2025-03-16@22:36:02 GMT
تلاش کی گنتی: 9624

«پاکستانی صارف»:

(نئی خبر)
    چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی---فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف تک رسائی کو حقیقت بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے، خواتین وکلاء اور ججز کے لیے مزید سازگار ماحول فراہم کریں گے۔خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پیغام میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدلیہ میں خواتین کی بڑھتی نمائندگی خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین ججز کی خدمات کو تسلیم کرنا ہمارا فرض ہے، صنفی مساوات اور عدلیہ میں خواتین کی شمولیت ایک مثبت پیش رفت ہے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے وفد کی ملاقاتمیاں عطا رؤف نے مزيد کہا کہ سپریم کورٹ بار نے اصلاحات کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )رہنما سلمان اکرم راجہ کے وارنٹ معطل کر دیئے گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اے ٹی سی کے جاری وارنٹ معطل کردیئے،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے2ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ الزام ہے کہ تھانے پر حملے میں ملوث تھا، چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ تو آپ پھر ایسے نہ کریں ناں،قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ کے بارے میں کہا جاتا ہے بولتے بہت ہیں،عدالت نے سماعت 2ہفتے تک ملتوی کردی۔ مصطفیٰ قتل کیس: پراسیکیوٹرکی ارمغان سے ملنے والی تمام چیزیں فارنزک کیلئے بھیجنے کی ہدایت مزید :
    لاہور: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کو نظر انداز کرنے پر پی سی بی حکام سخت برہم ہیں اور اس معاملے پر آئی سی سی سے وضاحت مانگی جائے گی۔ دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل ختم ہونے پر ٹرافی اور دوسرے ایوارڈز دینے کی تقریب ہوئی جس میں آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ، بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجربینی، سیکرٹری بی سی بی آئی اور نیوزی لیند کرکٹ بورڈ کے راجر ٹوز موجود تھے۔ حیران کن طور پر میزبان پی سی بی کے نمائندے کو آئی سی سی نے مدعو نہیں کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور...
    پاکستان کے باصلاحیت فٹبالر محمد ریاض غربت اور حکومتی بے حسی کے باعث سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے پر مجبور ہوگئے۔ ہنگو سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ محمد ریاض 2018 کے ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں لیکن آج وہی قومی ہیرو گزر بسر کے لیے گرم تیل میں جلیبیاں تلنے پر مجبور ہے۔ محمد ریاض کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں ہاتھ میں کفگیر تھامے جلیبیاں بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کبھی میدان میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کرنے والا کھلاڑی آج روزی روٹی کے لیے سڑک کنارے بیٹھا ہے۔ اس ویڈیو نے نہ صرف کھیلوں کے حلقوں بلکہ پوری قوم کے دلوں کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔ قومی ہیرو...
    ----فائل فوٹو سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے۔ جہاں ملٹری کی شمولیت ہو وہاں ملٹری کورٹس شامل ہوں گی: جسٹس حسن اظہر رضویسپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے۔ لاہور بار کے وکیل کے دلائللاہور بار کے وکیل حامد خان ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ گزشتہ سماعت پر پاکستان کی تاریخ پر دلائل دیے، پاکستان میں مارشل لاء اور ملٹری کورٹس کی تاریخ کا بتایا۔
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔ پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر  کردی، جس میں چیف سیکرٹری پنجاب،ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا  ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی جماعت نے 22 مارچ کو شام 8 بجے سے رات 12 بجے تک جلسہ کرنا ہے۔ جلسہ اور ریلی کرنے کی اجازت پاکستان کا آئین بھی دیتا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انتظامیہ جلسے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کررہی۔ عدالت...
    پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے پہلے دس ممالک میں سے ایک ہے جس کو موسمیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے 2030تک 350ارب ڈالر درکار ہیں۔اقوام متحدہ کی کلائمیٹ فنانسنگ اور پالیسی تجاویز رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کے آبی وسائل 75 فیصد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 90 فیصد آبادی براہ راست متاثرہونے کے خدشات کی زد میں ہیں،سمندرکی مسلسل بلند ہوتی سطح سے ملک کی ایک تہائی زمین کو خطرات لاحق ہیں، ہیٹ ویوو،گلاف،زمینی کٹاو، صحت کے مسائل اورفوڈ سکیورتی جیسے مسائل درپیش ہیں،سیلاب،خشک سالی اورگرمی کے باعث ہرسال 14 فیصد جی ڈی پی ضائع ہوجاتاہے،2050 تک یہ نقصانات 20 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ جنوبی پنجاب،جنوبی...
    نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے قیام کو 25 سال مکمل ہو گئے۔ 1997 میں پاکستان قومی مردم شماری کے انعقاد میں شدید مشکلات کا شکار تھا۔ بار بار تاخیر کے باعث درست آبادی کے اعداد و شمار کا حصول ایک بڑا چیلنج بن چکا تھا۔ اس وقت کے وزیرِ اعظم نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کو ذمہ داری سونپی۔ ہیڈکوارٹرز آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ نے اس موقع کو نہ صرف مردم شماری کے انعقاد بلکہ ایک جدید شناختی نظام کی بنیاد رکھنے کے لیے استعمال کیا۔مارچ 1998 میں نیشنل ڈیٹا بیس آرگنائزیشن کے قیام کے ساتھ اس منصوبے کا آغاز ہوا۔ 60 ملین ڈیٹا فارم پرنٹ کرکے ملک کے ہر گھر تک...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مین لائن ون منصوبے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں معاہدہ طے پا چکا ہے ،دوست ملک اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا،موجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو دوبارہ بحال کر دیا ہے جو پاکستان تحریک انصاف کے دور میں الزامات اور رکاوٹوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں چینی کمپنیوں اور اعلی عہدیداروں پر بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے جن میں دعوی کیا گیا کہ چینی حکام بھی مبینہ کرپشن میں ملوث ہیں جس سے سی پیک کے منصوبوں کو نقصان پہنچا۔وزیراعظم شہباز شریف...
    پی ٹی آئی کا 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کےلئے عدالت سے رجوع WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔ پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی، جس میں چیف سیکرٹری پنجاب،ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی جماعت نے 22 مارچ کو شام 8 بجے سے رات 12 بجے تک جلسہ کرنا ہے۔ جلسہ اور ریلی کرنے کی اجازت پاکستان کا آئین بھی دیتا ہے۔ درخواست...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2025ء)پاکستان تحریک انصاف نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کی جانب سے دائر درخواست میںچیف سیکرٹری پنجاب،ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔(جاری ہے) درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے،22 مارچ کو شام 8 بجے سے رات 12بجے تک جلسہ کرنا ہے ،جلسے اور ریلی کرنے کی اجازت پاکستان کا آئین بھی دیتا ہے ،پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،انتظامیہ جلسے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کررہی ،استدعا ہے عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو درخواست پر...
    72 وفاقی اداروں، اور ایپک فورم سے جڑے ہوئے 28اداروں کے تقریبا ًچار لاکھ سے زیادہ متاثرہ،برطرف ملازمین کی تنظیم (ایپک فورم)کے چیئرمین محمد جنید اعوان سے جب بھی ملاقات ہوئی تو انہیں کرپٹ بیوروکریسی اور مختلف حکمرانوں کے ظلم کا نشانہ بننے والے برطرف لا کھوں ملازمین اور ان سے جڑے ہوئے خاندانوں کے حوالے سے فکر مندپایا،سوال یہ ہے کہ آخر وعدوں اور یقین دہانیوں کے باوجود حکمران ان مظلوم ملازمین کے مسائل کو حل کرنا تو درکنار اگر توجہ دینے کے لئے بھی تیار نہیں ہوتے تو کیوں ؟کیا ان چار لاکھ ملازمین اور ان سے جڑے ہوئے لاکھوں خاندانوں کی قسمت میں رونا دھونا اور سڑکوں پہ رلنا ہی رہے گا؟ یہ مظلوم ملازمین کب...
    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی  نے کہا ہے کہ خواتین ججز کی ثابت قدمی سے قانونی نظام مزید مضبوط ہوا ہے۔ عالمی یومِ خواتین ججز کے موقع پر اپنے پیغام میں چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ آج کے اس اہم دن، ہم بطور ادارہ اپنے پختہ عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم قانون کے شعبے میں خواتین کی گراں قدر خدمات، بالخصوص خواتین ججز کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ خواتین جو قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور عوام کو انصاف تک رسائی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ عدلیہ کے شعبے میں خواتین کی بڑھتی ہوئی موجودگی نہ...
    کراچی: چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تقریب تقسیم انعامات میں ٹورنامنٹ کے میزبان پاکستان کو مکمل نظر انداز کرنے پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی سوال اٹھادیا۔ ذرائع کے مطابق تقریب میں میزبان ملک کی نمائندگی روایت رہی ہے لیکن آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے کسی بھی عہدیدار کو مدعو نہیں کیا جس نے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی صحت کی وجوہات کی بنا پر دبئی نہیں جاسکے تاہم پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید فائنل میچ کے موقع پر دبئی اسٹیڈیم میں ہی موجود تھے لیکن اس کے باوجود آئی سی سی نے انہیں تقریب میں شامل...
    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف یوم پاکستان کے سلسلہ میں 22 مارچ کو شام آٹھ بجے سے رات بارہ بجے تک مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتی ہے، داد رسی کمیٹی کے سربراہ کمشنر لاہور کو درخواست دی، تاحال داد رسی نہیں کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔پاکستان تحریک انصاف نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی نے اجازت کیلئے دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ درخواست پی ٹی آئی کے رہنماءاکمل خان کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی پولیس، کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے...
    ’’ہم چند منٹ میں لینڈ کرنے والے ہیں امید ہے آپ کا سفر اچھا گذرا ہو گا، ہماری ایئر لائنز کو منتخب کرنے کا شکریہ، آئندہ بھی ہمیں خدمت کا موقع دیجیے گا‘‘. پائلٹ کا یہ اعلان سن کر میں نے سکون کا سانس لیا کیونکہ آدھے راستے میں جہاز ہلتا جلتا ہی رہا تھا، اسے عرف عام میں ’’ٹربیولنس‘‘ کہتے ہیں، شاید موسم ہی ایسا تھا، گوکہ میں بظاہر آنکھیں بند کیے بیٹھا رہا لیکن اندر ہی اندر ڈر بھی لگ رہا تھا. جہاز کا سفر ہوتا ہی ایسے ہے، میرے برابر کی نشت پر بیٹھا نوجوان پہلے موبائل پر شاید کوئی فلم دیکھ رہا تھا لیکن جیسے ہی جہاز ہلنا شروع ہوا اس نے موبائل رکھ کر...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔ گواسکر نے پاکستان کی ٹیم کو کمزور قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ بھارت کی بی ٹیم سے بھی مقابلہ کرنے کے قابل نہیں۔ سنیل گواسکر نے ایک حالیہ انٹرویو میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم کے لیے بھارت کی بی ٹیم کو شکست دینا بھی آسان نہیں ہوگا۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستان کی بیٹنگ لائن اَپ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بیٹرز میں میچ جیتنے کی صلاحیت نظر نہیں آ رہی، انہوں نے پاکستان میں...
    بارسلونا (ویب ڈیسک) سپین کے شہر بارسلونا میں 10 پاکستانیوں کو دہشت گردی کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر ایک منظم مجرمانہ تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں جو میسجنگ گروپوں کے ذریعے پرتشدد احکامات جاری کرتی تھی، یہ تنظیم مبینہ طور پر ٹی ایل پی سے منسلک بتائی جاتی ہے، اسی ضمن میں ایک شخص کو اٹلی سے بھی گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ آپریشن 3 مارچ کی رات ہوا، سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹوں میں دہشت گردوں کی مبینہ طور پر تعریف بھی کی جاتی تھی، گرفتار افراد کو 6 مارچ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ گرفتار ملزموں پر...
    ڈاکٹر شمشاد اختر---فائل فوٹو  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چیئرمین بورڈ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ خواتین کو ہر شعبے میں شامل کیا جائے تو معاشرہ کی کوالٹی بدل جائے گی، پاکستان میں خواتین کو مردوں سے کم اجرت دی جاتی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں خواتین کے عالمی دن سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈاکٹرشمشاد اختر نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ معاشروں کی تعمیر میں خواتین کا کردار اہم رہا ہے، غزہ گئی ہوں وہاں کی خواتین کے حقوق کا پرچار کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو سائنس اور ٹیکنالوجی میں آنے دیں، فنانشل شعبہ میں مردوں کی اجارہ داری تھی، اب وہاں خواتین کی شمولیت ہو رہی ہے، جینڈر گیپ کم کرنا ہمارا عزم ہے۔...
    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ عدلیہ میں خواتین ججز کی بڑھتی ہوئی تعداد نہ صرف صنفی مساوات بلکہ اس بات کا اشارہ ہے کہ پاکستان ایک ترقی پسند اور لبرل جمہوریت ہے، جو شہریوں کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں مزید نکھارتی ہے۔ خواتین ججز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ امر پاکستان کے عدالتی نظام میں عوامی اعتماد کا ثبوت ہے جو کہ بامعنی شمولیت، شفافیت اور فیصلہ سازی کے عمل میں وسیع تر سوچ کا مظہر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان کا ڈی آئی خان جیل کا دورہ، قیدیوں کے مسائل سنے ’آج کے اس خصوصی دن پر ہم بطور...
    کراچی (نیوز ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد دبئی میں تقریب تقسیم انعامات میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا گیا لیکن اسٹیج پر پی سی بی کا کوئی افسر دکھائی نہیں دیا۔ میزبان ملک کی اسٹیج پر نمائندگی دکھائی نہیں دی ۔ آئی سی سی چیئرمین جے شاہ اور بھارتی بورڈ کے صدر راجر بنی اسٹیج پر موجود تھے۔ پاکستان ٹورنامنٹ کا میزبان تھا۔ Post Views: 1
    کراچی(نیوز ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے ہٹ دھرمی دکھا کر پاکستان آنے سے گریز کرکے دبئی میں مزے کئے جبکہ دیگر ٹیموں کیلئے مشکلات پیدا کیں۔ ایونٹ میں سب سےزیادہ سفر فائنلسٹ ٹیم نیوزی لینڈ نےکیا، جس نے اپنے میچوں کے لیے 7 ہزار 48 کلو میٹر سفر کیا۔ بھارت کا قیام اورتمام میچز دبئی میں ہی ہوئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ نے تمام میچز پاکستان میں کھیلے، انگلینڈ کا سفر 1020 کلومیٹر رہا، میزبان پاکستان ٹیم نے دبئی، کراچی اور راولپنڈی میں میچز کیلئے 3133 کلو میٹر سفرکیا۔ افغانستان نے 1200 کلومیٹر سفر کیا۔ بنگلا دیش نے تقریباً ایک ہزار 53 کلو میٹر، آسٹریلیا نے 2509 کلو میٹر، جنوبی افریقا نے چار میچز کیلئے...
    پاکستان سے تعلق رکھنے والے آکسفورڈ یونیورسٹی کے طالب علم موسیٰ حراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ وہ اس اہم عہدے کے لیے منتخب ہونے والے چوتھے پاکستانی بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو سمیت احمد نواز اور اسرار خان کاکڑ آکسفورڈ یونین کے صدر رہ چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کا اعزاز: بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اسرار کاکڑ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے صدر منتخب آکسفورڈ یونیورسٹی میں معاشیات کے مضمون میں ماسٹرز کرنے والے موسیٰ حراج پاکستان کے سابق وفاقی وزیر محمد رضا حیات حراج کے صاحبزادے ہیں۔ موسیٰ حراج کو یونین کی حالیہ سالوں کی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے اپنی ٹخنے کی چوٹ سے بحالی کے بعد دوبارہ جِم کی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے، جو ان کی بحالی اور صحتیابی کے عمل کا حصہ ہے۔ صائم ایوب کو 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی سے باہر کر دیا گیا تھا جب وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے اپنے دائیں ٹخنے کی ہڈی ٹوٹنے کے باعث زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں مکمل صحتیابی کے لیے 6 ماہ کا آرام تجویز کیا گیا تھا اور اس کے بعد ان کی بحالی کے لیے انہیں برطانیہ بھیجا گیا تھا۔ مزید پڑھیں:کرکٹر صائم ایوب سے تعلقات کی خبروں پر ٹک ٹاکر کشف علی نے خاموشی توڑ...
    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے پالیسی ریٹ کا تعین کیا جائے گا ، جس کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان مانیٹری پالیسی کا اعلامیہ جاری کرے گا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ جائزے میں پالیسی ریٹ ایک فیصد کم کرکے 12 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔
    چین ملائشیا، ترکیہ اور سعودیہ سمیت 8 ممالک سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 67 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا، جن میں سے 14 کو حراست میں لے کر انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بھیک مانگنے، منشیات فروشی، کام سے مفرور، کفیل کے بغیر کام کرنے، زائد المیعاد قیام، پاسپورٹ میں خردبرد کرنے، غیر قانونی داخلے، سمیت مختلف الزامات کے تحت 36 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، جن میں 1 بلیک لسٹ بھی شامل ہے۔ قبرص میں امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر 1 پاکستانی سمیت 3 کو بے دخل کیا۔ ترکیہ میں رہائشی پرمٹ منسوخ کرکے 1، ملائشیا میں امیگریشن نے ممنوعہ قرار...
    بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل سنہ 2013 میں بھی انڈیا ہی اس ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم تھی۔ انڈیا کی جیت پر سوشل میڈیا صارفین جہاں ان کو مبارکباد دے رہے ہیں وہیں پاکستانی ٹیم کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ رحیق عباسی لکھتے ہیں کہ چیمپیئنز ٹرافی کا سابقہ چمپیئن پاکستان تھا۔ اس دفعہ چمپیئن ٹرافی کا میزبان پاکستان تھا لیکن انڈیا نے پاکستان آئے بغیر اس سال چمپیئن ٹرافی کا ٹائٹل پاکستان سے چھین کر حاصل کر لیا۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ ہوتا ہے ملکی وقار کا تحفظ  جو...
    تہران (اوصاف نیوز)ایرانی میڈیا نے اتوار کے روز رپورٹ کیا کہ ایران، روس اور چین کی بحری افواج تعاون کو فروغ دینے کے لیے رواں ہفتے ایران کے ساحل پر فوجی مشقیں کریں گی۔ تینوں ممالک، جو کہ امریکی تسلط کا مقابلہ کرنے کی مشترکہ خواہش رکھتے ہیں، حالیہ برسوں میں خطے میں اسی طرح کی مشقیں کر چکے ہیں۔آذربائیجان، جنوبی افریقہ، عمان، قازقستان، پاکستان، قطر، عراق، متحدہ عرب امارات اور سری لنکا بطور مبصر شرکت کریں گے۔ تسنیم خبر رساں ادارے نے اپنی مدت کی وضاحت کیے بغیر کہا کہ یہ مشقیں “منگل کو چابہار کی بندرگاہ پر شروع ہوں گی”، جو خلیج عمان میں جنوب مشرقی ایران میں واقع ہے۔تسنیم کے مطابق، “چینی اور روسی بحری افواج کے...
    کراچی (نیوز ڈیسک)امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹرعادل نجم کا کہناہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ سے زیادہ ان کی ٹیم سے خوف آتا ہے‘ ٹرمپ سے کئی زیادہ خطرناک اور ناقابل اعتباران کے اردگرد کے لوگ ہیں‘نیٹو الگ راستے پر نہیں جاسکتا کیوں کہ امریکا اس کا بہت بڑا حصہ ہے۔ یورپ اور امریکا کا اتحاد اب پہلے جیسا نہیں رہا‘اس وقت یورپ نے یہ سیکھ لیا ہے کہ امریکا پر اعتبار نہیں کیاجاسکتا‘اگر ٹرمپ کا کوئی یار ہے اور ٹرمپ کسی کا مرید ہے تو وہ نیتن یاہو ہے ‘اس وقت بہتریہ ہے کہ پاکستان ریداڑ پرنہ رہےلیکن پاکستان ریڈارپر ہے کیوں کہ افغانستان ان کے ریڈار پر ہے‘اگر پاکستان کی ضرورت ہوگی تو پاکستان سے کام لیا جائے گا...
     پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار  کے آغاز پر کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 330 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ 1 لاکھ 14 ہزار 729 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے  کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوا ،انٹربینک میں ڈالر 30پیسے مہنگا ہوا تھا۔انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 97 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر17پیسے مہنگا ہوا ، ا و پن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے  ملا جلا رجحان رہا تھا،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 1147 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ1لاکھ14ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔    دوسری جانب  سٹیٹ بینک آج 10 مارچ کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کریگا، مانیٹری پالیسی...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کیوں نہیں گئے، کہاں جانا تھا، کہاں نہیں جانا تھا، یہ اُن جیسے بی پلیئر سے اُوپر کا معاملہ ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں فتح سمیٹنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہاردک پانڈیا نے کہا کہ اُمید ہے پاکستانی فینز نے بھی یہاں انجوائے کیا ہوگا۔ واضح رہے کہ بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ بھارت تیسری مرتبہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بنا ہے، اس سے قبل 2002 میں بھارت سری لنکا...
    وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینیئر امیرمقام نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے ہرجگہ بربادی اور کرپشن کے ریکارڈ بنائے۔  پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینیئر امیرمقام نے بیان میں کہا کہ خیبرپختون خوا کی حکومت کی کارکردگی کا کتابچہ خود پی ٹی آئی نے پھاڑ کر پرزے پرزے کردیا ہے۔پی ٹی آئی کے اپنی بدترین کارکردگی کے اعتراف کے بعد خیبرپختونخوا کو حقیقی عوامی حکومت ملنی چاہیے۔ امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے بدترین کارکردگی کا آئینہ اڈیالہ جیل میں قید اپنے لیڈر کو دکھایا ہے۔ وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا ہر جگہ پی ٹی آئی نے تباہی، بربادی...
    سپین( نیوز ڈیسک)سپین کے شہر بارسلونا میں 10 پاکستانی نژاد شہریوں کو دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزمان ایک منظم مجرمانہ تنظیم کے رکن ہیں جو میسجنگ گروپوں کے ذریعے پرتشدد احکامات جاری کرتی تھی.یہ تنظیم مبینہ طور پر ٹی ایل پی سے منسلک بتائی جاتی ہے اور اس کارروائی میں ایک شخص کو اٹلی سے بھی گرفتار کیا گیا ہے، پولیس نے یہ آپریشن 3 مارچ کی رات انجام دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، گرفتار افراد سوشل میڈیا پر دہشت گردوں کی مبینہ طور پر تعریف کرتے ہوئے ان کے نظریات کو فروغ دے رہے تھے.ان افراد کو 6 مارچ کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان پر دہشت گردی کی...
