چیمپئنز ٹرافی 2025 کی بہترین ٹیم کا اعلان، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی فتح کے بعد آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی بارہ رکنی ٹیم میں ایک بھی پاکستانی کھلاڑی نہیں کیا گیا۔
ٹیم میں بھارت کے چھ، نیوزی لینڈ کے چار جبکہ افغانستان کے دو کھلاڑی شامل ہیں۔
کھلاڑیوں میں راچن رویندرا (نیوزی لینڈ)، ابراہیم زدران (افغانستان)، ویرات کوہلی (بھارت)، شریاس ایر (بھارت)، کے ایل راہل (وکٹ کیپر، بھارت)، گلین فلپس (نیوزی لینڈ)، عظمت اللہ عمرزئی (افغانستان)، مچل سینٹنر (کپتان، نیوزی لینڈ)، محمد شامی (بھارت)، میٹ ہنری (نیوزی لینڈ) اور ورون چکرورتی (بھارت) شامل ہیں۔ اکشر پٹیل (بھارت) کو 12 ویں کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا ہے۔
واضح رہے اتوار کے روز کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل نام کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی کون جیتے گا ؟ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا
دبئی(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا ، دونوں ٹیمیں ٹرافی اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔نیوزی لینڈ اور بھارت 25 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ٹکرائیں گے، دونوں ٹیمیں فائنل میں آج دوپہر 2 بجے دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی ، دونوں ٹیموں نے بڑے میچ سے قبل دبئی سٹیڈیم میں جم کر ٹریننگ بھی کی۔
نیوزی لینڈ نے2000 میں چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دی تھی، 2002 میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور سری لنکا کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا گیا تھا ۔بھارت نے 2013 میں انگلینڈ کو شکست دے کر یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2017 میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 180 رنز کے بھاری مارجن سے شکست ہوئی تھی۔
محمد عامرکا آئی پی ایل کھیلنےکی خواہش کا اظہار