2025-01-18@18:33:49 GMT
تلاش کی گنتی: 23
«الیکشن کمیشن کو»:
اسلام آ باد: الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر تین سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن نہ کروانے پر پاکستان نیشنل پارٹی، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی اور پاکستان تحریک نظام کو ڈی لسٹ کردیا گیا ہے۔ Tagsپاکستان
رہنما تحریک انصاف و سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر بنائے گئے تمام کیسز بوگس ہیں، بانی پی ٹی آئی پر مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے،سابق وزیراعظم پر بنائے کیسز عدالتوں میں ٹھہر نہیں سکتے۔پشاور ہائیکورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے مقدمات چل رہے ہیں،عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں، ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، درخواست ہے ہمارے کارکنان کو رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 2 سال سے سیاسی عدم استحکام کا سلسلہ چل رہا ہے، توقع رکھ رہے تھے 190 ملین پائونڈ کا فیصلہ ایک ہفتے پہلے...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیشہ کہتا ہوں سیاستدانوں کو جیل میں نہیں ہونا چاہئے، ملک کو دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سب سے پہلی ترجیح عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ ہمیشہ مذاکرات کا حامی رہا ہوں۔ میری خواہش ہے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سیاستدانوں کے غلط رویوں کی وجہ سے آج پارلیمان بے معنی ہوگئی ہے۔ ملک میں دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے۔ بعض ادارے اپنی مرضی کی حکومت بنانا چاہتے ہیں جسے وہ اپنی لاٹھی سے ہانک سکیں۔ آئین میثاق ملی...
لاہور:جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو جیل میں ڈالنے کے بجائے مسائل کے حل کے لیے سیاسی مکالمے کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو سیاسی استحکام کے ساتھ ساتھ شفاف اور دھاندلی سے پاک انتخابات کی اشد ضرورت ہے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ وہ ہمیشہ مذاکرات کے حامی رہے ہیں کیونکہ یہی مسائل کے حل کا بہترین راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے موجودہ مطالبات کے بارے میں علم نہیں، لیکن ان کی خواہش ہے...
شبلی فراز کا چیئرمین سینیٹ کو خط، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔ شبلی فراز کے خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت 26 جنوری 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔ لاہور میں ن لیگ کا آفس جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماوں سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد ...
چیف الیکشن کمشنر سمیت ممبران کی تقرری، شبلی فراز و عمر ایوب نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا
چیف الیکشن کمشنر سمیت ممبران کی تقرری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا، یوسف رضا گیلانی کے نام لکھے گئے اپنے خط میں رہنماء پی ٹی آئی نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے نام لکھے گئے خط میں سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر سندھ و بلوچستان کی مدت ملازمت 26جنوری کو ختم ہو رہی ہے ۔خط کے متن کے مطابق آرٹیکل215 کے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے خط ارسال کردیا ۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے خط میں کہا گیا ہے کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے مشاورتی عمل شروع کیا جائے ۔ یاد رہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت میں چند دن ہی باقی ہیں . سکندر سلطان راجہ 26 جنوری 2025 کو اپنی مدت ملازمت سے سبکدوش ہوجائیں گے . جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہوجائے گا.
فیصل آباد: عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نہیں لگتا حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر ان لوگوں کو مذاکرات کرنے ہیں تو پارلیمنٹ کے فلور پر کریں۔ ملک میں سیاسی سرکس کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ عدالتی فیصلوں میں تاخیر عدالتی نظام کی ناکامی ہے، 2017ء میں عدالت کے ذریعے حکومت کو ختم کیا گیا۔ ایک الیکشن کو چوری کیا گیا، اب پھر دوسرا الیکشن چوری کیا گیا۔ شاہد خاقان...
ویب ڈیسک __ محکمۂ انصاف کے خصوصی وکیل جیک اسمتھ نے کانگریس کو دی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2020 کے صدارتی الیکشن کے نتائج پلٹنے کی کوششوں پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عدالتی کارروائی اور انہیں سزا دلوانے کے لیے ثبوت موجود تھے۔ امریکی کانگریس میں جمع کرائی گئی یہ رپورٹ منگل کو جاری کی گئی ہے۔ جیک اسمتھ نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے یہ واضح ہونے کے بعد کہ وہ الیکشن ہار چکے ہیں اور نتائج کو چیلنج کرنے کی ان کی تمام قانونی کوششیں ناکام ہو گئیں تو انہوں نے ’’اقتدار اپنے پاس رکھنے کے لیے مجرمانہ کوششوں کا ایک سلسلہ شروع کیا۔‘‘ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کوششوں میں سرکاری حکام...
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس21جنوری کو سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 21 جنوری کو ہوگی۔چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے رف حسن اور بیرسٹر گوہر کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں، ساتھ ہی درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن میں ہونے والی اس سماعت میں دلائل دیئے جائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی انتخابات کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے...
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس 21 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے ای سی پی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت 21 جنوری کو کرے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔ پس منظر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 جون 2022 کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے تھے، جسے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس(ر)زاہد محمود کو بطور الیکشن ٹریبونل جج کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبونل تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس احمد ندیم ارشد نے کیس کی سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ٹریبونل کیلئے کسی شخص کا ہائیکورٹ کا جج ہونا لازمی ہے،سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق زاہد محمود ہائیکورٹ کے جج نہیں رہے،استدعا ہے کہ جسٹس (ر)زاہد محمود کی بطور الیکشن ٹریبونل تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ کیا 9مئی کے واقعات میں کسی فوجی افسر کے ملوث ہونے پر ٹرائل ہوا؟جسٹس حسن اظہر رضوی کا خواجہ حارث سے استفسار عدالت نے جسٹس(ر)زاہد محمود کو...
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے سابق جج پر مشتمل الیکشن ٹر یبونل کو چیلنج کر دیا۔درخواست میں سابق جج لاہور ہائی کورٹ رانا زاہد محمود پر مشتمل الیکشن ٹریبونل پر اعتراض اٹھایا گیا ۔ سلمان اکرم راجہ نے درخواست میں کہا کہ ایک ہی وقت میں ہائی کورٹ کے موجودہ اور سابق ججز پر مشتمل الیکشن ٹریبونل بنائے گئے۔درخواست گزار نے کہا کہ موجودہ ججز کے ساتھ سابق ججز پر مشتمل الیکشن ٹریبونل کی تشکیل عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ موجودہ ججز کے ساتھ سابق ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کی تشکیل عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے سابق جج پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کو چیلنج کر دیا۔ درخواست میں سابق جج لاہور ہائی کورٹ رانا زاہد محمود پر مشتمل الیکشن ٹربیونل پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے درخواست میں کہا ہے کہ ایک ہی وقت میں ہائی کورٹ کے موجودہ اور سابق ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونل بنائے گئے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ موجودہ ججز کے ساتھ سابق ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کی تشکیل عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا کوئی نظریہ نہیں ہے، ان کا نظریہ صرف اتھارٹی ہے کہ گرفت ہماری رہے، اس پر ہمیں اعتراض ہے اور رہے گا۔ کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر اعتماد میں نہیں لیا، پی ٹی آئی نے اس حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا اور مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں اور کیا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مدت کرنے کا الیکشن کی شفافیت سے کوئی تعلق نہیں ہے، مدت تو آمرانہ حکومتیں بھی پوری کرلیتی ہیں، بلکہ 10،...
اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت کو رجسٹر کر لیا۔ زرائع کے مطابق عوام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، الیکشن کمیشن کے مطابق شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان کے کنوینئر ہیں، مفتاح اسماعیل عوام پاکستان کے سیکرٹری جنرل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشنز تسلیم کرلئے، عوام پاکستان نے 26 جون کو انٹرا پارٹی الیکشنز کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی، پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات تاحال تسلیم نہ ہوئے، پی ٹی آئی بطور جماعت الیکشن کمیشن کی فہرست میں موجود ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان کو رجسٹر کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اس حوالے سے جاری کردہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد خاقان عباسی جماعت کے کنوینر اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سیکریٹری ہیں۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی بی 45 کوئٹہ کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی نتائج کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔ الیکشن کمیشن میں پی بی 45 کے 15 انتخابی نتائج کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر سماعت ممبر پنجاب بابر بھروانہ اور ممبر کے پی کے اکرام اللہ خان نے کی۔ کامران مرتضیٰ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، انہوں نے پی بی 45 کے پورے حلقہ کا ریکارڈ طلب کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فارم 48,49 مرتب کیے بغیر نتائج کا اعلان کر دیا۔ اصل فارم 45 میں کے جے یو آئی کے امیدوار میر عثمان پر کانی نے 4503 ووٹ لیے ہیں۔...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت کو رجسٹر کر لیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عوام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، الیکشن کمیشن کے مطابق شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان کے کنوینئر ہیں، مفتاح اسماعیل عوام پاکستان کے سیکرٹری جنرل ہیں۔الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشنز تسلیم کرلئے، عوام پاکستان نے 26 جون کو انٹرا پارٹی الیکشنز کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی، پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات تاحال تسلیم نہ ہوئے، پی ٹی آئی بطور جماعت الیکشن کمیشن کی فہرست میں موجود ہے۔ قومی سٹار محمد آصف...