بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، چند دنوں میں میری باتیں ثابت ہوجائیں گی، اویس لغاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
فوٹو: فائل
وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، اگلے چند دنوں میں میری باتیں ثابت ہوجائیں گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم زبان کے پکے ہیں، ہماری زبان پچھلی حکومت جیسی نہیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ قیمت ایڈجسٹ اس لیے کی جاتی ہے کہ قومی گرڈ اور معیشت پر غیر ضروری بوجھ نہ پڑے۔
اویس لغاری نے کہا کہ الیکٹریکل گاڑیاں مستقبل ہیں، یہ چارجنگ اسٹیشن کلین انرجی کی طرف اہم قدم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ الیکٹرک چارجنگ یونٹ کو 71 روپے سے کم کر کے 39 روپے کردیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اویس لغاری
پڑھیں:
توہین مذہب کا الزام ثابت، 5 مجرمان کو سزائے موت اور عمر قید
علامتی فوٹوراولپنڈی کی سیشن عدالت نے توہین مذہب کا الزام ثابت ہونے پر 5 مجرمان کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنادی۔
مجرمان کو پیکا ایکٹ کے تحت 7-7 سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔
عدالت نے مجرمان کو 295 سی میں سزائے موت اور 10-10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی۔
مجرمان کو 295 بی میں عمر قید، 295 اے میں 10-10 سال قید اور ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ کیا گیا۔
عدالت نے مجرمان کو 298 اے میں 3-3 سال قید اور 1، 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
توہین مذہب کا مقدمہ 15 ستمبر 2023 کو سائبر کرائم راولپنڈی سرکل نے درج کیا تھا۔