کراچی:

بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ چیف فاروق احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم رواں برس کے وسط میں ہماری مہمان بن سکتی ہے، جولائی میں مختصر ٹور ہو سکتا ہے، اس سے قبل مئی میں ٹائیگرز 3 ون ڈے اور 3 ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کیے لیے پاکستان آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل دیکھنے کے لیے پاکستان آنے والے بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ چیف فاروق احمد سے ملاقات کے مثبت ثمرات سامنے آنے گلے۔

بی سی بی نے کہا ہے کہ ہم رواں برس کے وسط میں پاکستان کی میزبانی کریں گے، تاہم اس کی تفصیلات طے کرنے کے بعد پی سی بی کو آگاہ کریں گے۔

فاروق احمد کا کہنا ہے کہ رواں برس کے وسط میں وائٹ بال ٹور کے لیے پاکستان ٹیم بنگلا دیش آئے گی، بنگلا دیش نے بھی مئی میں آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام کے تحت مئی میں 3 ون ڈے اور 3 ٹوئنٹی میچز کیلیے پاکستان بھی جانا ہے، چیمپیئنز ٹرافی کی سائیڈ لائن پر بنگلا چیف اور محسن نقوی کے درمیان اس ٹور پر بات ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں؛ چیمپئنز ٹرافی کے بعد پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان وائٹ بال کرکٹ سیریز کا امکان

انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے ہمیں بتایا کہ وہ ایف ٹی پی کے باہر بھی ٹور کریں گے اور یہ جولائی میں مختصر ٹور ہو سکتا ہے، جو بیشتر یقینی ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے مستقبل میں پاکستان میں سہ ملکی سیریز میں شمولیت پر بھی بات کی ہے، جب بھی ہمیں موزوں وقت میسر ہوا اسے بھی عملی جامہ پہنایا جا سکے گا۔

فاروق احمد نے مزید کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی سے جلد اخراج کے بعد بنگلا دیش بھی آئندہ ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی تعمیر نو کا سوچ رہا ہے، 2027 میں میگا ایونٹ کی میزبانی افریقا کے 3 ممالک جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا کریں گے، بی سی بی اس حوالے سے اپنی پالیسی دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی سی بی مینز کرکٹ آپریشنز کمیٹی کے سربراہ نجم العابدین فہیم خاصے تجربہ کار ہیں اور وہ ان معاملات کو بخوبی سنبھال سکتے ہیں، ہم ملکی کرکٹ کو آگے لے جانے کیلیے ان سے مشاورت کریں گے، نجم الحسین شنتو کی جگہ نئے کپتان کا چناؤ بھی اہم معاملہ ہے، نئے کپتان کا چناؤ ان پلیئرز میں سے ہی کیا جائے گا جنہوں نے حالیہ دنوں میں ملکی ٹیم کی باگ ڈور سنبھالی ہے۔

فاروق احمد کا کہنا تھاکہ بنگلا بورڈ مشفیق الرحیم کو فیئرویل دینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، انہوں نے گزشتہ ہفتے ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، وہ ہماری ٹیم کے لیجنڈز میں سے ایک ہیں، مجھے یاد ہے انہوں نے 2005 میں جب اپنی شروعات کی تھی اس وقت وہ 2007 کے ورلڈ کپ میں اہم رہے تھے، وہ نئی نسل کے لیے روشن مثال ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لیے پاکستان فاروق احمد بنگلا دیش انہوں نے کریں گے کے لیے

پڑھیں:

پاکستان اور بھارت میں ہاکی کی بحالی کیلیے روابط ضروری ہیں، صدر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن

لاہور:

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام نے پاکستان اور بھارت میں ہاکی روابط بحالی کو ضروری قرار دے دیا۔

پاکستان اور جرمنی کی جونیئر ٹیموں کے درمیان فرینڈ شپ سیریز کے دوسرے میچ پر بطور مہمان خصوصی طیب اکرام کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کی ہاکی کو اوپر لانا ایشیا اور ورلڈ ہاکی کی بھی ضرورت ہے۔ بھارت نے ورلڈ ہاکی میں اہم مقام حاصل کر رکھا ہے، اس کے ساتھ پاکستان ہاکی کو بھی کھویا ہوا مقام دوبارہ پانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی انڈیا اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں، ہاکی انڈیا پاکستان میں ہاکی کی ترقی کے لیے کوششوں کو بہت زیادہ پروموٹ بھی کرتی ہے۔ ایف آئی ایچ کی سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان مقابلے ہو رہے ہیں لیکن اب اس کے ساتھ دونوں حکومتوں کو بھی میچز کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

طیب اکرام نے کہا کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا پاکستان میں کامیاب ایونٹس سے پوری دنیا میں بہت مثبت پیغام گیا ہے، ہم نے اس سے پہلے بھی پاکستان کو اولمپک کوالیفائر ایونٹ دیا تھا، اگر اس وقت پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود سے رابطہ ہوجاتا تو یہ ایونٹ ہو جاتا، رانا مشہود کی ہاکی کے لیے کوشیں زبردست ہیں۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ دو سال پہلے ہاکی کے درپیش چیلنجز کو کم  کیا گیا ہے۔ 21 سال بعد جرمن کھلاڑیوں کو پاکستان میں کھیلتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے، جرمن ٹیم کو پاکستان میں میں لانے میں رانا مشہود، خواجہ جنید اور پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام کی محنت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دورہ نیوزی لینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری
  • چیمپیئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے باوجود سرفراز احمد کا قومی کرکٹ ٹیم کا دفاع
  • پاکستان اور بھارت میں ہاکی کی بحالی کیلیے روابط ضروری ہیں، صدر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن
  • کیا پاکستانی ٹیم بنگلادیش کا دورہ کرے گی؟ بڑی خبر سامنے آگئی
  • کون بنے گا چیمپئنز کا چیمپئن؟ فائنل آج ہوگا
  • 30 برس سے دنیا کا دورہ کر رہا، پاکستان میں سب سے زیادہ پیار ملا: ذاکر نائیک 
  • ’’ماسی‘‘کے روزگار کو خطرہ، گھریلو کام کاج کیلیے روبوٹ تیار
  • چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم توقعات پر پورا نہیں اتر سکی: سرفراز احمد
  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آئے مختلف بورڈ، آئی سی سی عہدیداران کا شاہی قلعہ کا دورہ