ڈاکٹر شمشاد اختر---فائل فوٹو 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چیئرمین بورڈ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ خواتین کو ہر شعبے میں شامل کیا جائے تو معاشرہ کی کوالٹی بدل جائے گی، پاکستان میں خواتین کو مردوں سے کم اجرت دی جاتی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں خواتین کے عالمی دن سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈاکٹرشمشاد اختر نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ معاشروں کی تعمیر میں خواتین کا کردار اہم رہا ہے، غزہ گئی ہوں وہاں کی خواتین کے حقوق کا پرچار کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو سائنس اور ٹیکنالوجی میں آنے دیں، فنانشل شعبہ میں مردوں کی اجارہ داری تھی، اب وہاں خواتین کی شمولیت ہو رہی ہے، جینڈر گیپ کم کرنا ہمارا عزم ہے۔

خواتین کے عالمی دن پر ہوم بیسڈ ورکرز کی ریلی

کراچی میں ہوم بیسڈور کرز کے تحت خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ڈاکٹرشمشاد اختر کا کہنا ہے کہ آج بجنے والا گونگ شمولیت اور برابری اور ترقی کی آواز ہے، معاشرے میں تعمیری بدلاؤ کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہے۔

دوسری جانب تقریب سے خطاب کے دوران چیئرپرسن پاکستان بزنس کونسل ڈاکٹر زیلف منیر نے کہا کہ خواتین کو سرمایہ، مارکیٹ اور رسائی چاہیے، پاکستان میں خواتین فنانشل مارکیٹ سے غائب ہیں، ایس ای سی پی نے بورڈ پر خواتین کی شمولیت لازمی قرار دی ہے، خواتین کو سکھایا جائے کہ اپنی بچت کی سرمایہ کاری کر لیں تو یہ بڑی خدمت ہوگی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: میں خواتین خواتین کو خواتین کے

پڑھیں:

بچیوں کی کم عمری میں شادی پر پابندی عائد کی جائے: سشیری رحمٰن نے خواتین کے عالمی دن پر قرار داد ایوان میں پیش کر دی


اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن کی جانب سے خواتین کے عالمی دن پر قرارداد ایوان میں پیش کر دی گئی۔

شیری رحمٰن کی جانب سے ایوان میں پیش کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے اور کاروبار میں مواقع فراہم کیے جائیں، بچیوں کی کم عمری میں شادی پر پابندی عائد کی جائے۔

متن کے مطابق قرارداد میں ایوان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواتین کے خلاف کیسز کو بروقت حل کیا جائے، خواتین سیاسی قیدیوں کو بروقت انصاف فراہم کیا جائے، کام کی جگہوں اور پبلک میں خواتین کی ہراسانی روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اسحاق ڈار کی ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات، تازہ ترین جغرافیائی صورتحال پر تبادلہ خیال

"جنگ " کے مطابق قراردار کے متن میں ایوان سے خواتین کو کھیل کے شعبے اور تعلیم کے میدان میں مواقع دیئے جانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر نے قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ خواتین کو پاکستان میں برابری کے حقوق دیئے جائیں۔شیری رحمن نے یہ بھی کہا  کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر 2 منٹ میں ایک عورت بچہ پیدا کر کے مرجاتی ہے، خواتین گھر کو سپورٹ کر رہی ہیں لیکن ظلم کا شکار ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • خواتین کے عالمی دن پر مارچ، ریلیاں، مظاہرے، صنفی تشدد قومی جرم قرار دیا جائے: منتظمین
  • خواتین کے عالمی دن پر ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات، ریلیاں، مردوں کی بھی شرکت
  • خواتین کا عالمی دن،کپیٹل ہسپتال میں سمپوزیم کا انعقاد،آگاہی واک،خواتین کو تمام شعبوں میں بااختیار بنانے کی ضرورت ہے،ای ڈی ڈاکٹر نعیم تاج
  • بچیوں کی کم عمری میں شادی پر پابندی عائد کی جائے: سشیری رحمٰن نے خواتین کے عالمی دن پر قرار داد ایوان میں پیش کر دی
  • اسلام آباد پولیس میں خواتین کا کردار مردوں سے کم نہیں، آئی جی اسلام آباد کا عالمی یوم خواتین پر پیغام
  • شیری رحمٰن کی خواتین کے عالمی دن پر قرارداد ایوان میں پیش
  • پاکستان کی معاشی ترقی میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں: وزیراعظم
  • پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے خواتین کا بھی اہم کردار ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • خواتین کے عالمی دن پر سی ٹی او لاہور نے اپنے پیغام میں کیا کہا؟