سٹی 42 : راولپنڈی میں 21 رمضان المبارک کو شہادت امام علی علیہ السلام کا مرکزی جلوس عزا خانہ مبارک بانو موہن پورہ سے برآمد ہوگا۔

 جلوس فوارہ چوک، راجہ بازار، جامع مسجد روڈ سے ہو کر امام بارگاہ قدیم جا کر اختتام پذیر ہوگا۔

 تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے قائد حسین مقدسی میڈیا ٹاک کریں گے، 3500 پولیس اہلکار و افسران جلوس کی ڈیوٹی پر معمور کئے گئے ہیں۔

 پولیس اور ضلعی انتظامیہ مل کر سیکیورٹی کے انتظامات دیکھ رہے ہیں، جلوس کی سیکیورٹی کے لئے واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں۔

’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا

 جلوس کے روٹ پر داخلی، خارجی راستوں کے علاوہ تمام راستے سیل کئے گئے ہیں۔

 جلوس کی مانیٹرنگ کے لئے میونسپل کارپوریشن آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر بلتستان کے چاروں اضلاع میں سکیورٹی انتظامات مکمل

ڈی آئی جی بلتستان کے مطابق ٹریفک انتظامات کے لئے ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ ٹریفک افسران و اہلکار فرائض ٹریفک ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی بلتستان آصف اقبال مہمند کی ہدایات کے مطابق بلتستان کے چاروں اضلاع میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر موثر سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر بلتستان ریجن میں موجود پولیس کی تمام نفری سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ڈی آئی جی بلتستان کے مطابق ٹریفک انتظامات کے لئے ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ ٹریفک افسران و اہلکار فرائض ٹریفک ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس کے راستوں پر گلیوں اور راستوں کو سیل کیا جائے گا، شہریوں کی سہولت کے لئے ٹریفک کے بہترین انتظامات کو  یقینی بنایا جائے گا، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی چیکنگ کی جائے گی۔ سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سیکورٹی انتظامات کو چیک اور افسران کو بریف کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں یومِ علی علیہ السلام کے مرکزی جلوس کے لیے سیکیورٹی پلان جاری
  • یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر بلتستان کے چاروں اضلاع میں سکیورٹی انتظامات مکمل
  • ایڈیشنل آئی جی کراچی کا یومِ علیؑ کے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
  • کل کون کون سے راستے بند ہوں گے؟ ٹریفک پلان جاری
  • یوم شہادت امام علیؑ کے جلوسوں کے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، علامہ باقر زیدی
  • ڈپٹی کمشنر سکردو کا متعلقہ آفیسران کے ہمراہ یوم علی علیہ السلام کے جلوس روٹس کا دورہ
  • امیر المومنین امام علی (ع) عالم انسانیت کے رہبر اور رہنماء ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • یوم شہادت حضرت امام علیؑ، سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
  • گلگت، رمضان المبارک کے آخری عشرے کے پروگرامز کے انتظامات کے حوالے سے انجمن امامیہ کا اجلاس