2025-01-18@13:06:33 GMT
تلاش کی گنتی: 28

«اسٹیم مقابلوں»:

    بنوں میں میرا خیل پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ حملہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے بنوں میں میرا خیل پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ شرپسندوں نے میرا خیل پولیس اسٹیشن پر ہینڈ گرینیڈ پھینکا۔ نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے پھینکا گیا گرینیڈ تھانے کے صحن میں گرا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ہینڈ گرینیڈ کو قبضے میں لے کر ناکارہ بنا دیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
    لوئر کرم میں ممکنہ آپریشن، متاثرین کے لیے ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز پشاور:خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم میں عسکریت پسندوں کے خلاف ممکنہ آپریشن کے پیش نظر عارضی طور پر بےگھر افراد کے لیے ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق ’قانون نافذ کرنے والے ادارے لوئر کُرم کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔‘نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ممکنہ آپریشن کے دوران متاثرہ آبادی کے تحفظ اور امداد کو یقینی بنانے کے لیے ٹی ڈی...
    کرم /پشاور/پارا چنار( صباح نیوز) خیبر پختونخوا کے ضم ضلع کرم کے علاقے لوئر کرم میں حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا ۔ڈپٹی کمشنر ضلع کرم گوہر زمان وزیر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق لوئر کرم میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے اور متاثرین کے لیے ٹل اور ہنگو میں ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کیے جائیں گے۔ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کے لیے صوبائی ریلیف کو خط بھیج دیا گیا ہے، آپریشن سے متاثر ہونے والے شہریوں کے لیے ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو1122 اور عدالت کی عمارت میں کیمپس قائم کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر گوہر زمان وزیر نے کہا کہ...
    لوئرکرم میں دہشتگردوں کیخلاف ممکنہ آپریشن کا منصوبہ، ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )لوئر کرم کے مختلف علاقوں میں دہشگردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن کے پیش نظر ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرلیے گئے۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے متاثرین کیلئے ٹل اور ہنگو میں ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو اور عدالت کی عمارت میں کیمپ قائم ہوں گے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کیلئے صوبائی ریلیف کو خط ارسال کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوران آپریشن آبادی کے تحفظ...
    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں 3 ڈرائیورز بھی شہید ہوئے ہیں، لوئر کرم فائرنگ کے بعد لاپتا چار ٹرک ڈرائیورز کی لاشیں ملی ہیں، ڈرائیورز کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے، ان ڈرائیورز کی لاشیں لوئر کرم کے علاقہ اڑوالی سے برآمد ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کرم میں گزشتہ روز قافلے پر حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد دو ہوگئی جب کہ فائرنگ کے وقت لاپتہ چار ٹرک ڈرائیورز کی لاشیں ملی ہیں، سیکیورٹی فورسز نے کرم میں کرفیو نافذ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع کرم میں کرفیو نافذ کردیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے پوزیشن سنبھال لیں، علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا گشت جاری ہے۔ گزشتہ روز قافلے پر فائرنگ سے...
    پشاور: ڈی آئی خان: کرم میں گزشتہ روز قافلے پر حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد دو ہوگئی جب کہ فائرنگ کے وقت لاپتا چار ٹرک ڈرائیورز کی لاشیں ملی ہیں، سیکیورٹی فورسز نے کرم میں کرفیو نافذ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قبائلی ضلع کرم میں کرفیو نافذ کردیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے پوزیشن سنبھال لیں، علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا گشت جاری ہے۔ گزشتہ روز قافلے پر فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے تھے تاہم اب دہشت گردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد دو ہو گئی۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں 3 ڈرائیورز بھی شہید ہوئے ہیں،...
    میرپورخاص(نمائندہ جسارت)صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ، سیکرٹری ایجوکیشن زاہد علی عباسی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ رفعیہ جاوید ملاح کی خصوصی ہدایت میں ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز میرپورخاص ریجن میں شاندار اسٹیم مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔بحریہ فاؤنڈیشن اسکول بینڈ کے طالب علموں نے بینڈ کی دھن پر معزز مہمانوں والدین اور طالب علموں کا استقبال کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز رفیعہ جاوید ملاح نے اپنے دست مبارک سے ربن کاٹ کر مقابلوں کا افتتاح کیا اور فضا میں کبوتر چھوڑے مقابلوں میں 50 سے زائد اسکولوں کے 350 پروجیکٹ شامل تھے معزز مہمانوں رفیعہ جاوید ملاح ، قربان علی بھٹو،نصر اللہ حمزہ ،اخلاق احمد،ممتاز علی قمبرانی، گلاب رائیاور سید طارق شاہ نے...
    وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ بلوں میں ٹیرف کےعلاوہ چارجز وصول کیے جارہے ہیں، ٹیرف کا تعین پیداوار اور ترسیل کے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے، وفاق کو ٹیرف کی موجودگی میں اضافی سر چارج عائد کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ میں بل میں اضافی سرچارج کیخلاف درخواستوں پر سماعت میں وکیل نے کہا کہ پورے پاکستان کا قرضہ صرف کراچی کے بجلی بلوں سے وصول کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں بجلی کے بل میں اضافی سرچارج کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ بلوں میں ٹیرف کےعلاوہ چارجز وصول کیے جارہے ہیں، ٹیرف کا تعین پیداوار اور ترسیل کے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نے کہا ہے کہ وزیر اعظم  محمد شہباز شریف کی قیادت میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کیلئے بجلی کے خصوصی رعایتی نرخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاور ڈویژن کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق چارجنگ سٹیشنز کیلئے بجلی کا خصوصی رعایتی نرخ موجودہ 71 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 39.70 روپے فی یونٹ کر دیا گیا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں کیلئے فی یونٹ بجلی کی  قیمت میں 44 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کے قیام اور بیٹریوں کے متبادل پوائنٹ سے متعلق ریگولیشنز کا بھی نفاذ کر دیا گیا ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت‘ اپوزیشن مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خوش خبری ملنے کی امید ظاہر کی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مطالبات تحریری طور پر جمع کرائیں گے۔ سیاسی قیدی ڈیڑھ دو سالوں سے جیلوں میں قید ہیں۔ بانی پی ٹی آئی بھی سیاسی قیدی ہیں۔ حکومت سنجیدگی کے ساتھ بیٹھے‘ مسائل حل ہوں گے۔ علاوہ ا زیں وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے کن کو سیاسی قیدی سمجھتے ہیں۔ کمشن کے ٹی او آرز اور اختیارات کیا ہوں گے۔ کمشن کتنی دیر میں رپورٹ پیش کرے گا۔ ان...
    حبیب یونیورسٹی میں امام علی چیئر نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے یہ دنیا کی پہلی چیئر ہے جو برائے حکمت و انسانی علوم ہے، جس کا مقصد اعلیٰ تعلیم میں حکمت اور بین الضابطہ مطالعہ کو ضم کرنا ہے۔ یہ چیئر زین جیوانجی اور فرزانہ جیوانجی کے تعاون سے قائم کی گئی ہے اور حبیب یونیورسٹی کے "تقابلی انسانی علوم" پروگرام کے تحت رکھی گئی ہے۔ امام علی (ع) فیکلٹی چیئر برائے حکمت و انسانی علوم تعلیم میں سخاوت کی طاقت کی ایک روشن علامت ہے اور پاکستان کی فکری ترقی میں ایک قابل ذکر تعاون کی نمائندگی کرتی ہے۔ اس سلسلے میں پیر کو ممتاز اسکالر اور بوسٹن یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر برائے مذہب، ڈاکٹر ٹینا پروہت نے...
