ممبئی(شوبز ڈیسک)مشہور بھارتی شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے پاکستانی گلوکار معظم علی خان کی گائیکی کے سحر سے متاثر ہو کر ان سے رابطہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

جاوید اختر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے یوٹیوب پر معظم علی خان کا گانا ”یہ نین ڈرے ڈرے“ سنا اور ان کی آواز سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔

جاوید اختر نے درخواست کی کہ معظم علی خان ان سے رابطہ کریں تاکہ وہ ان کے ساتھ کچھ گانے گائیں۔

معظم علی خان، جو کہ پاکستان کے پہلے وزیرِ اعظم لیاقت علی خان کے پڑپوتے ہیں، نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل موسیقی میں اپنا کیریئر شروع کیا تھا۔

انہوں نے 2020 میں ڈرامہ سیریل ”ثبات“ میں سیٹھ فرید کا کردار نبھایا اور اپنے کردار سے ناظرین کو محظوظ کیا۔ اس سے قبل وہ سوشل میڈیا پر نغمے گانے اور ویڈیوز شیئر کرتے تھے۔ سوشل میڈیا پر ان کے گانے اور ڈراموں کے کلپس مداحوں میں بےحد مقبول ہیں۔

معظم علی خان نے گلوکاری کا آغاز اپنے بھائی عباس علی خان کی غزل ”تمہارے بن“ سے کیا، جو کہ خود عباس نے گائی تھی۔ اس گانے کی مقبولیت نے ان میں مزید گانے گانے کا حوصلہ پیدا کیا۔ ان کی آواز نے نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی مداحوں کا دل بھی جیتا ہے، اور انہیں جگجیت سنگھ سے مشابہت دی جا رہی ہے۔

معظم علی خان نے ہیمنت کمار کا مشہور گانا ”یہ نین ڈرے ڈرے“ اپنی آواز میں پیش کیا، جسے بہت سراہا گیا۔ ان کے گانے سن کر بھارتی اداکار رتک روشن اور گلوکارہ ریکھا بھردواج نے بھی ان کی تعریف کی۔

جاوید اختر کی پوسٹ کے بعد، ان کے مداحوں نے اکثر سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز شیئر کیں اور انہیں جاوید اختر کے ساتھ کام کرنے کے لیے اس موقع پر فوری رابطہ کرنے کی تجویز دی۔

جاوید اختر ان دنوں مختلف پروجیکٹس میں مصروف ہیں۔ وہ حال ہی میں عامر خان کے ساتھ ان کی فلمی میلے ”عامر خان: سنیما کا جادوگر“ کے افتتاح پر نظر آئے تھے۔

اس کے علاوہ، جاوید اختر نیٹ فلکس کی ڈاکیومینٹری ”اینگری ینگ مین“ میں بھی نظر آئے، جس میں ان کی زندگی اور کیریئر پر بات کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:کرکٹر کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس پر چوری کی بڑی واردات

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: معظم علی خان جاوید اختر سوشل میڈیا

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس سانحہ سیکیورٹی ادارے تعریف کے قابل حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہے، ڈاکٹر روبینہ اختر

پی ٹی آئی ویمن ونگ جنوبی پنجاب کی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کامقابلہ کریں اس کے لیے کچھ سخت اور عملی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ روز روز کے سانحے سے محفوظ رہا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی رہنما امیدوار این اے 148ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ سانحہ جعفر ایکسپریس پر پوری قوم تو کیا پوری دنیا سوگوار ہے، سانحہ میں 25سے زائد معصوم پاکستانی شہریوں کو شہید کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز نے جس جوانمردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا وہ قابل تحسین ہے، لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس واقعہ میں حکومت کا کردار خاموش تماشائی رہا، جب میڈیا پر پوچھا جارہا تھا کہ اپریشن ہورہا ہے تو آپ کوئی ہنگامی میٹنگ کال کریں، تو ان کے وزرا کا ایک ہی جواب ہوتا تھا کہ ہماری سیکورٹی فورسز کام کررہی ہیں تو پھر آپ کیا کررہے ہیں۔ فوج کا کام سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے لیکن اندرونی امن و عامہ کا خیال رکھنا کس کا کام ہے، کیا آپ کا کام دھاندلی کے ذریعے حکومت میں آنا اور مقدمے معاف کرانا کھانا پینا اور چلے جانا ہے یا ملک کے عوام کو تحفظ پہنچانا، حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر آگئی ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کا مقابلہ کریں اس کے لیے کچھ سخت اور عملی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ روز روز کے سانحے سے محفوظ رہا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ’دانیہ بچی تم نے غلط کیا، پلٹ کر واپس نہیں آؤں گا‘: عامر لیاقت کے آخری الفاظ پھر وائرل ہوگئے
  • ہمارے وسائل سے لوٹ مارکرکے بلوچستان کا ستیاناس کر دیا گیا: اختر مینگل
  • آئینی حدود سے طاقتور طبقہ کا تجاوز عوام اور افواج میں فاصلے بڑھا رہا ہے
  • وزیراعظم تاجروں کیلئے بہترین اقدامات کر رہے ہیں: ہارون اختر
  • جعفر ایکسپریس سانحہ سیکیورٹی ادارے تعریف کے قابل حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہے، ڈاکٹر روبینہ اختر
  • سرکاری نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے اچھی خبر
  • ڈاکٹر عامر لیاقت کے تذکرے پر پیارا رمضان کی فضا سوگوار، ہر شخص اشکبار
  • عمران ہاشمی نے شوٹنگ کے دوران میرے سلام تک کا جواب نہیں دیا تھا؛ جاوید شیخ
  • اچکزئی، اختر مینگل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے