2025-03-06@00:51:11 GMT
تلاش کی گنتی: 6086
«افراد جانبحق»:
اسلام آباد: ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس،پولیس سروس اور فارن سروس کے مجموعی طورپر چھتیس افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دیدی۔ ایف بی آر افسروں کی ترقی کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کے باعث موخر،دیگر گروپس کے افسروں کی ترقیوں کا جائزہ لینے کے لیے بورڈ پیر کو پھر بیٹھے گا۔ وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 22 میں ترقی کیلیے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس کیبنٹ ڈویژن میں نائب وزیراعظم اسحق ڈار کی صدارت میں ہوا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی بطور رکن اجلاس میں شریک ہوئے۔وفاقی وزیر احد چیمہ ،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللّٰہ خان دھاریجو،سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ ہائی پاورڈ سلیکشن...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف بی آر کی حد تک گریڈ 21 سے 22 کی پروموشن کیلیے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کو آئندہ سماعت تک کام سے روک دیا ۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایف بی آر افسر شاہ بانو کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کے افسران کی ترقی کے لیے 12 مارچ تک ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہ کیا جائے۔ ایف بی آر کے متعلقہ افسران کو بذریعہ ٹیلی فون عدالتی حکم سے آگاہ کیا جائے، عدالت نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر بیان حلفی دیں کہ پٹیشنر کا نام ایڈمن پُول میں رکھنے کی سمری نہیں بھجوائی گئی...
غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی موقف طلب کرنے پر پیکا ایکٹ میں نمائندہ جرأت کو گرفتاری کی دھمکی گلبرگ بلاک 15پلاٹ 144، 216، 1281،1382 کے رہائشی پلاٹوں پر ناجائز پورشن تعمیر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈی جی اسحاق کھوڑو کی سرپرستی میں قائم کھوڑو سسٹم نافذالعمل ہے ۔کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔ ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ عوامی مفادات کو نقصان پہنچانے کا تسلسل برقرار ہے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع وسطی میں قابض ڈائریکٹر جلیس صدیقی نے خطیر رقم بٹورنے کے بعد غیر قانونی دھندوں کو تیز کردیا ہے اور مافیا کو غیر قانونی امور کی چھوٹ دے رکھی ہے جس کے باعث غیر قانونی تعمیرات میں...
حکومت کے مقامی کمرشل بینکوں سے قرضے 35ٹریلین روپے تک پہنچ گئے بلند شرح سود سے بینکوں کو قرضوں پر زیادہ منافع حاصل ہوا،ذرائع وزارت خزانہ حکومت کی جانب سے نجی بینکوں سے بھاری سود پر قرض لینے سے پاکستان کے بینکوں نے سال دو ہزار چوبیس میں پہلی بار 600ارب روپے سے زائد کا منافع کمایا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بلند شرح سود کی وجہ سے بینکوں کو قرضوں پر زیادہ منافع حاصل ہوا، قرضوں کی بڑھتی ہوئی مانگ بھی بینکوں کے زائد منافع کی وجہ بنی، بینکوں نے فیس بیسڈ آمدنی میں بھی اضافہ کیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کے مقامی کمرشل بینکوں سے قرضے 35 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے...
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث 1 گاڑی جل کر تباہ ہو گئی، دھماکے کے زخمیوں کو خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خضدار کی تحصیل نال میں دھماکہ ہو گیا، دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث 1 گاڑی جل کر تباہ ہو گئی، دھماکے کے زخمیوں کو خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع پولیس کے مطابق موقع سے شواہد اکٹھے کر کے دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا ریا ہے، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
سینئر وکیل اختر حسین نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔ ان کے استعفیٰ سے 26 ویں ترمیم کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تضادات مزید گہرے ہوگئے۔ ادھرلاہور میں ایک بے روزگار شخص کی خود سوزی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ وہ ایک مقامی کمپنی میں ملازم تھا۔ اسے اور چند ساتھیوں کو مزدور یونین کو متحرک کرنے پر کمپنی نے برطرف کردیا تھا مگر این آئی آر سی نے اسے اور اس کے ساتھیوں کو ملازمت پر بحال کیا تھا مگر کمپنی نے 5 سال سے ہائی کورٹ سے اسٹے آرڈر لیا ہوا تھا۔ خود سوزی کرنے والا شخص اسپتال میں کئی دن تک زندگی کی لڑائی لڑتا رہا لیکن جانبر نہ ہوسکا اور دنیا سے رخصت...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کا افغانستان میں وفد بھیجنا غیرسنجیدہ گفتگو ہے، ہمارے ملک میں دہشت گردی کیلئے افغان سر زمین استعمال ہوتی ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کئی بار افغان حکومت کو بتا چکے لیکن ان کی کوئی سنجیدگی نظر نہیں آتی، صوبائی حکومت کا وفد افغانستان جارہا ہے، کیا پولیٹیکل فورسز کو آن بورڈ لیا ہے؟ کیا صوبائی حکومت نے اپنی پارلیمنٹ کو آن بورڈ لیا ہے؟گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایک بار پھر دہشتگردی کی لہر شروع ہوئی ہے، میں کافی عرصے سے کہہ رہا تھا کہ دہشتگردی ہے لیکن کوئی مان نہیں...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر نے سنسنی خیز انداز میں ناقابل شکست سینچری بنا کر ویرات کوہلی کی عمدہ اننگ کی یاد تازہ کر دی۔ایونٹ میں پاکستان کے خلاف دبئی میں ہونے والے میچ میں بھارت کے ویرات کوہلی نے دلچسپ انداز میں سینچری مکمل کی تھی۔ بدھ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے آخری اوورمیں ڈیوڈ ملر 82 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے جبکہ ان کو سینچری بنانے کے لیے مزید 18 رنز درکار تھے۔ حریف بولر کائل جیمیسن کے اوور میں ملر نے پہلی گیند پر چوکا لگایا، دوسری گیند پر کوئی رن نہ بنا سکے، تیسری گیند پر2...
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حکمران فلسطینی حمایت کے جھوٹے نعرے لگاتے ہیں، ملک میں فلسطینیوں کے حق میں نکالی جانے والی ریلیوں پر مقدمات قائم ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس و دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکزی رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی، ڈاکٹر صابر ابو مریم و دیگر نے خطاب کیا۔ فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ فلسطینیوں...
WASHINGTON: امریکا کے وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کی گرفتاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ امریکا کے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اپنے بیان میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد سرغنہ شریف اللہ عرف جعفر کے پکڑے جانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کابل ائیر پورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو پکڑنے کے لیے امریکا اور پاکستان نے مل کر کام کیا۔ امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکی انٹیلیجینس ایجنسی نے معلومات فراہم کیں اور پاکستان نے دہشت گرد سرغنہ کو پکڑا، جس کے لیے ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے سے دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا اور امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےخضدار کی تحصیل نال میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمی افراد کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے، دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا اور واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ دوسری جانب بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے خضدار کی تحصیل نال میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر عوام کے...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جیل سے رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات حکومت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں؟ پی ٹی آئی کے ایک اہم عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے میں ہیں۔ اعلیٰ پارٹی عہدیدار...
