انٹرا پارٹی انتخابات: پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات کون چلا رہا ہے؟ الیکشن کمیشن
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کے دوران پارٹی کے اندرونی معاملات چلانے کے حوالے سے سوالات سامنے آ گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کی جس میں بیرسٹر گوہر، اکبر ایس بابر اور دیگر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت ممبر کے پی نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی کے اندر کے معاملات کون چلا رہا ہے؟ میڈیا میں سلمان اکرم راجا کا نام آ تا ہے، وہ پارٹی میں کیا ہیں؟ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات متنازع ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے اس موقع پر بتایا کہ ہم صرف انڈور مینجمنٹ کے تحت معاملات چلا رہے ہیں، جب آپ سرٹیفکیٹ دیں گے تو پھر معاملہ حل ہو گا۔
ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہائیکورٹ سے حکم امتناع ختم کرائیں جس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ اس کیس کی کارروائی کے حوالے سے کوئی حکم امتناع نہیں۔
ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ کیس ٹرائل تو ہے نہیں، یہ ممکن نہیں کہ اس پر فیصلہ محفوظ کر کے عدالتی فیصلے کا انتظار کریں، جو دستاویزات آپ نے دی ہیں وہ مکمل نہیں۔
اکبر ایس بابر نے اس موقع پر کہا کہ یہ عوامی اہمیت کا معاملہ ہے، الیکشن کمیشن نے بھی سپریم کورٹ میں انٹرا پارٹی الیکشن کومتنازع قرار دیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن آج ہی اس پر فیصلہ سنائے۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی آئندہ سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔
حکمران جو مرضی کرلیں، ڈیل نہیں کرونگا، عمران خان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: انٹرا پارٹی انتخابات پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کمیشن نے کیس کی
پڑھیں:
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا
شیڈول کے مطابق 22 اپریل کو ریٹرننگ آفیسر پبلک نوٹس آویزاں کریں گے، 30 اپریل کو کاغذات کی سکروٹنی کی جائے گی۔ 3 مئی کو ریٹرننگ آفیسر کاغذات کی منظوری یا مسترد کرنے کا فیصلہ کرے گا، 13 مئی کو امیدواروں کو انتحابی نشان الاٹ کیے جائیں گے، یکم جون 2025ء بروز اتوار پولنگ ڈے ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔ پی پی 52 کی سیٹ چودھری ارشد جاوید وڑائچ کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی، شیڈول کے مطابق 22 اپریل کو ریٹرننگ آفیسر پبلک نوٹس آویزاں کریں گے، 30 اپریل کو کاغذات کی سکروٹنی کی جائے گی۔ 3 مئی کو ریٹرننگ آفیسر کاغذات کی منظوری یا مسترد کرنے کا فیصلہ کرے گا، 13 مئی کو امیدواروں کو انتحابی نشان الاٹ کیے جائیں گے، یکم جون 2025ء بروز اتوار پولنگ ڈے ہوگا۔
ارشد جاوید وڑائچ مرحوم مسلم لیگ نون کی سیٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے، ارشد جاوید وڑائچ نے جنرل الیکشن 24 میں 58 ہزار 385 ووٹ لیے، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط گھمن 49 ہزار 850 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ڈپٹی کمشنر ذوالقرنین لنگڑیال ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جبکہ محمد اقبال اے ڈی سی آر ریٹرننگ آفیسر مقرر ہوئے ہیں۔ عامر شہزاد ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن سمبڑیال اور ناصر محمود ججہ تحصیلدار سمبڑیال اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ ء سیکشن 102 کے تحت الیکشن شیڈول جاری کیا۔