پنجاب میں 10 سال سے بلدیاتی انتخابات نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
الیکشن کمیشن نے 10 سال سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کردیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تیاری پوری ہے تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے 5 بار بلدیاتی ایکٹ 2024 میں ترامیم کا عذر پیش کردیا گیا۔ تا حال صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے تیار نہیں ہے۔ صوبائی حکومت کو ایک سال ہوگیا تاہم بلدیاتی ایکٹ تیار نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل 140 اے 2 اور الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 219 کے تحت الیکشن کمیشن صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا پابند ہے۔ وفاق سمیت 3 صوبوں اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں تاحل بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے 3 مرتبہ حلقہ بندیاں کیں اور 2 بار الیکٹورل گروپس کی اینلسٹمنٹ کی۔ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول دینے کے باوجود صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا۔ پنجاب میں 2025 میں بلدیاتی انتخابات ہونے کا قومی امکان ہے۔
سیکریٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں کا کہنا ہے کہ بلدیاتی حکومت ایکٹ کا حتمی مسودہ پنجاب اسمبلی میں ضروری قانون سازی کے لیے بھجوا دیا ہے۔ قانون سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن حلقہ بندی کا عمل شروع کروائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبوں کی ذمہ داری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن کہنا ہے کہ
پڑھیں:
پارٹی پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار رہے، آصف زرداری
فوٹو: فیس بک پیپلز پارٹیصدر مملکت آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کو بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی کی ملاقات میں صدر زرداری نے کہا کہ وہ اور بلاول بھٹو زرداری خود پنجاب میں بیٹھیں گے، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں دیر نہیں ہونی چاہیے، بلدیاتی الیکشن کا ہونا بہت ضروری ہے۔
صدر آصف زرداری کی لاہور میں اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ صدر زرداری نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں، ہمیں بھر پور کامیابی حاصل کرنا ہوگی، پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔
آصف زرداری نے کہا کہ پانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے، سندھ اور بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہو رہے، ہر فورم پر نشاندہی کر چکے ہیں کہ ہمیں پانی کے مسئلے کو سنجیدہ لینا ہوگا۔
صدر زرداری نے گورنر پنجاب سلیم حیدر کی بھی تعریف کی اور انہیں بہترین کام کرنے والا قرار دے دیا۔