ڈی پورٹ ہونے والے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز) وفاقی حکومت نے بیرون ممالک سے ڈی پورٹ پاکستانی شہریوںکو پاسپورٹ بلاک کردیئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا دورہ کیا اور اہم اجلاس کی صدارت کی جس دوران انہیں بتایا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے والے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیئے گئے ہیں۔
اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی بھی موجود تھے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط کے لیے تمام قانونی امور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی اور ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی ہدایت پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اس فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا ۔
ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات آج ،ایٹمی پروگرام پر بات چیت متوقع
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاسپورٹ بلاک ڈی پورٹ
پڑھیں:
نئی شرائط سے بھکاریوں و غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہو گی: وزیر داخلہ
ویب ڈیسک: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہو گی۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا اور ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں طلال چوہدری نے کہا کہ فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا۔
بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی
وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی ہدایت پر 100 فیصد عمل درآمد یقینی بنایا جائے، نئی مشینوں سے پاسپورٹ آفس کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا اور پاسپورٹ کا اجراء تیزی سے ممکن ہو گا۔
ڈی جی پاسپورٹ نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے جلد موبائل ایپ لانچ کی جائے گی۔