شوکت یوسفزئی : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ 25، 30 سال سے دہشتگردی ہو رہی ہے، جب کہا جارہا ہے کہ افغان ملوث ہیں تو پھر افغانستان سے بات کیوں نہیں کی جارہی؟ حکومت بتائے افغانستان سے اب تک کیا بات چیت کی گئی۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جب پتہ ہے کہ دہشتگردی ہو رہی ہے تو نہ روکنا حکومت کی نااہلی ہے، موجودہ حالات میں ملک کو فل ٹائم وزیر داخلہ کی ضرورت ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دو تین سال میں ہی کے پی میں ہم نے امن دیکھا، ایک وقت تھا...
محمد یوسف کو دنیا کے بہترین کرکٹرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کا کیریئر ہمیشہ شاندار رہا اور انہوں نے کرکٹ کی دنیا میں بے شمار کامیابیاں حاصل کیں۔ محمد یوسف کی کرکٹ کے میدان میں نمایاں کارکردگی اور ان کی شفاف اور صاف ستھری امیج نے انہیں عوام کے دلوں میں ایک خاص مقام دلایا۔ انہوں نے ہمیشہ اپنی ٹیم اور کرکٹ کی دنیا کے دوسرے کھلاڑیوں کے لیے مثبت بات کی ہے، چاہے وہ کھیلنے والے کھلاڑی ہوں یا ریٹائرڈ۔محمد یوسف کی زندگی میں سب سے بڑی تبدیلی اس وقت آئی جب انہوں نے اپنے کیریئر کے عروج پر اسلام قبول کیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد ان کی زندگی میں روحانی سکون آیا اور ان کی...
سابق مس ورلڈ اور بھارتی اداکارہ کی والدہ مدھو نے ماضی کو یادوں کو تازہ کرتے ہوئے ہیں دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی والدہ مدھو نے کہا کہ ان کی بیٹی نے اپنی وقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ اپنا کیریئر بنایا ہے۔ جس پر مجھے فخر ہے۔ پریانکا کی والدہ نے کہا کہ میری بیٹی نے ہر جگہ اپنی حدوں کو برقرار رکھا، پھر چاہے وہ کوئی فوٹو شوٹ ہو یا عالمی سطح کا مقابلہ حسن۔ اداکارہ کی والدہ نے بتایا کہ جب مس ورلڈ کے مقابے کے تیسرے راؤنڈ میں سوئمنگ سوٹ پہننے کو کہا گیا تو پریانکا نے انکار کردیا تھا۔ پریانکا نے کہا تھا وہ اس دو پیس سوٹ میں خود کو...
جنوبی افریقہ ایک بار پھر چوک کر گیا:نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )جنوبی افریقا کی ٹیم خود پر سے ‘چوکرز’ کا ٹیگ ہٹانے میں ایک بار پھر ناکام ہوگئی، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اسے 50 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلیگئے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312...
لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 50 رنز سے شکست دے دی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بناسکی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے شاندار سنچریاں بنائیں، دونوں نے دوسری وکٹ پر 164 رنز کی شراکت بنائی۔ رویندرا نے 108 رنز بنائے اور ان کی اننگز میں ایک چھکا اور تیرہ چوکے شامل...
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 50 رنز سے شکست دے دی۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بناسکی۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے شاندار سنچریاں بنائیں، دونوں نے دوسری وکٹ پر 164 رنز کی شراکت بنائی۔ رویندرا نے 108 رنز بنائے اور ان کی اننگز میں ایک چھکا اور تیرہ چوکے شامل ہیں۔ کین...
رمضان پیکج کے تحت رقم کی ادائیگی پر ایک ہزار بطور ٹیکس کٹوتی کے معاملے پر ڈی سی لاہور نے موبائل بینکنگ مالکان اور کمرشل بینگ مینجرز کو کٹوتی نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت مختلف بینکوں کے مالکان و نمائندگان کے ساتھ اہم اجلاس ہوا ۔ ڈی سی لاہور کو موبائل بینکنگ مالکان و کمرشل بینک مینجرز سے شہریوں کو رقم کی ادائیگی و ٹیکس کٹوتی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ رقم کی ادائیگی کے وقت ایک ہزار روپے بطورِ ٹیکس کاٹنے پر ڈی سی لاہور نے اظہارِ ناراضگی کیا ۔ ڈی سی لاہورکا کہنا تھا کہ رمضان پیکج کی تمام ادائیگیوں پر ٹیکس لاگو نہیں ہو گا ۔ شہری...
بنوں حملے میں شہید ہونے والے 12 افراد میں سے 6 کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے۔گھر کے سربراہ خلیل نواز کا کہنا ہے کہ ابھی روزہ افطار ہی کیا تھا کہ دھماکا ہوگیا، پہلے دھماکے کی شدت کچھ کم تھی لیکن دوسرے دھماکے سے گھر کی چھتیں اور دیوار ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔خلیل نواز نے کہا کہ دھماکے میں ان کی 4 بیٹیاں ،ایک بیٹا اور ایک بہو شہید ہوئے۔خیال رہے کہ خارجی عناصر نے بنوں کنٹونمنٹ پر دہشت گرد حملے کی کوشش کی ، حملہ آوروں نے کنٹونمنٹ کی سیکیورٹی توڑنے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز کی فوری جوابی کارروائی نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔ بنوں کنٹونمنٹ پر حملہ آور...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ نے فلم رام لیلا میں بیٹی کی جگہ دیپیکا پڈوکون کو لیے جانے پر خاموشی توڑ دی۔ مدھو چوپڑا نے فلم رام لیلا کی ریلیز کے تقریباً 12 برس بعد پریانکا چوپڑا کو مرکزی کردار سے ہٹائے جانے پر بات کی ہے۔ رام لیلا 2013ء میں ریلیز ہوئی، جس میں مرکزی کردار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے ادا کیا، فلم کو باکس آفس پر خوب سراہا گیا۔ فلم کی خاص بات پریانکا چوپڑا کا ڈانس نمبر تھا، جس نے فلم بینوں کو خاصہ متاثر کیا تھا لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ مرکزی کردار کےلیے فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی نے پہلے پریانکا چوپڑا کو آفر کی تھی۔ اپنے تازہ...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مکمل ناکامی اور ریاست پالیسیوں پر سوال ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بنوں میں شہریوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ افطار میں مصروف تھے، یہ دل خراش واقعہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مکمل ناکامی اور ریاست پالیسیوں پر سوال ہے۔ ان کا کہنا تھا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی، افسران کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کی سفارشات منظور کر لی گئیں۔ وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ افسران کی ترقیوں کے معاملے پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہائی پاور بورڈ کا اجلاس ہوا۔ ہائی پاور بورڈ اجلاس میں افسران کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کی سفارشات منظور کرلی گئیں، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے 19 افسران کی گریڈ 22 میں ترقیوں کی سفارش کی گئی۔ اجلاس میں پولیس سروس آف پاکستان کے 8 افسران کی گریڈ 22 ، جبکہ فارن سروس کے 9 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی سفارش منظور کی گئی۔ مزیدپڑھیں:ٹرمپ کے ٹیرف...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارٹی میں جس کو جو ذمہ داری دی وہ نبھا رہا ہے، تحریک انصاف میں کوئی گروپ بندی نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر کرپشن کے تمام الزامات جھوٹے ہیں، ایسے الزامات لگانے کا مقصد علی امین کو بدنام کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کی نئی صوبائی قیادت اور نیا علاقائی منظر نامہ بیرسٹر گوہر نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کی تحریک انصاف کے لیے بہت قربانیاں ہیں، بحیثیت وزیراعلیٰ اور صوبائی پارٹی سربراہ انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور ہر احتجاج میں قیادت کی، اور...
ویب ڈیسک : اپرکوہستان قراقرم روڈ تحصیل داسو میں گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں ظاہر کی ہدایات پر ایمبولینس مع میڈیکل ٹیم موقع پر روانہ ہوگئی۔ جہاں ریسکیو1122، پولیس اور مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تین افراد کو نکالا تاہم وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوچکے تھے۔ مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال داسو منتقل کردیا گیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے 2014 سے لاپتا شہری سمیت 10 سے زائد افراد کی گمشدگی کیخلاف درخواستوں پر بازیابی کے لئے کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں 2014 سے لاپتا شہری سمیت 10 سے زائد افراد کی گمشدگی کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیئے کہ جن افراد کی جبری گمشدگی کا تعین ہوگیا ہے وہ مسنگ پرسنز کے کمیشن سے رجوع کریں۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ نوید اقبال اسٹیل ٹاؤن سے 2014 میں لاپتہ ہوا۔ ڈی آئی جی کو بلایا جائے۔ جے آئی ٹیز میں نوید کی جبری گمشدگی کا تعین ہوگیا ہے۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ نوید کے اہل خانہ کی مالی معاونت کی سمری...
گزشتہ تین روز کے دوران گیس لیکج کے باعث دو گھروں میں دھماکے ہوئے ہیں۔ جس میں مجموعی طور پر آٹھ افراد زخمی اور دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکوں کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ تین روز کے دوران گیس لیکج کے باعث دو گھروں میں دھماکے ہوئے ہیں۔ جس میں مجموعی طور پر آٹھ افراد زخمی اور دو افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ آج کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر واقع گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا۔ جس میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ رات کے وقت ہوا، جب متاثرین...
اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف بی آر افسران کی ترقی کیلئے 12مارچ تک سلیکشن بورڈ اجلاس نہ بلانے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی حد تک گریڈ 21 سے 22 کی پروموشن کیلئے آئندہ سماعت تک کام سے روک دیا۔عدالت نے ایف بی آر کے افسران کی پروموشن پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ایف بی آر کے افسران کی ترقی کے لیے 12 مارچ تک ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس نا کیا جائے۔ عدالت نے چیئرمین ایف بی آر اور سیکرٹری وزیراعظم آفس سے بیان حلفی بھی طلب کرلیا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیر اعظم پاکستان محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا 29 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف سروسز سے تعلق رکھنے والے سینئر افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ترقی پانے والے افسران میں وسیم اجمل چوہدری، عنبرین رضا، علی طاہر، عثمان اختر باجوہ، محمد حمیر کریم، سید عطا الرحمان، مصدق احمد خان، راشد محمود لنگڑیال، مومن آغا، ندیم محبوب، محی الدین احمد وانی، داؤد محمد بریچ، شکیل احمد منگنیجو، سعدیہ ثروت جاوید، اسد الرحمان گیلانی اور علی سرفراز حسین شامل ہیں۔ بلوچستان میں دھماکہ ، تین افراد جاں بحق پنجاب کے اعلیٰ افسران کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دے دی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں کئی سرکاری افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دیئے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق اعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے ، وزیراعظم کی زیر صدارت بورڈ کا اجلاس آج یا کل متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے اعلی اختیاراتی بورڈ اجلاس کےلیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، گریڈ 21 سے 22 کے لیے 40 سے زائد آسامیوں پر ترقیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو گریڈ22 میں ترقی دینےپرغورکیا جائے گا جبکہ سیکریٹری ٹووزیراعظم اسدالرحمن گیلانی کا کیس گریڈ 22 میں ترقی کے لیے پیش ہوگا۔ ذرائع...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کو منی لانڈرنگ ایکسپرٹس قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا ایک بڑا بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ وکلا لیڈر شپ کو فراڈ اور منی لانڈرنگ ایکسپرٹس قرار دیا۔ پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الزام لگایا کہ پاکستان تحریک انصاف ہائی جیک ہو چکی ہے، انھوں نے کہا تحریک انصاف کی وکلا لیڈر شپ بنیادی طور پر فراڈیے ہیں، پارٹی ہائی جیک ہو چکی ہے اور اس کا قبضہ چھڑانا اہم ہے۔ فواد چوہدری نے لیڈر شپ کا نام لے کر تنقید کی، اور کہا کہ سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص، شبلی...
پولیس نے دونوں مذاہب کے لوگوں کو سمجھایا لیکن ہندو انتہا پسند اس عمل سے سخت ناراض تھے، اس معاملے میں پولیس نے مسجد کے امام سمیت 9 مسلمانوں کو گرفتار کیا ہے اور مسجد سے لاؤڈ اسپیکر بھی ہٹا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے رام پور میں اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے افطاری کا اعلان کیا گیا۔ ہندو انتہا پسندوں نے اس پر احتجاج کیا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ ٹانڈہ اور دیگر کئی تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں طبقوں سے بات کر کے انہیں سمجھایا۔ جس کے بعد پولیس نے مسجد کے امام سمیت 9 مسلمانوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ تھانہ ٹانڈہ علاقے کی سید...

بنوں کینٹ پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، تمام 16 دہشتگرد ہلاک اور 5 جوان شہید ہوئے: آئی ایس پی آر
سٹی42: پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے سراغ لگایا ہے ک کل بنوں کینٹ پر ہونے والی دہشت گردی کی کارروائی کی ہدایات افغانستان سے دی گئیں۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے رات کے اندھیرے میں کئے گئے اس حملے میں شریک تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کر کے حملے کو مکمل ناکام بنا دیا۔ چار خودکش بمباروں سمیت تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔حملہ آوروں نے کنٹونمنٹ کی سکیورٹی توڑنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا تو انہوں نے مایوسی کے عالم میں اپنی بارود سے بھری گاڑیاں بنوں کینٹ کی حفاظتی دیواروں سے ٹکرا دیں جس کے نتیجے میں ایک سویلین رہائشی گھر...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ نے گریڈ 21 کے 36 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی سفارش کردی۔اعلامیے کے مطابق ترقی پانے والے 19 افسران کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے، گریڈ 21 سے 22 میں ترقی پانے والوں میں پولیس سروس کے 8 افسران جبکہ فارن سروس کے 9 افسران شامل ہیں۔وسیم امجد چوہدری، عمبرین رضا، علی طاہر، عثمان اختر باجوہ کی گریڈ 22 میں ترقی کی سفارش کی گئی ہے، محمد حمیر کریم، سید عطا الرحمان، مصدق احمد خان، راشد محمود، مومن آغا، ندیم محبوب، محی الدین وانی، داؤد محمد بریچ، شکیل احمد منگنیجو، سعدیہ سرور جاوید، اسد رحمان گیلانی، علی سرفراز حسین کی بھی گریڈ 22 میں...
