2025-02-26@14:49:20 GMT
تلاش کی گنتی: 3391

«ٹی بی کی»:

(نئی خبر)
    عرفان ملک:  ایف آئی اے کورٹ کے باہر اے ایس آئی محمد شاہد کی تشدد سے ہلاکت کا واقعہ پیش آیا جس کےملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن ونگ کی ٹیم مزنگ میں ایک اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے گئی تھی۔ اشتہاری ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ٹیم پر حملہ کر کے اے ایس آئی شاہد پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا۔ پنجاب پولیس کے آئی جی کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے خود کی۔ 24 گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،...
    ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سندھ میں پارٹی قیادت تبدیل کرنے کی ہدایت دیدی۔   ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور جنیداکبرکو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل بلایا جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ حکام کی جانب سے کی گئی۔  ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سندھ کی پارٹی قیادت کی تبدیلی کی ہدایات دی ہیں  جس کے بعد کراچی میں عالمگیرخان کوپارٹی کی اہم ذمہ داری سونپے جانےکا امکان ہے۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل  اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی نے کنول شوذب اور عالیہ حمزہ کو سیاسی کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔ 
    حافظ آباد کے علاقے کوٹ نکہ میں فائرنگ کر کے تحریکِ انصاف کے رہنما قمر جاوید ایڈووکیٹ کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہو گئے۔ قمر جاوید ایڈووکیٹ کو نمازِ فجر کے لیے مسجد جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول قمر جاوید ایڈووکیٹ گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے صوبائی امیدوار تھے۔
    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ایم این اے شہریار آفریدی  نے کہا ہے کہ شیر افضل کی پارٹی کے کیے خدمات ہیں،  پارٹی نے جہاں بلایا شیر افضل پہنچے،  شیر افضل مروت کے لیے بانی چیئرمین عمران خان سے بات کروں گا۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  26 نومبر کو جو ہوا پوری قوم نے دیکھا، ہمارے لیڈر نے قانون کی بالادستی کی بات کی ہے،  قانون کی بالادستی ہی قوم کو دوام بخشتی ہے،  ہم آئین و قانون کے لیے کھڑے رہیں گے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ  قبائلی عوام سے جو وعدہ کیا گیا اس سے تمام سٹیک ہولڈرز نے منہ پھیر دیا ہے،  وفاق نے کوہاٹ کے فنڈز روکے ہوئے ہیں، پنجاب میں تحریک انصاف پدترین...
    بھارت کے ضلع پونے کی بھوکم گاؤں کی مانس لیک ہاؤسنگ سوسائٹی میں پاکستانی 20 روپے کا کرنسی نوٹ برآمد ہوا جو بھارتی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے محض 18 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیئرمین سہدیو یادو کو لفٹ کے قریب 20 روپے کا پاکستانی نوٹ نظر آیا۔ انہوں معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے قریبی باودھن پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا۔ پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا، لیکن ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ ہاؤسنگ سوسائٹی میں 84 فلیٹس ہیں اور لفٹ کے قریب ایک سی سی ٹی وی کیمرہ بھی نصب ہے، مگر بدقسمتی سے وہ 24 نومبر سے خراب پڑا ہے۔ اب...
     پی ٹی آئی کی جانب سے حالیہ آئی ایم ایف کو جمع کرایا گیا ڈوزیئرمیں پاکستان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے، ملک کی معیشت کی بحالی کو سبوتاژ کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔یہ اقدام پی ٹی آئی کی اس تاریخی روش سے مطابقت رکھتا ہے جس میں وہ پاکستان کے استحکام کے موقع پر غیر ملکی مداخلت کے ذریعے قومی ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتی ہے، پی ٹی آئی کے ریاست مخالف ایجنڈے کو بے نقاب کرنا جو مسلسل پاکستان کی معاشی استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ اجاگر کرنا کہ پی ٹی آئی جمہوری یا قانونی حل کے بجائے غیر ملکی مداخلت کو ترجیح دیتی ہے، پاکستانی معیشت کی بحالی...
    ایلون مسک کی ٹیسلا گاڑیوں کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن (شاہ خالد) امریکی میڈیا کی جانب سے ایلون مسک کی ٹیسلا گاڑیوں کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے، ٹیسلا کمپنی کی بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا معاہدہ زیر غور ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ ایلون مسک کی ٹیسلا کمپنی کو 400ملین ڈالرز کا کنٹریکٹ دینے والا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ ٹیسلا کمپنی کی بلٹ پروف گاڑیاں خریدے گا، امریکی خبر رساں ادارے ڈراپ سائٹ نے سرکاری دستاویزات شائع کردیں۔’’آرمرڈ ٹیسلا‘‘نے ٹرمپ کے انتخاب کے بعد 400 ملین کا معاہدہ جیتنے کی پیشگوئی کی ٹیسلا امریکی محکمہ خارجہ کا سب سے...
    دنیا کی مشہور اینی میٹڈ سیریز دی سمپسن کارٹون میں پاکستانی ٹیم کے چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی پیشگوئی کردی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دی سمپسن کارٹون کے حوالے سے مختلف پیشگوئیاں سامنے آئی ہیں تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اینی میٹڈ سیریز نے رواں برس گرین شرٹس کی چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی پیشگوئی کی ہے۔ تاہم یہ تصاویر اے آئی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے بنائی گئی ہیں اور لوگوں کو دھوکا دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ آسٹریلیا کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئی، کئی اہم کھلاڑی باہر خیال رہے کہ دی سمپسن کارٹون کی متعدد بار پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی، کملا ہیرس کی جیت اور لاس...
    امریکا میں حکومتی کارکردگی کے محکمہ کے سربراہ ایلون مسک کے ملکیتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹیسلا کے ایک سرمایہ کار نے نشاندہی کی ہے کہ ٹیک بلینائر کی آٹو کمپنی ٹیسلا نے بکتر بند گاڑیوں کی فراہمی کے ضمن میں 400 ملین ڈالر کا سرکاری معاہدہ اپنے نام کرلیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کو 400 ملین ڈالرز کا کنٹریکٹ دینے والا ہے، ٹیسلا کے سرمایہ کار کے مطابق 5 سالہ کنٹریکٹ ایوارڈ کی متوقع تاریخ رواں برس 30 ستمبر ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  آٹو پائلٹ موڈ کی خرابی، 20 لاکھ گاڑیاں واپس منگوانے پر ٹیسلا کے خلاف تحقیقات کا آغاز اپنے ایکس پروفائل پر ٹیسلا...
    کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کے علاج کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں قیدیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر کی جیلوں میں قید افراد کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ڈوپ ٹیسٹ کے بعد صوبے کے تمام جیل سپرنٹنڈنٹس کو جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کا ڈیٹا کمشنر پشاور ڈویژن آفس کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کے علاج کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں قیدیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے پارٹی سے نکالے جانے پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ ڈی۔  نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں روزانہ کی ٹرولنگ سے بیمار ہو گیا ہوں،پارٹی ڈسپلن کی وجہ سے سازشیوں کو جواب نہیں دے سکا،مجھے اپنی پارٹی کے لوگوں نے بار بار بدنام کیا۔   ان کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کان کے کچے ہیں لوگوں کی باتوں پر یقین کر لیتے ہیں وفاداری کا بدلہ یوں لیا جائے گا تو بانی تحریک انصاف کے لیے کوئی آگے...