    لوئرکرم: سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے لوئر کرم میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مورچوں کو اڑا دیا جبکہ مورچوں کی مسماری کے موقع پر آرمی، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات تھی۔ ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان کے مطابق مورچوں کی مسماری کا عمل شروع ہوگیا، آج دن بھر مختلف کارروائیوں کے دوران 4 بنکرز کو مسمار کیا گیا ہے، بنکرز ہٹانے کے لیے آج جرگہ ممبران سمیت مقامی عمائدین سےبات چیت مکمل ہوئی۔ ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مورچوں کی مسماری کے موقع پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ کرم میں امن وامان کی بحالی کے سلسلے میں کوہاٹ امن معاہدے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے، مورچوں کے مسماری کے لیے پولیس، آرمی...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +  این این آئی) اسلام آباد ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل زبیر شاہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر I-9 میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔ کیپیٹل پولیس کے ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس کانسٹیبل زبیر شاہ نامعلوم افراد کی گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر تے ہوئے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔ مشتبہ افراد کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ وزیر داخلہ نے اتوار کو اپنے بیان میں شہید پولیس جوان زبیر شاہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کی جانب سے اسٹیم مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول گلشن اقبال بلاک 6 میں اسٹیم مقابلوں کے لئے اسکول کو طلبا و طالبات کی جانب سے بنائے گئے پراجیکٹس سے سجایا گیا، اسٹیم مقابلوں کے لئے ترتیب دیے گئے پروگرام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر اعظم مرکھنڈ، ڈپٹی ڈی ای او ذاکر بھرگڑی، شعیب احمداور ان کی ٹیم کی جانب سے کرایا گیا ، اسٹیم مقابلوں میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کی 28 اسکولوں نے حصہ لیا اور بچوں کی جانب سے بنائے گئے پراجیکٹس کو دیکھ کر آنے والے افسران بھی حیران ہوگئے۔
    پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو اغوا کرلیا۔ نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عرفان نامی پولیساہلکار ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ (ڈی ایس بی) میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا، اہلکار کو عشا کی نماز کے بعد گھر جاتے ہوئے اغوا کیا گیا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 18 نومبر کو بھی نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا تھا جنہیں ایک روز بعد بحفاظت بازیاب کرایا گیا تھا۔
    بدین: سندھی کسان تحریک کے مرکزی رہنما دلدار لغاری گائوں یامین جٹ میں جلسے سے خطاب کر رہے ہیں بدین (نمائندہ جسارت) سندھی کسان تحریک کے مرکزی رہنما دلدار لغاری، ضلعی صدر مہران درس، مختار بکاری، جاکرو نوحانی، دلدار نوحانی، گلزار نوحانی، غلام رسول جٹ اور دیگر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اقتدار کے لالچ میں سندھ کی زمینیں اور پانی نیلام کر کے چند بدمعاشوں کو عیاشیاں کروائی، قومی وسائل کے مالک ہونے میں ناکام ہو رہی ہے، اس طرح سندھیوں کو اپنے وسائل اور قومی مفاد کے لیے لڑنا پڑے گا، پنجاب کے حکمران چھوٹے صوبوں کے حقوق پامال کر رہے ہیں جس سے ملکی سالمیت کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے اور ملکی سالمیت...
    دبئی () ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی انتہائی متوقع واپسی کے لئے اسٹیج تیار ہے ۔ ایونٹ کا آغاز ہفتہ 11 جنوری 2025 کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سیزن 2 کی فاتح ٹیم ایم آئی ایمریٹس اور دبئی کیپیٹلز کے درمیان سنسنی خیز مقابلے سے ہوگا۔ دو شاندار سیزن کے بعد رواں سال کا ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 پہلے سے کہیں زیادہ بڑا ، بھرپور اور زیادہ پرجوش ہونے کی توقع ہے ایک ماہ تک جاری رہنے والے کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل 6 میں سے 5 فرنچائزز کے کپتان اور افتتاحی سیزن چیمپیئن گلف جائنٹس کے فاسٹ بولر ٹائمل ملز آنے والے سیزن کے لیے اپنی توقعات کا خاکہ پیش کرنے کے...
    اسرائیل نے یمن میں حوثیوں کے زیرکنٹرول علاقوں میں شدید بمباری کی ہے، جس میں پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیل نے یمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کے جواب میں جمعہ کے روز حوثی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں ایک پاور اسٹیشن اور ساحلی بندرگاہیں شامل تھیں۔ اکتوبر 2023 میں غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے یمنی باغی گروپ نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر اسرائیل پر درجنوں میزائل اور ڈرون فائر کیے تھے۔ جمعہ کو کیے گئے حملوں میں حدیدہ اور راس عیسیٰ بندرگاہوں، حزیاز پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں میں ایک شخص کی ہلاکت...
    خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو اغوا کرلیا۔ نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عرفان نامی پولیس اہلکار ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ (ڈی ایس بی) میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا، اہلکار کو عشا کی نماز کے بعدگھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کیا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 18 نومبر کو بھی نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا تھا جنہیں ایک روز بعد بحفاظت بازیاب کرایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعہ بنوں کے دور افتادہ پہاڑی علاقے احمد زئی سب...
    گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں آگ لگی ہوئی ہے، صوبے  کی امن و امان کی صورتِ حال اچھی نہیں ہے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سپر پاور آتی ہے، افغانستان میں کارروائی کرتی ہے اور اسلحہ چھوڑ جاتی ہے۔ میرا کے پی اسمبلی آنا اتحاد کی علامت ہے: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈیگورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کے پی اسمبلی آیا ہوں، یہاں قانون سازی ہوتی ہے، یہ اہم جگہ ہے، آج...
