2025-04-13@13:47:40 GMT
تلاش کی گنتی: 1212
«ا زاد منڈی کے»:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 16 اپریل 2025 سے عوام کو اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی خوشخبری مل سکتی ہے۔تیل کمپنیز کے ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 27 پیسے تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 47 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 21 پیسے کم ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت...
راولپنڈی: تھانہ گوجرخان کے علاقے ڈھوک ہاشو میں بھتیجے نے چچا کو اراضی کے تنازع پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران ولایت اختر کے بیٹے وقاص نے چچا سجاد اختر پر فائرنگ کی جس کے باعث وہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ واقعے میں خاتون بھی زخمی ہوئی۔ ولایت اختر کے بیرون ملک مقیم بڑے بیٹے نے گھریلو ناچاقی پر چند ماہ قبل چچا شفاعت کی بیٹی کو طلاق دی تھی۔ سجاد اختر اپنے بھائی شفاعت اختر کے ساتھ ہی اس کے گھر میں رہائش پذیر تھا جبکہ قریب ہی بڑے بھائی ولایت اختر کا گھر ہے۔۔ طلاق دینے اور اراضی کے تنازع پر ولایت اختر اور سجاد و شفاعت وغیرہ...
اسلام آباد: تجزیہ کار شہبازرانا نے کہا ہے اسٹیٹ بینک نے دوتین برس قبل ایڈوائزری جاری کی تھی کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی میں ڈیل کرنا غیرقانونی ہے۔ انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں میزبان کامران یوسف سے گفتگو میں کہا کہ اس حوالے سے تجاویز زیربحث آتی رہیں، دو ماہ قبل حکومت نے اچانک پاکستان کرپٹوکونسل بنادی اوروزیرخزانہ محمداورنگزیب کو سربراہ جبکہ چیف ایگزیکٹو بلال بن ثاقب کو لگایاگیا۔ اس ہفتے اچانک غیرملکی ارب پتی زاؤ کو کرپٹو کونسل کا اسٹریٹجک مشیر مقررکردیا گیا جوحیران کن ہے کیونکہ وہ منی لانڈرنگ کے الزام میں امریکا میں سزایافتہ ہیں، یہ پیش رفت انتہائی تیز اورحیران کن ہے۔ حکومت ایساکیوں کرنا چاہ رہی ہے، یہ ابھی...
چشمہ لفٹ کینال منصوبہ سے متعلق گورنر خیبرپختونخوا کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ڈی آئی خان سمیت خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے، چشمہ رائٹ کنال منصوبہ کے پہلے فیز کے ٹینڈر اوپن ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ چشمہ رائٹ کنال منصوبہ کے پہلے فیز کے ٹینڈر اوپن ہو گئے۔ چشمہ لفٹ کینال منصوبہ سے متعلق فیصل کریم کنڈی کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ڈی آئی خان سمیت خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے، چشمہ رائٹ کنال منصوبہ کے پہلے فیز کے ٹینڈر اوپن ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال جون میں چشمہ لفٹ کنال پر عملی کام...
سٹی 42 : ٹرین پر سفر کرنے والے جنوبی پنجاب کے مسافروں کے لئے خوشخبری آگئی ۔ ریلوے انتظامیہ نے ملتان سے ڈیرہ غازی خان کے درمیان (227Dn/228Up) 16 اپریل 2025 سے شٹل ٹرین چلانے کا فیصلہ کرلیا ۔ شٹل ٹرین 227Dn ملتان سے صبح 5 بجکر 30 منٹ پر روانہ چلائی جائے گئی۔ شٹل ٹرین شیر شاہ، مظفرگڑھ، کوٹ ادو سے ہوتی ہوئی صبح9بجکر 30 منٹ پر ڈیرہ غازی خان پہنچے گی۔ اس کے علاوہ 228Dn ڈیرہ غازی خان سے دن 11 بجے روانہ دوپہر 2 بجکر 50 منٹ پر ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن پہنچا کرے گی۔ انٹرا پارٹی انتخابات؛ چودھری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب ریلوے انتظامیہ کے مطابق شٹل ٹرین کو 4...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 اپریل 2025ء) کوپن ہیگن سے ہفتہ 12 اپریل کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ڈینش وزارت انصاف کی طرف سے جرمنی کے ساتھ بارڈر پر کنٹرول کی مدت میں ایک بار پھر چھ ماہ کی توسیع کے اعلان کرتے ہوئے جمعہ 11 اپریل کی رات اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ اسکینڈے نیویا کی اس بادشاہت کو ابھی تک دہشت گردی کے شدید خطرات کا سامنا ہے۔ وجہ مشرق وسطیٰ کا خونریز تنازع وزارت انصاف کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ڈنمارک کو مسلم عسکریت پسندوں کی طرف سے درپیش دہشت گردی کے اس 'سنجیدہ خطرے‘ کا تعلق مشر ق وسطیٰ میں پائے جانے والے موجودہ خونریز تنازعے سے ہے۔...
ویب ڈیسک: نیشنل اکاؤنٹیبیلیٹی بیورو ( نیب) نے کرپشن کے الزامات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈی جیز اور دیگر کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو،عبد الرشید سولنگی اور دیگر کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ان افسران کے خلاف غیرقانونی تعمیرات، کرپشن اور بدعنوانی سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سندھ حکومت کو بھی افسران کے خلاف تحقیقات کے معاملے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا اس سے قبلرواں سال فروری میں چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا...

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان کے 71 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت ضلع ڈیرہ غازی خان کے 71 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔مہمان خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ،پارلیمانی سیکرٹری سردار اسامہ فیاض لغاری،کمشنر اشفاق احمد چوہدری،ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد،ڈی پی او سید علی،اراکین اسمبلی محمد حنیف پتافی،سردار صلاح الدین خان کھوسہ،مسلم لیگ کی مقامی قیادت سید عبد العلیم شاہ،طارق علی خان کاکڑ سمیت ٹکٹ ہولڈر،افسران اور شہری کثیر تعداد میں موجود تھے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے ہر جوڑے کو نئی زندگی کے آغاز پر دو لاکھ روپے سے زائد کا...

کم عمرونوجوان صارفین میں محفوظ ڈیجیٹل عادات کے فروغ کیلئے ٹک ٹاک نے والدین کے کنٹرول کا فیچرمتعارف کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) کم عمر و نوجوان صارفین میں محفوظ ڈیجیٹل عادات کے فروغ کیلئے ٹک ٹاک نے والدین کے کنٹرول کا فیچر متعارف کروایا ہے۔ جس کا مقصد آن لائن رویہ جات کا فروغ اور کم عمر و نوجوان صارفین کیلئے محفوظ تر پلیٹ فارم کو یقینی بنانا ہے۔ ٹک ٹاک ایپ کی جانب سے متعارف کروائے گئےفیملی پیئرنگ فیچر سے والدین اپنے کم عمر اور نوجوان بچوں کی آن لائن مصروفیات کی نگرانی کر سکیں گے ۔ اس کے علاوہ اس میں والدین کو ایپ کے استعمال کے اوقات مقرر کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا تاکہ تعلیمی اور دیگر مصروفیات کے اوقات میں بچے ٹک ٹاک استعمال نہ...