    اسپین کے شہر بارسلونا میں 10 پاکستانی نژاد افراد کو دہشت گردی کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزمان ایک منظم مجرمانہ تنظیم کے رکن ہیں جو میسجنگ گروپوں کے ذریعے پرتشدد احکامات جاری کرتی تھی۔ یہ تنظیم مبینہ طور پر ٹی ایل پی سے منسلک بتائی جاتی ہے، اور اس کارروائی میں ایک شخص کو اٹلی سے بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے یہ آپریشن 3 مارچ کی رات انجام دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، گرفتار افراد سوشل میڈیا پر دہشت گردوں کی مبینہ طور پر تعریف کرتے ہوئے ان کے نظریات کو فروغ دے رہے تھے۔ ان افراد کو 6 مارچ کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان...
      20لاکھ لوگوں کے پاکستان چھوڑ جانے سے 27ارب ڈالر کیش ملک سے چلا گیا مسلط شدہ حکومت آئی ایم ایف سے ڈیڑھ ارب ڈالر مانگ رہی ہے ، حکومت ناکام پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قانون کی حکمرانی کیلئے اپنی تحریک تیز کرنے کا اعلان کر دیا۔ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے سب پارٹیوں سے مل کر پلان بن رہا ہے ، اختر مینگل اور سراج ترین پر جھوٹی ایف آئی آرز کی مذمت کرتے ہیں، لوگوں کے دلوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑی...
    دہشت گردی کی مالی معاونت، شدت پسندوں کی بھرتی اور انتہا پسندی کی حمایت کے الزامات تمام افرادکا اب تک کسی بین الاقوامی شدت پسند تنظیم سے کوئی براہ راست تعلق ثابت نہیں ہوا اسپین میں پولیس نے ایک بڑے آپریشن کے دوران 10 پاکستانی شہریوں کو دہشت گردی کے الزامات میں گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق یہ گروہ شدت پسندی کو ہوا دینے اور تشدد پر اکسانے میں ملوث تھا۔اسپینش حکام کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، یہ گرفتاریاں موسوس ڈی اسکوادرا (کاتالونیا پولیس)، اسپینش نیشنل پولیس اور اطالوی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں ہوئیں۔حکام کے مطابق یہ گروہ ایک انتہا پسند تنظیم سے منسلک تھا جو خفیہ میسجنگ ایپس کے ذریعے...
    نارنگ منڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ کا کہنا تھا کہ افغانستان کا اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہا ہے، امریکا اسے خریدے یا ختم کرے پاکستان کا امن بحال ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمارے ساتھ تھی اور رہے گی، حکومت 5 سال پورے کرے گی۔ نارنگ منڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ افغانستان کا اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہا ہے، امریکا اسے خریدے یا ختم کرے پاکستان کا امن بحال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا نظام ہے جنہوں نے دہشت گرد چھوڑے آج سزا بھگت رہے...
    وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ بلاک ہونا انتہائی نازک مسئلہ ہے، معاملے کی فوری انکوائری کی جائے، سمندر پار پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں، انہیں ناجائز تنگ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چودھری سالک حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک ہونے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔پاکستان بزنس فورم فرانس نے اوور سیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کے سامنے اٹھایا تھا جس کا وفاقی وزیر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔ چودھری سالک حسین نے کہا کہ یہ انتہائی نازک...
    ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے سب پارٹیوں سے مل کر پلان بن رہا ہے، اختر مینگل اور سراج ترین پر جھوٹی ایف آئی آرز کی مذمت کرتے ہیں، لوگوں کے دلوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اسلام تائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے راہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قانون کی حکمرانی کیلئے اپنی تحریک تیز کرنے کا اعلان کر دیا۔ ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے سب پارٹیوں سے مل کر پلان بن رہا ہے،...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فارن سیکرٹری کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ چکلالہ میٹنگ میں جنرل مشرف اور نواز شریف سرنڈر کرنے پر راضی تھے، چکلالہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہم نے فوج واپس بلانی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق فارن سیکرٹری شمشاد احمد نے کہا ہے کہ امریکا کی پاکستان میں مداخلت بہت گہری اور پرانی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شمشاد احمد کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد جنرل مشرف امریکا کی آنکھ کا تارا بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے، جنرل جہانگیر کرامت سمیت ان کی...
    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کسی قسم کی پریشانی کی بات نہیں ہے کہ ان پر سفری پابندی عائد کی جائے گی یا پھر پاکستانی شہریوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی، ایسا کچھ نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ حکومت امریکی ایجنسیوں کی مدد سے کالعدم تنظیموں کی فہرست کو اپ ڈیٹ کرے گی اور ان تنظیموں سے منسلک افراد پر امریکا کی جانب سے سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کسی قسم کی پریشانی کی بات نہیں...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تقریب تقسیم انعامات میں میزبان پاکستان کو نظر انداز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید کو اسٹیڈیم میں موجود ہونے کے باوجود تقریب تقسیم انعامات میں مدعو نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی حکام ہی تقسیمِ انعامات تقریب کے مہمانوں کا انتخاب کرتے ہیں، ماضی میں آئی سی سی انعامات تقریب میں ہمیشہ میزبان ملک کے نمائندے موجود رہے۔ بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار ٹرافی اپنے نام کرلی۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان...
    جماعت اسلامی کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان نے جو کچھ اسرائیل کے لئے کہا وہ سب کے سامنے ہے فلسطین سے یکجہتی کا اظہار ہے کوئی بھی انبیا کی سرزمین پر اپنا قبضہ نہیں کرسکتا اور نا ہی کشمیر پر کوئی اپنا فیصلہ مسلط کرسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کوئی حکمران اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتا، اسرائیل امریکا کا ناجائز بچہ ہے اسے کوئی تسلیم نہیں کرسکتا، پاکستان کا بچہ بچہ فلسطین کے ساتھ ہے۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت منعقدہ فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت کانفرنس سے خطاب میں جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ فلسطین...
    ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے پاکستانی لڑکیوں کو شادی کے نام پر چین اسمگل کرنے والے گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان غیر ملکی پرواز کے ذریعے چین جا رہے تھے، گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالرحمٰن اور نعمان کے نام سے ہوئی، شادی کے نام پر اسمگل کی جانے والی متاثرہ لڑکی بھی زیر حراست ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے متاثرہ لڑکی کو شادی کے نام پر چین اسمگل کرنے کی کوشش کی، پاکستانی لڑکیوں کی چینیوں سے شادی کروانے میں ملوث گینگ میں متعدد خواتین بھی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملزمان ضرورت مند لڑکیوں کو چینی شہریوں سے شادی پر آمادہ کرتے تھے،...
    لیجنڈ پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کرکٹر بورڈ پر بڑا سوال اٹھا دیا۔ یہ بھی پڑھیں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا بھارت نے نیوزی لینڈ کو فائنل میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ شعیب اختر نے سوال اٹھایا ہے کہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا میزبان تھا لیکن آج مجھے اس بات پر حیرانی ہوئی کہ پی سی بی کا کوئی بھی نمائندہ دبئی میں موجود نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ یہ سب میرے سمجھ سے باہر ہے لیکن آج پاکستان کرکٹ بورڈ کے کسی نمائندے کو یہاں...
      اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے ایک بڑی کارروائی کے دوران پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چین اسمگل کرنے والے گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت شوگئی (یوسف)، عبد الرحمٰن اور محمد نعمان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کو بھی حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔ ملزمان متاثرہ لڑکی کو شادی اور ملازمت کا جھانسہ دے کر چین اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور وہ فلائٹ نمبر CZ6034 کے ذریعے چین جا رہے تھے۔ پی ٹی آئی پشاورکی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کارکردگی کیخلاف  چارج شیٹ کی اہم تفصیلات سامنے آ گئیں ...
    اس حوالے سے خیبر پختونخوا کے عوام کا کہنا تھا کہ افغان باشندے دہائیوں سے پاکستان میں مقیم ہیں جہاں حکومت اور عوام ان کا بھرپور خیال رکھتے ہیں، افغان باشندوں کو ہر صوبے میں پناہ دی گئی اور ان کا بھرپور خیال رکھا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ افغان مہاجرین کئی دہائیوں سے پاکستان میں مقیم ہیں اور حکومت نے ان کا بھرپور خیال رکھا مگر حالیہ دہشتگردی میں افغان مہاجرین ملوث پائے جا رہے ہیں۔ حالیہ دہشتگردی کے پیش نظر حکومت پاکستان نے غیر قانونی غیر ملکیوں اور افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا فیصلہ کیا، افغان باشندوں کو 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا کی عوام نے اس حوالے سے اطمینان...
    اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے ایک بڑی کارروائی کے دوران پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چین اسمگل کرنے والے گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت شوگئی (یوسف)، عبد الرحمٰن اور محمد نعمان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کو بھی حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان متاثرہ لڑکی کو شادی اور ملازمت کا جھانسہ دے کر چین اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور وہ فلائٹ نمبر CZ6034 کے ذریعے چین جا رہے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ گروہ پاکستانی لڑکیوں کو چینی شہریوں سے شادی کروا کر...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سرزمین پاکستان کی مٹی پر ہم سب کا بلاتفریق حق ہے۔چیف منسٹر مائنارٹی کارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ آئین پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے، برداشت ہمارے مذہب کا اہم جزو ہے۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں بڑی تعداد میں اقلیتی برادری بستی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے اقلیتی برادری کےلیے اقدامات لائقِ تحسین ہیں۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سرزمین پاکستان کی مٹی پر ہم سب کا بلاتفریق حق ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ میں بہت بڑا کردار ہے۔
    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تزین و آرائش کے پہلے مرحلے کے بعد بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی حالت توقعات کے مطابق زیادہ بہتر نہیں ہوئی اور اب اسٹیڈیم کا آہنی جنگلہ جلد ختم کردیا جائے گا۔ کلفٹن میں باغ ابن قاسم کے ایم سی اسپورٹس ارینا کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کی شکست پر بہت افسوس ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے کے بعد پاکستان میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹ میں قومی کرکٹ ٹیم سے بہترنتائج کی توقع تھی لیکن اس نے بہت مایوس کیا۔ میئر کراچی نے کہا کہ کرکٹ کے...
    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ حکومت امریکی ایجنسیوں کی مدد سے کالعدم تنظیموں کی فہرست کو اپ ڈیٹ کرے گی اور ان تنظیموں سے منسلک افراد پر امریکا کی جانب سے سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کسی قسم کی پریشانی کی بات نہیں ہے کہ ان پر سفری پابندی عائد کی جائے گی یا پھر پاکستانی شہریوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی، ایسا کچھ نہیں ہوگا۔ ان کاکہناہے کہ البتہ جن تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے یا انہیں شیڈول فور میں رکھا گیا ہے، اس حوالے سے لسٹ...
    ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک سے بے دخل کردیا  ۔ ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے کہا کہ ایران مزید افغان مہاجرین کو پناہ دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا جس کے باعث سرحدوں کی نگرانی کو مزید سخت کیا جا رہا ہے تاکہ غیر قانونی آمدورفت کو روکا جا سکے۔ ادھر افغانستان کی طالبان حکومت نے ایران اور پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مہاجرین کی واپسی کے عمل کو زبردستی کے بجائے منظم اور مربوط طریقے سے انجام دیا جائے۔ طالبان نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ افغان شہریوں کے ساتھ منصفانہ سلوک کریں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق ایران میں تقریباً 40 لاکھ افغان باشندے مقیم ہیں جن میں سے...
    وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مین لائن ون (ایم ایل ون) منصوبے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں معاہدہ طے پا چکا ہے جبکہ یو اے ای اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو دوبارہ بحال کر دیا ہے جو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں الزامات اور رکاوٹوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں چینی کمپنیوں اور اعلیٰ عہدیداروں پر بدعنوانی کے الزامات...
    سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان کو گئے ہوئے تین سال ہوگئے ہیں، اب بھی یہ حکومت کہہ رہی ہے کہ دہشت گردی کے ذمہ دار وہی ہیں، آپ کہہ رہے کہ سارا کچھ عمران خان نے کیا ہے، اس کا مطلب آپ فیل ہوگئے ہیں، آج آپ کو جو کچھ بھی کرنا ہے، بطور حکومت اب آپ کو کرنا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردی کے حوالے سے پارلیمنٹ میں کون سے بحث ہوئی ہے؟ کم ازکم اپنے ممبران کو تو بتا دیں کہ ہو کیا رہا ہے، ہم کس سے لڑ رہے ہیں، کیا اہداف ہیں؟ کتنے اہداف ہم...
    ایران کی جانب سے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک سے بے دخل کردیا گیا۔ ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس مزید افغان مہاجرین کو پناہ دینے کی صلاحیت نہیں، اس لیے ہم غییرقانونی آمدورفت کو روکنے کے لیے سرحدوں کی نگرانی کو سخت کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں افغان مہاجرین کی پاکستان سے واپسی، دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا دوسری جانب افغان کی طالبان حکومت نے ایران اور پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان مہاجرین کو زبردستی واپس بھیجنے کے بجائے منظم طریقے سے یہ عمل مکمل کیا جائے۔ طالبان نے اپنے شہریوں کے ساتھ منصفانہ سلوک کرنے پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق ایران میں قریباً...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا، صدر مملکت آصف علی زرداری مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ڈان نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 3 بجے ہوگا، اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔سپیکر ایاز صادق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔صدر مملکت کے خطاب کےساتھ ہی دوسرے پارلیمانی سال کا بھی آغاز ہوجائے گا، صدر پاکستان نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پرطلب کیا تھا۔ ٹرمپ کے فیصلوں نے دنیا میں افرا تفری مچا دی نئی...
    اسلام آباد (زبیر کسوری) پاکستان میں مقیم لاکھوں غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کے حکومتی فیصلے کے بعد، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ذمہ دار ذرائع نے ایک دھماکہ خیز انکشاف کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستانی سفارت خانہ افغانستان سے ہر سال تین لاکھ سے زائد میڈیکل ٹورسٹ اور دیگر زمروں کے ویزے جاری کر رہا ہے، جو مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور غیر قانونی سرگرمیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ افغان شہری جعلی میڈیکل دستاویزات کے ساتھ نادرا کے پورٹل پر ویزہ درخواست جمع کرواتے ہیں۔ سفارت خانے کے اہلکار قانونی اداروں سے 30 دن سے زائد انتظار کے بعد ویزے جاری کرتے ہیں، لیکن فوری ویزہ حاصل...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کابل ایئر پورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ داعش کمانڈر شریف اللہ کو 70 ممالک کی پولیس اور انٹیلی جنس ڈھونڈ رہی تھی۔ روز نامہ امت کی رپورٹ کے مطابق اسامہ بن لادن کے بعد یہ سب سے بڑی ”مین ہنٹ“ (Man Hunt ) تھی۔ یہ کہنا ہے معروف عسکری تجزیہ نگار بریگیڈیئر (ر) آصف ہارون کا۔” امت“ سے بات کرتے ہوئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کابل ایئر پورٹ پر سوا تین برس پہلے کئے جانے والے حملے کے بعد سے تاریخ کی دوسری بڑی ”مین ہنٹ“ شروع کی گئی، جس کا مقصد شریف اللہ عرف جعفر کو پکڑنا تھا۔ ”مین ہنٹ“ کا مطلب کسی خطرناک مفرور کی بڑے پیمانے پر تلاش ہے جس میں...