    یہ تحریر ابتدائی طور پر 2 برس قبل شائع کی گئی تھی آج 13 فروری ہے اور ریڈیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ ریڈیو معلومات تک رسائی کا بہترین اور مؤثر ذریعہ ہے۔ ریڈیو منفرد تفریحی، معلوماتی پروگراموں، خبروں اور تبصروں کے حوالے سے آج بھی مقبول ہے۔ ریڈیو نے پیغام رسانی سے سفر کا آغاز کیا اور مختلف منازل طے کرتا ہوا اب خبروں، معلومات کے حصول اور تفریح کا اہم ذریعہ ہے۔ مواصلات کے جدید ذرائع کے باوجود ریڈیو کی افادیت قائم ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا انقلاب آیا تو ریڈیو کو بھی اپ گریڈ ہونا پڑا، یوں گراموفون اور ٹیپ کی جگہ کمپیوٹر نے لے لی۔ نت نئے ریکارڈنگ سافت ویئر آئے جنہوں نے ریڈیو پروڈکشن...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر)سہ ملکی سیریز کے اہم میچ میں پاکستان جنوبی افریقہ کو شکست6وکٹوں سے ہراکر فائنل میں پہنچ گیا۔نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں 5 وکٹوں پر 352 رنز بنائے۔ ہینرک کلاسن نے 87 ‘ میتھو بریٹزکی نے 83 اور کپتان ٹمبا باووما نے 82 رنز بنائے، کائیل ورینے 44 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ٹونی ڈی زورزی نے 22 اور ویان مولڈر نے 2 رنز بنائے،کوربن بوش 15 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔ شاہین آفریدی نے 2 ، خوشدل شاہ اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔352 رنز کے ہدف کے جواب میں قومی ٹیم نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔پہلی وکٹ57رنز پر گری جب بابر اعظم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سعود شکیل...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں پارلیمنٹ نے بڑی گرم جوشی کے ساتھ آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل سلمان اکرم راجہ سے سوال کیا کہ اگر بنیادی حقوق دستیاب نہ ہوں اور کسی ایکٹ کے ساتھ ملا لیں تو کیا حقوق متاثر ہوں گے؟۔ ملٹری کورٹ سے سنائی گئی سزا پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آرمی ایکٹ ایک بلیک ہول ہے۔  جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل سے سوال کیا کہ آرمڈ فورسز کا کوئی فرد گھر...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط اور ڈوزیئر کو ملک دشمنی اور معاشی بحالی کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ یہ اقدام پی ٹی آئی کی اس تاریخی روش سے مطابقت رکھتا ہے جس میں وہ پاکستان کے استحکام کے موقع پر غیر ملکی مداخلت کے ذریعے قومی ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتی ہے۔ پی ٹی آئی کا ریاست مخالف ایجنڈا یہ ہے کہ مسلسل پاکستان کے معاشی استحکام کو نقصان پہنچایا جائے۔ پی ٹی آئی جمہوری یا قانونی حل کے بجائے غیر ملکی مداخلت کو...
    نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی نے سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ممبئی پولیس کو ایک نامعلوم شخص کی جانب سے دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایک امریکی دہشت گرد گروہ نے مودی کے طیارے میں بم رکھ دیا ہے۔ کالر نے یہ بھی کہا کہ یہ وہی گروہ ہے جس نے 6ماہ قبل امریکا میں ایک طیارے کو نشانہ بنایا تھا، جس میں 6افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دھمکی موصول ہونے کے بعد بھارتی سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر کارروائی شروع کر دی اور طیارے کو مکمل چیک کرنے کے بعد ہی پرواز کی اجازت دی گئی۔...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے میدان میں انقلاب برپا کرنے والی چیٹ جی پی ٹی کے بانی سیم آلٹیمن نے اپنے حریف ایلون مسک کی جانب سے 97.4 ارب ڈالر کی پیشکش کو ٹھکرادیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس اے آئی کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر ٹیک بزنس ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سیم آلٹمین نے کہا کہ اوپن اے آئی کا ایک مشن ہے کہ اے جی آئی کو تمام انسانیت کے لیے فائدہ مند بنایا جائے۔ انہوں نے ایلون مسک کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم براہ فروخت نہیں ہیں۔وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اوپن اے آئی کے حصص میں شریک ایلون مسک نے کمپنی کے بورڈ کو 97.4...
    شکارپور: جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر مختلف سیاسی ،دینی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سرکاری سرپرستی میں ڈاکو راج کے خلاف 16 فروری کو کندن چوک انڈس ہائے وے پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
    اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کی 11ہزار 877 اسامیاں ختم کر دیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ختم کی گئی اسامیوں کی تفصیلات پارلیمنٹ کو فراہم کر دی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق گریڈ ایک سے 18 تک 11 ہزار 764جبکہ گریڈ 19 سے گریڈ 22 تک 113 اسامیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا کہنا ہے کہ کابینہ نے اگست 2024 میں 60 فیصد خالی ریگولر اسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کابینہ کے فیصلہ کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنز سے اسامیاں ختم کی گئیں، گریڈ 22 کی مشیر کی 2 اسامیاں ختم کی گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق گریڈ 20 کی 26 اسامیاں اور گریڈ 19 کی 85...
    اسلام آباد(خبرایجنسیاں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے خصوصی وفد نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان، فیڈرل بورڈ ااف ریونیو (ایف بی آر) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور وزارت قانون کے حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ذرائع کے مطابق وفد کو پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور شفافیت کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی، پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور احتساب کا سب سے بڑا فورم پارلیمنٹ ہے،پارلیمانی روایت ہے کہ حکومتی اداروں کا آڈٹ اپوزیشن کرتی ہے، گزشتہ کئی سال سے پی اے سی کا سربراہ اپوزیشن لیڈر یا ان کا نامزد کردہ رکن ہوتا ہے۔آئی ایم ایف وفد نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ہدایات پر نامکمل عملدرآمد پر تحفظات ظاہر کیے۔آئی ایم ایف وفد نے ایف...
    اسلام آباد( آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی تبدیل کرنے کے خلاف پانچ ججز کی ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا گیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریپریزنٹیشن مسترد کی تھی۔ رجسٹرار کو فیصلے کی کاپی متعلقہ ججز کو بھیجنے کی ہدایت کر دی گئی۔جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اورجسٹس ثمن رفعت کی ریپریزنٹیشن مسترد کی گئی۔تحریری فیصلے کے مطابق تین صوبائی ہائیکورٹس سے ججز کے تبادلے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبدیل کی گئی سنیارٹی لسٹ برقرار رہے گی جبکہ لاہور ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہو کر اسلام آباد ہائیکورٹ آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر پیونی جج برقرار رہیں گے۔صوبائی ہائیکورٹس سے ٹرانسفر...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور رات میں موسم خنک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے‘ہوا میں نمی کا تناسب75فیصد ہے۔
    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کی 11ہزار 877 اسامیاں ختم کر دیں ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ختم کی گئی اسامیوں کی تفصیلات پارلیمنٹ کو فراہم کر دی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق گریڈ ایک سے 18 تک 11 ہزار 764 جبکہ گریڈ 19 سے گریڈ 22 تک 113 اسامیاں ختم کر دی گئی ہیں ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا کہنا ہے کہ کابینہ نے اگست 2024 میں 60 فیصد خالی ریگولر اسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کابینہ کے فیصلہ کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنز سے اسامیاں ختم کی گئیں، گریڈ 22 کی مشیر کی 2 اسامیاں ختم کی گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق گریڈ 20 کی 26 اسامیاں اور...
    کراچی:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے،جب اللہ کی طرف سے مدد آتی ہے تو نصرت قدم چومتی ہے،جنوبی افریقہ کے خلاف بڑا ہدف عبور کر کے سی قومی سیریز کے فائنل میں رسائی بھرپور محنت کا نتیجہ رہی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ہم نے 353 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب کے لیے منصوبہ بندی کی اور ٹی ٹونٹی طرز کی کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی کپتان نے کہا کہ ہمیں بہت اچھا آغازملا تھا ،3 وکٹیں گریں تو سب چیزیں لیول میں آگئیں،18 اوور تک اسکرین نہیں دیکھی، پانچ، پانچ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) خون بہنے کی بیماری ہیموفیلیا کے مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری۔ پاکستان میں حکومت سندھ ایک بار پھر سب سے آگے۔ ملک میں پہلی بار حکومت سندھ کی جانب سے ہیموفیلیا کے 22 مریضوں کے علاج کے لیے چھ ماہ کی ہملیبرا تھراپی کی امداد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے محکمہ صحت کے ذریعے ہیموفیلیا جیسی مہنگی بیماری کے 22 مریضوں کے لیے چھ ماہ کی ہملیبرا تھراپی کی امداد فراہم کر دی ہے۔ اس تھراپی کی پہلی خوراک ہیموفیلیا ویلفیئر سوسائٹی کراچی کے سینٹر میں سیکریٹری صحت سندھ ریحان بلوچ کی موجودگی میں دی گئی۔ قبل ازیں سیکریٹری صحت سندھ ریحان بلوچ ہیموفیلیا ویلفیئر سوسائٹی کے سینٹر ناظم آباد پہنچے۔ سیکریٹری سندھ...
    کراچی: پاکستان سے امریکا کی براہ راست پروازوں کے لیے امریکن فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی(ایف اے اے)کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی،  اس سلسلے میں پاکستان کی جانب سے 75ہزارڈالرزرقم اداکردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکا کے لیے پاکستان کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے پہلے مرحلے میں امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کو درکار فیس 75ہزارڈالرادا کردیے گئے، ایف اے اے کی 5 رکنی ٹیم کی ابتدائی جائزے کے لیے مارچ میں پاکستان آمد متوقع ہے۔ واضح رہے کہ سن 2022میں پی آئی اے کے کراچی میں ایئرکریش کے بعد یورپی یونین کے قدغن کے بعد ایف اے اے نے پاکستانی پروازوں کی کیٹگری سی اے ون سے سی اے...
    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر عمر ایوب نے اپنے خط میں لکھا کہ میں یہ خط اہم موڑ پر لکھ رہا ہوں جب(IMF) کا مشن معاشی اور گورننس فریم ورک کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، جس میں شفافیت اور قانون کی حکمرانی بنیادی نقاط ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ اس تناظر میں ایک ڈوزیئر بھی ساتھ ارسال کیا جا رہا ہے، جو معزز چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کیا جا چکا ہے، جس میں وسیع پیمانے پر انتخابی دھاندلی کے ناقابل تردید شواہد...
    مصر کے سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ مصری وزیر خارجہ کے مطابق ٹرمپ السییسی بات چیت مصر کے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے پر ہونی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کے منصوبہ کے حوالے سے مصری سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی ایجنڈے میں ہوئی تو مصری صدر وائٹ ہاؤس کی کسی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔ قاہرہ سے مصری ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے امریکا پر واضح کر دیا تھا کہ فلسطینیوں کی جبری بےدخلی پر بات چیت کا فائدہ نہیں۔ ذرائع نے کہا کہ مصری وزیر خارجہ کے مطابق ٹرمپ السییسی بات چیت مصر کے غزہ کی تعمیر نو کے...
    کراچی : سہ ملکی سریز کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلےکھیلتے ہوئے پاکستان کو 353 رنز کا ہدف دیا جو قومی ٹیم نے محمد رضوان اور سلمان آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 49  اوور میں پورا کرلیا۔  قبل ازیں مہمان ٹیم کے کپتان کپتان ٹمبا باووما نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ہینرک کلاسن نے 87 رنزکی شاندار اننگز کھیلی، ان کی 56 گیندوں پر مشتمل اننگ...
    کراچی( سپورٹس ڈیسک)سہ فریقی سیریز کے تیسرے اور اہم میچ میں پاکستان نے ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کےلیے بھی کوالیفائی کرلیا۔ جنوبی افریقہ کا 353 رنز کا ہدف پاکستان نے صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے شاندار سنچریاں بنائیں۔ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 91 رنز پر تین وکٹوں سے محروم ہوگئی۔ بابر اعظم 23، سعود شکیل 15 اور فخر زمان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تاہم چوتھی وکٹ پر سلمان علی آغا اور محمد رضوان کے درمیان 262 رنز کی ریکارڈ ساز پارٹنرشپ بنی۔ سلمان علی آغا 103 گیندوں پر 134 رنز بنا کر...
    ویب ڈیسک : وزیر داخلہ محسن نقوی کی سندھ  کے گورنر کامران خان ٹیسوری سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان سپر لیگ کرکٹ کے فروغ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ملاقات کے دوران صوبہ میں امن کے قیام، کرکٹ کے فروغ، پاکستان سپر لیگ سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو ہوئی ۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس موقع پر کہا کہ امن و امان کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل ستائش ہے، نیشنل سٹیڈیم کی تعمیر نو سے کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔  محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ محدود وقت میں نیشنل سٹیڈیم کی شاندار تعمیر نو...
    شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی کوئی اطلاع نہیں: بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے سے لاعلم نکلے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرے پاس بانی پی ٹی آئی کی ابھی ایسی کوئی اطلاعات نہیں آئیں، یہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو احکامات بانی پی ٹی آئء سے آتے ہیں، میں ان پر فورا عمل درآمد کرتا ہوں، حکومت پہلے بھی نہیں چاہتی تھی کہ مذاکرات ہوں۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ مذاکرات کا موقع ضائع ہوا۔
    کالعدم ٹی ٹی پی کی فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کا معاملہ، امریکا کا اپنے شہریوں کو انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کردیا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کے معاملے پر امریکی سفارتخانے نے اپنے عملے اور امریکی شہریوں کو انتباہ جاری کردیا۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیے گئے سیکیورٹی الرٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کی جانب سے فیصل مسجد پر دہشت گردانہ کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔الرٹ میں کہا...
    کراچی:پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی مدد سے بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار (ڈرائیور لیس کار) کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ورچوئل ڈرائیوو کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں قائم نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے اس انقلابی منصوبے پر کام شروع کیا ہے۔ اس کار کے تخلیقی مراحل میں شامل انجینئرز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت کسی بھی سطح پر اے آئی کی مدد سے ڈرائیور لیس کار پر کام نہیں ہو رہا اور...
    سندھ میں جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے، ڈرگ انسپیکٹرز کی جانب سے تحویل میں لی گئی ادویات کو صوبائی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے جعلی قرار دے دیا ہے، سات کمپنیوں کی اینٹی بائیوٹک، بچوں کے سیرپ اور نیند سمیت مختلف بیماریوں کی ادویات ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حکام کاکہنا ہے کہ پکڑی گئی ادویات کی کمپنیوں کا سرے سے وجود ہی نہیں ہے ، محکمہ صحت سندھ کے ڈرگ انسپکٹرز کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں سے پکڑی گئیں دواؤں کے نمونے سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوائے تھے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے سربراہ عدنان رضوی کے مطابق پکڑی گئی ادویات کے ٹیسٹ سے ادویات جعلی ثابت ہوئی ہیں۔...
    وزرا کی قومی اسمبلی اجلاس میں عدم حاضری پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )قومی اسمبلی میں وزرا کی مسلسل عدم حاضری پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ایک پیج پر آگئے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے وزرا کی غیر موجودگی کا دفاع کرنے سے انکار کر دیا اور پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کے احتجاج کی حمایت کی۔اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے نوید قمر نے وزیر توانائی کی عدم موجودگی پر شدید تنقید کی، جس پر خواجہ آصف نے بھی حکومتی رویے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کا یہی رویہ رہا تو لوگوں کو تنقید...
    پی ٹی آئی کی رہنما سیمابیہ طاہر کو تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے رہا کر دیا، سیمابیہ طاہر کو پشاور ہائیکورٹ سے حاصل کی گئی ضمانت کی تصدیق کے لیے اڈیالہ جیل سے تحویل میں لے کر تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس نے سیمابیہ طاہر کی ضمانت کی تصدیق ہونے پر انہیں ریلیز کیا، سیمابیہ طاہر نے پشاور ہائیکورٹ سے 26 فروری تک ضمانت حاصل کر رکھی ہے جس کی تصدیق کے لیے انہیں اڈیالہ جیل سے تحویل میں لے کر تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا۔ سیمابیہ طاہر 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں درج مقدمہ میں مطلوب تھی، سیمابیہ طاہر جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں پیش ہونے کے لیے بدھ کے روز اڈیالہ...
    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی جیلوں میں قید افراد کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، ڈوپ ٹیسٹ کے بعد صوبے کے تمام جیل سپرنٹنڈنٹس کو جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کا ڈیٹا کمشنر پشاور ڈویژن آفس کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کے علاج کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں قیدیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسود کی درخواست پر منعقد کیا گیا جس میں آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسود سمیت صوبائی دارالحکومت پشاور اور خیبر پختونخوا کے تمام سنٹرل...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیرون ملک روانگی سے قبل طیارے کو بم دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی پر سیکیورٹی پر مامور افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی آمیز فون کال ممبئی پولیس کو موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی دہشت گرد مودی کے طیارے کو دھماکے میں اُڑا دیں گے۔ کال کرنے والے نے مزید کہا تھا کہ یہ وہی دہشت گرد گروہ نے جس نے 6 ماہ قبل امریکا میں طیارے کو نشانہ بنایا تھا جس میں 6 افراد مارے گئے تھے۔ دھمکی دینے والے شخص نے کہا کہ اسی گروپ نے طیارے میں بم رکھ دیا ہے اور اب مودی کو مرنے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔ دھمکی آمیز فون موصول ہونے پر ممبئی پولیس...
    کراچی میں  اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار (ڈرائیور لیس کار) کی تیاری شروع کردی گئی ہے اور اس پروجیکٹ میں ورچوئل ڈرائیوو کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں قائم نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے اس پراجیکٹ پر کام شروع کیا ہے، گاڑی کے تخلیقی مراحل میں شامل انجینئرز کا دعوی ہے کہ پاکستان میں اے آئی کی مدد سے اس وقت کہیں بھی ڈرائیور لیس کار پر کام نہیں ہورہا اور این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی ملک کی وہ پہلی یونیورسٹی ہوگی جہاں کچھ عرصے میں ڈرائیور لیس کار سڑک پر چلتی پھرتی نظر آئے گی جبکہ چھ ماہ میں...
    بھارت اور آسٹریلیا کے بعد چیمپئنز ٹرافی سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کو بھی بڑا دھچکا لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ آل راؤنڈر جیکب بیتھل انجری کے باعث چیمئنز ٹرافی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے اسی کے ساتھ تصدیق کی ہے کہ چیمئنز ٹرافی کے 15 رکنی اسکواڈ میں بیتھل کی جگہ اسکواڈ میں ٹام بینٹن کو شامل کیا گیا ہے۔ جیکب بیتھل 6 فروری کو بھارت کے خلاف ہونے والے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں انجرڈ ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے باقی میچز میں حصہ نہیں لیا۔ بیتھل کو انگلینڈ کا کامیاب بولر بھی سمجھا جاتا ہے جبکہ بلے بازی میں انہوں نے...
    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی جائے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے شیر افضل مروت کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے نکالنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے بعد جلد ہی پارٹی رہنما ان کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ...
    امریکہ کیلئے پاکستانی پروازوں کی بحالی کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ، امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کومتعلقہ فیس کی مد میں 75 ہزار ڈالرزادا کردیئےگئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف اے اے کی 5 رکنی ٹیم کی حتمی کلیئرنس کے لئے مارچ میں آمد متوقع ہے ، فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پروازوں کی کیٹیگری سی اے ون سے ٹو کر دی تھی، فیس پاکستانی پروازوں کی کیٹیگری سی اے ون میں بحالی کی مد میں ادا کی گئی ۔ پروازوں کی حتمی کلیئر نس کے لئےسول ایوی ایشن اتھارٹی نے متعلقہ دستاویزات تیارکرلیں ہیں ، پابندی کے خاتمےپرامریکی شہر،نیویارک،شکاگو،ہیوسٹن کی پی آئی اے پروازیں بحال ہوں گی، ٹیم کی کلئیرنس کے بعد امریکہ...
