پاکستان بزنس فورم کے صدر کا کہنا تھا کہ برآمدات کو بڑھانے کے لیئے روپیہ کو بھی تگڑا کرنے کی ضرورت ہے اس وقت روپے میں بھی 20 روپے تک مضبوطی کی گنجائش ہے تب ہی مہنگائی میں صحیح معنوں میں کمی واقع ہو سکے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان بزنس فورم کے صدر خواجہ محبوب نے بجلی بلوں سے پی ٹی وی فیس اور غیر ضروری سرچارجز فلفور ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک مثبت شروعات کی طرف وزیراعظم کا اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے زراعت اور انڈسٹری کو کسی حد تک ریلیف ملے گا، بزنس کمیونٹی 12 روپے یونٹ کمی کی منتظر تھی، امید کرتے ہیں کچھ ماہ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے بجلی کے نرخ میں مزید خوشخبری ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا مشن بجلی کی قیمت 9 سنٹ فی یونٹ ہونا چاہیے، ریجنل ممالک سے مقابلہ کرنے کے لئے بجلی بلوں سے پی ٹی وی فیس اور غیر ضروری سرچارجز کو بھی فلفور ختم کیا جائے۔ خواجہ محبوب نے کہا کہ برآمدات کو بڑھانے کے لیئے روپیہ کو بھی تگڑا کرنے کی ضرورت ہے اس وقت روپے میں بھی 20 روپے تک مضبوطی کی گنجائش ہے تب ہی مہنگائی میں صحیح معنوں میں کمی واقع ہو سکے گی۔ وہ مزید بولے کہ وزیراعظم کی طرف سے ڈسکوز کو پرائیویٹ کرنے کے اعلان کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کو بھی

پڑھیں:

موٹروے پیدل کر اس کرنے والے حوالات جائیں گے

سٹی42:موٹروے پیدل کر اس کرنا قانونا جرم ایف آر از درج، موٹروے پولیس ایم ساؤتھ نے لاہور میں موٹروے پر پیدل کراسنگ کے خلاف ایف آئی آرز درج کر دیں۔

ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمد کا  کہنا تھا کہ ایم 2 نے پیدل کراسنگ کے خلاف07 ایف آئی آر ز درج کر وائی، ایف آئی آر 290/291 تعزیرات پاکستان کے تحت کروائی جارہی ہیں۔
محفوظ شاہرات محفوظ پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے، موٹروے پیدل کراس کرنا جان لیوا اور خطرناک حادثات کا سبب ہے، موٹروے کو پیدل کراس کرنے والے حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔
موٹروے پر پیدل کر اسنگ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے، روڈ یوزرز فٹ برج استعمال کر کےاپنی جان کی حفاظت کریں، ایک لمحے کی لاپرواہی زندگی بھر کا المیہ بنا سکتی ہے۔

چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر  فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار

متعلقہ مضامین

  • بجلی بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کافیصلہ
  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی سے بجلی بلوں میں کتنی کمی ہو گی؟
  • بجلی بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کافیصلہ،اگلے ہفتے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سفارشات پیش کی جائیں گی
  • وزیراعظم کا بجلی سستی کرنیکا اقدام معیشت کیلیے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے، بزنس کمیونٹی
  • بجلی بلوں میں پی ٹی وی فیس, غیر ضروری سرچارجز ختم?
  • موٹروے پیدل کر اس کرنے والے حوالات جائیں گے
  • وزیراعظم کا بجلی سستی کرنے کا اعلان، مشیر خزانہ کے پی اصل اعدادوشمار سامنے لے آئے
  • وزیراعظم کا بجلی 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان
  • شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کل متوقع