دہشت گردانہ حملوں کی لہر، پنجاب یونیورسٹی ہاٹ سپاٹ قرار
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ جامعہ پنجاب کے ہاسٹلز میں رہنے والے تمام افراد طالبعلم بھی نہیں، دہشتگردی سے بچنے کیلئے ہاسٹلز سے متعلق میکانزم تشکیل دیا جائے، یونیورسٹی میں زیرتعلیم دیگر صوبوں کے طلباء کا ریکارڈ چیک کرایا جائے، ہاسٹلز میں طلباء کے علاؤہ مقیم افراد کے کوائف کی تصدیق کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ دہشت گردانہ حملوں کی حالیہ لہر کے پیش نظر جامعہ پنجاب کے ہاسٹلز، رہائشی کوارٹرز اور کیفے ٹیریاز کو ہاٹ سپاٹ قرار دیدیا گیا ہے۔ ہاسٹلز میں مقیم طلباء کی پروفائلنگ بارے محکمہ داخلہ کی کمیٹی نے تفصیلی رپورٹ حکومت کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع محکمہ داخلہ کمیٹی کے مطابق یونیورسٹی ہاسٹلز میں مقیم طلباء اور دیگر رہائشیوں کا مستند ریکارڈ موجود نہیں، طلباء کو ملنے والے مہمانوں کی تصدیق کا بھی کوئی میکانزم موجود نہیں، دیگر صوبوں سے آنیوالے طلباء کا سابقہ ریکارڈ بھی حاصل نہیں کیا گیا۔
کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہائی پروفائل اور مشتبہ طلباء کے تنظیمی تعلقات سکیورٹی چیک میں بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ جامعہ پنجاب کے ہاسٹلز میں رہنے والے تمام افراد طالبعلم بھی نہیں، دہشتگردی سے بچنے کیلئے ہاسٹلز سے متعلق میکانزم تشکیل دیا جائے، یونیورسٹی میں زیرتعلیم دیگر صوبوں کے طلباء کا ریکارڈ چیک کرایا جائے، ہاسٹلز میں طلباء کے علاؤہ مقیم افراد کے کوائف کی تصدیق کی جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہاسٹلز میں
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی :پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2025 منظور
کمیٹی کی منظور شدہ ترامیم کو مجتبیٰ شجاع الرحمان نے اپوزیشن کی ترامیم کہہ کر مسترد کر دیا جس پر اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور کمیٹی میٹنگ کی فوٹیجز سامنے لانے کا مطالبہ پیش کر دیا۔ نوٹیریز کی سروس 6 سال محدود کرنے کی تجویز اپوزیشن رکن فرخ جاوید مون نے پیش کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2025 اور دی پنجاب گداگری (ترمیمی) بل 2025 منظور کر لیا ہے۔ بل گورنر پنجاب کو منظوری کیلئے بھجوایا جائے گا۔ متعلقہ کمیٹی سے منظور شدہ ترامیم بھی حکومت نے مسترد کر دیں، متعلقہ کمیٹی نے نوٹیریز کی سروس 6 سال تک محدود کرنے کی تجویز دی تھی۔ کمیٹی کی منظور شدہ ترامیم کو مجتبیٰ شجاع الرحمان نے اپوزیشن کی ترامیم کہہ کر مسترد کر دیا جس پر اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور کمیٹی میٹنگ کی فوٹیجز سامنے لانے کا مطالبہ پیش کر دیا۔ نوٹیریز کی سروس 6 سال محدود کرنے کی تجویز اپوزیشن رکن فرخ جاوید مون نے پیش کی تھی۔ تجویز پر کمیٹی نے مشترکہ رائے سے اتفاق کیا تھا۔ نوٹیریز بل پر اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کر دی اور واک آؤٹ کیا، کورم مکمل نہ ہونے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