— فائل فوٹو ڈیرہ اسماعیل خان میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں پیش آیا، جہاں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ کراچی: بوٹ بیسن میں فائرنگ، نوجوان لڑکا اور لڑکی قتلکراچی کے علاقے بوٹ بیسن کی قریبی گلی میں فائرنگ کرکے نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔
— فائل فوٹو ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔اٹک، چکوال، چنیوٹ، لکی مروت اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے شدت 5.5، گہرائی 12 کلومیٹر اور مرکز راولپنڈی سے 60 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔علاوہ ازیں اسلام آباد، راولپنڈی، مہمند، نوشہرہ، صوابی اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے زلزلے کی شدت 4.9 تھی۔ اس کی گہرائی 142 کلو میٹر جبکہ مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا، زلزلہ پیما مرکز زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کوئی...
راولپنڈی اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جھٹکوں کی شدت سے خوفزدہ لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈی آئی خان: غیرت کے نام پر فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت 2 افراد قتل کردیے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے تھانہ پروآ کی حدود عادل سپرا میں غیرت کے نام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور شواہد اکٹھے کرکے لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے شواہد اور بیانات کی روشنی میں قتل کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
اسلام آباد(اوصاف نیوز) وفاقی حکومت نے بیرون ممالک سے ڈی پورٹ پاکستانی شہریوںکو پاسپورٹ بلاک کردیئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا دورہ کیا اور اہم اجلاس کی صدارت کی جس دوران انہیں بتایا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے والے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیئے گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی بھی موجود تھے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط کے لیے تمام قانونی امور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نئی شرائط سے...
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے غیرقانونی غیرملکیوں کے انخلا کی مہم جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے بھر سے غیرقانونی طور پر مقیم ڈی پورٹ کیے گئے غیر ملکیوں کی تعداد 9 ہزار 165 ہوگئی۔ مہم کے دوران 9895 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے۔ 730 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ مزید پڑھیں: پنجاب اور خیبر پختونخوا سے مزید ہزاروں افغان مہاجرین ملک بدر ترجمان کے مطابق لاہور میں 5 جبکہ دیگر علاقوں میں 46 ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پاکستان دیگر ممالک کی طرف بین الاقوامی قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر عمل پیرا...
لندن ، اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان میں پٹرولیم قیمتوں میں کبھی اضافہ تو کبھی کمی ، نشیب وفراز کا سلسلہ جاری ہے تاہم عالمی نرخوں میں کمی کی وجہ سے 30 اپریل کو ختم ہونے والے اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ یہ ریلیف ٹیکس کی شرحوں میں تبدیلی سے مشروط ہے، ایک حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہ دینے پر بھی غور کیا گیا، جس سے طلب میں اضافہ ہوسکتا ہے، دریں اثنا، ریفائنریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی عائد کرے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی کور کے 166 افسروں اور جوانوں کو قوم کے لیے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔ آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے کے مطابق راولپنڈی کور کے 166 افسران اور جوانوں کو اعزازات دینے کے لیے منعقد پروقار تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز تھے، جنہوں نے فوجی افسروں اور جوانوں کو تمغہ امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت کے اعزازات سے نوازا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دو جونیئر کمیشنڈ افسران اور 15 سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، 47 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 102 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے ڈیری ایسوسی ایشن کے اراکین کی ایک ٹیم سے ملاقات کی جس میں اس کے چند بنیادی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ٹیم نے ڈیری سیکٹر کو متاثر کرنے والے کئی اہم مسائل کی طرف اشارہ کیا، لیکن اس نے دودھ پر ٹیکس لگانے پر بھرپور توجہ دی۔ وزیر نے زیر بحث مسائل کو سراہا اور کہا کہ دودھ ہر صارف کی ضرورت ہے اور اسے ٹیکس سے پاک ہونا چاہئے یا کم از کم نچلی سطح پر ٹیکس لگانا چاہئے۔ رانا تنویر حسین نے دودھ پر عائد ٹیکس کو کم کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا اور ٹیم کو یقین دلایا...
وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت دودھ پر ٹیکس میں کمی کے لیے سرگرمی سے کام کر رہی ہے اور اس حوالے سے جلد عوام کو خوشخبری دی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے ڈیری ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس میں پاکستان میں ڈیری انڈسٹری کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ڈیری ایسوسی ایشن نے دودھ پر عائد ٹیکس کے مسئلے کو اجاگر کیا اور اس سے متعلق اپنے تحفظات سے وزیر کو آگاہ کیا۔ رانا تنویر حسین نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہری کی بنیادی ضرورت ہے، اس پر یا تو بالکل ٹیکس نہیں...
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے بے روزگار نوجوانوں کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجٹل یوتھ حب کے زریعے قابلیت اور تعلیم کے حساب سے نوکری ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کا گیم چینجر ڈیجیٹل یوتھ حب ہے، وزیراعظم شہبازشریف نےڈیجٹل یوتھ حب کاافتتاح کیا، ڈیجٹل یوتھ حب سے ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ دنیا کی تمام کمپنیاں اس پلیٹ فارم پرہمارے ساتھ ہیں، آج ڈیجیٹل یوتھ حب پورٹل پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد نوکریاں موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماراوژن پاکستان اور باہر26 لاکھ سے زائد نوکریاں جنریٹ کا ٹارگٹ ہے، اگلے سال نوکریوں کی تعداد32...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کور کے 166 افسروں اور جوانوں کو قوم کے لیے ان کی شان دار خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق راولپنڈی کور کے 166 افسران اور جوانوں کو اعزازات دینے کے لیے منعقد پروقار تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز تھے، جنہوں نے فوجی افسروں اور جوانوں کو تمغہ امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت کے اعزازات سے نوازا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دو جونیئر کمیشنڈ افسران اور 15 سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، 47 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 102 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں ڈانس پارٹی کے ملزمان کی ویڈیوز وائرل کرنے پر ڈی پی او قصور کو 14اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے زیر حراست ملزمان کے انٹرویوز کرنے، ویڈیو بنانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت وکیل میاں علی حیدر نے بتایا کہ قصور میں حالیہ پیش آنے والے واقعہ سے متعلق مواد درخواست کے ساتھ لگایا ہے مگر رجسٹرار آفس نے اس مواد کو ساتھ نہیں لگانے دیا جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ مواد ساتھ لگا دیں، درخواست کی اعتراض سمیت سماعت کریں گے۔سرکاری وکیل نے دلائل دیئے کہ قصور میں...
تعلیم کے ساتھ خدمت ! ایف جی اسکول راولپنڈی میں فلٹریشن پلانٹ کا قیام WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ایف جی پبلک اسکول نمبر1،طارق آباد راولپنڈی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے قیام کے سلسلے میں ایک پروقار ارتھ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں اسکول کے پرنسپل محمد عرفان راجہ نے خصوصی شرکت کی۔ ان کی تعلیمی خدمات، مثالی قیادت اور اسکول کے بہتر مستقبل کے لئے مسلسل کوششیں قابل ستائش ہیں ، اس موقع پر اسکول کے وائس پرنسپل محمداشفاق بھی موجود تھے۔ خاص بات یہ ہے کہ اسی قیادت کی بدولت اسکول نے اہم فلاحی منصوبے کی جانب قدم بڑھایا، واٹر فلٹریشن پلانٹ کے لئے مالی معاونت فراہم کرنے...

پی ایس ایل 10 کا رنگا رنگ آغاز آج سے: راولپنڈی میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا طویل انتظار ختم ہونے جا رہا ہے اور آج سے اس بڑے کرکٹ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا شام سات بجے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں آتش بازی اور شاندار پرفارمنسز شامل ہوں گی معروف گلوکارہ عابدہ پروین علی ظفر نتاشہ بیگ اور دیگر فنکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے افتتاحی میچ رات ساڑھے آٹھ بجے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور تین بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا دونوں ٹیمیں بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتریں گی لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی باگ ڈور شاداب خان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ حکومت مجرمانہ سرگرمیوں کی وجہ سے دوسرے ممالک سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرے گی اور نئی سفری دستاویزات کے اجرا کا عمل سخت کرے گی۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق اس اقدام کا مقصد بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے جیسے غیر قانونی کام کرنے والے پاکستانی شہریوں کو روکنا ہے۔ حالیہ برسوں میں سیکڑوں پاکستانیوں کو بھیک مانگنے کے الزام میں ملک بدر کیا جا چکا ہے جن میں سے زیادہ تر کو خلیجی ممالک سے بھیجا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے حکام کو ہدایت کی کہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط کے حوالے سے تمام قانونی کارروائیاں مکمل...
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا دورہ کیا اور اہم اجلاس کی صدارت کی۔ ڈی پورٹ ہونے والے 53ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیئے گئے پاسپور ٹ کیلئے نئی شرائط قانونی امور جلد مکمل کرنے کی ہدایت وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرمآغا، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط کیلئے تمام قانونی امور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک...
اسلام آباد:کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور ریلیف کی منظوری دے دی گئی۔نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے. جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کے لیے نیپرا سے درخواست کی گئی تھی .جس پر نیپرا نے 4 اپریل کو سماعت کی تھی ۔بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا اطلاق اپریل سے جون تک 3 ماہ کے لیے ہوگا ۔ سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین بھی اس ریلیف سے مستفید ہوں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین کو سبسڈی دی جائے گی۔
اسلام آباد: نیشنل بک فاوٴنڈیشن کے زیر اہتمام ممتاز دانشور، ادیب اور سینیئر صحافی سرور منیر راوٴ کی تصنیف ’’مدینہ منورہ تاریخ کے آئینے میں‘‘ شائع ہوگئی۔ مینجنگ ڈائریکٹر نیشنل بک فاؤنڈیشن ڈاکٹر کامران جہانگیر کا کہنا ہے کہ نیشنل بک فاؤنڈیشن سے شائع ہونے والی کتاب ’’مدینہ منورہ تاریخ کے آئینے میں‘‘ اپنی نوعیت کی ایک منفرد کتاب ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل بک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ممتاز دانشور ادیب اور سینیئر صحافی سرور منیر راوٴ (تمغہ امتیاز) کی نئی تصنیف ’’مدینہ منورہ تاریخ کے آئینے میں‘‘ شائع ہو کر منظر عام پر آچکی ہے۔ یہ کتاب مستند تاریخی حوالوں، نایاب معلومات اور رنگین نقشہ جات سے مزین 496 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں...
پاکستانی اور ترک کمپنیوں نے سرحد پار تجارت کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے اشتراک کیا ہے، گلیکسی فائی اور آسیردیکس نے لاجسٹکس میں ڈیجیٹل انقلاب کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء کے دوران ملک کے مائننگ اور تجارتی شعبوں میں بڑھتی ہوئی بین الاقوامی دلچسپی کے پس منظر میں، پاکستانی اور ترک کمپنیوں کے درمیان ایک اہم ڈیجیٹل شراکت داری قائم ہوئی ہے، جس کا مقصد سرحد پار تجارت میں انقلاب لانا ہے۔ پاکستان کی معروف ڈیجیٹل فریٹ مینجمنٹ کمپنی گلیکسی فائی سولیوشنز نے ترکی کی ٹیکنالوجی کمپنی آسیردیکس کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ہیں۔ آسیردیکس ڈیجیٹل تبدیلی اور ڈیٹا ایکسچینج سلوشنز میں مہارت رکھتی ہے۔ اس معاہدے...

پاکستان میں چائینیز اشتراک سےجدید طرز کے اسکل ڈوویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لیے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اپریل2025ء) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے چینی ریاستی ملکیتی کمپنی کے نمائندوں نے ملاقات کی، وفد میں سی آئی آئی سی ٹیک کے پارٹی کمیٹی سیکریٹری اور چیئرمین وانگ کانگ، بانی و سی ای او یو این آئی انٹرنیشنل میکس ما، سی آئی آئی سی ٹیک کے ڈپٹی جنرل مینجر فو جے، اور سی آئی آئی سی انٹرنیشنل ایجوکیشن ٹیکنالوجی (بیجنگ) کمپنی لمیٹڈ کے جنرل مینجر دوان شاؤ فئی شامل تھے۔ ملاقات کا مقصد پاکستان میں ایک جدید طرز کے اسکل ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لیے تعاون کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔ اس مجوزہ ادارے کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو مختلف تکنیکی اور پیشہ ورانہ شعبوں میں تربیت دینا ہے۔...

امریکہ اور چین کی تجارتی جنگ سے پاکستان کے لیے عالمی منڈی میں مواقع پیدا ہو رہے ہیں.پاکستان کے ٹیکسٹائل
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے سربراہ فواد انور نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی جنگ اور محصولات میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان کے لیے عالمی منڈی میں نئی تجارتی جگہ حاصل کرنے کا موقع پیدا ہو رہا ہے ‘پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر سالانہ تقریباً 17 ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے اور یہ روزگار فراہم کرنے والا ملک کا سب سے بڑا شعبہ ہے.(جاری ہے) فواد انور نے غیرملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک موقع ہے کہ ہم چین سے کچھ کاروبار اپنی طرف منتقل کر سکیں لیکن ہم یہ کس حد تک کامیابی سے کر پاتے ہیں یہ اس...
حکومت نے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کے سدباب کے لیے کڑا شکنجہ تیار کرلیا، وزیر داخلہ نے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی ہدایت پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے دورے کے موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی کی پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط سے متعلق تمام قانونی امور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں اہم اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے بھی شرکت کی۔ یہ...
بھارتی ٹی وی اداکار پرتھ سمتھان پانچ سال بعد ٹیلی ویژن انڈسٹری میں واپسی کے لیے تیار ہیں، لیکن ان کا نیا پروجیکٹ ایک چیلنجنگ کردار کے ساتھ جڑا ہوا ہے وہ مشہور کرائم شو سی آئی ڈی میں اے سی پی کا کردار ادا کریں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتھ کو مشہور کرائم شو ’سی آئی ڈی‘ میں اے سی پی پردیومن کا کردار آفر کیا گیا ہے، جو پہلے شیوای ستم نے نبھایا تھا اور وہ اپنے اس کردار کے لیے بےحد مشہور ہیں اور ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی موجود ہے۔ پرتھ سمتھان نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی طور پر انہوں نے یہ کردار...
واشنگٹن،اسلام آباد(راشدعباسی)موقرعالمی جریدے’’دی ڈپلومیٹ‘‘نے دعویٰ کیاہے کہ صدرٹرمپ کی ٹیرف پالیسی نے پاکستان کےلئےامریکہ کے ساتھ تجارت کے نئے مواقع کھول دیئے ہیں، دیکھنایہ ہے کہ آیا پاکستان اپنے علاقائی مسابقت کاروں کے مقابلے میں کم ٹیرف کی سہولت سے فائدہ اٹھا تاہے یا نہیں۔ دی ڈپلومیٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے پاکستان سے درآمدات پر 29فیصدجوابی ٹیرف عائد کیاہے، یہ فیصلہ بظاہر پاکستان کے ساتھ دواعشاریہ نوارب ڈالرکے تجارتی خسارے کوختم کرنے کے لئے کیاگیاہے،پاکستان کے لئے امریکہ کاشمار ان عالمی منڈیوں میں ہوتا ہے جہاں اس کی تجارت نمایاں طور پر سرپلس ہے،حالیہ برسوں میں امریکی منڈی کے لئے پاکستان کی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے،رپورٹ کے مطابق نئے عائد کردہ ٹیرف کے باوجودبعض...
چیئرمین اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر گوہر اعجاز کی بیرک گولڈ کے صدر ڈینس مارک برسٹو سے ملاقات کی ہے۔ای پی بی ڈی کے بورڈ آف گورنرز پاکستان میں کان کنی کے روڈ میپ پر بات کرنے کے لیے بیرک گولڈ کے صدر ڈینس مارک برسٹو کی میزبانی کر رہے ہیں۔ملاقات کے موقع پر شہباز ملک ہلٹن فارما، شاہد سورتی (سورٹی انٹرپرائزز) اور سمیع اللہ جاوید (دین گروپ) بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ منرل فورم عالمی سرمایہ کاروں کی پاکستان کے وسیع قدرتی وسائل بالخصوص کان کنی کے شعبے میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کا عکاس ہے۔ ملاقات میں ڈاکٹر گوہر اعجاز پاکستان کے نجی شعبے کے اہم کردار پر روشنی ڈالی،ڈاکٹر گوہر اعجاز کا...
آر ڈی اے کا آپریشن ،راولپنڈی میں 25برس بعد قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے کے پلاٹ واگزار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایک کامیاب آپریشن میں 25 برس بعد قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹ واگزار کرا لیے۔تفصیلات کے مطابق سید پور اسکیم میں تیرہ مرلہ اراضی کے پلاٹ نمبر گیارہ اور بارہ پر غیر قانونی رینٹ پارکنگ قائم تھی، آر ڈی اے کے ملکیتی پلاٹ پر ایک بااثر شخص پارکنگ قائم کرکے کرایہ وصول کررہا تھا۔ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزی مرتضی کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا اور پلاٹس سے قبضہ ختم کرکے بانڈری وال بنادی گئی۔ڈی جی آر ڈی اے نے کہا...
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایک کامیاب آپریشن میں 25 برس بعد قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹ واگزار کرا لیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سید پور اسکیم میں تیرہ مرلہ اراضی کے پلاٹ نمبر گیارہ اور بارہ پر غیر قانونی رینٹ پارکنگ قائم تھی، آر ڈی اے کے ملکیتی پلاٹ پر ایک بااثر شخص پارکنگ قائم کرکے کرایہ وصول کررہا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزیٰ مرتضیٰ کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا اور پلاٹس سے قبضہ ختم کرکے باؤنڈری وال بنادی گئی۔ ڈی جی آر ڈی اے نے کہا ہے کہ شہر میں جہاں بھی آر ڈی اے کی ملکیتی اراضی پر قبضہ ہوا وہ ختم کرایا جائے گا۔
ڈی جی خان کے علاقے گندہ کھوہ میں باپ کے تشدد سے 3 سال کی بیٹی دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی اور دوسری بیٹی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزم نشے کا عادی ہے، جو واقعے کے بعد فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشان ہیں، پوسٹ مارٹم کےلیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔ بچی کی والدہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرا شوہر ہمیشہ ہم پر تشدد کرتا رہا ہے۔
تفتیشی افسر سعادت بٹ نے کہا کہ دہشتگرد سے وارداتوں کے بارے میں تفتیش جاری رکھی جائے گی اور اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد جمیل احمد ربانی عرف قاری صاحب کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر دیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق دہشتگرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان فتنتہ الخوارج سے ہے اور اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ دہشتگرد متعدد دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا کر رہا ہے۔ تفتیشی افسر سعادت بٹ نے کہا کہ دہشتگرد سے وارداتوں کے بارے میں تفتیش جاری رکھی جائے گی اور اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بدھ کو گلستان کالونی راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ نعیم راجہ کی رہائش گاہ پر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔(جاری ہے) ان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر رانا رفاقت علی خان، جمیل اختر قریشی، ناصر میر، ملک آصف اکبر اور ملک اعجاز بھی موجود تھے۔انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
کراچی: سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے کارندے ملزم جمیل احمد ربانی عرف قاری صاحب کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان فتنتہ الخوارج سے ہے اور اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ ملزم متعدد دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا کر رہا ہے۔ تفتیشی افسر سعادت بٹ نے کہا کہ ملزم سے وارداتوں کے بارے میں تفتیش جاری رکھی جائے گی اور اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزم جمیل احمد ربانی کو 13 اپریل تک جسمانی...
سٹی42: پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر محکمہ سکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں سکولوں کے اوقات کار میں رد و بدل اور گرمی کی چھٹیاں جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی سکولوں اور کالجوں کے اوقات کار اور چھٹیوں کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلباء کے بورڈ امتحانات نہ لینے کا فیصلہ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل، عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ سکولوں اور کالجوں میں بلا تعطل صاف...
راولپنڈی: تھانہ ریس کورس کے علاقے میں نجی ٹی وی کے رپورٹر سے ڈاکوؤں نے واردات کی جس کے بعد ڈکیتوں نے تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں دوسری واردات کی کوشش کی۔ دونوں وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ رپورٹر فہد بشیر کے ساتھ واردات کی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو چہرے ڈھانپے واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ڈاکوؤں کو واردات کے بعد موٹر سائیکل وغیرہ لے جاتے اور فہد بشیر کو دونوں بچوں کے ساتھ پیدل وہاں سے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری واردات کی فوٹیج میں ڈکیتوں اور شہری کو گتھم گتھا ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ فوٹیج میں فائرنگ کے بعد پستول کی چنگاریاں بھی دیکھی جا...

’’بائنانس‘‘ کے بانی کی ملاقات، تیزی سے بدلتی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہو گا، نوازشریف: پنجاب تیار، مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے سب بڑی عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس کے سابق سی ای او اور بانی چانگ پنگ ژاؤ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔ نواز شریف اور مریم نواز نے چانگ پنگ ژاؤ کی پاکستان کرپٹو کونسل کے سٹرٹیجک ایڈوائزر کے طورپر تقرری کا خیر مقدم کیا۔ نواز شریف اور مریم نواز نے چانگ پنگ ژاؤ کے تقررکو ویب تھری اور ڈیجیٹل فنانس میں ریجنل ہب کے طور پر پاکستان کی شناخت کے اظہار کے لئے معاون اقدام قرار دیا ہے۔ ملاقات میں ملک میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اختراعی...
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)جڑواں شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز موسلادھار بارش شروع۔ بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیاگزشتہ چند دنوں سے شروع گرمی لہر بھی سہانے موسم میں تبدیل ہو گیا۔راولپنڈی کے بیشتر علاقوں میں اس وقت بھی تیزبارش کا سلسلہ جاری ہے راولپنڈی اور اسلام اباد میں گھن گرج کے ساتھ تیز بارش ژالہ لہ باری ۔راولپنڈی میں موسلادھار بارش بارش ہونے کی وجہ سے موسم تبدیل ہو گیا اور ایک دفعہ پھر سردی آگئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ عمران خان نے حکومت کیساتھ بات چیت کو مسترد کر دیا، اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے تیار
راو دلشاد: مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم نوازشریف سے سب بڑی عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینج ڈیننس کے سابق سی ای او اور بانی چانگ پنگ ژاؤ نے ملاقات کی ، ملاقات میں ملک میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادل خیال کیا گیا۔ اس موقع وزیراعلیٰ مریم نواز اورپاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی ملاقات میں موجود تھے، نواز شریف اور وزیراعلی مریم نوا ز نےچانگ پنگ ژاؤکی پاکستان کرپٹو کونسل کے سٹریٹجک ایڈوائزر کے طورپر تقررکا خیر مقدم کیا ،چانگ پنگ ژاؤکا تقرر ویب تھری اور ڈیجیٹل فنانس میں ریجنل ہب کے طور پر پاکستان کی شناخت کے اظہار کے لئے معاون قراردیا۔ ملاقات میں ملک میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادل...
لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو جدید علوم کے تقاضوں کے مطابق تیزی سے بدلتی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا۔ منگل کے روز سابق وزیراعظم نواز شریف سے کرپٹو کرنسی ایکسچینج ڈیننس کے بانی چانگ پنگ ژاؤ نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر کرپٹوکرنسی ایکسچینج ڈیننس کے بانی چانگ پنگ ژاؤ نے پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک ایڈوائزر کے طور پر تقرر کا خیرمقدم کیا، چانگ پنگ ژاؤ کا تقرر ویب تھری اور ڈیجیٹل فنانس میں ریجنل حب کے طور پر معاون قرار دیا گیا۔ ملاقات...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)راولپنڈی پولیس نے دھمیال کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا۔گرفتار ملزمان میں میاں بیوی اور بیٹا شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔(جاری ہے) متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے کہ ملزم مجھے اور میری کزن کو کوٹ ادو سے گھروں میں کام کی غرض سے راولپنڈی لایا، ملزمان نے ہمارے والدین کو قائل کر کے کام کے بدلے اچھی تنخواہ دینے کا جھانسہ دیا۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزمان نے راولپنڈی پہنچا کر انجان لوگوں کے حوالے کر دیا، ملزمان ہمارے ساتھ زیادتی کرتے رہے اور نازیبا ویڈیوز بناتے رہے۔متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔ عمران خان کی بہنوں کو راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر سے پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اڈیالہ جیل پی ٹی آئی رہنما راولپنڈی پولیس زیر حراست علیمہ خان عمران خان عمران خان کی بہنیں وی نیوز
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے قریب ناکے پر پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھڑپ ہوگئی۔پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، جس کے بعد کئی کارکنان گرفتار کرلیے گئے۔راولپنڈی پولیس کے کارکنوں کی گرفتاری کے عمل کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما ناکے سے فرار ہوگئے۔بعدازاں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی یقین دہانی پر پولیس نے گرفتار کارکنان کو چھوڑ دیا۔
فائل فوٹو۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سے عالمی کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم بائنینس کے سابق سی ای او اور بانی چانگ پنگ ژاؤ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔ ملاقات میں چانگ پنگ ژاؤ کی پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک ایڈوائزر کےطور پر تقرر کا خیر مقدم کیا گیا اور ڈیجیٹل اثاثہ جات اور فیوچر ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی شراکت کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق چانگ پنگ ژاؤ نے ابھرتے بلاک چین ٹیکنالوجی اور گلوبل انٹرپرینیور شپ کے امکانات سے آگاہ کیا اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کےلیے جدید علوم کے رجحانات کے فروغ پر اتفاق بھی کیا گیا۔ نواز...
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ پولیس کارروائی کے دوران تحویل میں لیے گئے کارکنوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی متحرک کارکن طیبہ راجہ کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارکنان جیل کے قریب موجود تھے تاہم پولیس نے کسی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحویل میں لیے گئے افراد کو قانون کے مطابق ڈیل کیا جائے گا جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اس اقدام کی مذمت...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف سے سب بڑی عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس کے بانی اور سابق سی ای او چانگ پنگ ژاو نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر ملک میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادل خیال اور اختراعی علوم کے ذریعے ترقی کے ویژن کو اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی ملاقات میں موجود تھے، نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے چانگ پنگ ژاو کے پاکستان کرپٹو کونسل کے سٹریٹجک ایڈوائزر کے طور پر تقررکا خیر مقدم کیا۔ملاقات میں ڈیجیٹل اثاثہ جات اور فیوچرٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی شراکت کے امور پر بھی گفتگو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی تھانہ سبزی منڈی کے مقدمے میں 29اپریل تک ضمانت منظورکرلی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 26نومبر احتجاج کیس میں درج مقدمے میں شہریار آفریدی کی اے ٹی سی اسلام آباد میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی،عدالت نے 29اپریل تک شہریار آفریدی کی گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت 29اپریل تک ملتوی کردی۔ مزید :
اسلام آباد (آئی این پی)ملک کے تین بڑے ڈیمز تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا۔ واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) ذرائع کے مطابق پانی کا ذخیرہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ کم ہے اور گزشتہ سال 7 اپریل کو تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 8 لاکھ 88ہزار ایکڑ فٹ تھا۔ذرائع نے بتایاکہ تینوں ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔گزشتہ سال 7 اپریل کو تربیلا میں 2 لاکھ 65 ہزار ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ تھا اور آج تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 81 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ذرائع واپڈا کا کہنا ہے کہ گزشتہ...
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے سینئر افسران کے ہمراہ تقریب میں ایس پیز کو رینک لگائے اور تقریب میں افسران کی فیملیز کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد پولیس کے 10 ڈی ایس پیز کی ایس پیز کے عہدے پر ترقیاں دی گئی ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے سینئر افسران کے ہمراہ تقریب میں ایس پیز کو رینک لگائے اور تقریب میں افسران کی فیملیز کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ ترقی پانے والے افسران میں محمد شریف کولاچی، منور علی مہر، حاکم خان، محمد محفوظ کیانی، امتیاز علی شاہ، عابد اکرم، ماجد اقبال، محمد نجیب شاہ، سجاد حیدرشاہ...