    لاہور (نیوز ڈیسک) اگر آپ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں نوکری حاصل کرنے کے خواہاں ہیں ، تو یہ آپ کے لیے پنجاب پولیس میں نئی ​​بھرتی مہم میں کردار کو محفوظ بنانے کا موقع ہو سکتا ہے، کیونکہ آئندہ 5,960 کانسٹیبل اسامیوں کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ حکام نے کہا کہ نئی بھرتی پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی ریاست بھر میں غیر قانونی تجاوزات کو ختم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ بھرتی کا عمل پہلے ہی شروع ہو چکا ہے، اور درخواست کے طریقہ کار اور انتخاب کے معیار کے بارے میں مزید تفصیلات آنے والے دنوں میں شیئر کی جائیں گی۔ غیر قانونی تجاوزات کی لعنت سے نمٹنے پر...
    دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی کامیابی کے بعد لیگ کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ نے میچوں کے معیار پر خوشی ظاہر کی ہے گرینڈ فائنل ورلڈ کلاس مقابلوں کا منہ بولتا ثبوت تھا کیونکہ دبئی کیپیٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کی جانب سے دیئے 190 رنز کے ہدف کو صرف 4 گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں سیزن 3 کی کامیابی کا خلاصہ جوش و خروش، عالمی معیار کے کھلاڑیوں اور کچھ میچوں کا اختتام ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ سیزن کرکٹ کے معیار میں ایک بڑا قدم رہا ہے جس کا اظہار اسکور سے ہوتا ہے۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی...
    تبادلے سے جج کا سٹیٹس تبدیل نہیں ہوتا، اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی تبدیل کرنے کیخلاف 5 ججز کی ریپریزنٹیشنز مسترد کرنے کے فیصلے میں جسٹس سرفراز ڈوگر کو سینئر پیونی جج برقرار رکھا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی تبدیل کرنے کیخلاف 5 ججز کی ریپریزنٹیشنز مسترد کرنے کا فیصلہ جاری کردیا گیا۔ چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ عامرفاروق نے 8 صفحات پر مشتمل ریپریزنٹیشنز مسترد کی اور 3 صوبائی ہائیکورٹس سے ججز کے تبادلے کے بعد ہائیکورٹ میں تبدیل کی گئی سینیارٹی لسٹ برقرار رکھی۔فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہو کر آنے والے...
    لاہور: سسرال والوں کے تشدد کی وجہ سے گھر چھوڑنے والی خاتون کو فروخت کرنے کی غرض سے اغوا کرلیا گیا، جسے بازیاب کروا کر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔   ترجمان سیف سٹیز کے مطابق خواتین کو اغوا کرنے والے گروہ کو گرفتار کرکے شاہدرہ کی رہائشی مغوی خاتون  کو جہلم سے بہ حفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ خاتون سسرال والوں کے تشدد سے دل برداشتہ ہو کر گھر چھوڑ آئی تھی، جسے ملزمان نے تحفظ کا جھانسہ دیا اور بیچنے کی نیت سے اغوا کر لیا۔ موقع ملتے ہی خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے مدد طلب کی۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جہلم پولیس کو...
    پاکستان تحریک انصاف نے سینئیر رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو ان کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جس کے بعد ان سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ بھی طلب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کے صوابی جلسے میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ آٹھ فروری کو صوابی میں...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری 2025)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماءشیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایات جاری کردیں،عمران خان کی ہدایات کے مطابق شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائیگا، پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا حتمی فیصلہ کرلیا،بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کو شیر افضل مروت کے خلاف فیصلہ کن اقدام کی ہدایت کردی اس سلسلے میں جلد اعلامیہ بھی جاری کیا جائیگا۔ پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ بھی طلب کیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صوابی میں ہونے والے جلسے میں سوالات اٹھانے...
    وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ پچھلے 2 ماہ میں ڈمپرز سے لوگ مررہے ہیں، افغانستان سے لائے گئے ڈمپرز بھی شہر میں چل رہے ہیں، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ضرورت نہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آفاق احمد کی گرفتاری میں جو تیزی نظر آئی، دیگر چیزوں میں بھی دکھائی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن کے قیام، کرکٹ کے فروغ، پاکستان سپر لیگ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔ ملاقات میں گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری ۔2025 ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے الیکڑک وہیکل چارجنگ اسٹیشنزکو بجلی کے رعایتی نرخوں کے حوالے سے حکومتی پالیسی پر اعتراضات اٹھا دیے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشن کے لیے بجلی نرخوں کے تعین کی درخواست کی سماعت کے دوران کہا کہ سرمایہ کارانہ نظام میں قیمتوں کو کیسے کنٹرول کیا جاسکے گا کوئی بھی چارجنگ اسٹیشن من مانی قیمت وصول کرے گا تو کیا کریں گے؟.(جاری ہے) نیپرا کے رکن مطہر رانا نے کہا کہ ایک مقام پر کتنے اسٹیشنز لگنے ہیں اس کا کون تعین کرے گا؟ کیا ہر بندہ حکومت کے پاس درخواست لے کر آئے...
    نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو حراست میں لے لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سیمابیہ طاہر کو نو کو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے انہیں پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سیمابیہ طاہر عدالت میں پیشی کے لیے آئی تھیں، جہاں انہیں حراست میں لیا گیا۔ تاہم، پولیس کی جانب سے ابھی تک اس گرفتاری کی تفصیلات سرکاری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیمابیہ طاہر کو نومبر 2024 میں درج کیے گئے کیسز میں حراست میں لیا گیا ہے۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی گریڈ ایک سے 22 تک کی ختم کی گئی 11 ہزار 877 اسامیوں کی تفصیلات پارلیمنٹ کو فراہم کردیں۔نجی ٹی وی سماکے مطابق وفاقی حکومت کا مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی رائٹ سائزنگ کیلئے بڑا اقدام، گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کی 11 ہزار 877 اسامیاں ختم کردی گئیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے ختم کی گئی سرکاری اسامیوں کی تفصیل پارلیمنٹ کو فراہم کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے 18 تک کی 11ہزار 764 اسامیاں ختم کی گئی ہیں جبکہ حکومت نے گریڈ 19 سے گریڈ 22 تک کی 113 اسامیاں ختم کر دیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق گریڈ 22 کی مشیر کی 2...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے  خصوصی وفد  نے  آڈیٹر جنرل آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)  سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور وزارت قانون کے حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفد کو پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور شفافیت کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی، پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور احتساب کا سب سے بڑا فورم پارلیمنٹ ہے، پارلیمانی روایت ہے کہ حکومتی اداروں کا آڈٹ اپوزیشن کرتی ہے، گزشتہ کئی سال سے پی اے سی کا سربراہ اپوزیشن لیڈر یا ان کا نامزد کردہ رکن ہوتا ہے۔ آئی ایم ایف وفد نے ایف بی آر حکام سے بھی ملاقات کی، ایف بی آر نے ڈیجیٹلائزیشن پر آئی ایم ایف کو بریفنگ...
    افغانستان کی کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے جہاں ایئرپورٹ پر گلدستے پیش کرکے افغان کھلاڑیوں کا استقبال کیا گیا۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے میچز 19 فروری تا 9 مارچ پاکستان اور دبئی میں کھیلے جائیں گے جس میں 8 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی  کے لیے افغانستان کے قومی اسکواڈ کا اعلان افغانستان کی کرکٹ ٹیم کی یہ چیمپیئنز ٹرافی میں پہلی شرکت ہے اور ایونٹ میں افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کررہے ہیں۔ افغانستان کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے کے لیے لاہور پہنچ گئی۔ pic.twitter.com/NL1OiO5SJs — WE News (@WENewsPk)...
    سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ سہ ملکی سیریز میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کا اہم ترین مقابلہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہو رہا ہے، فاتح سائیڈ فائنل میں جگہ بنا کر 14 فروری کو نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی۔ گرین شرٹس ابتدائی مقابلے میں کیویز سے بدترین شکست کا ازالہ کرنے کا عزم لیے میدان میں اترے ہیں، پروٹیز کو ان کے گھر پر ہرانے کی وجہ سے حوصلے بھی بلند ہیں۔ ٹاس ٹاس جیتنے کے بعد جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پہلے میچ میں شکست سے سیکھا ہے، نوجوان...
    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں جبکہ سفارتی ذرائع کے مطابق ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ترکیہ صدر آج رات کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ وہ یہ دورہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترکیہ کے صدر اردوان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہو گا جس میں وزراء اور اعلیٰ حکام کے علاوہ کارپوریٹ راہنما بھی شامل ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ترک صدر طیب اردوان بدھ کو پاکستان پہنچ رہے ہیں، اہم امور پر بات چیت متوقع دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان پاک ترک اعلیٰ سطح سٹریٹجک...
    سہ ملکی سیریز کے تیسرے میں جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما نے کہا کہ ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں،  پہلے میچ میں شکست سے سیکھا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا تھا، آج بھرپور ٹیم کیساتھ میزبان پر اٹیک کریں گے۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام کی جگہ سعود شکیل جبکہ حارث رؤف کی جگہ اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی کی کوشش کریں گے تاکہ ٹورنامنٹ...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے افغانستان کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔افغانستان کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔افغانستان کرکٹ ٹیم آرام کے بعد جمعرات سے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔دوسری جانب افغانستان کے اسپنر اے ایم غضنفر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے اسپنر کے انجرڈ ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اے ایم غضنر فریکچر کی وجہ سے 4 ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
    سہ ملکی سیریز کے تیسرے میں جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما نے کہا کہ ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پہلے میچ میں شکست سے سیکھا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا تھا، آج بھرپور ٹیم کیساتھ میزبان پر اٹیک کریں گے۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام کی جگہ سعود شکیل جبکہ حارث رؤف کی جگہ اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میچ...
    قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے کراچی کے شہریوں سے شکوہ کردیا۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران شائقین کرکٹ کی جانب سے بابر اعظم کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا اور اسٹیڈیم بابر، بابر کے نعروں سے گونج اٹھا۔انہوں نے کہا کہ شائقین کی جانب سے بہت پیار ملتا ہے ان ہی کے لیے ہم کھیلتے ہیں، شائقین کی جانب سے پوری ٹیم کے لیے یہی سپورٹ چاہیے۔بابر اعظم نے کہا کہ کراچی والوں سے گلہ ہے کہ وہ میچز دیکھنے نہیں آتے، امید ہے افتتاحی تقریب کی طرح میچز میں بھی بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نیا اسٹیڈیم بنا ہے کوشش کریں گے اچھی کارکردگی دکھائیں۔دوسری جانب فاسٹ بولر شاہین...
    فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا رائیونڈ میں شادی کا کھانا کھانے سے درجنوں باراتیوں کی طبیعت خراب ہو گئی، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 200 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لے لیا اور فوڈ سیفٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔ جہلم: تقریب کا کھانا کھانے سے 2 بھائی انتقال کر گئےپولیس کا کہنا ہے کہ جہلم میں تقریب کا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 2 بچے بیمار پونے کے بعد انتقال کرگئے۔ فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوڈ سیفٹی ٹیمیں خوراک کے نمونے اکٹھے کر رہی ہیں، تحقیقات کے بعد رپورٹ جاری کی جائے گی۔ترجمان نے کہا...
    —فائل فوٹو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 5 ججز کی ریپریزنٹیشن مسترد کردی، 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، بھارتی سپریم کورٹ کا حوالہ بھی دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلے میں کہا ہے کہ  آئین ججز کی تعیناتی اور تبادلے میں فرق واضح کرتا ہے، تعیناتی اور تبادلے کو ایک ہی معنی نہیں دیے جا سکتے، ہائیکورٹ کا جج تعینات ہونے پر حلف اٹھا کر آفس سنبھالتا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے جج کے تبادلے پر دوبارہ حلف اٹھانے سے متعلق پروسیجر خاموش ہے۔ یہ اخذ نہیں کیا جا سکتا کہ جج تبادلے کے بعد ہائیکورٹ میں آفس سنبھالتے وقت دوبارہ حلف لے۔...
    کراچی: چوکوں اور چھکوں کا شور اب کراچی تک پہنچ چکا ہے، جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا اہم ترین میچ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ اس میچ کے فاتح کو فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا، جو کہ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کا عزم اپنے ابتدائی میچ میں کیویز کے ہاتھوں بدترین شکست کا بدلہ لینا ہے، اور پروٹیز کے خلاف حالیہ جیت نے ان کے حوصلے مزید بڑھا دیے ہیں۔ محمد حسنین کی جگہ حارث رؤف ٹیم میں واپس آئیں گے، جبکہ سعود شکیل کو شامل کرنے کے لیے کامران غلام کو باہر کر دیا گیا ہے۔ فخر زمان کی کارکردگی پر سب کی...
    کراچی: یونیورسٹی روڈ سمامہ پل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔  پولیس کے مطابق مبینہ ٹاؤن کے علاقے یونیورسٹی روڈ سمامہ پُل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش عباسی شہید سپتال منتقل کی گئی ۔ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن سب انسپکٹر محمد نواز نے بتایا کہ  مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے۔ مقتول کی موٹرسائیکل نئی ہے جس پر لگے اسٹیکر سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ 25 جنوری 2025 کو خریدی گئی تھی  اور اس کی تاحال رجسٹریشن بھی نہیں ہوئی تھی۔ مقتول  کی شناخت کا عمل جاری...
    9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں پولیس نے عمران خان کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار دے دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔پولیس نے 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان اور عظمی خان کو بے قصور قرار دے دیا۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ علیمہ خان اور عظمی خان کے خلاف تفتیش مکمل ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں جناح ہاؤس کیس میں بے قصور ہیں، ان کی جناح ہاؤس کیس میں گرفتاری درکار نہیں۔تفتیشی افسر کے بیان کے بعد علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے جناح ہاؤس کیس میں درخواست...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے افغانستان کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ افغانستان کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔ افغانستان کرکٹ ٹیم آج آرام کے بعد کل سے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ دوسری جانب افغانستان کے اسپنر اے ایم غضنفر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے اسپنر کے انجرڈ ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اے ایم غضنر فریکچر کی وجہ سے 4 ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
    اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے، نیپرا کی جانب سے تقیسم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ ڈسکوز نے بجلی تقریباً 2 روپے فی یونٹ سستی کی درخواست کی ہے جس بجلی صارفین کو 52ارب 12 کروڑ روپے تک ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ قیمت میں کمی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگی گئی۔ درخواست کے مطابق کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی اور ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2ارب 66 کروڑ روپے کی کمی مانگی گئی۔ آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں 2 ارب 69 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔ اکتوبر...
    قیصر کھوکھر:  پنجاب کابینہ نے سپیشل پلاننگ اتھارٹی بنانے کی منظوری دے دی ، جو محکمہ بلدیات کے ماتحت کام کرے گی۔ ایل ڈی اے کا لینڈ یوز پلان بنانے کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے اور اب یہ اختیار نئی اتھارٹی کو دیا گیا ہے۔ اتھارٹی ماسٹر پلان تیار کرے گی اور نجی ہاؤسنگ سکیموں کو کنٹرول کرے گی۔ علاوہ ازیں، اتھارٹی کمرشلائزیشن کو بھی کنٹرول کرے گی۔ اتھارٹی کا ہیڈ ڈی جی ہوگا اور یہ وزیر اعلیٰ کے ماتحت کام کرے گی۔ اتھارٹی پنجاب بھر میں کام کرے گی اور ایل ڈی اے کی طرز پر عمل کرے گی اور  لینڈ یوز اور ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کی منظوری دے گی۔ قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی تبدیل کرنے کے خلاف پانچ ججز کی ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا گیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریپریزنٹیشن مسترد کی تھی۔ رجسٹرار کو فیصلے کی کاپی متعلقہ ججز کو بھیجنے کی ہدایت کر دی گئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اور جسٹس ثمن رفعت کی ریپریزنٹیشن مسترد کی گئی۔ تحریری فیصلے کے مطابق تین صوبائی ہائیکورٹس سے ججز کے تبادلے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبدیل کی گئی سنیارٹی لسٹ برقرار رہے گی جبکہ لاہور ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہو کر اسلام آباد ہائیکورٹ آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر پیونی جج برقرار رہیں گے۔ مزید پڑھیں؛ 5 ججز...
    اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ اتحاد تشکیل، اسٹیرنگ کمیٹی کی سربراہی شاہد خاقان عباسی کے سپرد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد( سب نیوز)اپوزیشن جماعتوں نے ملکی حالات اور بحرانی کیفیت سے پاکستان کو نکالنے پر اتفاق کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ جس میں مولانا فضل الرحمان، اسد قیصر ، قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان شاہد خاقان عباسی، علامہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا اسد قیصر، شبلی فراز ، سردار لطیف کھوسہ، مصطفی نواز کھوکھر، جنید اکبر، عاطف خان، شہرام تراکئی، سردار شفیق ترین، اسلم غوری، اخونزادہ حسین اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ عشائیے میں ملک کی...
    چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ نے کہا ہے کہ ریئل اسٹیٹ میں نئے اصلاحات لانے پر کام جاری ہے۔ کراچی میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز (آباد) کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئے اصلاحات کے بعد ملک بھر میں زمین، فلیٹ اور گھر ایک ویلیو پر فروخت ہوگا، اب ڈی سی ویلیو یا ایف بی آر ویلیو پر پراپرٹی فروخت نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب صرف بینکوں کے ذریعے ہی پراپرٹی کی خریدوفروخت ہوگی، کراچی میں زمینوں کے بہت مسائل ہیں، اور اس کی وجہ 7 سے 8 اتھاریٹیز کا ہونا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ اصلاحات میں دبئی کے طرز پر آسٹرو اکاونٹ بنانے جارہے...
    اپوزیشن اتحاد نے مستقبل میں باہمی روابط بڑھانے اور ملک کو درپیش چیلینجز سے نمٹنے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد اور ایک نیشنل ایجنڈا ڈرافٹ کرنے کے لیے ایک اسٹیرنگ کمیٹی کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی رہائشگاہ پر دیے گئے عشائیہ میں حزب اختلاف کی قیادت نے ملک کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے گرینڈ اتحاد پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن اتحاد کا بحالی آئین کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ اپوزیشن رہنماؤں نے اس پر اتفاق کیا کہ ملکی حالات اور بحرانی کیفیت اس بات کے تقاضا کرتے ہیں کے تمام جمہوریت پسند قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی...
    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے منگل کے روز کہا ہے کہ بجلی کمپنیوں کی جانب سے صارفین کے سیکیورٹی ڈپازٹس میں اضافے سے متعلق فیصلے کو فی الحال موخر کیا جارہا ہے, تاوقتیکہ بجلی فراہم کرنے والی تمام کمپنیوں کا اس حوالے سے آڈٹ مکمل نہ کرلیا جائے۔ واضح رہے کہ بجلی کمپنیوں کا صارفین کے سیکیورٹی ڈپازٹ ریٹس 200 فیصد سے زائد تک بڑھانے کی درخواست کی تھی جس پر منگل کے روز نیپرا میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران نیپرا کے ممبران رفیق احمد شیخ، مطہر نیاز رانا، امینہ رشید اور مقصود انور خان نے بجلی ترسیلی کمپنیوں کے نمائندوں جن کی سربراہی عرفان بٹ کررہے تھے.  ان کے دلائل پر...
    اسلام آباد: سینیارٹی سے متعلق 4 ججوں کے موقف کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی جانب سے توثیق کے بعد جسٹس سرفراز ڈوگر کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تقرری بے یقینی کا شکار ہو گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5ججوں کے مطابق جسٹس ڈوگر کی بطور جج حلف برداری کے بعد ان کی سینیارٹی کا تعین حلف کی تاریخ کی بنیاد پر ہونا چاہیے، اس لیے سینیارٹی میں پہلے حلف اٹھانے والے ججوں سے جونیئر ہوں گے۔ سپریم کورٹ کو4 سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ چیف جسٹس کے نام خط میں سینیارٹی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججوں کے موقف...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ظاہر کردہ آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس گزشتہ روزکمیٹی کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی نوید قمر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ظاہر کردہ آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایف بی آر اس مقصد کیلئے بینکوں کی خدمات حاصل کرے گا چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ بینکوں کے ساتھ ٹیکس دہندگان کی آمدن اور ٹرن اوور کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، بینکوں کے ساتھ ڈیٹا...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گورنمنٹ پائلٹ ہائر سکینڈری سکول میں تاریخ کے سب سے بڑے سرکاری سکولوں کے منفرد سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شو ’’جشن سٹیم‘‘ کی تقریب میں شرکت کی اور 8 کٹیگریز میں جشن سٹیم کے فاتح طلبہ میں کیش انعامات تقسیم کئے۔ جشن سٹیم کی تقریب میں حافظ آباد، جھنگ، ڈی جی خان اور ملتان کے طلبہ اور اساتذہ کو انعامات ملے۔ سکاؤٹس نے پرجوش تالیاں بجا کر مریم نواز  کا استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ نے گاڑی سے اتر کر بچوں سے اظہار شفقت کیا اور سکول بینڈ بجانے والے طلبہ سے ہاتھ ملایا۔ زرق برق علاقائی لباس پہنے بچوں نے دف بجا کر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا خیر مقدم کیا۔ بچوں نے وزیراعلیٰ...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے کہا کہ عمران خان کا خط وصول ہوچکا جو آئینی بینچ کی کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی جو ہم سے چاہتے ہیں وہ آرٹیکل 184کی شق 3 سے متعلق ہے، لہٰذا یہ معاملہ کمیٹی کو بھجوایا ہے اور اسے آئینی بینچ نے دیکھنا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور آئی ایم ایف کے وفد کے درمیان سپریم کورٹ میں ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی جس میں چیف جسٹس نے آئی ایم ایف وفد کو عدالتی نظام اور  اصلاحات پر بریف کیا جبکہ اس دوران چیف جسٹس سے ججز تقرری اور آئینی ترمیم پر بھی بات چیت کی گئی۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے خصوصی...