افطار کے وقت کی ایسی عادات جو پیٹ پھولنے یا گیس کا شکار بنا دیتی ہیں ۔ماہ رمضان کے دوران لوگ پورا دن کچھ نہیں کھاتے اور قدرتی طور پر افطار کے وقت بھوک محسوس کرتے ہیں۔مگر یہ بھوک اکثر ضرورت سے زیادہ کھانے پر مجبور کرتی ہے اور بسیار خوری صحت کے لیے اچھی نہیں ہوتی۔افطار کے وقت لوگ شدید بھوک کے باعث بہت زیادہ تیزی سے کھاتے ہیں یعنی غذا اچھی طرح چبائے بغیر نگل لیتے ہیں جس سے پیٹ پھولنے، تیزابیت، اضافی گیس اور سینے میں جلن جیسے عام مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ وہ وجوہات جو رمضان المبارک کے دوران آپ کو پیٹ پھولنے، اضافی گیس یا سینے میں جلن جیسے مسائل بناتی ہیں۔ درست غذاؤں...
لاہور(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 363 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے شاندار سنچریاں بنائیں، دونوں نے دوسری وکٹ پر 164 رنز کی شراکت بنائی۔ رویندرا نے 108 رنز بنائے اور ان کی اننگز میں ایک چھکا اور تیرہ چوکے شامل ہیں۔ کین ولیمسن نے بھی 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مددسے 102رنزکی اننگزکھیلی، آخر میں ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے بھی ہاتھ دکھائے ، ڈیرل مچل 49رنزبناکرآؤٹ ہوئے...
پولیس اور مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تین افراد کو نکالا تاہم وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوچکے تھے۔ امدادی ادارے کے مطابق اپرکوہستان اہل کاروں نے لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال داسو منتقل کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ داسو ڈیم پر کام کرنے والی گاڑی کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق قراقرم روڈ پر سی ایس 9 کے مقام پر تحصیل داسو میں گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، ڈیم پر کام کرنے والی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔ امدادی ادارے 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں ظاہر کی ہدایات پر ایمبولینس مع میڈیکل ٹیم موقع پر روانہ ہوگئی اور...
ڈی سی خضدار کے مطابق تحصیل نال میں سڑک پر گاڑی کے قریب دھماکے سے چار افراد جانبحق ہو گئے ہیں، جبکہ واقعہ میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار میں بم دھماکے میں 4 افراد جانبحق، جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کے مطابق خضدار کی تحصیل نال میں سڑک پر گاڑی کے قریب دھماکے سے چار افراد جانبحق ہو گئے ہیں، جبکہ واقعہ میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سڑک کے کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔ اطلاع ملتے ہیں متعلقہ ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ دوسری جانب...
ثناء اللہ مستی خیل : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ثناء اللہ مستی خیل کا کہنا ہے کہ افسوس ہوتا ہے حکومت کس بنیاد پر اپنی کارکردگی کی بات کررہی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ پتا نہیں یہ لوگ کس چیز کا جشن منا رہے ہیں، ان کو تو عوام نے مینڈیٹ ہی نہیں دیا، مینڈیٹ تو پی ٹی آئی کو ملا، ملکی معیشت بدترین صورتحال سے دوچار ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت 1 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنے جارہی ہے، گنے کے کاشتکاروں کا برا حال کر دیا، حکومت شوگر ملز مالکان سے ملی ہوئی ہے، گنے کے کاشتکاروں کو...
بلوچستان کے علاقے خضدار کی تحصیل نال بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے تھے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کےلیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔
علامتی تصویر۔ لاہور میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، مقتولہ ثنا کو شوہر وجاہت نے گھریلو جھگڑے پر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم وجاہت نے قتل کا الزام ڈھائی سالہ بچے پر لگایا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے کر جب تفتیش کی گئی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وجاہت سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکے کے سبب تین افراد جاں بحق سات زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خضدار کی تحصیل نال میں کالج کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں لوگوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں تین 3 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، نعشوں اور زخمیوں کو نال اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
حکومت کی جانب سے نجی بینکوں سے بھاری سود پر قرض لینے سے پاکستان کے بینکوں نے سال دو ہزار چوبیس میں پہلی بار 600 ارب روپے سے زائد کا منافع کمایا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بلند شرح سود کی وجہ سے بینکوں کو قرضوں پر زیادہ منافع حاصل ہوا، قرضوں کی بڑھتی ہوئی مانگ بھی بینکوں کے زائد منافع کی وجہ بنی، بینکوں نے فیس بیسڈ آمدنی میں بھی اضافہ کیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کے مقامی کمرشل بینکوں سے قرضے 35 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے، بیرونی قرضوں کا حجم 25.2 ٹریلین روپے ہے، بیرونی قرضوں پر اوسط سود کی شرح صرف 1 فیصد ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ مقامی قرضوں پر...
بنوں کینٹ حملہ، شہدا میں 5 بہن بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )بنوں کینٹ پر گزشتہ روز ہونے والے دہشت گرد حملے کے شہدا میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل ہیں۔گھر کے سربراہ خلیل نواز کا کہنا ہے کہ افطار کے وقت ایک دھماکے کے بعد دوسرا دھماکا ہوا جو زیادہ شدید تھا، کمرا گر گیا اور ملبے تلے دب کر ان کی چار بیٹیاں، ایک بیٹا اور ایک بہو شہید ہوئے۔دھماکے میں شہید 12 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ بنوں اسپورٹس کمپلیکس میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی رہنماں، مشران اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر) پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے26افسران کوگریڈ21سےگریڈ 22میں ترقی دے دی گئی۔جن میں فارن سروس کے 9افسران بھی شامل ہیں۔ترقی پانے والوں میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اسدرحمان گیلانی،سیکرٹری تعلیم محی الدین احمد وانی ،چیئرمین ایف بی آرراشد محمودلنگڑیال،سیکرٹری پٹرولیم مومن آغا بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی صدارت میں پروموشن بورڈکااجلاس منعقد ہوا جس میں بورڈ کے ممبران وزیردفاع خواجہ محمدآصف،وفاقی وزیرپلاننگ احدچیمہ، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری،کیبنٹ سیکرٹری اوراسٹیبلشمنٹ سیکرٹری شریک ہوئے ،وزیراعظم نے اپنی مصروفیات کے باعث اپنااختیارنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کودیاجن کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا،دوسال کی تاخیر کے بعد یہ ترقیاں ہوئی ہیں،سیکرٹری کابینہ اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے تمام افسران کا ریکارڈ اجلاس میں پیش کیامجموعی طور پر 26افسران...
