کوئٹہ، یوم شہادت مولا علی (ع) کے جلوس سے متعلق انتظامیہ کا اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
ایڈیشنل ڈی سی کوئٹہ نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ جلوسوں کو پول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔ مختلف شاہراہوں پر پولیس، ایف سی اور دیگر اہلکاران تعینات کئے جائینگے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم شہادت امیر المومین امام علی علیہ السلام کے سلسلے میں 21 اور 22 رمضان المبارک کو جلوسوں کی سکیورٹی اور انتظامات کے حوالے سے انتظامیہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نمائندوں اور متعلقہ ذمہ داران نے شرکت کیں۔ اجلاس میں یوم شہادت امام علی (ع) کے جلوسوں کی تیاری کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی کوئٹہ نے کہا کہ جلوسوں کو پول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ مختلف شاہراہوں پر پولیس، ایف سی اور دیگر اہلکاران تعینات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اہل تشیع اور اہلسنت کے علما کرام کا مشترکہ اجلاس بھی کریں گے۔ جس میں انجمن تاجران اور دیگر مکتبہ فکر کے افراد کو بھی دعوت دیں گے۔ ماہ رمضان میں پرامن جلوسوں کا انعقاد کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس سانحہ ،وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے
جعفر ایکسپریس سانحہ ،وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کل اہم دورے پر کوئٹہ جائیں گے، دہشت گردی کی روک تھام کے لیے اعلی سطحی اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو ایک روزہ دورے پرکوئٹہ جائیں گے، جہاں وہ امن و امان کی صورتحال پراجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم کو جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے پر بریفنگ دی جائے گی اور دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔
دوران اجلاس سیکیورٹی ادارے جعفر ایکسپریس آپریشن کی مکمل تفصیلات بتائیں گے جبکہ وزیر اعظم سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ میں بھی شریک ہوں گے۔