    حیدرآباد: دریائے سندھ میں پانی کا لیول خطرناک حد تک کم ہوگیا ہے جو مستقبل کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک) ڈچ اور جرمن ہاکی کلبز پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی دعوت پر لاہور پہنچ گئیں۔لاہور ایئرپورٹ پر اولمپیئن خواجہ جنید، پرویز سنڈھیللا، جنید چھٹہ سہیل اکرم جنجوعہ، مسعود الرحمان کوچ پاکستان پولیس اور ایچ ای سی کے حکام نے استقبال کیا۔ ڈچ ٹیم 22 اور جرمن 32 رکنی دستے پر مشتمل ہے۔ جرمن اور ڈچ ٹیمیں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور پنجاب پولیس پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ اسکواڈ پر مشتمل ٹیموں کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گی۔میچز 12 اور 14 فروری کو لاہور میں ہوں گے جبکہ 16 فروری کو اسلام آباد غیر ملکی کھلاڑیوں کی میزبانی کرے گا۔
    کراچی : نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے سے قبل پریکٹس میں مصروف ہے
    لاہور: کارپوریٹ چیلنج کپ میں ڈی پی ایس اور نوامیڈ کی ٹیمیں ایکشن میں نظرآرہی ہیں
    اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی آئی کے منحرف رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا وجود خطرے میں ہے ہمیں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی اجازت دی جائے‘بانی پی ٹی آئی نے جیل سے چھ نکات پر مشتمل خط لکھ کر شیخ مجیب بننے کی کوشش کی ہے میں بتایا چاہتا ہوں کہ شیخ مجیب کے چھ نکات کو بنگالیوں نے دریا برد کردیا ہے۔منگل کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت تھی انہوں نے کہاکہ موجودہ قیادت نے یہ پارٹی الیکشن فراڈ کے طور پر کرایا اورموجودہ قیادت آج بھی اپنے کاغذات جمع نہیں...
    اوگرا نے ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا، ٹیموں کو متعلقہ علاقوں کا دورہ کرنے اور خلاف ورزیوں پر کارروائی کی ہدایت کر دی۔ اوگرا نے ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے اپنی ٹیموں کو مختلف علاقوں میں کارروائیوں کی ہدایت کردی ہے۔اوگرا کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ کے واقعات سامنے آئے ہیں، جنہیں سیل کرکے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرا دی گئی ہے۔ گوجرانوالا میں بھی غیر معیاری سیلنڈرز کی مینو فیکچرنگ کا بھی انکشاف ہوا ہے، شہر میں 3 غیر قانونی سیلنڈر مینو فیکچرنگ یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔
    اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے ملکی حالات اور بحرانی کیفیت سے پاکستان کو نکالنے پر اتفاق کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ جس میں مولانا فضل الرحمان، اسد قیصر ، قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان شاہد خاقان عباسی، علامہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا اسد قیصر، شبلی فراز ، سردار لطیف کھوسہ، مصطفی نواز کھوکھر، جنید اکبر، عاطف خان، شہرام تراکئی، سردار شفیق ترین، اسلم غوری، اخونزادہ حسین اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔  عشائیے میں ملک کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے گرینڈ اتحاد پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اس پر اتفاق کیا کہ ملکی حالات اور بحرانی کیفیت...
    کراچی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کے بعد عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔  کراچی میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 3 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے، اس کے علاوہ، ملک میں 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 3 ہزار 429 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے ہوگیا ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 911 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، جو پاکستانی روپوں میں تقریباً 8 لاکھ 12 ہزار روپے...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 11 فروری 2025ء ) وفاقی مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ ججز کی تعیناتیوں اور تبادلوں کا پرانا اصول ہم نے نہیں جوڈیشل کمیشن نے تبدیل کیا،سنیارٹی کے اصول کو جسٹس منصور علی شاہ سمیت 11 میں 7ججز کی اکثریت نے طے کیا۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں ایسے جج بیٹھے ہیں جنہوں نے پچھلے دس سال ملک پر رول کیا ہے،عدلیہ میں ایسے ججز بیٹھے ہیں جنہوں نے ملک پرحکمرانی کی، ایک چپڑاسی سے لے کر وزیراعظم تک ان کے سامنے دست بستہ کھڑا پایا گیا، جب چاہا وزیراعظم کو سزا دی،...
    لاہور؛ پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک اور ایونٹ کی میزبانی مل گئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان رواں سال آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی کرے گا۔ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کے میچز اپریل 2025ء میں پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوں گے۔ میڈیاذرائع کے مطابق کوالیفائرز میں پاکستان سمیت 6 ٹیمیں شریک ہوں گی، جن میں بنگلادیش، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری ڈمپرز اور ٹینکرز کا نشانہ بن رہے ہیں، ڈیڑھ ماہ میں سو سے زائد جانیں چلی گئیں۔ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا سندھ پر سولہ برس سے لگاتار حکومت کرنے والی پیپلزپارٹی جعلی مینڈیٹ کے ساتھ برسر اقتدار ہے اور اس جعلی مینڈیٹ والے حکمرانوں کی نااہلی ایسی کہ ٹریفک قوانین پر بھی عمل نہیں کرواسکتے۔ امیر جماعت نے مزید کہا کہ کراچی میں نہ گورننس ہے نہ عوام کو کوئی ریلیف مل رہا ہے۔ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی اداروں پر عوامی رائے پر شب خون مار کر قبضہ کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کی تعلیمی...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری ڈمپرز اور ٹینکرز کا نشانہ بن رہے ہیں، ڈیڑھ ماہ میں 100 سے زائد جانیں چلی گئیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ 16 برس سے حکومت کرنے والی پیپلزپارٹی جعلی مینڈیٹ کے ساتھ برسر اقتدار ہے، نا اہلی ایسی کہ ٹریفک قوانین پر بھی عمل نہیں کروا سکتے۔ کراچی میں گورننس ہے نہ عوام کو کوئی ریلیف، بلدیاتی اداروں پر عوامی رائے پر شب خون مار کر قبضہ کر رکھا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کاکہنا تھا کہ کراچی کے نوجوانوں کی تعلیمی نسل کشی کی جا رہی ہے، دوہرے ڈومیسائل بنا کر داخلوں تک سے محروم کیا جا رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن...