Express News:
2025-04-03@06:00:01 GMT

99 رنز ناٹ آؤٹ بھی کیوی بیٹر کو اعزاز دلوا گئے

اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT

نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر مچل ہے نے پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں 99 رنز ناٹ آؤٹ بناکر بھی اعزاز بناڈالا۔

ہیملٹن میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے، مچل ہے نے 78 گیندوں پر 7 چوکے اور 7 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 99 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کارنامے کے بعد وہ ون ڈے کرکٹ میں ناٹ  آؤٹ 99 رنز بنانے والے دنیا کے 16ویں کرکٹر بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں سست رفتاری مہنگی پڑ گئی، قومی ٹیم پر جرمانہ عائد

قبل ازیں نیوزی لینڈ کیلئے بروس ایڈگر نے 1981 میں بھارت کیخلاف 99 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تھی جبکہ وکٹ کیپرز میں انڈی فلاور (1999) اور سوپنل پٹیل (2014) میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے سے قبل نیوزی لینڈ کو ایک اور دھچکا

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہے جبکہ کیوی ٹیم کو میچ میں جیت کیساتھ ہی سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل ہوجائے گی۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ میچ میں

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی کے بعد ٹیم کم بیک کرنا چا ہتی ہے: امام الحق

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد ٹیم کم بیک کرنا چا ہتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران امام الحق نے کہا ہے کہ مشکل کنڈیشن میں کھیل کر جو کامیابی ملے گی اس سے ٹیم کو حوصلہ ملے گا، پوری امید ہے سیریز کے باقی دونوں میچز جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں باؤنس ہوتا ہے، 15 سے 20 بال کھیلنے کے بعد رنز آنا شروع ہو جاتے ہیں، ٹیم میں جو کھلاڑی ہیں انہوں نے پاکستان کو بہت میچز جتوائے ہیں۔

امام الحق کا کہنا ہے کہ کوشش ہوتی ہے جب گراؤنڈ میں جاؤ تو جیت میں کردار ہو۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں عید منا رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں اتوار کو چاند نظر نہیں آیا تھا اس لیے وہاں 30 روزے ہوئے ہیں۔

پاکستانی اسکواڈ کے اراکین نے صبح عید کی نماز کے بعد اکٹھے وقت گزارا۔

اس سلسلے میں ٹیم منیجمنٹ نے عید کے روز ٹریننگ سیشن سہ پہر میں رکھا ہے۔

پاکستان ٹیم مقامی وقت کے مطابق 2 سے 5 بجے تک ٹریننگ کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔

پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • نسیم شاہ نے نیوزی لینڈکے خلاف دوسرے میچ میں تاریخ رقم کردی
  • “99 رنز ناٹ آؤٹ” بھی کیوی بیٹر کو اعزاز دلوا گئے
  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
  • دوسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے دی
  • قومی ٹیم کی مایوس کن بیٹنگ، دوسرے ون ڈے میں بھی شکست، سیریز کیویز کے نام
  • دوسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کے 7 کھلاڑی 72 رنز پر آؤٹ
  • چیمپئنز ٹرافی کے بعد ٹیم کم بیک کرنا چا ہتی ہے: امام الحق
  • نیوزی لینڈ کو دھچکا، اہم بیٹر پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے سے باہر
  • پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بہترین برفارمنس، محمد یوسف تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے