سینیٹر پرویز رشید پرویز رشید — فائل فوٹو 

مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہوئی ہے، اب مہنگائی ختم ہونے کا زمانہ شروع ہونے والا ہے۔

پرویز رشید نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال ہال کے اندر لوگوں کے چہروں پر پریشانی تھی لیکن آج پارلیمنٹیرینز کے چہرے دیکھ رہا ہوں تو ان پر امید بھی ہے اور مسرت بھی۔

اُنہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ملک کی ساکھ بہتر ہوئی ہے، یقیناً ان اچھی باتوں کا ذکر صدر آصف زرداری بھی کریں گے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ آج پاکستان کے لیے ایسی ابتداء ہے جس سے ملک مضبوط ہو گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پرویز رشید

پڑھیں:

صطفیٰ کمال کراچی والا ہونے کا حق ادا کریں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

ایک بیان میں میئر کراچی نے کہا کہ وزیرِ اعظم اگر وعدہ کرتے ہیں تو وفا کریں، آئیں ساتھ مل کر وفاق سے کے فور و دیگر کاموں کے بجٹ مانگیں، ایم کیو ایم اور جماعتِ اسلامی والے مل کر ہمارے ساتھ کام کریں۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال کراچی والا ہونے کا حق ادا کریں۔ اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی والے کہہ رہے ہیں سحری اور افطار کے وقت گیس لوڈشیڈنگ نہ کریں، مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول صدیقی آپ ہمیں مستحکم کریں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیرِ اعظم اگر وعدہ کرتے ہیں تو وفا کریں، آئیں ساتھ مل کر وفاق سے کے فور و دیگر کاموں کے بجٹ مانگیں، ایم کیو ایم اور جماعتِ اسلامی والے مل کر ہمارے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ حب ریور روڈ پر لگے کھمبے لوگ چرا کر لے گئے، نشہ آور افراد کے پیچھے ایک متحرک مافیا ہے، جو کباڑی مافیا ہے اس کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایس ایس پی سینٹرل کو کہا ہے کہ اگلی بار لائٹ چوری ہوگی تو ایس ایچ او پنالٹی دے گا، اسٹریٹ لائٹس چوری کرنے پر ناظم آباد تھانے میں ایف آئی آر کٹوا دی ہے۔ میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ چارجڈ پارکنگ سے ساڑھے 5 کروڑ کی آمدنی ہوتی ہے، پارکنگ فری کرنے کا عمل ابھی چل رہا ہے، اہم شاہراہوں پر گداگر نہیں ہونے چاہئیں، اس معاملے کو بھی دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شوہر نے اولاد نہ ہونے پر پہلی بیوی کیساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیا
  • رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
  • ملک میں آج سے بارشیں اور برفباری شروع ہونے کا امکان
  • تیاری کرلیں، ملک میں آج سے بارشیں اور برفباری شروع ہونے کا امکان
  • بورے والا: کار پر فائرنگ سے شوہر جاں بحق، بیوی زخمی، 12 روز قبل شادی ہوئی تھی
  • سیاسی جماعتوں کے رہنما مل کر سوچیں کہ ملک کیسے چلے گا، اسدعمر
  • مصطفیٰ کمال کراچی والا ہونے کا حق ادا کریں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
  • صطفیٰ کمال کراچی والا ہونے کا حق ادا کریں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
  • مصطفیٰ کمال کراچی والا ہونے کا حق ادا کریں: مرتضیٰ وہاب