جامعہ این ای ڈی کے تحت اسٹینڈ ود فلسطین کے عنوان سے پُرامن احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، جس میں اسرائیلی بربریت کے خلاف دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر نعمان احمد کا کہنا تھاکہ انسانیت سوز مظالم کے خلاف اکیڈمیا میں احتجاج ہونا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کےلیے جو ہو سکا وہ کریں گے، فلسطینی بچوں، بوڑھوں، عورتوں اور نہتے مسلمانوں پر ظلم افسوسناک ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شہنیلہ زرداری کا کہنا تھا کہ اسرائیل ظلم کر رہا ہے اور اس پر دنیا بھر کی خاموشی، مجرمانہ ہے۔ انہوں نے پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کاز کو سپورٹ کیا...
ملک کے تین بڑے ڈیمز تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا۔واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) ذرائع کے مطابق پانی کا ذخیرہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ کم ہے اور گزشتہ سال 7 اپریل کو تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 8 لاکھ 88ہزار ایکڑ فٹ تھا۔ذرائع نے بتایاکہ آج تینوں ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔گزشتہ سال 7 اپریل کو تربیلا میں 2 لاکھ 65 ہزار ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ تھا اور آج تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 81 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ذرائع واپڈا کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 7اپریل کو منگلا...
اسلام ٹائمز: کانفرنس میں سیاسی و مذہبی قائدین سمیت سول سوسائٹی، اساتذہ، وکلاء، طلباء برادری سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات شریک ہوئے۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ غزہ پر مسلسل امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی اپیل پر پاکستان میں بھی یوم ارض فلسطین منایا گیا اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں سیاسی و مذہبی قائدین سمیت سول سوسائٹی، اساتذہ، وکلاء، طلباء برادری سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات شریک ہوئے۔ کانفرنس میں پی ایل ایف کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، تحریک انصاف کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی، جماعت اسلامی پاکستان کے...

حکومت ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کرے گی، عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ بھی معیشت اور عوام کو منتقل کریں گے، وزیراعظم محمد شہبازشریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کرے گی، عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ بھی معیشت اور عوام کو منتقل کریں گے، اس حوالے سے آپشنز زیر غور ہیں ۔ پیر کو میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں میری ٹائم سیکٹر جمود کا شکار رہا اور آگے نہیں بڑھ سکا، اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس بنائی گئی تھی جس نے اپنی سفارشات پیش کردی ہیں جو حکومت کیلئے ممد و معاون ثابت ہوں گی۔...
ٹک ٹاک نے نوجوانوں میں صحت مند ڈیجیٹل عادات کو فروغ دینے کی غرض سے خاندانوں کی مدد کے لیے تیار کردہ، والدین کے کنٹرولز اور فلاح و بہبود کے ٹولز میں مزید اضافہ کیا ہے۔ یہ اپ ڈیٹس ٹک ٹاک کے آن لائن سیفٹی کے عزم کا حصہ ہیں، جو والدین کو بہتر نگرانی فراہم کرتے ہوئے نوجوان صارفین میں ذمہ دار اور محتاط اسکرین ٹائم کو فروغ دیتے ہیں، اور اس کی فیملی پیئرنگ کی خصوصیت کو مزید بہتر بناتے ہیں۔ تازہ ترین اپ ڈیٹس میں درج ذیل شامل ہیں: 1) ٹائم اَوے شیڈولنگ: والدین اپنی مرضی کے مطابق اسکرین فری مدت (مثال کے طور پر، اسکول کے اوقات، سونے کا وقت، ہفتے کا اختتام) مقرر کرسکتے ہیں۔اگرچہ نوعمر افراد...

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ڈی آئی خان کے علاقے ٹکواڑہ میں آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈی آئی خان کے علاقے ٹکواڑہ میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں اہم دہشت گرد شریں سمیت 9 خوارج کے جہنم واصل کیے جانے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوتا ہے شریں جیسے سفاک دہشت گرد جو معصوم شہریوں اور ہمارے جوانوں کے خون سے ہاتھ رنگتے ہیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچانا پوری قوم کی آواز ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کیپٹن حسنین اختر شہید کے قاتل کو انجام تک پہنچا کر سکیورٹی فورسز...
بھارتی کرائم شو سی آئی ڈی میں ٹیم کی قیادت کرنے والے اے سی پی پردھیومن کے کردار کی موت کے بعد اب نئے اے سی پی کا کردار کرنے والے اداکار کا نام سامنے آگیا۔ سی آئی ڈی کے دوسرے سیزن کی حالیہ قسط میں اے سی پی پردھیومن جس کا کردار اداکار ‘شیواجی ستم’ نے نبھایا، ان کی موت ہوجاتی ہے اور ان کا کیس حل کرنے نئے اے سی پی ایوشمان آئے ہیں اور یہ کردار اداکار پارتھ سمتھان ادا کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پارتھ سمتھان ٹیلی ویژن ڈراموں میں رومانوی ہیرو کا کردار ادا کرتے ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی اس شو کے بچپن سے مداح رہے ہیں۔ایک انٹرویو...
ایپل کے آئی فون 17 پرو اور 17 پرو میکس کے ممکنہ ڈیزائن کی تصویر سامنے آئی ہے۔ 9 ٹو 5 میک کی رپورٹ کے مطابق فرنٹ سے تو آئی فون 17 پرو ماڈلز گزشتہ سال کے آئی فون 16 پرو سیریز جیسے ہی ہوں گے۔یعنی فرنٹ پر کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی، جبکہ اس سے قبل مختلف لیکس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایپل کی جانب سے فرنٹ پر ڈائنامک آئی لینڈ کا حجم کم کیا جاسکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ البتہ آئی فون 17 اور 17 پرو میکس بیک سے گزشتہ سال کے ماڈلز سے بالکل مختلف ہوں گے۔ خیال رہے کہ 2020 میں آئی فون 11 کو متعارف کرائے جانے کے بعد سے ایپل...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکے اور لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم لڑکی کا بھائی ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مقتول لڑکے حیدر کا تعلق کلر سیداں سے تھا جبکہ لڑکی لائبہ اپنے بھائی کے ہمراہ دھمیال میں مقیم تھی۔ حیدر نے لائبہ کا رشتہ مانگا تھا تاہم اہل خانہ اس پر راضی نہیں تھے۔ واقعے کے بعد دونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اپریل 2025)کراچی میں سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے،گرفتارہونے والے دہشتگردوں میں انعام اللہ عرف لالا، نعیم اللہ عرف عمر زالی اور محمد طائب عرف محمد گرفتار شامل ہیں جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان رینجرزکا کہنا ہے کہ تینوں دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ گرفتار دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔تینوں ملزمان کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔گرفتار ملزمان کومزید قانونی کارروائی کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے) ترجمان...
لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کر لئے گئے۔اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو درخواست بھجوا دی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فول پروف سکیورٹی میں پولیس کی معاونت کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کئے گئے۔ لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے لئے رینجرز کے 1، 1 ونگ اور آرمی کی 2، 2 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئیں۔محکمہ داخلہ پنجاب نے درخواست میں کہا کہ پی ایس ایل میں بین الاقوامی کرکٹرز اور میچ آفیشلز حصہ لے رہے ہیں۔ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور عملے کی شرکت کے باعث یہ ہائی پروفائل ایونٹ ہے۔درخواست میں...
لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے میچز کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کرلیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو درخواست بھجوا کر لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہونے والے پی ایس ایل میچز کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کیے ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست میں لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے لیے رینجرز کے ایک، ایک ونگ اور آرمی کی 2، 2 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں بین الاقوامی کرکٹرز اور میچ آفیشلز حصہ لے رہے ہیں، ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں،...
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں عالمی شہرت یافتہ اداکارہ کو شہر کی چکا چوند سے دور پُر سکون انداز میں دبئی کے ڈیزرٹ ریزورٹ پر رات گئے سالگرہ کا جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by ???????????????? ???????????????????? (@sabaqamarzaman) تصاویر میں صبا قمر کو سالگرہ کے موقع پر مدھم روشنیوں سے سجے سیٹ اپ کے درمیان سیاہ باڈی کون ڈریس میں سالگرہ کا کیک...
لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کی سیکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کرلیے گئے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو درخواست بھجوا دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فول پروف سیکیورٹی میں پولیس کی معاونت کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کیے گئے ہیں۔ لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے لیے رینجرز کے 1، 1 ونگ اور آرمی کی 2، 2 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے درخواست میں کہا ہے کہ پی ایس ایل میں بین الاقوامی کرکٹرز اور میچ آفیشلز حصہ لے رہے ہیں۔ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور عملے کی شرکت کے باعث...
راولپنڈی سے اغواء ہوئے شہری کی بازیابی کے لیے صوابی میں آپریشن کے دوران زخمی سب انسپکٹر ہارون حیات شہید ہو گئے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سب انسپکٹر ہارون حیات آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے اور اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ مغوی شہری عباس علی کو بحفاظت بازیاب کرواتے ہوئے ایک اغواء کار کو گرفتار کیا گیا تھا۔ راولپنڈی سے اغواء ہوئے شہری کو صوابی میں پولیس آپریشن کر کے بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا تھا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں مغوی عباس علی گزشتہ ماہ 4 تاریخ کو اپنے گھر سے دوستوں کے ساتھ افطاری کا بتا کر گیا جو واپس نہیں آیا تھا۔ فیملی...
کراچی‘ گڈو‘ سکھر (بیورو رپورٹ+ نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی نے سکھر بیراج پر (سندھو بچائو، سندھ بچائو) مہم کے سلسلے میں احتجاجی دھرنا دیا جس میں جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ سندھ کے حقوق کیلئے نعرے بازی کی گئی۔ اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کے غلط فیصلوں نے ملک کو کمزور کر دیا ہے۔ سندھ کے حقوق کیلئے ہر محاذ پر جنگ لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ علامہ راشد محمود سومرو سمیت دیگر نے دھرنے سے خطاب کیا۔ کینالز کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج ہوا۔ لاڑکانہ میں بھی خیرپور پل پر دھرنا دیا گیا جس سے ٹریفک متاثر رہی۔ اس کے علاوہ سکھر‘ نوشہرو فیروز‘ سجاول اور...
کانفرنس میں سیاسی و مذہبی قائدین سمیت سول سوسائٹی، اساتذہ، وکلاء، طلباء برادری سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات شریک ہوئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن...
سونی ٹی وی اپنی مشہور کرائم سیریز "سی آئی ڈی" کے کردار اے سی پی پرادیومن کی 'موت' کا ڈرامائی اور گمراہ کن اعلان کرنے پر تنقید کی زد میں آگیا۔ ہفتہ 5 اپریل کو چینل کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں لکھا تھا: "اے سی پی پرادیومن کی یاد میں… ایک ایسا نقصان جو کبھی نہیں بھلایا جا سکے گا" ساتھ ہی ایک گرافک بھی شیئر کیا گیا جس پر لکھا تھا: "ایک دور کا اختتام، اے سی پی پرادیومن (1998–2025)" اس اعلان کو ابتدا میں اداکار شیواجی ستم (Shivaji Satam) کی حقیقی موت سمجھا گیا، جنہوں نے دہائیوں تک اے سی پی پرادیومن کا کردار نبھایا۔ مداحوں میں فوری...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بائیکیا رائیڈرز سے موٹرسائیکل چھینے والے دو رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق بائیکیا رائیڈرز سے چھینی گئی 2 موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان کی شناخت عدیل اور اظہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان ایپ استعمال کیے بغیر بائیکیا موٹر سائیکل بک کراتے اور گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لیتے تھے۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے...
راولپنڈی: پنجاب پولیس کے جوان ہنی ٹریپ اور شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے اور اس حوالے سے ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی۔ تھانہ سنگجانی کی حدود میں راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں نے ساتھی خاتون کی مدد سے دو افراد کو اغوا کیا جن میں ایک عورت اور تین مرد شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق اغوا کاروں نے دو شہریوں مزائن اور ملوک کو اغوا کیا، اغواکار عورت کے ذریعے شہریوں کو بلا کر اغوا کر لیتے تھے۔ اغوا کاروں میں ملزم شاہد اقبال گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس اہلکار زائد عثمان اور آفاق طارق طاہر جبکہ اغوا کاروں کی ساتھی نادیہ بھی فرار ہوگئی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس...
لندن: برطانیہ کی سیاست میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈین نوریس کو جنسی زیادتی اور کمسن بچوں سے متعلق جنسی جرائم کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ برطانوی پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لیا اور کچھ اہم شواہد بھی قبضے میں لے لیے، بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈین نوریس پر الزامات 2020 کی دہائی کے دوران پیش آئے واقعات سے متعلق ہیں، جبکہ شکایت دسمبر 2024 میں سامنے آئی تھی۔ ان کی گرفتاری کے بعد لیبر پارٹی نے فوری طور پر انہیں معطل کر دیا ہے۔ پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 اپریل 2025ء) ماہرین کے مطابق، یورپ، جنوب مشرقی ایشیا اور لاطینی امریکہ کے کئی ممالک نے غیر ملکی فری لانسرز کو قانونی طور پر کام کرنے اور ملکی معیشت میں حصہ ڈالنے کے لیے خصوصی پروگرام متعارف کرائے ہیں۔ تاہم، سخت ویزا پالیسیوں اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث پاکستانی فری لانسرز کے لئے ان مواقع سے فائدہ اٹھانا ایک بڑا چیلنج ہے۔ ڈیجیٹل نومیڈ ویزا کیا ہے؟ متحدہ عرب امارات کا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا حاصل کرنے والے پاکستانی خالد حسین میر کہتے ہیں یہ ویزا فری لانسرز اور ڈیجیٹل ورکرز کو کسی دوسرے ملک میں رہتے ہوئے بین الاقوامی کلائنٹس یا کمپنیوں کے لئے کام کرنے کی اجازت دیتا ہے اور بغیر...
