لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی، درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف 22 مارچ کو لاہور مینار پاکستان پر شام 8 بجے سے رات 12 بجے تک جلسہ کرنا چاہتی ہے، ضلعی انتظامیہ کو جلسے کے حوالے سے درخواست دی مگر انتظامیہ جلسے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کررہی، جلسہ اور ریلی کرنے کی اجازت پاکستان کا آئین بھی دیتا ہے، پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے، عدالت 22 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت دے۔
مزیدپڑھیں:نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئےبُری خبرآگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی اجازت

پڑھیں:

پی آئی اے کا لاہور اور شمالی علاقہ جات کے درمیان براہ راست پروازوں کا اعلان

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے شمالی پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے 31 مارچ 2025 سے لاہور سے اسکردو اور گلگت کے لیے دو طرفہ فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی آئی اے کے مطابق لاہور گلگت روٹ پر ہفتے میں 2 مرتبہ پیر اور بدھ کو پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ لاہور سے اسکردو پروازیں جمعرات اور اتوار کو دستیاب ہوں گی۔

ایئر لائن نے ان روٹس پر ہموار آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے پہلے ہی حتمی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

برطانیہ کے لیے فلائٹس

دوسری جانب پی آئی اے برطانیہ کے لیے براہ راست فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

پی آئی اے نے اپنی پروازوں کے لیے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 کو استعمال کرنے کے انتظامات شروع کردیے ہیں۔

قومی ایئر لائن انتظامیہ پرامید ہے کہ برطانوی حکومت جلد ہی اس کے آپریشنز پر عائد پابندی اٹھا لے گی۔

برطانیہ کا محکمہ ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا آڈٹ مکی سے پہلے مکمل کر لے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی آئی اے لاہور اسکردو فلائٹ لاہور گلگت فلائٹ

متعلقہ مضامین

  • رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کو جیل سے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی
  • پی آئی اے کا لاہور اور شمالی علاقہ جات کے درمیان براہ راست پروازوں کا اعلان
  • پی ٹی آئی کی جانب سے 22 مارچ کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی درخواست دائر
  • پی ٹی آئی کا 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع
  • پی ٹی آئی کا 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت  کیلیے عدالت سے رجوع
  • پی ٹی آئی کا 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کےلئے عدالت سے رجوع
  • پی ٹی آئی نے 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
  • تحریک انصاف کا 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کا فیصلہ
  • ٹیکسٹائل سیکٹر میں بہتری کے لیے حکومت کو تجاویز پیش