اداکار احمد علی اکبر نے شادی کی تصاویر ری پوسٹ نہ کرنے کی درخواست کردی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری 2025) ملک کے نامور اداکار احمد علی اکبر، جو حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پیجز اور میڈیا پورٹلز سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو ری پوسٹ نہ کریں۔ اداکار احمد علی اکبر، جو اپنے کامیاب ڈرامہ ”پری زاد“ کے لیے جانے جاتے ہیں، نے اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
(جاری ہے)
ان تصاویر کے ذریعے وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اس خوشی کے لمحے کو بانٹنا چاہتے تھے، مگر انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم یا سوشل میڈیا پورٹل کو ان تصاویر کو دوبارہ پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ احمد علی اکبر نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اگر ان کی تصاویر کو بغیر اجازت ری پوسٹ کیا جاتا ہے تو اسے ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔ اس پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے اداکار کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے احمد علی اکبر کی تصاویر
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ کا صحافی کا شناختی کارڈ منسوخ کرنے پر وزارت داخلہ کو 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے صحافی درے خان کا شناختی کارڈ منسوخ کرنے کے خلاف کیس میں وزارت داخلہ کو اپیل پر 30 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا اور اس دوران درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔(جاری ہے)
جسٹس مزمل اختر شبیر نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل چودھری شعیب سلیم نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کا والد 1978 سے قبل پاکستانی شہری تھا، وہ پاکستان میں پیدا ہوا، ڈسکہ پریس کلب کا رکن اور ٹیکس دہندہ ہے۔ سول عدالت بھی اسے پاکستانی قرار دے چکی ہے مگر نادرا نے شناختی کارڈ منسوخ کر دیا۔