مشہور بھارتی ٹی وی سیریل ’سی آئی ڈی‘ کے مرکزی کی کردار ’ اے سی پی پردیومن‘ کی ’موت‘ نے شائقین کو ناراض کر دیا سونی ٹی وی مشہور بھارتی ٹی وی سیریل ’سی آئی ڈی‘ کے مرکزی کی کردار ’ اے سی پی پردیومن‘ کی ’موت‘ نے شائقین کو ناراض کر دیا ہے۔ گزشتہ 27 سال سے یہ کردار ’شیواجی ستم‘ بہت عمدگی کی نبھا رہے تھے۔ Barboza ne cheen li CID ki rooh ????Ab sirf ek sawal—kya CID tootegi, ya inteqaam ki aag mein aur bhi zyada bhadkegi? Yeh sirf ek nuksaan nahi… yeh toofaan ki shuruaat hai. Dekhiye #CID Aaj raat 10 baje, sirf #SonyEntertainmentTelevision par aur Sony LIV par.#SonyTV… pic.twitter.com/x08CbV6krp — sonytv (@SonyTV) April 6,...
رکن پارلیمنٹ ڈین نورس کو ریپ، بچوں کے جنسی جرائم اور عصمت دری کے شبہے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لیبر پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے نارتھ ایسٹ سمرسیٹ اور ہنہم کے ایم پی کو ان کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پر ’’فوری طور پر معطل‘‘ کر دیا ہے۔ ایون اور سمرسیٹ پولیس نے تصدیق کی کہ ساٹھ کی دہائی کے ایک مرد کو جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں مشروط ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ مسٹر نورس، جن کی عمر 65 ہے، 2024 میں نارتھ ایسٹ سمرسیٹ اور ہنہم کے ایم پی کے طور پر منتخب ہوئے، کنزرویٹو ایم پی جیکب ریس موگ پر فتح حاصل کی۔ ...
تونسہ (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری پسماندگی کا غلط استعمال اور غربت کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے۔ تونسہ میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے بعد یہاں میں اجتماع سے مخاطب ہوں، ہم سب کے مسائل ایک جیسے ہیں۔ ہماری غربت کو جاگیر دار استعمال کر رہا ہے۔ اس خطے میں وہ آواز موجود ہے جس کو جے یوآئی کی آواز کہا جاتا ہے۔ غلامی سے بغاوت ہماری پہچان ہے، دوسرے ممالک سے آزادی کی بھیک نہیں مانگی جا سکتی۔ سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ ہماری پسماندگی کا غلط استعمال ہو رہا ہے، ہماری...
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہارک پانڈیا نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں نئی تاریخ رقم کردی اور انہوں نے وہ کارنامہ کردکھایا جو گزشتہ 17 سالوں میں کوئی نہ کرسکا۔ کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق آئی پی ایل 2025 کے 16ویں میچ میں لکھنو سپرجائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 203 رنز بنائے اور ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا۔ ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے میچ میں 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، یوں انہوں نے ٹی20 میں پہلی بار 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ یہ نہ صرف پانڈیا کا ذاتی بلکہ آئی پی ایل میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 اپریل 2025ء) جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت آلٹرنیٹو فار ڈوئچ لینڈ (اے ایف ڈی) کے لیے لوگوں کی حمایت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ملک بھر میں کیے گئے ایک تازہ سروے کے مطابق اس جماعت کی مقبولیت اب قدامت پسند جماعت سی ڈی یو کے برابر پہنچ چکی ہے۔ سروے کے نتائج کے مطابق جرمنی کی دو قدامت پسند جماعتوں کے اتحاد سی ڈی یو/سی ایس یو اور تارکین وطن مخالف، انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی دونوں ہی نے 24 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ اے ایف ڈی کی مقبولیت مسلسل بڑھتی ہوئی رائے عامہ کے اس جائزے کے مطابق اے ایف ڈی کی مقبولیت میں گزشتہ ماہ...
وزیر قانون گلگت بلتستان نے کہا کہ اگلے دو مہینوں میں نئے قائم ہونے والے اضلاع میں ریکارڈ کی منتقلی ہو گی اور جولائی تک ایڈیشنل اضلاع میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس، بی اینڈ آر، واٹراینڈ پاور، ایل جی اینڈ آر ڈی کے دفاتر اپنی خدمات سرانجام دینا شروع کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر قانون گلگت بلتستان غلام محمد نے کہا ہے کہ ایڈیشنل اضلاع کا قیام گلگت بلتستان میں نافذ قوانین کے تحت عمل میں لایا گیا ہے جو کہ مکمل طور پر قانونی ہے۔ صوبائی حکومت کے پاس قوانین کے تحت ایڈیشنل اضلاع بنانے کے اختیارات حاصل ہیں تاہم کسی بھی صوبے میں اضافی ضلع کے قیام کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا ہے 20...
راولپنڈی کے تھانہ کہوٹہ کی حدود میں کھلونا پستول سے کھیلتے 7 سالہ طالب علم پٹاخہ پھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق حاتم وقاص ولد وقاص جمیل سکنہ محلہ آرا کھلونا پستول سے گھر چھت پر کھیل رہا تھا، دوران کھیل پٹاخہ پھٹنے سے زخمی ہوا اور اسپتال لے جاتے دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، خطرناک کھلونا اسلحہ کامسلسل پھیلاؤ طالب علم کی جان لے گیا۔
بنوں کے علاقے ڈومیل کاشو پل کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے افسر عدنان علی شاہ شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے افسر کرک سے بنوں آ رہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی گئی۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ Post Views: 1

جب عمران خان کے دور میں بجلی 15 روپے کی تھی تب پی ڈی ایم ٹولہ مہنگائی مکاؤ مارچ کے نام پر اسلام آباد آ دھمکا تھا
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025) پی ٹی آئی نے بجلی سستی کرنے کے حکومتی اعلان کو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے اعلان پر تحریک انصاف کا ردعمل دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "جب عمران خان کے دور میں بجلی 15 روپے فی یونٹ تھی، تو پی ڈی ایم ٹولہ 'مہنگائی مکاؤ مارچ' کے ٹرک پر سوار ہو کر اسلام آباد آ دھمکا تھا۔ مگر جیسے ہی اقتدار ہاتھ آیا، عوام پر مہنگائی کے ایٹم بم گرا دیے۔ بجلی 50 روپے فی یونٹ پہنچا دی، اور اب 7...
دبئی : دی سٹی فاؤنڈیشن امریکہ ایک غیر نفع بخش تنظیم ہے جو پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کررہی ہے اسے اس کام میں لکشمی فوڈز کا تعاون بھی حاصل ہے ۔ دونوں اداروں کو اس شراکت داری پر فخر ہے اور وہ اسے مستقبل میں جاری رکھنے سے متعلق بھی پرعزم ہیں۔ اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے دی سٹی فاؤنڈیشن نے امریکی شہر ٹریبیکا میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں 300 سے زائد صاحب ثروت افراد نے شرکت کی اور پاکستان میں نادار بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لئے ساڑھے تین لاکھ ڈالر سے زائد کا عطیہ دیا ۔ اس عشائیہ کی میزبانی امریکی فوڈ کمپنی لکشمی نے کی تھی۔...