الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی کے خلاف امیر اکبر کی درخواست قابل سماعت قرار دی تھی، رکن قومی اسمبلی کےخلاف اثاثے چھپانے کا کیس ہے جس کی سماعت 25 مارچ کو ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن میں رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ جمشید دستی کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 25 مارچ کو مقرر کی گئی، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن کیس پر سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے اگلے ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی، ڈاکٹر امجد علی نااہلی کیس کی سماعت بھی 25 مارچ کو ہو گی۔ واضح رہے الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف امیر اکبر کی درخواست قابل سماعت قرار دی تھی، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کےخلاف اثاثے چھپانے کا کیس ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جمشید دستی کے خلاف رکن قومی اسمبلی الیکشن کمیشن کیس کی سماعت مارچ کو

پڑھیں:

الیکشن کمیشن میں اعلی سطح پر تبادلے ،چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل ہوگئے

الیکشن کمیشن میں اعلی سطح پر تبادلے ،چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اعلی سطح پر تبادلے کردیے گئے، جس کے بعد چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں اعلی سطح پر تبادلے کردیے گئے، شریف اللہ کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کردیا گیا، شریف اللہ پہلے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی ذمہ داری سرانجام دے رہے تھے۔صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی کو جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پشاور تعینات کردیا گیا جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کو صوبائی الیکشن کمشنر سندھ تعینات کردیا گیا۔
اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن علی اصغر سیال کو صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات کردیا گیا جبکہ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنرعلیم شہاب کو ایڈیشنل ڈی جی الیکشن کمشن تعینات کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن میں جمشید دستی کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 25مارچ کو مقرر،کاز لسٹ جاری
  • پاکستان میں لگی آگ خطے کے دیگر ممالک تک پھیل سکتی ہے: سپیکر قومی اسمبلی
  • الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تین صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل کردئیے
  • الیکشن کمیشن میں اعلیٰ سطح پر تبادلے، شریف اللہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب تعینات
  • الیکشن کمیشن میں اعلی سطح پر تبادلے ،چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل ہوگئے
  • الیکشن کمیشن نے تین صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل کردئیے
  • جنوبی کوریا کے وزیراعظم کے مواخذے کے مقدمے کا فیصلہ 24 مارچ کو سنایا جائے گا، جنوبی کوریا کی آئینی عدالت
  • پاکستان میں لگی دہشتگردی کی آگ خطے کے دیگر ممالک تک پھیل سکتی ہے، سپیکر قومی اسمبلی
  • جنوبی کوریا کے وزیراعظم کے مواخذے کے مقدمے کا فیصلہ 24 مارچ کو سنایا جائے گا