City 42:
2025-04-07@22:27:53 GMT

رکنِ پنجاب اسمبلی چودھری ارشد جاوید وڑائچ انتقال کرگئے

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

ویب ڈیسک : مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چودھری ارشد جاوید وڑائچ حرکت قلب بند ہو نےسے انتقال کر گئے۔

چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کی نمازز جنازہ شام 5 بجے کینال سٹی سمبڑیال میں ادا کی گئی۔

ارشد جاوید وڑائچ حلقہ پی پی 52 سے ممبر پنجاب اسمبلی تھے۔ وہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے تھے۔

انٹربینک میں ڈالر مہنگا

 وزیراعلی پنجاب نے چودھری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

نفرت،گالی نہیں‘ ترقی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں: دانیال چودھری

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپور ٹرسے) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ہے کہ  اڑان پاکستان پروگرام سے قومی معیشت  کو ترقی دیں گے۔ نفرت،گالی گلوچ  اور جلائو گھیرائو کی سیاست پر  نہیں بلکہ ترقی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ خیبر پی کے حکومت کی کرپشن کی نئی نئی داستانیں سامنے آ رہی ہیں، باچا خان یونیورسٹی میں بوگس بورڈ بنایا گیا، سینکڑوں غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں۔ خیبر پی کے میں بلین سونامی ٹری کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، ہماری حکومت ای گورننس اور ڈیجیٹلائزیشن، عوام کو ریلیف دینے کی جانب بڑھ رہی ہے۔ تمام سرکاری ٹھیکے ای پورٹل پر منتقل کر دیئے گئے، کسانوں کو سستے ٹریکٹر اور نوجوانوں کو لیپ ٹاپ فراہم کئے، دوسری جانب ایک صوبائی حکومت اپنے   نوجوان طبقہ کو جلائو گھیرائو سکھا رہی ہے۔ حکومت نے دن رات محنت کر کے بجلی کی قیمت میں ریلیف دیا ہے، معاشی استحکام سے غیر ملکی سرمایہ کاری، کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ ان خیالات کا انہوں نے  پریس کانفرنس کے دوران کیا۔  وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دن رات کوشاں ہیں۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک پیج پر ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر جو ختم ہو رہے تھے وہ بہتر ہو رہے ہیں جبکہ دوسری جانب معصوم شہریوں اور تارکین وطن کو سول نافرمانی پر اکسایا جاتا رہا۔ بجلی  کی قیمت میں جو ریلیف دیا گیا ہے وہ معاشی استحکام  کی علامت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم اور وزیراعلیٰ مریم نواز کا چودھری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال پر اظہارِ افسوس
  • ن لیگ کے اہم راہنماحرکت قلب بند ہو نےسے انتقال کر گئے
  • پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین نے گلگت بلتستان وکلا برادری تمام مطالبات کی حمایت کردی
  • نفرت،گالی نہیں‘ ترقی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں: دانیال چودھری
  • اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم کو نشانے پر لے لیا
  • عظمی بخاری کہہ رہی ہے صدر نے کینالوں کی منظوری دی جس پر ہنسی آ رہی ہے، سعدیہ جاوید
  • پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے
  • مذاکرات کی باتیں پی ٹی آئی کی خود کلامی ہے، طلال چودھری
  • مذاکرت کی باتیں پی ٹی آئی کی خود کلامی ہے، طلال چودھری