بلوچستان کے علاقے خضدار میں بم دھماکے میں 2افراد جاں بحق، 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خضدار سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی خضدار پولیس کے مطابق خضدار کی تحصیل نالہ بازار میں بم دھماکہ ہوا ہے جس سے 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے میں جاں بحق افرد کی لاشیں اور زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے یہ بھی پڑھیں: خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا...
بلوچستان کے ضلع خضدار میں گاڑی کے قریب دھماکے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق خضدار کی تحصیل نال میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا. دھماکے میں 4 افراد جاں بحق، جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا. دھماکے میں قبائلی شخصیات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی.اس حوالے سے مزید تحقیات جاری ہیں۔خضدار پولیس کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو نال اور خضدار ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کے اجلاس کے معاملے پر افسران کی ترقی پر حکم امتناع جاری کردیا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایف بی آر افسر شاہ بانو کی درخواست پر احکامات جاری کیے۔عدالت نے کہا کہ ایف بی آر کے افسران کی ترقی کیلئے 12 مارچ تک ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہ کیا جائے۔عدالت کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے متعلقہ افسران کو بذریعہ ٹیلی فون عدالتی حکم سے آگاہ کیا جائے، آرڈر پر دستخط ہونے سے قبل ایف بی آر افسران کو عدالتی کارروائی اور عدالتی حکم کا علم ہو۔
سٹی 42: خضدار کے نال شہر میں زور دار دھماکہ ،دھماکے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے خضدار : دھماکے کی وجہ ست ایک گاڑی جل کر تباہ ہوگئی ، دھماکہ گاڑی میں ویلڈنگ کے دوران ہوا ، دھماکے کے باعث دو افراد جھلس کر جاں بحق ، تین زخمی ہوگئے ، خضدار : دھماکے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں ، دھماکہ سلنڈر کے پھٹنے کی وجہ سے ہوسکتا ہے تباہ ہونے والی گاڑی قبائلی رہنما میر عبدالصمد سمالانی کی تھی ،خضدار : قبائلی رہنما دھماکے کے وقت گاڑی میں موجود نہیں تھے مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
بلوچستان کے ضلع خضدار میں گاڑی کے قریب دھماکے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خضدار کی تحصیل نال میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا، دھماکے میں قبائلی شخصیات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، اس حوالے سے مزید تحقیات جاری ہیں۔
بیجنگ:چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے اسٹیٹ کونسل کی جانب سے ایک حکومتی ورک رپورٹ پیش کی ، جس میں منظم انداز سے 2024 میں حاصل شدہ اہداف کا خلاصہ بیان کیا گیا اور 2025 کے لئے معاشی اور معاشرتی ترقی کے اہداف اور اہم امور کے انتظامات کی وضاحت کی گئی۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق لی چھیانگ نے ورک رپورٹ چین کی قومی عوامی کانگریس کے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شروع ہو نے والے اجلاس میں پیش کی۔ رپورٹ میں 2025 کے لئے اہم متوقع ترقیاتی اہداف بیان کیے گئے ہیں جن میں جی ڈی پی شرح نمو کا ہدف تقریباً 5 فیصد ہے۔ شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح تقریبا...
بیجنگ: چین کی14 ویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس بیجنگ میں شروع ہو گیا۔ بدھ کے روز چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے اجلاس میں حکومت کی ورک رپورٹ پیش کی۔ ورک رپورٹ کے مطابق، سال 2025 کے لئے چین کی ترقی کے اہم متوقع اہداف یہ ہیں: جی ڈی پی کی شرح نمو تقریباً 5فیصد ہے۔ شہری اور دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح تقریباً 5.5 فیصد رہے گی جبکہ شہری علاقوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔ معتدل نرم مانیٹری پالیسی نافذ کی جائے، ریزرو ریشو اور شرح سود کو وقت کیساتھ کم کیا جائے تاکہ وافر لیکویڈیٹی برقرار رکھی جائے۔ ریل اسٹیٹ مارکیٹ اور...
صدر منہاج القرآن کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک اسلام کی اجتماعی تہذیب و ثقافت کا شاندار مظہر ہے، روزہ دار اللہ کی رضا کیلئے خندہ پیشانی کیساتھ بھوک کی تکلیف برداشت کرتے ہیں، سحر و افطار کی مبارک گھڑیوں میں کی گئی ہر دعا قبول ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ سحر و افطار کے لاتعداد روحانی و طبی فوائد ہیں۔ ان مبارک گھڑیوں میں کی گئی ہر دعا اللہ قبول کرتا ہے۔ سحر و افطار کا اہتمام اور پھر عزیز و اقارب، ہمسایوں، مستحقین کو اپنے دستر خوان کا حصہ بنانا بہترین عبادت ہے۔ یہ اعمال اللہ اور اس کے رسول ؐ کو بے حد عزیز ہیں۔ انہوں...
اعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں کئی سرکاری افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دیئے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق اعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے ، وزیراعظم کی زیر صدارت بورڈ کا اجلاس آج یا کل متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے اعلی اختیاراتی بورڈ اجلاس کےلیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، گریڈ 21 سے 22 کے لیے 40 سے زائد آسامیوں پر ترقیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو گریڈ22 میں ترقی دینےپرغورکیا جائے گا جبکہ سیکریٹری ٹووزیراعظم اسدالرحمن گیلانی کا کیس گریڈ 22 میں ترقی کے لیے پیش ہوگا۔ذرائع نے کہا کہ چیئرمین ایف بی...
اسرائیل کی داخلی سیکیورٹی ایجنسی شن بیٹ نے منگل کے روز حماس کے 7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے حملے کو روکنے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے مختلف طریقے سے کام کیا ہوتا تو اسرائیل کی تاریخ کے مہلک ترین دن کو ٹالا جا سکتا تھا۔ شن بیٹ یعنی داخلی سلامتی ایجنسی نے، جیسا کہ اسے باضابطہ طور پر جانا جاتا ہے، کہا کہ ایک اندرونی تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ اگر شن بیٹ نے حملے سے پہلے اور حملے کی رات دونوں میں مختلف طریقے سے کام کیا ہوتا تو قتل عام کو روکا جا سکتا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: قاہرہ مذاکرات: حماس نے جنگ بندی کو مکمل اسرائیلی انخلا سے مشروط...

افغان شہری،متعدد دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائینڈ:امریکہ کے حوالے کیے جانے والا دہشت گرد محمد شریف اللہ کون ہے؟
افغان شہری،متعدد دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائینڈ:امریکہ کے حوالے کیے جانے والا دہشت گرد محمد شریف اللہ کون ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )محمد شریف اللہ، جسے جعفر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، داعش خراسان کا ایک اہم رکن ہے، جو افغانستان میں سرگرم داعش کا ایک دھڑا ہے۔ شریف اللہ 30 جولائی 1986 کو افغانستان میں پیدا ہوا تھا، جو 2021 میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے دوران ایبے گیٹ دھماکے کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔ اس حملے میں 13 امریکی فوجی اور تقریبا 170 افغان شہری مارے گئے تھے۔ شریف اللہ کی مجرمانہ سرگرمیوں کا آغاز 2016 میں داعش خراسان میں شمولیت سے ہوا۔...
