آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پاکستان مکمل نظر انداز
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تقریب تقسیم انعامات میں میزبان پاکستان کو نظر انداز کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید کو اسٹیڈیم میں موجود ہونے کے باوجود تقریب تقسیم انعامات میں مدعو نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی حکام ہی تقسیمِ انعامات تقریب کے مہمانوں کا انتخاب کرتے ہیں، ماضی میں آئی سی سی انعامات تقریب میں ہمیشہ میزبان ملک کے نمائندے موجود رہے۔
بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار ٹرافی اپنے نام کرلی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے تھے۔
مزید پڑھیں: بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپیئنزٹرافی جیت لی
نیوزی لینڈ کے 251 رنز کے تعاقب میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے اپنے روایتی انداز میں بیٹنگ کی اور تیز کھیلتےہوئے نصف سنچری مکمل کی، پہلی وکٹ کی شراکت میں شبمن گل کے ساتھ انہوں نے 105 کا مجموعہ کھڑا کیا۔
مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف مکمل طور پر ناکام ہوئے اور محض دو گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد ایک رن بنا کر بریسویل کو وکٹ دے گئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کو زوردار جھٹکا
دبئی(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر میٹ ہنری کی انجری کی وجہ سے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل کے دوران میٹ ہنری انجری کا شکار ہوئے تھے، یاد رہے کہ گروپ اسٹیج کے میچ میں بھارت کے خلاف انہوں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کیوی پیسر کی فائنل میں شرکت کے امکانات تاحال غیر یقینی ہیں۔وہ چیمپیئنز ٹرافی کے سب سے کامیاب باؤلر ہیں، انہوں نے 16.70 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں،وہ سیمی فائنل میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔
مزیدپڑھیں:کیا پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 150 روپے فی لٹر کی کمی ہونے والی ہے؟