      سیالکوٹ :وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی عدالتوں کے فیصلوں پر منحصر ہے اور حکومت کی جانب سے ان کی رہائی کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جا رہا۔ سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جیل سے بنی گالہ یا کسی اور جگہ منتقل کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کو نظر بند کرنے یا کسی اور مقام پر منتقل کرنے کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ حکومت کا مقصد سیاسی استحکام پیدا کرنا ہے اور...
    تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)اسرائیل نے یمن میں حوثیوں کے زیرکنٹرول علاقوں میں شدید بمباری کی جس میں پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے یمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کے جواب میں جمعہ کے روز یمن میں حوثی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں ایک پاور اسٹیشن اور ساحلی بندرگاہیں شامل تھیں۔اکتوبر 2023 میں غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے یمنی باغی گروپ نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر اسرائیل پر درجنوں میزائل اور ڈرون فائر کیے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کو اسرائیلی فوج کے یمن میں حوثیوں کے زیرکنٹرول علاقوں میں...
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ملتان کو گرین سٹی بنانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس جواد حسن نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق طاہر جمال کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، درخواست میں ہائی کورٹ کے 2020ء میں جاری کردہ ایک آرڈر پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی تھی، 2020ء کے آرڈر میں عوام کے لیے بنیادی سہولیات اور ایم تھری موٹر وے پر شجرکاری کی ہدایت جاری کی تھی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملتان شہر کی ہریالی میں اضافے کے لیے جامع فریم ورک تشکیل دیا جائے، ملتان کو موٹروے ایم تھری کے ساتھ ایک گرین سٹی میں تبدیل کریں، تمام متعلقہ محکموں میں...
    حکومت نے وائی فائی یا وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر وائرلیس راوٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قرار دیدیا،نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تمام اداروں کو وائرلیس نیٹ ورکس بارے سیکیورٹی تھریٹ سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی گئی، کابینہ ڈویژن نے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر وائرلیس راﺅٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قرار دیتے ہوئے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویڑنز اور صوبائی حکومتوں خط لکھ دیا ہے۔ مراسلے کے مطابق وائی فائی نیٹ ورک سے ڈائریکٹریز اور فائلز کا ڈیٹا با آسانی شیئر کیا جا سکتا ہے۔مراسلے میں اہم معلومات بچانے کیلئے گیسٹ نیٹ ورک بند کرنے کی بھی سفارش کی گئی  مراسلے میں صارفین کو وائی فائی کے...
    مقامی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں گورنر جی بی کا کہنا تھا کہ سکردو حلقہ نمبر 1 میں میرے بیٹے توقیر مہدی شاہ، پارٹی کے ڈویژنل صدر بشارت ظہیر اور صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے تگ و دو کر رہے ہیں، سکہ اسی کا چلے گا جس کو پارٹی کا ٹکٹ ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں کوئی بھی پارٹی اکثریت حاصل نہیں کرے گی، حالات بتا رہے ہیں کہ یہاں مخلوط حکومت بنے گی۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون، پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں اپنی اپنی کوششیں کر رہی ہیں، ہر کوئی جیت کیلئے کوشش کرے گا۔ اس طرح...
    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلیننس بیسڈ آپریشن تھانہ گمبیلا کے حدود بمقام تجوڑی روڈ نہر بحد ملنگ اڈا پر کیا گیا، کاروائی کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے لکی مروت میں پولیس کے ہمراہ مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے تین مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلیننس بیسڈ آپریشن تھانہ گمبیلا کے حدود بمقام تجوڑی روڈ نہر بحد ملنگ اڈا پر کیا گیا، کاروائی کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔ فائرنگ روک جانے کے بعد پولیس نفری...
    ---فائل فوٹو  محکمۂ اینٹی کرپشن خیبر پختون خوا نے مالی بےضابطگیوں میں ملوث سابق ہیلتھ افسر کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی۔محکمۂ اینٹی کرپشن کے پی کے مطابق سیدو گروپ آف ٹیچنگ اسپتال سوات میں غیر قانونی تقرریوں اور مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی آر میں 12 کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔محکمۂ اینٹی کرپشن کے مطابق اسپتال میں غیر قانونی تقرریوں اور کار پارکنگ کے ٹھیکے میں بے ضابطگیوں کی شکایات ہیں۔محکمۂ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ انکوائری میں سرکاری خزانے کو1 کروڑ 22 لاکھ روپے کا نقصان سامنے آیا ہے۔
۱