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا رمضان المبارک میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کے نوٹس لینے کے بعد آر ایل این جی مکس کرکے گیس پریشر کو بہتر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سحر و افطار میں گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو مسائل سے دوچار کردیا ہے، سحری ہو یا افطار شہری پریشان ہیں۔ کراچی میں سحر و افطار میں گیس نا ہونے سے شہری پریشان ہیں، مختلف علاقوں جن میں ملیر، شاہ فیصل، کیماڑی، بلدیہ سائٹ، اورنگی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں گیس نہ ہونے کے باعث سحری و افطار میں خواتین کو مشکلات کا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05 مارچ 2025)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ وکلا لیڈر شپ کو فراڈ اور منی لانڈرنگ ایکسپرٹس قرار دیدیاتھا،پی ٹی آئی کی وکلا لیڈر شپ بنیادی طور پر فراڈئیے ہیں،فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کو منی لانڈرنگ ایکسپرٹس قرار دیا،اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہائی جیک ہو چکی ہے۔اور اس کا قبضہ چھڑانا اہم ہے۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لیڈر شپ کا نام لے کر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص، شبلی فراز اور روف حسن نے پارٹی ہائی جیک کر لی ہے۔ منی لانڈرنگ ایکسپرٹس سے پارٹی کا قبضہ چھڑایا جائے۔فواد چوہدری نے یہ...
---فائل فوٹو بہاولپور میں صحرائے چولستان کے علاقے ٹوبہ قاسم والا میں جھگیوں کو آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔جھگیوں میں آتشزدگی سے جان گنوانے والوں میں 4 بچے اور خاتون شامل ہیں۔جاں بحق بچوں کی عمریں 1 سال سے 4 سال کے درمیان ہیں۔ کراچی، احسن آباد میں آتشزدگی، 30 جھگیاں جل گئیںمتاثرین کے مطابق واقعے میں 30 سے زائد جھگیاں جل گئیں، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون چائے بنا رہی تھی کی چولہے سے آگ لگ گئی اور گنے کی فصل کی باقیات سے بنائی گئی جھگیوں میں پھیل گئی۔پولیس کے مطابق لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
—فائل فوٹو اپر کوہستان میں شاہراہِ قراقرم سی آر 9 پر مزدوروں کی گاڑی کھائی میں گر گئی۔اپر کوہستان حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ اپر کوہستان: گاڑی کھائی میں گر گئی، 24 افراد جاں بحق اپر کوہستان کی تحصیل کندیا کے علاقے بگڑو میں گاڑی... پولیس اور ریسکیو ٹیمیں حادثے کے مقام پر پہنچ گئیں۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق لاشیں داسو اسپتال منتقل کر دیں گئی ہیںزخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پاک افغان طورخم بارڈر کی بندش کے 12 ویں روز بھی افغانستان کی سائیڈ سے ایک بار پھر وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے. ایک جانب سرحد کی بندش سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے تو دوسری جانب افغان فورسز متنازع حدود میں تعمیراتی کام کرنے پر بضد ہیں۔فائرنگ سے طورخم بارڈر کے قریب علاقے باچامینا سے مقامی لوگوں کی نقل مکانی شروع ہوگئی ہے۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ اور گولا باری سے مقامی آبادی کے لوگ نشانہ بن رہے ہیں، وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعات سے تاحال جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی. لیکن لوگوں کو معمول کے مطابق اپنی زندگی گزارنے...
افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی نے محمد نبی کو پچھاڑتے ہوئے آئی سی سی کی آل راؤنڈر رینکنگ میں نمبر 1 پوزیشن حاصل کرلی۔ افغانستان کے آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار کارکردگی دکھانے کے نتیجے میں آئی سی سی کی ون ڈے آل راؤنڈر رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ 24 سالہ افغان کرکٹر نے اپنی ہی ٹیم کے ساتھی محمد نبی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2 درجے کا اضافہ کیا۔ محمد نبی اب دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ درجہ بندی میں عظمت اللہ عمرزئی نے 296 پوائنٹس حاصل کیے۔ انہیں یہ مقام و مرتبہ ان کی انگلینڈ کے خلاف میچ وننگ کارکردگی کے سبب حاصل ہوا۔ انہوں نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مارچ 2025ء) جرمنی کی ایک ہی شہر پر مشتمل ریاست ہیمبرگ میں پولیس نے منگل چار مارچ کو نو مختلف اپارٹمنٹس کی تلاشی لی۔ یہ کارروائی مبینہ آن لائن نسل پرستانہ گروپ چیٹس کے سلسلے میں تحقیقات کا حصہ تھی، جس میں 15 سابق اور موجودہ پولیس افسران شامل ہیں۔ جرمن پولیس سے نسل پرستی اورامتیازی سلوک کے سدباب کی کوششیں ایک تہائی جرمن پولیس اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی نسل پسندانہ کلمات سنے، سروے نتائج تحقیقات کا آغاز دو افسران کے مبینہ طور پر ایسے پیغامات بھیجنے اور موصول کرنے کے بعد ہوا، جو ''نسل پرستانہ‘‘ اور ''تشدد اور نازی ازم کی تعریف‘‘ پر مبنی تھے۔ ان تحقیقات کے بارے میں اب...
— فائل فوٹو موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں پنجاب بھر میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور موک ایکسرسائز جاری ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے فرضی مشقیں بھی جاری ہیں۔ پنجاب: رمضان میں مساجد، امام بارگاہوں، مذہبی مقامات کا سیکیورٹی پلان مرتبترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں مساجد، امام بارگاہوں کا سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران صوبے بھر میں 437 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کر کے سنگین...
گر آپ بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ نیند کے مسائل کا شکار ہیں اور رات بھر کروٹیں بدلتے رہتے ہیں، تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔ لیکن اس کا عمر سے کیا تعلق ہوتا ہے، ماہرین نے پتہ لگا لیا ہے۔ نیو یارک میں نیند کے ماہر نفسیات، شیلبی ہیرس نے وضاحت کی کہ تناؤ، نیند کا اسٹرکچر اور ہارمونل تبدیلیاں لوگوں کی نیند کو عمر کے ساتھ ساتھ متاثر کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ہم 60، 70 کی دہائی میں جانے لگتے ہیں، ہمیں اپنی نیند کی گہرائی سے متعلق مسائل زیادہ پیش آنے لگتے ہیں اور اس لیے ہماری نیند عام طور پر ہلکی ہو جاتی ہے۔ اس میں نیند کی خرابی جیسے بے خوابی...
