Daily Mumtaz:
2025-04-04@08:02:35 GMT

بجلی کی قیمتوں میں کمی کس مہینے سے ہو گی؟

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

بجلی کی قیمتوں میں کمی کس مہینے سے ہو گی؟

 

اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں کمی کس مہینے سے ہو گی؟ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے تاریخ بتا دی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ مئی کے مہینے کا بل قیمت میں کمی کے ساتھ آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ کمرشل صارفین کا جون میں 71 روپے ریٹ تھا، اب 62 روپے 47 پیسے ہوگا، کمرشل صارفین کے ریٹ میں 12 فیصد کمی آئی ہے۔
اویس لغاری نے کہا کہ ڈسکوزکی نجکاری ہو رہی ہے، دو کروڑ صارفین کے بلوں میں تقریباً بجلی کی قیمتوں میں 48 سے 56 فیصد کمی آئی ہے، یہ متوسط طبقے کے لیے بہت بڑی کمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کے 6 مختلف سلیب ہیں، جون میں بجلی کا ریٹ کیا اور اب کتنی کمی ہوگی، تفصیلات شیئر کریں گے۔
اویس لغاری نے کہا کہ وزیراعظم کے اعلان کے بعد اب بجلی کا ریٹ کیا ہوگا سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر شیئر کریں گے، بجلی ریٹ سے متعلق تمام تفصیلات ایکس پر شیئر کریں گے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

قیمتوں میں کمی کے بعد بجلی کا نیا ٹیرف کیا ہو گا ? صارفین کے لیے اہم خبر

وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتو ں میں کمی  کے اعلان کے بعد لائف لائن صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 4 روپے 78 پیسے مقرر کردیا گیا، سویونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی نرخ 9 روپے 37 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ  100 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 8 روپے 52 پیسے مقرر کیے گئے، دوسو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 11 روپے 51 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے۔

تین سو یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 34 روپے 3پیسے فی یونٹ، تین سو یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹیڈ  ٹی او یوصارفین کے لیے بجلی کے نرخ 48 روپے 46 پیسے فی یونٹ مقرر ہوئے ہیں۔گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی اوسط قیمت  31 روپے 63 پیسے فی یونٹ، کمرشل صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 62 روپے 47 پیسے اورجنرل سروسز کے لیے بجلی کے نرخ 49 روپے 48پیسے فی یونٹ مقرر ہوگئے۔

تاجر برادری کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم

اسی طرح صنعتوں کے لیے بجلی کے یونٹ 40 روپے 51 پیسے فی یونٹ، زرعی صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 34 روپے 58 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔آزاد کشمیر اور پبلک لائٹنگ کے لیے بجلی کا ٹیرف 32 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا، بجلی کا اوسط قومی ٹیرف 37 روپے64 پیسے فی یونٹ مقرر ہوگئے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بجلی قیمتوں میں ریلیف، پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے نرخ 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر
  • چاہتے ہیں لوگ سولر نیٹ میٹرنگ لگائیں تو تین، 4 سال میں پیسے پورے ہوں اور لگوانے والے بھی خوش ہوں، سردار اویس خان لغاری
  • وزیر توانائی اویس لغاری نے عوام کو ایک اور ریلیف کی خوشخبری دے دی
  • 200 یونٹ والے بجلی صارفین کے بل آدھے ہوجائیں گے، اویس لغاری
  • 2 کروڑ صارفین کو فی یونٹ بجلی 11 روپے 50 پیسے سے بھی کم قیمت پر مل رہی ہے، اویس لغاری
  • بجلی نرخ میں تاریخی کمی حکومت کا عوام سے کیا وعدہ وفا کرنے کی طرف ایک اہم قدم ،اویس لغاری
  • مئی کے مہینے کا بل قیمت میں کمی کے ساتھ آئے گا،اویس لغاری
  • قیمتوں میں کمی کے بعد بجلی کا نیا ٹیرف کیا ہو گا ? صارفین کے لیے اہم خبر
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کس مہینے سے ہو گی؟ اویس لغاری نے تاریخ بتا دی