    ہری پور(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے قانون کی حکمرانی کے لیے حکومت کے خلاف تحریک تیز کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کے تحت میڈیا پر تلوار لٹکا دی گئی، کرپشن بڑھ گئی، 2 سال سے کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوئی، تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم سے مل کر احتجاج کریں گے۔ ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے سب پارٹیوں سے مل کر پلان بن رہا ہے، اخترمینگل اور سراج ترین پر جھوٹی ایف آئی آرز کی مذمت کرتے ہیں، لوگوں کے دلوں میں غم و غصہ پایا جاتا...
    نارنگ منڈی: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمارے ساتھ تھی اور رہے گی، حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ افغانستان کا اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہا ہے، امریکا اسے خریدے یا ختم کرے پاکستان کا امن بحال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا نظام ہے جنہوں نے دہشت گرد چھوڑے آج سزا بھگت رہے ہیں، فتنہ الخوارج ختم کریں گے، سزائیں بھی دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صنعت کی بحالی کیلئے شرح سود 22 فیصد سے 12 فیصد پر لیکر آئے، کل (سوموار) کو گورنر سٹیٹ بینک کی میٹنگ ہے، شرح سود دس...
    حسنین ساجد : گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ملاقات ہو ئی گورنرہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ملک کی خاطر ایک پیج پر بیٹھنا ہو گا،سردار تنویر الیاس ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں جن کا ملکی سیاست میں اہم کردار ہے۔بلاول بھٹو وزیراعظم بنے تو آزاد کشمیر سمیت پورے پاکستان میں یکساں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کریں گے،سیاسی جماعتوں کو آپس میں سیاسی اختلاف تو ٹھیک ہے مگر ذاتی نہیں ہونا چاہئے۔پیپلزپارٹی نے پاکستان اور جمہوریت کی خاطر اپنے ووٹوں کی قربانیاں دیں،ایک سیاسی جماعت کا سیاسی مقاصد...
    بارسلونا (ڈیلی پاکستان آن لائن )بارسلونا میں 10 پاکستانی دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کئے گئے جو اپنے مخالفین کے قتل اور سر قلم کرنے کی ترغیب دے رہے تھے۔روز نامہ امت کے مطابق تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ ملزمان ایک منظم مجرمانہ تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں جو میسجنگ گروپوں کے ذریعے پرتشدد احکامات جاری کرتی تھی۔بارسلونا میں ایک تنظیم کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی، موسوس دی سکوادرا (کاتالونیا کی پولیس) ہسپانوی نیشنل پولیس اور اطالوی پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 10 افراد کو بارسلونا میں اور ایک شخص کو اٹلی کے شہر پیاچینزا میں گرفتار کیا گیا ہے۔ہسپانوی پولیس فورسز کے جاری کردہ بیان کے مطابق، یہ آپریشن 3 مارچ کی رات کو انجام دیا...
    حکومت پاکستان نے سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے بدترین توہین مذہب، توہین رسالت و صحابہ و اہل بیت کو روکنے کے حوالے سے 15 مارچ اسلامی فوبیا کے دن کو یوم تحفظ ناموس رسالت کے طور پر منانے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں گستاخانہ ویڈیو بنانے کے مرتکب شخص کو پولیس اہلکار نے حوالات میں گولی مار کر ہلاک کر دیا وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان نے 15 مارچ 2025 یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا مراسلہ جاری کردیا۔ عوام میں توہین مذہب کے متنازع مواد کو روکنے کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کی سفارشات صوبائی سیکریٹری مذہبی امور، اوقاف پنجاب، سندھ، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، بلوچستان، مظفر آباد آزاد کشمیر...
    راؤ دلشاد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا جس میں ہواوے ٹیکنالوجیز کیساتھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی سی ٹی ٹریننگ کی فراہمی کاجائزہ لیا گیااجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ،وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، معاون خصوصی ہارون اختر ،چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور متعلقہ اعلیٰ افسران نے شرکت کیوزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے وفد کے ارکان کی شرکت کی ، چین میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے ساتھ طے کئے گئے معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا،ہواوے ٹیکنالوجیز کے نمائندوں کاپاکستان میں جدید تربیتی پروگرام کیلئے عزم کا اظہار کیا، وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 3...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہواوے ٹیکنالوجیز کے ساتھ پاکستان کے 3 لاکھ نوجوانوں کو آئی سی ٹی ٹریننگ کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافے کی اصل وجہ کیا ہے؟ اجلاس میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے وفد کے ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے اور آئی ٹی کے شعبے میں عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں گزشتہ برس چین میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے ساتھ طے کیے گئے معاہدوں پر عمل...
     اسپین میں پولیس نے ایک بڑے آپریشن کے دوران 10 پاکستانی شہریوں کو دہشت گردی کے الزامات میں گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق یہ گروہ شدت پسندی کو ہوا دینے اور تشدد پر اکسانے میں ملوث تھا۔اسپینش حکام کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، یہ گرفتاریاں موسوس ڈی اسکوادرا (کاتالونیا پولیس)، اسپینش نیشنل پولیس اور اطالوی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں ہوئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ گروہ ایک انتہا پسند تنظیم سے منسلک تھا جو خفیہ میسجنگ ایپس کے ذریعے شدت پسندی کو فروغ دے رہا تھا۔ اس نیٹ ورک کے بعض ارکان نے یورپ میں ممکنہ حملوں کے لیے اہداف کی نشاندہی بھی شروع کر دی تھی۔تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا...
    پاکستان کے چاروں صوبوں کی ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان کے چاروں صوبوں کی سیوریج لائنوں میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو ٹائپ ون پایا گیا ہے۔ قومی صحت کے ادارے کے مطابق ریجنل ریفرنس لیب کی 14اضلاع کے سیمپلز میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے، ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو ٹائپ ون پایا گیا ہے، پولیو ٹیسٹ کیلئے ماحولیاتی نمونے 10 تا 18 فروری لئے گئے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ سندھ کے 2، بلوچستان 7اضلاع کے سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے ہیں، خیبرپختونخوا کے 3، پنجاب کے 2 اضلاع کی سیوریج پولیو پازیٹو...
    بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے 3سال مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے 3 سال مکمل ہوگئے۔بھارت خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنے کیلئے اپنی فوج اور ہتھیاروں بالخصوص میزائل ٹیکنالوجی کو وسعت دینے میں مصروف ہے مگر افسوسناک بات یہ ہے کہ ہتھیاروں کے حوالے سے اس کاکمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی نظام انتہائی مشکوک ہے۔9 مارچ 2022 کو بھارت کا براہموس میزائل پاکستان کے علاقے میاں چنوں میں آ گرا تھا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بڑے بڑے ہتھیار رکھنے والے بھارت کے پاس ان ہتھیاروں کو سنبھالنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ براہموس میزائل کا پاکستان کے علاقے میں گرنا...
    برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9 مارچ 2025ء)سفارت خانہ پاکستان برلن نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے تعاون سےپاکستانی ثقافت اور سیاحت کی عکاسی کرنے والی ایک تقریب کا انعقادکیا، ITB 2025 کے موقع پر پاکستان کی جانب سے یہ پہلی ضمنی تقریب تھی جس میں ITB کے زائرین شرکاء کو پاکستانی سیاحت اور ثقافت سے متعارف کرایا گیا۔ سفیر ثقلین سیدہ نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا متنوع ورثہ اور ثقافت اسے دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے ایک منفرد مقام بناتے ہیں کیونکہ ہماری سیاحت صرف روایتی سیر و تفریح تک محدود نہیں بلکہ مذہبی سیاحت، مہم جوئی کے کھیل، آثار قدیمہ، اور منفرد فنون کے شہہ...
    سمندرپار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی شکایت پر وفاقی وزیر چوہدری سالک کا وزرات داخلہ کو خط۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: میگا سینٹر ناظم آباد پاسپورٹ آفس کا افتتاح، 24 گھنٹے کام کرے گا پاکستان بزنس فورم فرانس کی جانب سے سمندرپار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی شکایت کے بعد وفاقی وزیر چوہدری سالک نے وزرات داخلہ کو خط لکھ معاملے کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری سالک کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، سمندر پار پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں، انہیں ناجائز تنگ نہ کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں:گرین پاسپورٹ کا رنگ پیلا کیوں...
    پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9 مارچ 2025ء) سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے فرانس میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے صدر ایمانوئل میکرون کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ جمعہ کو فرانسیسی صدراتی محل ایلیسی پیلس میں منعقدہ پر وقار تقریب میں سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کو صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔(جاری ہے) سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور فرانس کے درمیان مضبوط تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے سفیر نے فرانس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مستحکم کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے...
    پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) مشن کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات میں نئے مالی سال کے بجٹ پر بات چیت ہو گی، جبکہ معاشی اہداف پر بھی مشاورتی جائزہ شامل ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ پالیسی سطح کے مذاکرات آئندہ ہفتے ہی مکمل ہو جائیں گے، جبکہ آئی ایم ایف مشن مذاکرات کے بارے میں  ابتدائی بیان بھی جائزے کے اختتام پر جاری کرے گا۔اقتصادی جائزہ مشن کی حتمی رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ کو پیش کرے گا. جس کے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ ایک ارب ڈالر کی حتمی منظوری کا فیصلہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مذاکرات کے تکنیکی مرحلے میں پاکستان...
    نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق بارڈر فورس نے گن کے پارٹس گزشتہ برس 7 جولائی کو ایسکس کی لندن گیٹ وے پورٹ پر آئی کار سے برآمد کئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سے گن بنانے والے پارٹس برطانیہ اسمگل کرنے کے جرم میں یاسر خان کو آٹھ برس کی سزا سنا دی گئی۔ 40 سالہ یاسر خان گن کو پارٹس اسمگل کرنے کے اعتراف کے بعد سزا برمنگھم کراؤں کورٹ میں سنائی گئی۔ گن بنانے والے 72 پارٹس جن میں ٹاپ سلائیڈز اور پسٹلز کیلئے بیرل شامل تھے، 70 کی دہائی کی ڈاٹسن کار کے مختلف حصوں میں چھپائے گئے تھے۔ نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق بارڈر فورس نے گن کے پارٹس گزشتہ برس 7 جولائی کو ایسکس کی لندن گیٹ...
      اسلام آباد: معروف گلوکار اور ڈی جے عادل خان نے چینی اینیمیٹڈ فلم نی جا2 کی کامیابی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک گانا ریلیز کیا ہے۔ اس فلم نے اپنی شاندار اینیمیشن اور دلکش کہانی کے لیے عالمی سطح پر تعریفیں حاصل کی ہیں۔ عادل نے فلم کے حوالے سے چینی فلم سازی کی ٹیم کے شاندار کام کی تعریف کی۔ اپنے گانے میں عادل نے اس بات پر زور دیا کہ نی جا2 نے منفرد کہانی، جدید اینیمیشن تکنیکوں اور جدید بصری اثرات کے ساتھ دنیا بھر کے ناظرین کو حیران کن طور پر متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی کامیابی نہ صرف چین کی عالمی فلم انڈسٹری میں بڑھتے ہوئی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کی کوئی فکر نہیں پی ٹی آئی اور ان کے بانی غیر اہم ہوتے جا رہے ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عطا تارڑ نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کے لئے فری فارآل نہیں ہے، پی ٹی آئی میں اندرونی لڑائی پڑ چکی ہے، پی ٹی آئی پرامن رہ نہیں سکتی۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نہیں لگتا کہ مولانا پی ٹی آئی کی تحریک کا حصہ بنیں گے، مولانا کا فطری اتحاد ہمارے ساتھ ہے، پیپلزپارٹی کاہمارے ساتھ اتحادہے،ان کے پاس آئینی عہدے ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ مولانا کبھی ایسا کام نہیں...
    ذرائع کے مطابق ان کی پوسٹوں میں ان افراد کی تعریف بھی کی جاتی تھی، جنہوں نے یورپ اور پاکستان میں گستاخی کے الزامات کے تحت حملے کیے تھے۔ تحقیقات سے یہ بھی پتا چلا کہ ایک میسجنگ گروپ، جس کی قیادت گرفتار شدہ خواتین میں سے ایک کر رہی تھی، صرف خواتین پر مشتمل تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بارسلونا میں 10 پاکستانی دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کئے گئے ہیں جو اپنے مخالفین کے قتل اور سر قلم کرنے کی ترغیب دے رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان ایک منظم مجرمانہ تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں جو میسجنگ گروپوں کے ذریعے پرتشدد احکامات جاری کرتی تھی۔ اسپین کے شہر بارسلونا میں ایک تنظیم کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی، موسوس دی...
    امریکا سمیت 14 ملکوں سے مزید 117پاکستانی بے دخل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )امریکا، سنگاپور، ملائشیا سمیت 14 ملکوں سے مزید 117 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران امریکا، سنگاپور، قطر اور ملائشیا سمیت 14 مختلف ممالک سے مزید 117 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا ۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ، امیگریشن مسائل، منشیات، بھیک مانگنے، کفیل کے بغیر کام، پاسپورٹ گمشدگی، کام سے مفرور، معاہدے کی خلاف ورزی، آئی بی ایم ایس میں نام سمیت مختلف الزامات پر 54 کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکا سے ایمرجنسی دستاویزات پر ایک، بنگلہ دیش بلیک...
    پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور ملک میں بے روزگاری بڑھ چکی ہے، حکومت کو فوری طور پر آزاد اور منصفانہ الیکشن کرانا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ اسی ہفتے ہم اپنے تمام الائنس کی میٹنگ بلا رہے ہیں جس میں جامع قومی ایجنڈا بنایا جائے گا، قومی ایجنڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی عوام کے پاس جائیں گے اور عوام کو اکٹھا کریں گے۔سابق سپیکر نے کہا کہ تمام ورکرز کے خلاف ایف...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 مارچ ۔2025 ) متعدد معاشی فوائد کے پیش نظرشہتوت کی کاشت کو پاکستان بھر میں پھیلایا جانا چاہیے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے نیشنل میڈیسنل، ارومیٹک اور ہربس پروگرام کی پروگرام لیڈر ڈاکٹر رفعت طاہرہ نے کہاکہ ماحولیاتی تحفظ، موسمی اثرات کو کم کرنے اور مویشیوں کے لیے چارہ حاصل کرنے کے لیے شہتوت کی وسیع پیمانے پر شجرکاری معمولی زمینوں پر کی جا سکتی ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک کے ساتھ شہتوت کی غذائیت پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ تیسری نسل کے پھل اور سپر فوڈ کے طور پر درج ہے شہتوت کے تمام حصے بشمول اس کے بیج کا تیل کئی پہلوں سے مفید ہے شہتوت کا پھل بڑھاپے...