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ و ماڈل وینا ملک اپنے دیرنہ دوست شہریار چوہدری سے ان کے تعلقات سے متعلق سوال پر کھل کر بول پڑیں۔ حال ہی میں اداکارہ وینا ملک بلال عباس کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی سمیت شوبز سے جڑے موضوعات پر کُھل کر بات کی۔ پروگرام میں شریک ایک خاتون نے اداکارہ سے شہریار چوہدری سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ شہریار سے ان کی بات چیت انسٹاگرام پر میسجز کے زریعے ہوئی تھی تاہم وہ انکے دوست نہیں ہیں ان کا شہریار چوہدری کے ساتھ ’رومانس‘ کا رشتہ ہے۔ وینا ملک نے واضح کیا کہ انہوں نے تاحال شہریار چوہدری سے شادی نہیں...
وفاقی وزیر خزانہ کی گاڑی پر جھنڈا نہ لگانے پر خاتون افسر کو مبینہ طور پر عہدے سے ہٹائے جانے کا معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) پہنچ گیا۔ اس سے قبل میڈیا رپورٹس آئی تھیں کہ ایف بی آر کی ایک خاتون افسر کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر استعمال نان کسٹم پیڈ گاڑی پر پشاور دورے کے دوران جھنڈا نہ لگانے پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایف بی آر نے افسران کے لیے ایک ہزار سے زیادہ نئی گاڑیاں خریدنے کا عمل روک دیا اسلام آباد میں چیئرمین پی اے سی جنید اکبر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر بتایا گیا کہ خاتون افسر نے وزیر خزانہ...
پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے انسپکٹر شاہد انور ولد عبد الحنان شہد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ پشاور کے تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں عزیر ٹاون کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے افسر کو شہید کیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس افسران مقامی پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملوث عناصر کا سراغ لگانے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کردیا اور شہر میں ناکہ بندیوں پر پولیس الرٹ ہوکر چیکنگ مزید سخت کردی۔ جائے حادثہ پر موجود افسر نے کہا کہ عینی شاہدین کے مطابق موٹر...
فتح جنگ، ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ مافیا کے گرد شکنجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز فتح جنگ :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن، ڈپٹی کمشنر اٹک عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ حمیرہ شاہ کی ہدایات پر رمضان المبارک کے دوران عوام کو منافع خوروں اور ملاوٹ مافیا کے چنگل سے بچانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی قیادت میں تاریخ ساز کریک ڈاؤن، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کی چیخیں نکل گئیں۔ تین سال پرانی جعلی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے پر بیکری سیل، مرغی فروش کو ہتھکڑیاں لگا کر حوالات میں ڈال دیا گیا، درجنوں دکانیں سیل، بھاری جرمانے، کئی تاجروں کے خلاف مقدمات درج۔فتح جنگ...
چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت لیا ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے اور نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔آج کے میچ کی فاتح ٹیم 9 مارچ کو دبئی میں بھارت سے فائنل میچ کھیلے گی۔رواں ایونٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہی جب کہ نیوزی لینڈ نے ایک میچ بھارت سے ہارا ہے۔باہمی میچوں میں دونوں ٹیموں کا تقابل کریں تو جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔ اب تک کھیلے گئے 73 میچوں میں 42...
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی سیمی قذاقی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، یہاں اوس نہیں ہونی چاہیے۔ ہم جانتے ہیں کہ ان کنڈیشنز میں کیا توقع رکھنی چاہیے۔ ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلا میچ مختلف کنڈیشنز میں تھا، آج ہم ایک مضبوط ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں اور امید ہے کہ جنوبی افریقا پر دباؤ ڈال سکیں گے۔ جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بیٹنگ کو ترجیح دیتے لیکن اب...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت آسٹریلیا کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل ٹکٹ کٹا چکا ہے۔ جنوبی افریقہ اسکواڈ ٹیمبا باوما (کپتان)، رائن ریکلٹن، راسی وان ڈر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن (وکٹ کیپر)، ڈیوڈ ملر، ویان ملڈر، مارکو یانسن، کیشاوت مہاراج، کاگیسو ربادا، لونگی انگیدی۔ نیوزی لینڈ اسکواڈ ول یانگ، راچن رویندرا، کین ولیمسن، ڈیرل میچل، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مائیکل بریس ویل، میچل سینٹر (کپتان)، میٹ ہیری، کائل جیمیسن، ول او’رورک آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بنوں کینٹ اور بلوچستان میں جو دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں، ان کی مذمت کرتا ہوں، دہشت گردی کی جو لہر ہے یہ تمام انٹیلیجنس ایجنسیوں کی ناکامی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ان ایجنسیوں کے افسران کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے۔ ڈسٹرکٹ کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے، یہ ایک پکے کے ڈاکو بن گئے ہیں اور کچے کے ڈاکوؤں سے نہیں لڑ سکتے، روپے کے مقابلے میں ڈالر کا ایکسچینج ریٹ 165...
خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت سے فوری طور پر افغانستان سے مذاکرات کے لیے صوبائی وفد کے ٹی او آرز کی منظوری مطالبہ کیا ہے تاکہ افغانستان سے مذاکرات کا سلسلہ شروعکیا جاسکے۔ خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی صرف خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے، وفاقی حکومت اس حوالے سے تمام ذمہ داری صوبے پر ڈال کر خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت 2 مذاکراتی وفد افغانستان بھیجے گی، ٹی او آرز تیار بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے معاملے پر انتہائی غیر سنجیدہ رویہ اپنا رہی ہے، وفاق کی غیر سنجیدگی...

افغانستان میں دہشتگردی کیخلاف پاکستان کا کردار تسلیم کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ: وزیراعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ— فائل فوٹو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جوابی اظہارِ تشکر کر دیا۔ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسدادِ دہشت گردی میں پاکستان کا کردار تسلیم کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ، پاکستان ہمیشہ انسدادِ دہشت گردی میں ایک اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا مقصد دہشت گردوں اور عسکریت پسند گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے سے روکنا اور کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف کارروائی کے لیے جگہ نہ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پختہ عزم اور غیر متزلزل وابستگی پر قائم ہیں اور دہشت گردی...
سٹی42: پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز اور لیڈیز کانسٹیبلز کی 4265 سیٹوں پر بھرتیوں کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں اضلاع کو سیٹیں الاٹ کردی گئی ہیں جبکہ آئی جی پنجاب کی جانب سے تحریری امتحان و انٹرویوز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ مراسلہ کے مطابق لاہور کے لیے 710، گوجرانوالہ کے لیے 70، راولپنڈی کے لیے 203، فیصل آباد کے لیے 193، سرگودھا کے لیے 143، ساہیوال کے لیے 55، ملتان کے لیے 118 اور ڈی جی خان تونسہ کے لیے 90 سیٹیں الاٹ کی گئی ہیں۔ دیگر اضلاع کو بھی ڈیمانڈ کے مطابق سیٹیں الاٹ کی گئی ہیں۔ مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت تحریری امتحان...
