اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 اپریل 2025ء) کوپن ہیگن سے ہفتہ 12 اپریل کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ڈینش وزارت انصاف کی طرف سے جرمنی کے ساتھ بارڈر پر کنٹرول کی مدت میں ایک بار پھر چھ ماہ کی توسیع کے اعلان کرتے ہوئے جمعہ 11 اپریل کی رات اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ اسکینڈے نیویا کی اس بادشاہت کو ابھی تک دہشت گردی کے شدید خطرات کا سامنا ہے۔

وجہ مشرق وسطیٰ کا خونریز تنازع

وزارت انصاف کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ڈنمارک کو مسلم عسکریت پسندوں کی طرف سے درپیش دہشت گردی کے اس 'سنجیدہ خطرے‘ کا تعلق مشر ق وسطیٰ میں پائے جانے والے موجودہ خونریز تنازعے سے ہے۔

یورپ کو زیادہ متحد ہونے کی ضرورت ہے، وزیراعظم ڈنمارک

ڈینش وزیر انصاف پیٹر ہُمل گارڈ نے ایک بیان میں کہا، ''ڈنمارک کے خلاف دہشت گردی کا خطرہ ابھی تک بہت سنجیدہ نوعیت کا ہے۔

(جاری ہے)

اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں آئندہ بھی بڑی احتیاط سے اس امر پر نظر رکھنا ہو گی کہ ہماری قومی سرحدیں پار کر کے ملک میں داخل ہونے کی اجازت کس کو دی جاتی ہے اور کس کو نہیں۔‘‘

ڈنمارک کی سرحد کینیڈا سے جا ملی، ’وہسکی جنگ‘ بالآخر ختم

کوپن ہیگن حکومت کے مطابق ڈنمارک کی قومی سرحدوں پر عبوری نوعیت کے نگرانی کے عمل کو جاری رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ ملکی پولیس کے لیے 'سرحد پار سے دہشت گردی اور جرائم‘ کے خلاف کامیابی سے لڑنے کا امکان باقی رہے۔

‘‘ ڈینش سرحدوں کی نگرانی پہلی بار 2016ء میں

یورپی یونین کے شینگن زون میں شامل ڈنمارک نے اپنی قومی سرحدوں کی دوبارہ نگرانی کا عمل 2016ء کے اوائل میں اس وقت محدود عرصے کے لیے شروع کیا تھا، جب یورپی یونین میں لاکھوں تارکین وطن کی آمد کے ساتھ مہاجرین کا بحران پیدا ہوا تھا۔

ڈنمارک کا ایک بلین درخت لگانے اور دس فیصد زرعی زمین کو جنگلات میں بدلنے کا تاریخی منصوبہ

تب سے لے کر اب تک اس بارڈر کنٹرول کی مدت میں متعدد مرتبہ مختلف وجوہات کی بنا پر توسیع کی جاتی رہی ہے۔

تاہم اس عرصے کے دوران اس نگرانی میں کبھی مقابلتاﹰ کچھ نرمی اور کبھی دوبارہ سختی بھی کی جاتی رہی۔

اپریل 2023ء میں کوپن ہیگن حکومت نے اس سرحدی نگرانی میں زیادہ توجہ جرائم کی روک تھام پر دینا شروع کر دی تھی۔

ڈنمارک نے جنوبی کوریائی نوڈلز پر پابندی کیوں لگائی؟

اسی لیے تب بڑی تعداد میں ڈینش پولیس اہلکار صرف ہمسایہ ممالک کے ساتھ باقاعدہ سرحدی گزرگاہوں پر تعینات کرنے کے بجائے بین الاقوامی سرحدوں کے قریبی ڈینش علاقوں میں تعینات کرنا شروع کر دیے گئے تھے۔

ملکی وزارت انصاف کے مطابق اس اقدام کا ایک واضح طور پر مثبت نتیجہ یہ نکلا کہ اس شمالی یورپی ملک میں سرحد پار کر کے کیے جانے والے جرائم کی شرح بہت کم ہو گئی۔

ادارت: امتیاز احمد

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے مطابق کے ساتھ

پڑھیں:

ہم نے دہشت گردی کا جواب پاکستان کی معیشت کو بہتر کرکے دینا ہے:گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کچھ نہ کچھ ایسا ہورہا ہے .جس سے پاکستان کو نقصان ہو۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ملائیشیا کے قونصل جنرل  کے ہمراہ 7 رکنی وفد نے ملاقات کی. وفد میں ایئر ایشیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بھی شامل تھے۔

 اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاک ملائیشیا دوطرفہ تعلقات وقت گزرنے کیساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں.ایئر ایشیاءکے آپریشن سے دوطرفہ تجارت اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آرمی چیف کومبارک باد دینا چاہتا ہوں کہ اگر ائیر ایشیا یا ملیشین حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہے تو اس کی بڑی وجہ سپہ سالار عاصم منیر کا معیشت کی حفاظت کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نئی نئی خوشخبریاں مل رہی ہیں. آرمی چیف کا ذکر کیوں نہ کروں. جس نے میرے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا. اس ملک میں ون ونڈو ایس آئی ایف سی کا نفاذ کرکے بیرونی سرمایہ کاری لے کرآئے۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ معیشت میں بہتری آرہی ہو اور سرحد کی حفاظت ہورہی ہو تو مجھ سمیت پوری قوم اپنے آرمی چیف سمیت پوری افواج کو سلام کرےگی۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی پورے پاکستان کی معیشت کا حب ہے .لیکن کچھ عناصر جو پاکستان کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتے وہ حالات خراب کرتے ہیں، ابھی رات ہی کا واقعہ ہے کراچی میں ڈمپرز کو جلایا گیا۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کچھ نہ کچھ ایسا ہورہا ہے. جس سے پاکستان کو نقصان ہو. ہم نے دہشت گردی کا جواب پاکستان کی معیشت کو بہتر کرکے دینا ہے۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ترقی کیلئے تمام اختلافات بھلا کر ایک ساتھ اٹھنا ہو گا. کراچی شہر لاوارث نہیں ہے میں یہاں کا گورنر ہوں.اس شہر کو لاوراث نہیں چھوڑیں گے. ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سب کو کرنا چاہیے. لیکن لاشوں پر سیاست نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید
  • دہشتگردی میں ریاستی مشینری کے استعمال کا کیس سماعت کیلئے مقرر
  • پی ڈی ایم حکومت میں خیبر پختونخوا میں دہشت گرد پھر شروع ہوئی، ظاہر شاہ طورو
  • احتجاج کیس: علیمہ اور عظمیٰ کو عدالت سے ریلیف مل گیا
  • افغانستان سے بہتر تعلقات میں دہشت گردی بڑی رکاوٹ ہے، پاکستان
  • سندھ میں مؤثر پالیسی کے باعث دہشتگردی کو کنٹرول کیا گیا، مراد علی شاہ
  • پاکستان کا عالمی برادری سے جائز مطالبہ!
  • ہم نے دہشت گردی کا جواب پاکستان کی معیشت کو بہتر کرکے دینا ہے:گورنر سندھ
  • بلوچستان میں احتجاج اور دہشت گردی، ریاست کے لیے ویک اپ کال