    لاہور: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام نے پاکستان اور بھارت میں ہاکی روابط بحالی کو ضروری قرار دے دیا۔ پاکستان اور جرمنی کی جونیئر ٹیموں کے درمیان فرینڈ شپ سیریز کے دوسرے میچ پر بطور مہمان خصوصی طیب اکرام کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کی ہاکی کو اوپر لانا ایشیا اور ورلڈ ہاکی کی بھی ضرورت ہے۔ بھارت نے ورلڈ ہاکی میں اہم مقام حاصل کر رکھا ہے، اس کے ساتھ پاکستان ہاکی کو بھی کھویا ہوا مقام دوبارہ پانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی انڈیا اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں، ہاکی انڈیا پاکستان میں ہاکی کی ترقی کے لیے کوششوں کو بہت زیادہ پروموٹ بھی کرتی ہے۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مارچ 2025ء) اسلام آباد میں قائم کیے جانے والے ’’پاکستانی زبانوں کے ادبی عجائب گھر‘‘ کو 74 زبانوں کے تحفظ اور ان کے ثقافتی ورثے کے فروغ کے لیے وقف کیا گیا ہے۔ پاکستان کا لسانی تنوع اس کی ثقافتی شناخت کی بنیاد ہے مگر عالمگیریت اور آبادیاتی تبدیلیوں کے باعث یہاں کئی زبانیں معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ پاکستان کا پہلا لسانی میوزیم یہ ادبی عجائب گھر پاکستان میں زبانوں کے تحفظ اور فروغ کی پہلی کاوش ہے، جہاں 74 زبانوں کی بنیادی معلومات، رسم الخط اور قدیم مخطوطات محفوظ کیے گئے ہیں۔ منتظمین کے مطابق مستقبل میں سمعی و بصری مواد اور انٹرایکٹیو سہولیات شامل کی جائیں گی تاکہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 مارچ ۔2025 )چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا دو ارب ڈالر قرض کی ادائیگی کی مدت میں توسیع کر دی ہے بین الاقوامی نشریاتی ادارے نے وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کے حوالے سے اس کی تصدیق کی ہے گذشتہ سال ستمبر میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے سات ارب ڈالرز کا قرض منظور کیا تھا اس کے بعد سے پاکستان زرِ مبادلہ کے ذخائر مضبوط کرنے کی کوششیں کر رہا ہے.(جاری ہے) فی الحال آئی ایم ایف قرض کی پہلی قسط کا جائزہ لے رہا ہے منظور ہو جانے کی صورت میں نئے قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 مارچ ۔2025 )امریکی حکومت نے پاکستان کے سفر کے حوالے سے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے امریکی دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پرجاری ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو دہشت گردی اور مسلح تنازعے کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر جنوبی ایشیائی ملک کے سفر پر نظرثانی کرنے کا مشورہ دیا گیا. امریکی شہریوں کے لیے تیسری سطح کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پرتشدد انتہا پسند گروہ پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی جاری رکھے ہوئے ہیں دہشت گردی کی وجہ سے صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کا سفر نہ کریں جس میں سابقہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے بھی شامل ہیں.(جاری ہے) ایڈوائزری میں میں مزید کہا گیا کہ...
     وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک ہونے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔پاکستان بزنس فورم فرانس نے اوور سیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے سامنے اٹھایا تھا جس کا وفاقی وزیر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ  یہ انتہائی نازک مسئلہ ہے، معاملے کی فوری انکوائری کی جائے، سمندر پار  پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں، انہیں ناجائز تنگ نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، ائیرپورٹس پر سمندرپارپاکستانیوں کے لیے فیسیلٹیشن ڈیسک بنائیں گے۔
    اربعین فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان کے مطابق 800 سے زائد زائرین گزشتہ پندرہ دنوں سے تفتان بارڈر پر پاکستان ہاؤس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی مختلف شاہراہوں کی بندش کے باعث سینکڑوں زائرین پاکستان ہاؤس تفتان بارڈر میں پھنس گئے۔ اربعین فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان کے مطابق 800 سے زائد زائرین گزشتہ پندرہ دنوں سے تفتان بارڈر پر پاکستان ہاؤس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ نوشکی میں پاک ایران شاہراہ این اے 40 کئی دنوں سے لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے احتجاج کے باعث بند ہے، جبکہ حکومت مذاکرات میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اکثر زائرین کے پاس موجود رقم بھی ختم ہو چکی ہے۔ اربعین فاؤنڈیشن انہیں ادویات و دیگر...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا، سنگاپور، ملائشیا سمیت 14 ملکوں سے مزید 117 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران امریکا، سنگاپور، قطر اور ملائشیا سمیت 14 مختلف ممالک سے مزید 117 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ، امیگریشن مسائل، منشیات، بھیک مانگنے، کفیل کے بغیر کام، پاسپورٹ گمشدگی، کام سے مفرور، معاہدے کی خلاف ورزی، آئی بی ایم ایس میں نام سمیت مختلف الزامات پر 54 کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکا سے ایمرجنسی دستاویزات پر ایک، بنگلہ دیش بلیک لسٹ ایک، سنگاپور امیگریشن سے ایک، بحرین سے ویزا منسوخ کرکے ایک، تھائی لینڈ امیگریشن...
    انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام نے پاکستان اوربھارت میں ہاکی روابط بحالی کو ضروری قرار دے دیا۔پاکستان اور جرمنی کی جونیئر ٹیموں کے درمیان فرینڈ شپ سیریز کے دوسرے میچ پر بطور مہمان خصوصی طیب اکرام کا کہناتھا کہ انڈیا اورپاکستان کی ہاکی کو اوپر لانا ایشیا اورورلڈ ہاکی کی بھی ضرورت ہے، ا نڈ یانے ورلڈ ہاکی میں اہم مقام حاصل کررکھاہے، اس کے ساتھ پاکستان ہاکی کو بھی کھویا ہوا مقام دوبارہ پانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہاکی انڈیااور پاکستان ہاکی فیدریشن کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں، ہاکی انڈیا پاکستان میں ہاکی کی ترقی کے لیے کوششوں کو بہت زیادہ پرموٹ بھی کرتی ہے، ایف آئی ایچ کی سطح پردونوں ملکوں کے درمیان مقابلے ہورہےہیں...
    لیاقت بلوچ— فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکا کسی کا دوست نہیں، خطے میں موجود تمام ممالک کے اپنے مفادات ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیاسی استحکام پاکستان کی ضرورت ہے، قومی قیادت کو مل بیٹھ کر قومی ایکشن پلان پر عمل کرانا چاہیے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے سیاستدانوں کو قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔
    چوہدری سالک حسین —فائل فوٹو وفاقی وزیر چوہدری سالک نے اوور سیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا نوٹس لے لیا۔اس حوالے سے وفاقی چوہدری سالک حسین نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ پاکستان بزنس فورم فرانس نے اس مسئلہ کو وفاقی وزیر کے سامنے اٹھایا تھا۔چوہدری سالک نے کہا ہے کہ یہ انتہائی نازک مسئلہ ہے، معاملے کی فوری انکوائری کی جائے، سمندر پار پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں، انہیں ناجائز تنگ نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی،ایئر پورٹس پر سمندر پار پاکستانیوں کے لیے فیسیلیٹیشن ڈیسک بنائیں گے۔