چیمپیئنز ٹرافی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کو نظر انداز کرنے پر پی سی بی سخت برہم
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
لاہور:
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کو نظر انداز کرنے پر پی سی بی حکام سخت برہم ہیں اور اس معاملے پر آئی سی سی سے وضاحت مانگی جائے گی۔
دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل ختم ہونے پر ٹرافی اور دوسرے ایوارڈز دینے کی تقریب ہوئی جس میں آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ، بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجربینی، سیکرٹری بی سی بی آئی اور نیوزی لیند کرکٹ بورڈ کے راجر ٹوز موجود تھے۔
حیران کن طور پر میزبان پی سی بی کے نمائندے کو آئی سی سی نے مدعو نہیں کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید وہاں موجود تھے لیکن آئی سی سی نے ان کو اس تقریب میں مدعو نہیں کیا۔
مزید پڑھیں؛ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی فائنل میں پاکستان مکمل نظر انداز
پی سی بی حکام اس حوالے سے باقاعدہ طور پر آئی سی سی کو خط لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ ان سے وضاحت مانگی جائے کہ میزبان بورڈ کو نظر انداز کیوں کیا گیا۔
پی سی بی سربراہ محسن نقوی کی فائنل پر عدم دستیابی کے بارے میں آئی سی سی کو آگاہ کر دیا گیا تھا کہ سمیر احمد سید فائنل پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
اختتامی تقریب میں اسٹیج پر کس کو مدعو کرنا ہے، اس کا فیصلہ آئی سی سی حکام نے ہی کرنا ہوتا ہے۔
ماضی میں آئی سی سی ایونٹس پر میزبان ملک کی اسٹیج پر نمائندگی ہمیشہ ہوتی رہی ہے مگر حیران کن طور پر دبئی میں اس روایت کی پاسداری نہیں کی گئی جس پر پی سی بی حکام کے ساتھ کرکٹ فینز بھی آئی سی سی کے اس رویے پر سخت ناراض ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی پی سی بی
پڑھیں:
چیمپیئنز ٹرافی فائنل: دبئی حکام نے عوام سے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنےکی اپیل کیوں کی؟
چیمپیئنز ٹرافی 2025 فائنل کے دوران دبئی میں ٹریفک جام کے پیش نظر انتظامیہ نے عوام سے پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کی اپیل کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کے دوران دبئی کی اہم شاہراہوں پرٹریفک جام کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ٹریفک ادارے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ دبئی اسپورٹس سٹی کے اطراف ٹریفک جام ہونے کا امکان ہے، لہٰذا کرکٹ کے شائقین کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025 فائنل: بھارت اور نیوزی لینڈ کا ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ
ٹرانسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک خلل صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک اور رات 8 بجے سے 11 بجے تک متوقع ہے۔ اس لیے شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم تک پہنچانے کے لیے دبئی میٹرو اور مفت بس سروسز کے ذریعے متبادل سفری سہولتیں دستیاب ہوں گی۔
یاد رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا فائنل میچ آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت ٹریفک جام چیمپیئنز ٹرافی 2025 دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ نیوزی لینڈ