کراچی میں ڈاکس کے علاقے فشریز میں نجی کمپنی امونیا گیس کی لیکج کے باعث 12 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق ڈاکس کے علاقے فشریز میں نجی کمپنی میں امونیا گیس لیک ہوگئی واقعہ میں 12 افراد کی حالت ناساز ہوگئی جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے سول ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی اور صورت حال کو کنٹرول کیا اور کمپنی سے نکالنے والی گیس پر قابو پالیا گیا۔نجی کمپنی میں امونیا گیس کولڈ سٹوریج کے لئے استعمال کی جاتی تھی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05 مارچ 2025)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکی صدرکا پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کا اعتراف خوش آئند ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے،اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا بیان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ علاقائی امن و استحکام کیلئے شراکت داری جاری رہے گی۔پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار جانوں کی قربانی دی، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قیادت اور عوام پر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیاہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے...
حکومت خیبر پختونخوا نے دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے وفاق کے کردار پر برہمی کا اظہارکیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ دہشت گردی صرف خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے، وفاقی حکومت اس حوالے سے تمام ذمہ داری صوبے پر ڈال کر خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتی، وفاقی حکومت دہشت گردی کے معاملے پر انتہائی غیر سنجیدہ رویہ اپنا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وفاق کی غیر سنجیدگی اور افغانستان کے ساتھ سرد مہری کے باعث دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے، وفاقی حکومت نہ خود افغانستان سے مذاکرات کر رہی ہے اور نہ ہمیں کرنے دے رہی ہے، خیبر پختونخوا حکومت...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بنوں کینٹ اور بلوچستان میں جو دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں، ان کی مذمت کرتا ہوں، دہشت گردی کی جو لہر ہے یہ تمام انٹیلیجنس ایجنسیوں کی ناکامی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ان ایجنسیوں کے افسران کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے۔ ڈسٹرکٹ کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے، یہ ایک پکے کے ڈاکو بن گئے ہیں اور کچے کے ڈاکوؤں سے نہیں لڑ سکتے، روپے کے مقابلے میں ڈالر کا ایکسچینج ریٹ 165 روپے رکھا گیا، قرضوں کی ادائیگی 265 روپے میں ہوئی اور عوام کو 400 ارب کا...
امریکی صدر کا بیان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا بیان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا، امریکی صدر کا بیان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کا اعتراف خوش آئند ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مارچ 2025ء) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں حکام اور مقامی ہسپتال کے اہلکاروں کے مطابق منگل کی شام کو بنوں شہر میں واقع فوجی چھاؤنی پر عسکریت پسندوں کی جانب سے حملہ کرنے کی کوشش کے دوران کم از کم ایک درجن افراد ہلاک اور تیس کے قریب زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق دوسرے حملہ آوروں کے کمپاؤنڈ میں داخل ہونے سے پہلے دو خود کش حملہ آور بنوں چھاؤنی کی دیوار کو توڑنے میں کامیاب ہوئے، تاہم پاکستانی فورسز نے ان کے اس حملے کو پسپا کر دیا۔ پاکستان: عسکریت پسندوں کے حملے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار ہلاک شدت پسندوں کا افطار کے دوران حملہ شدت پسندوں...
جنوبی افریقی اسٹار کھلاڑی نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا جس کے بعد وہ نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ایڈین مارکرم انگلینڈ سے میچ میں فیلڈنگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے، ان کا ٹریننگ کے موقع پر فٹنس ٹیسٹ لیا گیا۔ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھی جنوبی افریقی ٹیم کو کئی ٹاپ پلیئرز کا انجریز کی وجہ سے ساتھ میسر نہیں تھا۔ واضح رہے کہ ایڈین مارکرم کی انجری کے سبب جارج لینڈے کو بطور ٹریولنگ ریزرو طلب کیا گیا تھا، تاہم اسٹار کھلاڑی نے اب فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان میں آج آخری مقابلہ ہوگا، دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم دبئی میں بھارت سے ٹائٹل کے لیے مقابلہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کی بیٹنگ لائن اپ مضبوط اور لاہور کی بیٹنگ کے لیے سازگار پچ پر بڑے اسکورز کی توقع ہوگی، کیویز کے پاس مچل سینٹنر اور مائیکل بریسویل کی صورت میں 2 اسپنرز موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقا ایک اسپنر کیشو مہاراج پر انحصار کرے گا۔ جنوبی افریقا کے تجربہ کار بیٹر ڈیوڈ ملر کے لیے یہ ممکنہ طور پر آخری بڑا ایونٹ ہو سکتا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا کردار فیصلہ کن...
—فائل فوٹو کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر واقع ایک گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں خاتوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ کوئٹہ کے علاقےجوائنٹ روڈ پر گیرج کلینر محمد عمران کے سرکاری گھر میں گیس لیکیج کے باعث اس وقت دھماکا ہوا جب اہلِ خانہ سو رہے تھے۔ قائد آباد، گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ، 13 سالہ لڑکا اور 2 افراد زخمیکراچی لانڈھی گل احمد چورنگی کے قریب واقع گھر میں... دھماکے کے باعث گھر کی چھت گر گئی اور دیواروں کو شدید نقصان پہنچا جس کے باعث گھر میں موجود 1 خاتوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔واقعے کے بعد اہلِ محلہ نے اپنی مدد آپ کے...
کوئٹہ: گیس لیکیج دھماکے میں خاتون سمیت تین افراد جھلس گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریلوے کیرج کلینر عمران کے کوارٹر میں ہوا۔ گیس لیکیج دھماکے سے ریلوے کوارٹر کی دیواریں اور چھت گرگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔ دھماکے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا افغانستان میں دہشتگردی کے خلاف تعاون پر پاکستان کا خصوصی شکریہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن:(سب نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس سے اپنے طویل ترین خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انتہاپسند دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ افغانستان میں ایک بڑا دہشتگرد پکڑا گیا ہے۔ امریکی صدر نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا، “میں حکومت پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، کیونکہ اس دہشتگرد کی گرفتاری میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا”۔ انہوں نے کہا...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریلوے کیرج کلینر عمران کے کوارٹر میں ہوا۔گیس لیکیج دھماکے سے ریلوے کوارٹر کی دیواریں اور چھت گرگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔دھماکے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان میں میٹرک کے حالیہ امتحانات میں نگران عملے کا اپنے ہی بچوں کو پرچے دلانےکا انکشاف ہوا ہے۔بلوچستان بورڈ کی جانب سے صوبے کے 22 سینٹر ز میں امتحانی عملے کی اپنے بچوں کے امتحانی سینٹرز میں تعیناتی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین اعجاز اعظم بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان بورڈ کے قوانین کے مطابق امیدوار کا خونی رشتے دار اسی سینٹر میں تعینات نہیں ہوسکتا۔اعجاز اعظم بلوچ نے کہا کہ اس کے باوجود میٹرک کے حالیہ امتحانات میں صوبے کے 22 سینٹرز میں امتحانی عملے کی اپنے بچوں کے امتحانی سینٹرز میں تعیناتی کی نشاندہی ہوئی ہے جو اپنی نگرانی میں اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو...