منسک / اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لوئر دیر میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے ملک کے دشمنوں کو ان کے انجام تک پہنچایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب خارجی سمیت دو دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی جرات، عزم اور مہارت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے اس کامیابی پر قوم کی جانب سے سیکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری فورسز کی مسلسل قربانیوں اور عزم کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑ رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا، “انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ہم اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔” انہوں نے واضح کیا کہ جب تک ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا، دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

یہ بیان وزیراعظم نے بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں اپنے دورے کے دوران جاری کیا، جہاں وہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاروس سے تعلقات نئی بلندی تک لےجانے کی خواہش کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس سے تعلقات کو نئی بلندی تک لے جانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج پاکستان بیلاروس تعلقات میں ایک یادگار دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی، میری اور وفد کی مہمان نوازی کےلیے میں نے صدر بیلاروس کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ صدر بیلاروس سے ملاقات میں ہم نے دو طرفہ تعاون کے تمام شعبوں کا جائزہ لیا اور سیاسی، تجارتی، سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے روابط پر بات ہوئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ بیلاروس میں قومی تعمیر کےلیے ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہنرمند پاکستانیوں کو بھیجنے پر اتفاق ہوا۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ صدر لوکا شینکو اور میں دو طرفہ تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • منسک، شہباز شریف کا ہیوی مشینری اور گاڑیاں تیار کرنیوالی فیکٹری بیلاز کا دورہ
  • لوئردیر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،صدر،وزیراعظم ،وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • لوٹن، وزیراعظم کی ایئرپورٹ سے سلیمان شہباز کے گھر آمد
  • وزیر اعظم لندن پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاروس سے تعلقات نئی بلندی تک لےجانے کی خواہش کا اظہار
  • سیکیورٹی فورسز کا لوئر دیر میں آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک
  • وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاروس کے ایوان آزادی آمد پر پرتپاک استقبال
  • وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے دو روزہ دورے پر منسک پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف کا 10 سے 11 اپریل تک بیلاروس کا سرکاری دورہ، متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع