے میں مداخلت کرے، کیونکہ حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف فراہم کرنے کی تمام کوششیں صرف کے الیکٹرک کی بے لگام لوڈشیڈنگ کی وجہ سے داؤ پر لگ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کراچی کے شہریوں اور...
    فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا وزیرِ توانائی سردار اویس لغاری کا کہنا ہے کہ اپریل میں پاکستان اس خطے میں سب سے سستی بجلی دینے والا ملک ہو گا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی 4 روپے فی یونٹ پہلے ہی کم کی جا چکی ہے۔اویس لغاری کا کہنا ہے کہ آزادانہ مارکیٹ کے بعد حکومت بجلی کی خرید و فروخت نہیں کرے گی، این ٹی ڈی سی کی تشکیل نو ہو چکی ہے۔ چارجنگ اسٹیشن کا ٹیرف 39 روپے 70 پیسے کر رہے ہیں: اویس لغاریوزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ چارجنگ اسٹیشن کا ٹیرف 71 روپے 10 پیسے سے کم کر کے 39 روپے 70 پیسے...
    لاہور: مریم نواز اور یو اے ای کے صدر کی جعلی تصاویر شیئر کرنے پر ایف آئی اے نے صحافی عمران ریاض، پی ٹی آئی لیڈر شہباز گل سمیت مزید پانچ ملزمان پر مقدمات درج کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور یو اے ای کے صدر کی اے آئی کے ذریعے بنائی گئی جعلی تصاویر شیئر کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عمران ریاض خان، شہباز گل سمیت مزید پانچ ملزمان پر مقدمات درج  کرلیے۔ شہباز گل اور عمران ریاض کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور میں درج کیا گیا، مقدمہ نمبر 13/25 پیکا ایکٹ 2016 کی مختلف دفعات کے تحت درج...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جنوری ۔2025 )وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، الیکٹرک گاڑیوں کی عوام تک رسائی کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کے قواعد و ضوابط بنا لیے ہیں، ای وی اسٹیشنز کا بجلی کا ٹیرف 45 فیصد کم کردیا ہے. وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ سال 2023 کے 5 ماہ جولائی سے نومبر کے مقابلے سال 2024 میں گردشی قرضے میں کمی آئی اس عرصے کے دوران ہماری کارکردگی بہتر رہی، تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے سال 2023 کے ان مہینوں کے دوران 223 ارب کا نقصان کیا جو سال 2024 کے مذکورہ مہینوں میں 170...
    وزیر توانائی اویس لغاری— فائل فوٹو وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ چارجنگ اسٹیشن کا ٹیرف 71 روپے 10 پیسے سے کم کر کے 39 روپے 70 پیسے کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں، گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن کے لیے ٹیرف 45 فیصد کم کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جولائی سے نومبر گردشی قرض میں 12 ارب روپے کی کمی کی، اس سال 5 ماہ میں ڈسکوز کا نقصان 170 ارب سے نہیں بڑھنے دیا، اگر 2 اور کمپنیوں کے بورڈ تبدیل ہوتے تو یہ نقصان 140 ارب روپے ہوتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اضافی بجلی کی دلدل میں پھنسا ہوا...
    ویب ڈیسک: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا کہ حکومتی اصلاحات کے ثمرات مل رہے ہیں،چند ماہ میں خطے کی سستی ترین بجلی فراہم کریں گے۔  اسلام آباد میں  نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےاویس لغاری کا کہنا تھا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں بھی کمی آ رہی ہے ،گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے ٹیرف 45 فیصد کم کردیا ہے ،چارجنگ اسٹیشنز کا ٹیرف 71 روپے 10پیسے سے کم کر کے 39 روپے 70 پیسے کر رہے ہیں،ہم نے ای چارجنگ اسٹیشنز کے قواعد و ضوابط بنا رہے ہیں۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -بدھ 15جنوری ، 2024  اویس لغاری نے مزید کہا کہ صنعتی اور اقتصادی زونز کا طریقہ کار...
    وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کا خصوصی رعائتی نرخ موجودہ 71 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 39.70 روپے فی یونٹ کردیا گیا ہے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ توانائی کے شعبہ میں اصلاحات تیزی سے جاری ہیں، حکومتی اصلاحات کے ثمرات مل رہے ہیں، گردشی قرضوں میں 12 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹریبیوشن کمپنیوں نے پچھلے سال 223 ارب روپے کا نقصان کیا، لیکن اب اس میں کمی آئی ہے، جولائی تا نومبر 2024 میں ہماری پرفارمنس 380 ارب روپے بہتر رہی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف دائر ریفرنس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر ہو گیا، اب فیصلہ 17جنوری کو سنایا جائیگا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی۔ جج ناصر جاوید رانا کا کہنا تھا کہ میں صبح ساڑھے 8 بجے سے عدالت میں موجود ہوں، بانی پی ٹی آئی کو دو بار پیغام بھیجا لیکن وہ نہیں آئے اور نا ہی بشریٰ بی بی یا انکے وکلا کی طرف سے کوئی پیش ہوا۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ بالکل تیار اور دستخط شدہ میرے پاس ہے، ٹرائل کے دوران بھی ملزمان کو متعدد مواقع دیئے...
    لاہور؍ فیروز والہ؍ بہاولپور؍ شیخوپورہ (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) بہاولپور ڈویژن کے 3011 طلبہ کیلئے 17کروڑ 32لاکھ روپے کے ہونہار سکالر شپ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود جاکر چیک تقسیم کردیئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بغداد الجدید کیمپس میں بہاولپور ڈویژن کے طلبہ میں ہونہار سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف تقریب میں موجود طلبہ میں گھل مل گئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے برٹش جونیئر چیمپئن شپ انڈر 13 جیتنے والے سکواش پلیئر سہیل عدنان کو ساتھ بٹھا لیا اور 50لاکھ روپے کا انعامی چیک بھی دیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں اور بات چیت کی۔ تقریب میں شریک طلبہ نے جوش وخروش کا اظہار کیا اور...
    بہاولپور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اسلامیہ یونیورسٹی میں طالبہ کو اسکالرشپ کا چیک دے رہی ہیں لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مستحق اور نادار افراد کو 3 مرلے کا مفت پلاٹ دینے کیلیے اسکیم لانے کا اعلان کردیا۔ کالا شاہ کاکو میں زہرہ ہومز/ مسکن راوی ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں جن کے پاس زمین خریدنے کے پیسے نہیں، انہیں 3 مرلے کے مفت پلاٹ دیں گے۔ مریم نواز نے اعلان کیاکہ ’اپنا گھر اپنی چھت اسکیمدنیا کی بہترین ہاؤسنگ اسکیم ہے جس کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ گھر بنانیکا منصوبہ ہے، 15 لاکھ روپے تک بلا سود آسان قرض دیا جائیگا،کوئی...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مستحق اور نادار افراد کو تین مرلے کا مفت پلاٹ دینے کے لئے اسکیم لانے کا اعلان کردیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کالا شاہ کاکو آمد ہوئی. انہوں نے زہرہ ہومز / مسکن راوی کا افتتاح کر دیا۔انہوں نے زہرہ ہومز/ مسکن راوی کا دورہ کیا اور تفصیلی معائنہ کیا۔مریم نواز نے 100 خاندانوں کو گھروں کے الاٹمنٹ لیٹرز اور چابیاں دیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے زہرہ ہومز/ مسکن راوی کے معیار اور سہولتوں پر اظہار اطمینان کیا۔ مریم نواز شریف کو زہرہ ہومز / مسکن راوی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں کہا گیا کہ کالا خطائی روڈ، لاہور پر موضع نہرہ پور میں ابتدائی طور پر 100 مکانات...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) جاری تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ مرحوم جاوید شہزاد کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم جاوید شہزاد کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔\932
    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے   سینئر صحافی اور پاکستان پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پی پی آر اے کے رکن جاوید شہزاد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ اورسپیکرقومی اسمبلی نے اپنے تعزیتی پیغامات میں کہا کہ جاوید شہزاد جیسے باصلاحیت اور تجربہ کار صحافی کی رحلت صحافتی برادری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں
    اسلام آباد (آئی این  پی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے متحدہ عرب امارت (یو اے ای) کے صدر اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے جعلی تصاویر اور ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹ  کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے ابتدائی طور پر 20 ایسے اکائونٹس کی نشاندہی کر لی گئی ہے، جن کے ذریعے یہ تصاویر اور ویڈیوز پھیلائی گئیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمات کا اندراج کرکے گرفتاریاں شروع کر دیں، تحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کر کے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور لاہور جے آئی ٹی...
