Daily Ausaf:
2025-03-10@15:05:10 GMT

سٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی جاری

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھتے ہوئے نئی مانیٹری پالیسی جاری کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک میں آج مانیٹری پالیسی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس دوران شرح سود کو 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔واضح رہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی 6 اجلاسوں میں شرح سود 10 فیصد کم کر چکی ہے.

یاد رہے کہ جنوری 2025 کے آخری پیر کے روز سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں پالیسی ریٹ، بینک ریٹ 13 فیصد سے صرف ایک فیصد کم کر کے 12 فیصد کیا گیا تھا۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: مانیٹری پالیسی سٹیٹ بینک

پڑھیں:

اسٹیٹ بینک کل مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

کراچی(نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک کل نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس کل بینک میں منعقد ہوگا، گورنر اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سودمیں کمی یا اسے برقرار رکھنےکا فیصلہ کرے گی۔

اجلاس میں آئندہ دو ماہ کیلئے پریس ریلیز کے ذریعے اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں 100 سے 200 بیسسز پوائنٹس کمی ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت شرح سود 12 فیصد پر ہے، افراط زر کی شرح کم ترین سطح تک آگئی ہے، ایف پی سی سی آئی نے شرح سود میں 500 بیسسز پوائنٹس کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان،پالیسی ریٹ 12 فیصد پر برقرار
  • اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے پر صنعت کار مایوس
  • اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 12 فیصد پر برقرار
  • سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اجلاس: شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج، شرح سود میں کمی کا امکان
  • اسٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج،کاروبار کے آغاز پر 330 پوائنٹس کا اضافہ
  • مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، شرح سود میں کمی کا امکان
  • اسٹیٹ بینک کل مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا