ہاردک پانڈیا نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، آئی پی ایل کی تاریخ کے پہلے کپتان بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہارک پانڈیا نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں نئی تاریخ رقم کردی اور انہوں نے وہ کارنامہ کردکھایا جو گزشتہ 17 سالوں میں کوئی نہ کرسکا۔
کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق آئی پی ایل 2025 کے 16ویں میچ میں لکھنو سپرجائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 203 رنز بنائے اور ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا۔
ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے میچ میں 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، یوں انہوں نے ٹی20 میں پہلی بار 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ یہ نہ صرف پانڈیا کا ذاتی بلکہ آئی پی ایل میں کسی بھی کپتان کی جانب سے بہترین باؤلنگ فیگر رہا۔
یاد رہے کہ 2008 میں شروع ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ میں آج تک کوئی بھی کپتان 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔
اس سے قبل، سابق بھارتی اسپنر انیل کمبلے نے آئی پی ایل کے تیسرے ایڈیشن یعنی 2010 میں بطور کپتان رائل چیلنجرز بینگلورو کی جانب سے دکن چارجرز کے خلاف 16 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
ممبئی انڈین کے کپتان ہاردک پانڈیا نے بیٹنگ میں بہترین کارکردگی دکھائی اور وہ 16 گیندوں پر 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تاہم اپنی ٹیم کو نہیں جتواسکے۔
علاوہ ازیں، اسی میچ کے دوران ایک اور انوکھا ریکارڈ بھی قائم ہوا، ممبئی انڈین کے بلے باز تلک ورما آئی پی ایل کی تاریخ میں ریٹائرڈ آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے۔
تلک ورما کو محض 7 گیندوں قبل ان کی خراب کارکردگی کی وجہ سے ہیڈ کوچ کی جانب سے واپس بلالیا گیا اور ان کی جگہ مچل سینٹنر کو بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا۔
تلک ورما نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرتے ہوئے 23 گیندوں پر صرف 25 رنز بنائے تھے۔
مزیدپڑھیں:رمشا خان کا احد رضا میر سے دوستی کا اعتراف
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ممبئی انڈین آئی پی ایل پانڈیا نے
پڑھیں:
معروف بھارتی اداکار منوج کمار طویل علالت کے بعد 87 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منوج کمار ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بائی امبانی اسپتال میں داخل تھے جہاں دل سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے آج صبح ساڑھے 3 بجے ان کا انتقال ہوا۔ اسپتال کے مطابق اداکار کی موت کی ثانوی وجہ جگر کی خرابی ہے۔
منوج کمار کے بیٹے کنال گوسوامی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے والد طویل عرصے سے علیل تھے، ان کی آخری رسومات کل صبح ادا کی جائیں گی۔ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر منوج کمار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں: سلمان خان کی ایکشن فلم سکندر باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں ناکام
اُنہوں نے منوج کمار کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ لیجنڈری اداکار اور فلمساز منوج کمار کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ وہ ہندوستانی سنیما کے آئیکون تھے۔
منوج کمار کو بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے خدمات پر 1992 میں پدما شری، 1999 میں فلم فیئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور 2015 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ منوج کمار 1937 میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں پیدا ہوئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کرانتی کوکیلا بین دھیرو بائی امبانی اسپتال منوج کمار