Express News:
2025-03-31@05:51:58 GMT

لاہور بلوز نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ اپنے نام کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور بلوز نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق حسین طلعت کی زیر قیادت لاہور بلوز نے  قومی ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا۔ گزشتہ روز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد  میں کھیلے گئے فائنل میں ٹیم نے پشاور کو  9  وکٹ سے  شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور نے 9 وکٹ پر 110 رنز اسکور کیے۔ ٹیم کی امیدیں ایونٹ میں تین سنچریاں بنانے والے صاحبزادہ فرحان سے وابستہ تھیں، وہ ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 17 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے نتیجے میں پشاور کی ٹیم بڑا اسکور بنانے سے قاصر رہی۔

کپتان افتخار احمد 2 چوکوں کی مدد سے 34  رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ وکٹ کیپر ذوالکفل نے 32 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد سلمان مرزا نے صرف 21 رنز دے کر 4  وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عرفان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لاہور بلوز نے جیت کےلیے درکار 111  رنز کا ہدف 16 اوورز میں حاصل کرلیا۔ عمر صدیق نے 6  چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 64  رنز بنائے۔ جنید علی 30  رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

فائنل میں پلیئر آف دی میچ ایوارڈ محمد سلمان مرزا نے حاصل کیا۔ جبکہ 121 کی اوسط سے 605 رنز بنانے والے صاحبزادہ فرحان بہترین بیٹر اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔ سیالکوٹ کے حسن علی 13 وکٹوں کے ساتھ بہترین بولر بنے۔ اور لاہور وائٹس کے محمد اخلاق بیسٹ وکٹ کیپر قرار پائے، انھوں نے 114 رنز اسکور کرنے کے ساتھ  4 کیچز اور 2 اسٹمپڈ کیے۔

قبل ازیں بدھ کی شب دوسرے سیمی فائنل میں لاہور بلوز نے  ملتان کو 5 رنز سے زیر کیا تھا۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لاہور بلوز نے

پڑھیں:

ہم بغیر کسی بیرونی مدد کے اپنے لیڈر کو باہرنکالیں گے،علی محمد خان

اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا کہ امریکی قرارداد سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں، ہم بغیر کسی بیرونی مدد کے اپنے لیڈر کو باہر نکالیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ ملک کو ایک سیاسی ابتری کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔
علی محمد خان نے کہا کہ بانی کی رہائی صرف پی ٹی آئی نہیں سسٹم کے لیے بھی ضروری ہے، موجودہ حکومت پر عوام کا اعتماد نہیں ہے، قوم کا اعتماد اس نظام سے اٹھ رہا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • محرر نے لیڈی پولیس اہلکار کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو بناکر بلیک میل بھی کرتا رہا
  • صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس  7 اپریل کو طلب کرلیا
  • صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل بروز پیر طلب کرلیا
  • قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں ڈیبیو
  • لاہور: گھر میں اسلحہ کے زور پر  3 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار
  • خاتون کو ہراساں اور زبردستی رکشے میں بٹھانے کی کوشش، ڈرائیور گرفتار
  • ہم بغیر کسی بیرونی مدد کے اپنے لیڈر کو باہرنکالیں گے،علی محمد خان
  • ون ڈے ٹیم ٹی ٹوئنٹی سے بہتر ہے، اچھے نتائج دے گی، عاقب جاوید
  • نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، لاہور بلیوز نے پشاور ریجن کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا