حسن علی اور سمیعہ خان کی بیٹی کی پہلی سالگرہ، تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
کرکٹر حسن علی اور سمیعہ خان کی بیٹی کی پہلی سالگرہ پر فیملی کی دلکش تصاویر وائرل ہوگئیں۔
پاکستانی کرکٹر حسن علی اپنی جارحانہ بولنگ کے لیے مشہور ہیں، وہ اپنی خوبصورت محبت بھری ازدواجی زندگی سے متعلق بھی جانے جاتے ہیں۔
سمیعہ کا تعلق بھارت سے ہے اور دونوں کی پہلی ملاقات دبئی میں ہوئی تھی، شادی کے بعد سمیعہ پاکستان منتقل ہو گئیں، جہاں وہ اپنے شوہر کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں، اب اس جوڑے کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔
حسن علی کی چھوٹی بیٹی ہیزل ایک سال کی ہوگئی ہے، جس کی خوشی میں جوڑے نے شاندار جشن منایا۔
View this post on InstagramA post shared by Da Artist Wedding Photography® (@daartistphoto)
سالگرہ کے موقع پر خوبصورت فیملی فوٹو شوٹ بھی کروایا گیا۔
حسن علی نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس کے بعد مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں نے دلچسپ تبصروں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
حسن اور سمیعہ کی جوڑی کو ہمیشہ سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جاتا ہے، اور ان کی فیملی کی یہ حسین تصاویر ایک بار پھر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: حسن علی
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس حملہ: ہلاک 23 دہشتگردوں کی ڈی این اے سیمپلنگ کرلی گئی
— فائل فوٹوجعفر ایکسپریس حملہ کیس میں ہلاک کیے گئے 23 حملہ آوروں کی ڈی این اے سیمپلنگ کرلی گئی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کسی بھی فیملی ممبر کی جانب سے ابھی تک رابطہ نہیں کیا گیا، ڈی این اے سیمپلنگ کا مقصد یہ ہے کہ اگر کوئی فیملی رابطہ کرے تو ان کی شناخت ممکن ہوسکے۔
جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے امریکی اخبار کی تحقیقات میں پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہونے کے پاکستان کے دعوے کی تصدیق ہوگئی تھی۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سال 2018 میں امریکا میں بننے والی M4A1 رائفل گزشتہ ماہ بلوچستان ٹرین حملے کے بعد حملہ آوروں کے پاس سے برآمد ہوئی۔