      سعدیہ جاوید— فائل فوٹو  ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے کے پہلے فیز کا افتتاح ہو رہا ہے جو دسمبر تک پورے منصوبے کا افتتاح ہو گا۔ سعدیہ جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سندھ حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہمارا اپنا منصوبہ ہے۔ ملیر ایکسپریس وے کا نام شہید ذوالفقار علی بھٹو سے منسوب کرنے کا فیصلہکراچی ملیر ایکسپریس وے کا نام شہید ذوالفقار علی... انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں موٹر وے بنائے جا رہے ہیں۔ترجمان سندھ حکومت  نے مزید کہا کہ کراچی حیدرآباد موٹروے پر سفر کیا ہے، یہ موٹروے کے نام پردھبہ ہے اس کو موٹروے نہیں کہہ سکتے۔
    اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ بجلی کے نرخ میں 50 روپے تک کمی لائی جائے، تاہم فی الحال 10 سے 12 روپے فی یونٹ تک کمی ممکن ہے۔ آئی ایم ایف سے بات چیت جاریوفاقی وزیر نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں اور آئی پی پیز (نجی بجلی گھروں) کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر نظرثانی کے مثبت اثرات عوام تک پہنچنے شروع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی سطح پر بجلی کے نرخ کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے ہماری خواہش ہے  بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہو جائے۔ آئی ایم ایف سے کیپٹو پاور پلانٹس پر بات چیت جاری ہے۔ 10 سے 12 روپے فی یونٹ تک بجلی سستی کر سکتے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وفاقی وزیر اویس لغاری  نے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ کیپٹو پاور پلانٹس پربات چیت کر رہے ہیں اور معاملہ اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اویس لغاری نے کہا  بجلی کی قیمت 10 سے 12 روپے فی یونٹ کم کرسکتے ہیں، خواہش ہے  بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہو جائے۔ بگاس کے 8 پلانٹس کا جائزہ لینے جا...
     ویب ڈیسک:وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت 10 سے 12 روپے فی یونٹ کم کر سکتے ہیں۔  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیپٹو پاور پلانٹس پر بات چیت کر رہے ہیں،اویس لغاری کا کہنا ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس کا معاملہ اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، خواہش ہے کہ بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہو جائے۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک   وفاقی وزیر نے کہا کہ بگاس کے 8 پلانٹس کا جائزہ لینے جا رہے ہیں، مزید 16 پلانٹس کی نظرِ ثانی کرنے...
    فائل فوٹو۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کیساتھ ترسیل کا نظام بہتر بنا رہے ہیں، بجلی کی پیداوار کے نئے پلانٹ لگانے جا رہے ہیں۔ چوتھی انٹرنیشنل ہائیڈرو پاور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ توانائی کے منصوبوں میں عوام کے مفاد کو مقدم رکھا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سستی توانائی کا حصول ترجیح ہے، ہم نے 9 ماہ میں پاور سیکٹر میں ’اسٹیٹس کو‘ کو چیلنج کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگلے دس سال میں جو پاور پلانٹ آنے تھے وہ کیوں آنے چاہئیں، آج پاکستان میں کبھی بھی مقابلہ بازی میں بجلی نہیں خریدی گئی۔  آج تک ہم نے جو بجلی خریدی وہ کسی...
    وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بات کر رہے ہیں، بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کا اثر عام آدمی تک پہنچ چکا ہے، بجلی صارفین کے لیے قیمتیں کم ہوئی ہیں، گیارہ سو ارب روپے کی بچت کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات میں اب حکومتی پاور پلانٹس کی باری ہے، تمام آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی ہو گی، نظر ثانی کے بعد عوام کو بہت اچھی بچت ہو گی، مزید پندرہ آئی پی پیز کے معاہدوں...
    وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت 10 سے 12 روپے فی یونٹ کم کرسکتے ہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیپٹو پاور پلانٹس پر بات چیت کر رہے ہیں۔اویس لغاری کا کہنا ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس کا معاملہ اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، خواہش ہے کہ بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہو جائے۔ یہ بھی پڑھیے جماعت اسلامی کا بجلی کے بل کم نہ ہونے پر 17 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان حکومت نے بجلی کے بلوں پر جرمانے کی پالیسی تبدیل کردی وفاقی وزیر نے کہا...
۱